Tag: Moving Train

  • عصمت ریزی کی کوشش، لڑکی نے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگادی

    عصمت ریزی کی کوشش، لڑکی نے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگادی

    بھارت کے سکندر آباد میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ رونما ہوا، ٹرین میں اکیلے سفر کرنے والی لڑکی سے نوجوان نے عصمت ریزی کی کوشش کی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ا دارے کی رپورٹ کے مطابق عصمت ریزی سے بچنے کی جدوجہد کے دوران لڑکی نے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگادی۔

    پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 23 سالہ متاثرہ لڑکی کا تعلق اننت پور ضلع سے ہے اور وہ میڈچل میں ایک خانگی کمپنی میں ملازمت کرتی ہے۔ لڑکی اپنا موبائل فون ٹھیک کرانے کے لئے سکندر آباد گئی تھی بعد میں ایم ایم ٹی ایس ٹرین کے ذریعے میڈچل واپس جا رہی تھی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ لڑکی ابتداء میں خواتین کے ڈبے میں سوار ہوئی تھی، مگر خواتین جلدی دوسرے اسٹیشن پر اتر گئیں، جس کے بعد وہ ڈبے میں تنہا رہ گئی۔

    25سالہ نوجوان نے موقع غنیمت جانتے ہوئے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی، خود کو بچانے کے لیے متاثرہ لڑکی چلتی ٹرین سے کود گئی اور کومپلی کے قریب ایک ریلوے پل کے نیچے گر کر شدید زخمی ہوگئی۔

    مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور زخمی لڑکی کو فوری طور پر گاندھی اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے حملہ آور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

    اس سے قبل بھارت کے اترپردیش کے پریاگ راج (سابقہ الٰہ آباد) میں دو دن سے لاپتہ 21 سالہ طالبہ کی لاش ایک گاؤں کے قریب درخت سے لٹکی ملی ہے۔

    مقتولہ بی اے فرسٹ ایئر کی طالبہ تھی۔ وہ 16 مارچ کی صبح مشتبہ حالات میں لاپتہ ہوگئی تھی، جس کو بہت تلاش کیا گیا مگر نہ ملی، 17 مارچ کو مقامی پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرادی گئی۔

    رپورٹس کے مطابق 18 مارچ کو طالبہ کی لاش ایک درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی جسے اس کے دوپٹے سے لٹکایا گیا تھا۔

    بچی کے گھر والوں نے اپنے گاؤں کے ایک نوجوان پر عصمت دری اور قتل کا الزام عائد کیا ہے، پولیس پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کرنے کی بات کر رہی ہے۔

    بھارت میں 11 سالہ لڑکی زیادتی کے بعد قتل

    پولیس کے مطابق اس لڑکی کی گمشدگی کی رپورٹ ایک دن پہلے ہی درج کروائی گئی تھی۔ بعد ازاں گھر والوں سے لاش کی شناخت کروائی گئی۔ ان سے پوچھ گچھ کے بعد پتہ چلا کہ لڑکی بی اے فرسٹ ایئر میں پڑھتی تھی۔

  • ویڈیو: چلتی ٹرین میں پرس چھین کر چھلانگ لگا کر بھاگنے والا چور پکڑا گیا

    ویڈیو: چلتی ٹرین میں پرس چھین کر چھلانگ لگا کر بھاگنے والا چور پکڑا گیا

    کراچی: ریلوے پولیس نے چلتی ٹرین میں خواتین سے پرس چھین کر چھلانگ لگا کر بھاگنے والے چور کو پکڑ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ریلویز پولیس سکھر نے ایک کارروائی میں ٹرینوں میں مسافروں کا سامان چوری کرنے والے علی رضا نامی چور کو گرفتار کر لیا ہے۔

    ریلوے پولیس حکام کے مطابق ملزم علی رضا نے چلتی ٹرین اقبال ایکسپریس سے خاتون کا پرس چوری کیا اور چھلانگ لگا دی، تاہم روہڑی اسٹیشن کے پلیٹ فارم 3 پر ریلویز پولیس اہلکاروں نے ملزم کو بھاگتے ہوئے قابو کر لیا۔

    ملزم کے پاس سے حیدرآباد کی رہائشی خاتون مسافر کا چوری کیا ہوا پرس برآمد ہوا، پرس میں مسافر خاتون کا موبائل فون، ہزاروں روپے اور ضروری دستاویزات موجود تھیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے تھانہ ریلویز پولیس روہڑی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اور اس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

  • ٹرین کے نیچے آجانے والی خاتون کیسے محفوظ رہیں؟ حیرت انگیز ویڈیو وائرل

    ٹرین کے نیچے آجانے والی خاتون کیسے محفوظ رہیں؟ حیرت انگیز ویڈیو وائرل

    بھارت میں ایک خاتون ٹرین حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گئیں جب وہ فوری فیصلہ کرتے ہوئے پٹری پر لیٹ گئیں اور ٹرین ان کے اوپر سے گزر گئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست ہریانہ میں پیش آیا، مال گاڑی پٹریوں پر کھڑی تھی اور روانگی کے لیے سگنل کا انتظار کر رہی تھی جب ایک خاتون نے پٹری کراس کرنے کے لیے ٹرین کے نیچے سے جانے کا فیصلہ کیا۔

    جیسے ہی وہ ٹرین کے نیچے گئیں اسی وقت ٹرین چل پڑی، خاتون فوری طور پر پٹری پر لیٹ گئیں۔

    اس دوران وہاں لوگ بھی جمع ہوگئے، بالآخر ٹرین گزر گئی اور خاتون کو خوش قسمتی سے کوئی چوٹ نہیں پہنچی۔ لوگوں نے ان کی مدد کی اور کھڑے ہونے کے لیے سہارا دیا۔

    سوشل میڈیا پر واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے اس پر مختلف تبصرے کیے۔

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ ایسی کیا ایمرجنسی آن پڑی تھی کہ ٹرین کے نیچے سے رینگ کر جانا پڑا۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ خاتون نے اپنی جان بچائی نہیں بلکہ خطرے میں ڈالی۔