Tag: mpa-bilal-yasin

  • بلال یاسین  کو قاتلانہ حملہ کرنے والوں کا پتہ چل گیا

    بلال یاسین کو قاتلانہ حملہ کرنے والوں کا پتہ چل گیا

    لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما بلال یاسین کو پولیس اور دیگراداروں نے قاتلانہ حملہ کرنے والوں کے بارے میں بتایا دیا، بلال یاسین کا کہنا ہے کہ یہ صرف حسد کا معاملہ ہے، گھٹیا سوچ رکھنے والوں نے حملہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما بلال یاسین کو قاتلانہ حملہ کرنے والوں کا پتہ چل گیا، اس حوالے سے بلال یاسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اوردیگراداروں نے حملہ کرنےوالوں کا بتادیا ہے ، یہ صرف حسد کا معاملہ ہے، گھٹیاحرکت کی گئی۔

    ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ گھٹیا سوچ رکھنے والوں نے حملہ کیا ، ایسے کردار کے لوگ سامنے آئے ہیں، جنہیں ڈسکس کرنے کے قابل بھی نہیں سمجھتا۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے بلال یاسین قاتلانہ حملے کی تحقیقات سی آئی اے پولیس کے حوالے کی گئی تھی ، لیگی ایم پی اے بلال یاسین پر حملے میں اب تک 6 ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہےتاہم حملہ کرنے والے شوٹرز کو پولیس تا حال گرفتار نہیں کر پائی۔

    اس سے قبل پولیس نے انکشاف کیا تھا کہ اس کیس میں دبئی اور برطانیہ سے گینگز آپریٹ کرنے والا انڈر ورلڈ مافیا کا کردار بھی سامنے آ یا ہے، اسلحے کے گرفتار امپورٹر کا انڈر ورلڈ مافیا کے ساتھ رابطے ہیں، پولیس نے اس سے متعلق ثبوت حاصل کر لیے، زیر حراست ملزمان کے بیانات میں اس سلسلے میں بڑے انکشافات ہوئے۔

    واضح رہے کہ بلال یاسین پر 31 دسمبر کو قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا، جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے تھے، انھیں کئی گولیاں لگی تھیں، اس معاملے میں شوٹرز کو اسلحہ فراہم کرنے والے افضل پٹھان کی گرفتاری عمل میں آئی تھی، دوران تفتیش افضل کے انکشاف پر 2 اہم کرداروں ساجد گرمااور محسن کے نام سامنے آ چکے ہیں۔

  • حملے میں زخمی بلال یاسین کا اہم بیان سامنے آگیا  ، مقدمہ درج

    حملے میں زخمی بلال یاسین کا اہم بیان سامنے آگیا ، مقدمہ درج

    لاہور :پولیس نے مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی بلال یاسین کے بیان کے بعد حملے کا مقدمہ درج کرلیا ، بلال یاسین نے شبہ ظاہر کیا کہ ایک حملہ آور نے ڈولفن پولیس جیسی وردی پہن رکھی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی بلال یاسین نے انویسٹی گیشن پولیس کو بیان میں بتایا کہ میری کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے،میں روزانہ اپنےعلاقےمیں گھومتاہوں اور روزانہ اپنےعلاقے میں واک پرجاتاہوں۔

    بلال یاسین نے شبہ ظاہر کیا کہ ایک حملہ آور نے ڈولفن پولیس جیسی وردی پہن رکھی تھی۔

    بعد ازاں پولیس نے ایم پی اے بلال یاسین پر حملےکامقدمہ تھانہ داتادربار میں درج کرلیا ، مقدمہ زخمی بلال یاسین کی مدعیت میں نامعلوم افرادکے خلاف درج کیا گیا۔

    دوسری جانب مسلم لیگ ن کے ایم پی اے بلال یاسین نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ میں لیگی قیادت کاشکریہ اداکرتاہوں ، مجھ پرکس نےحملہ کیاابھی تک معلوم نہیں۔

    بلال یاسین کا کہنا تھا کہ میں اپنےحلقےمیں معمول کے مطابق گھومتا تھا، میراآپریشن ہوگیاہےگولی نکال دی گئی ہے، میں اکیلا گھومنے والابندہ ہوں میرے خلاف کیا سازش ہوگی۔