Tag: MPA

  • ایم کیو ایم کے ایم پی اے اشفاق منگی پاک سر زمین پارٹی میں شامل

    ایم کیو ایم کے ایم پی اے اشفاق منگی پاک سر زمین پارٹی میں شامل

    کراچی : پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے ایم کیو ایم کی ایک اور پتنگ کاٹ لی.

    تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 127 کراچی 34 سے 2013 کے انتخابات میں ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر کامیاب ہونے والے اشفاق احمد منگی نے ایم کیو ایم کو خیر باد کہہ کر پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے، اشفاق منگی نے پاکستان ہاؤس پہنچ کر اپنی شمولیت کا اعلان کیا،

    کمال ہاؤس پہنچنے پر اشفاق منگی کا شانداراستقبال کیا گیا، پی ایس پی کے رہنماؤں مصطفی کمال ۔ انیس قائم خانی  رضا ہارون ، ڈاکٹر صغیراحمد، وسیم آفتاب ، انیس ایڈووکیٹ ودیگر نے ان کو گلے سے لگا کر خوش آمدید کہا۔

    پاک سرزمین پارٹی کے رہنماؤں نے انہیں پھولوں کے ہار پہنائے جبکہ کارکنوں نے ان پر گل پاشی کی ۔ شہنائیوں کی گونج میں اشفاق منگی کو کمال ہاؤس لایا گیا۔

    اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے اشفاق منگی کو پارٹی میں شمولیت پر خوش امدید کہتے ہوئے وطن پرستی کے قافلے کا حصہ بننے پر مبارکباد ہپیش کی۔

    مصطفیٰ کمال نے قائد ایم کیو ایم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے کارکنان سے سچ بولیں، انہوں نے کہا کہ جو بیانات آپ نے اسکارٹ لینڈ یارڈ کو دیئے، وہ بات آپ اپنے کارکنان اور قوم سے نہ چھپائیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم کسی سے پاور چھیننے نہیں آئے، اور نہ ہی لوگوں کو ٹارگٹ کلر بنانے آئے ہیں ، ہم صرف پیار محبت کی فضا قائم کرنا چاہتے ہیں،

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہمارے قافلے میں پاکسان بھر سے لوگ جوق در جوق شامل ہو رہے ہیں، اور بے شمار لوگ رابطے میں ہیں،

    انہوں نے کہا کہ میں کس کس کا نام لوں کہ کون کون رابطے میں ہے انہوں نے اشارتاً کہا کہ جو جو لوگ زیادہ تیز آواز میں ہمارے خلاف بول رہے ہیں، سمجھ لیں کہ وہی لوگ ہم سے رابطے میں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جھوٹ بولنے والوں کی بہت ساری باتوں کا جواب نہیں دیتے کیونکہ ٹائم نہیں ہے، اور اگر لوگ جھوٹ بولتے ہیں تو اس کے جواب میں تھوڑا بہت سچ بولنا پڑتا ہے جس کے بعد وہ کچھ روز کیلئے کومہ میں چلے جاتے ہیں۔

    اشفاق منگی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پارٹی اور اسمبلی رکنیت سے بھی استعفی دے دیا ہے۔ مصطفیٰ کمال کا ساتھ نہ دیتا تو سندھ دھرتی کبھی معاف نہ کرتی۔

    انہوں نے کہا کہ ہم جس مقصد کیلئے متحدہ میں شامل ہوئے تھے وہ پورا نہیں ہوا۔ سندھ کے غریب عوام کیلئے کئے جو وعدے کئے وہ پورے نہیں کئے گئے، ان کا کہنا تھا کہ ہم ملیر کے عوام کی خدمت نہیں کرسکے جس کیلئے ہم قوم سے شرمندہ ہیں،

     

  • پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی کراچی میں انتقال کرگئے

    پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی کراچی میں انتقال کرگئے

    کراچی: پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے ممبرصوبائی اسمبلی سندھ جمیل احمد بھرگڑی آج بروز پیرکراچی میں انتقال کرگئے۔

    مرحوم جمیل احمد کی عمر63 سال تھی اوروہ صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 67 (میرپور خاص کم عمرکوٹ ) سے منتخب ہوئے تھے، ان کا انتقال حرکتِ قلب بند ہونے کے سبب ہوا۔

    انہوں نے 2013 کے عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ فنکشل سے تعلق رکھنے والے حریف میرجان اللہ تالپور کوشکست دی تھی۔

    مرحوم جمیل بھرگڑی گزشتہ کچھ عرصے سے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا تھے اورجلد ہی علاج کے لئے امریکہ جانے والے تھے۔

    جمیل احمد بھرگڑی 21 فروری 1952 کو پیدا ہوئے تھے اور ان کا تعلق میرپورخاص کی مشہور سیاسی خاندان بھرگڑٰی سے ہے جوکہ رئیس غلام مصطفی بھرگڑی کے سبب مشہورہے۔

  • جیکب آباد : رکن سندھ اسمبلی نے سرکاری اسکول پر قبضہ کرکے گھر بنا لیا

    جیکب آباد : رکن سندھ اسمبلی نے سرکاری اسکول پر قبضہ کرکے گھر بنا لیا

    جیکب آباد : تحصیل ٹھل سے منتخب رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سہراب سرکی  نے سرکاری اسکول پر قبضہ کر کے گھر میں تبدیل کردیا۔

    علاقے کے بچوں کا مستقبل داؤ پر لگ گیا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل سے منتخب رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سہراب کی تعلیم دشمنی ظاہر ہوگئی، اپنے ہی حلقے کے سرکاری اسکول پرمبینہ طورپرقبضہ کرکے وہاں رہائش کیلئے گھر بناڈالا۔

    رکن اسندھ اسمبلی ڈاکٹر سہراب کے آبائی گاؤں گڑھی حسن سرکی کے قریب ان کی آبائی زرعی زمین ہے۔ جہاں گاؤں دین گڑھ میں ان کے والد سردار واحد بخش سرکی کے نام سے منسوب پرائمری اسکول ہے ۔

    مگراس اسکول میں اب بچے تعلیم حاصل نہیں کرتے بلکہ یہاں گھرآباد ہوگیا ہے ۔ رکن سندھ اسمبلی نے اس سرکاری اسکول پر قبضہ کرکے اپنی زرعی زمین پرکاشت کاری کرنے والے کسان کا گھرغیرقانونی طورپرقائم کرادیا ہے۔

    اس سرکاری اسکول پر قبضے کے بعد علاقے کے سینکڑوں بچوں کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے۔ طلباء اور ان کے والدین نے وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی سیکریٹری تعلم سے مطالبہ کیا ہے کہ اسکول سے قبضہ ختم کرایا جائے اورتدریسی عمل شروع کرایا جائے۔

    +

  • رکن کے پی اسمبلی کا اپنی ہی صوبائی حکومت کے خلاف دھرنے کااعلان

    رکن کے پی اسمبلی کا اپنی ہی صوبائی حکومت کے خلاف دھرنے کااعلان

    پشاور: پاکستان تحریکِ انصاف کی صوبائی حکومت کے رکن جاوید نسیم کا کہنا ہے کہ چند وزراء نےکرپشن اوراقرباپروری کا بازارگرم کیا ہواہے انکے خلاف 15 اکتوبر کو دھرنا دیا جایئگا۔

    تحریکِ انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی جاوید نسیم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پرویزخٹک اور ان کے چند وزراء کرپشن کرکے پاکستان تحریک انصاف کو بدنام کررہے ہیں انھوں نے ابھی تک عوام کی خدمت نہیں کی اورنہ ترقیاتی کام کئے بلکہ صرف اسمبلی میں بل پیش کئے اورعمران خان کو جھوٹ بتایا جارہا ہے۔

    ایم پی اے جاوید نسیم نے صوبائی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بتایا کہ کرپشن ابھی بھی کیا جارہا ہے کوئی تبدیلی نہیں آئی صرف زبانی جمع خرچ سے کام لیا جارہا ہے انھوں نے کہا کہ پشاور کے لوگ مایوسی کا شکار ہیں کیونکہ صوبائی حکومت بہتر حکومت نہیں کرسکی۔

    گونوازگو اورگوپرویزخٹک گو کانعرہ لگاتے ہوئے جاوید نسیم نے 15 اکتوبر کو صوبائی حکومت کے خلاف دھرنا دینے کا اعلان کیا جس میں وہ وزراء کی کرپشن کے تمام ثبوت بھی پیش کریں گے ۔

  • شیخوپورہ: نوازلیگ کے ایم پی اے خرم گلفام انتقال کر گئے

    شیخوپورہ: نوازلیگ کے ایم پی اے خرم گلفام انتقال کر گئے

    شیخوپورہ : مسلم لیگ نون کے رکن پنجاب اسمبلی خرم گلفام سروسز اسپتال میں تیرہ دن تک کومے میں رہنے کے بعد انتقال کر گئے۔چونتیس سالہ خرم گلفام گردن میں گلٹی کے معمولی آپریشن کیلئے سروسز اسپتال میں داخل ہوئے تھے، جہاں نو جولائی کو ان کا آپریشن کیا گیا تھا۔ آپریشن کے بعد خرم گلفام کو جب کمرے میں منتقل کیا گیا تو انہوں نے سر میں درد کی شکایت کی اور کومے میں چلے گئے تھے۔

    خرم گلفام کو تیرہ دن تک وینٹی لیٹر پر رکھا گیا۔ وزیراعلٰی شہباز شریف نے علاج میں غفلت کی تحقیقات کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا تھا ، جس نے رپورٹ دی کہ آپریشن کامیاب ہوا تھا، کومے میں جانے کا آپریشن سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ خرم گلفام پی پی ایک سو باسٹھ شیخوپورہ سے دوسری بار رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے

  • فیصل آباد:ایم پی اے کی گرفتاری کیلیے چھاپے، 2ساتھی گرفتار

    فیصل آباد:ایم پی اے کی گرفتاری کیلیے چھاپے، 2ساتھی گرفتار

    فیصل آباد :رکن صوبائی اسمبلی شعیب ادریس کی گرفتاری کے لیے آنے والی پولیس نے اسکے دو ساتھیوں کو گرفتارکرلیا ۔ایم پی اے کو عبوری ضمانت سے روکنے کے لئے عدالتوں میں پولیس نے بھاری نفری تعینات کردی۔ پنجاب اسمبلی کے رانا شعیب ادریس کو پولیس گرفتار کرنے آئی تھی تاہم رکن اسمبلی کے نہ ملنے پر اس کے دو ساتھیوں کو اپنے ہمراہ لے گئی۔

    مقامی ایم پی اے پر الزام ہے کہ اس نے قتل اور دہشت گردی کے مقدمات میں ملوث اپنے رشتہ دار ذوالفقار، اللہ رکھا، شہزاد، علی رضا اور خاور علی کو پناہ دی تھی۔ پولیس نےایم پی اےکے ڈیرے پر چھاپہ مارکران پانچوں ملزمان کو گرفتار کیا جس کے بعد ایم پی اے شعیب ادریس نے اپنے پچاس ساٹھ ساتھیوں کے ہمراہ تھانے پر دھاوا بول دیا اور مبینہ طور پر توڑ پھوڑ کی.

    ، ایک سب انسپکٹر پر تشدد کیا اور ہتھکڑیوں میں جکڑے پانچوں گرفتار قیدیوں کو چھڑا کر لے گیا تھا جس کا مقدمہ ایم پی اے کے خلاف درج کر لیا گیا تھا ۔ایف آئی آر میں پولیس نے ایم پی اے کا نام درج کرنے سے گریز کرتے ہوئے اسے صرف سیاسی شخصیت لکھا جبکہ فرار ملزمان کی دوبارہ گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • فیصل آباد: ن لیگ کے ایم پی اے کا پولیس اہلکاروں پرتشدد

    فیصل آباد: ن لیگ کے ایم پی اے کا پولیس اہلکاروں پرتشدد

    فیصل آباد کے علاقے کھرڑیاں والا میں مسلم لیگ نون کے ایم پی اے شعیب ادریس اوراس کے ساتھیوں نے تھانے میں تشدد کر کے تین پولیس اہلکار زخمی کر دیئے۔ وزیراعلی شہباز شریف نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

    طاقت کا زور ، کرسی کا نشہ ایک بار پھر رکن اسمبلی شعیب ادریس پرچڑھا ۔زور بازو ایک مرتبہ اورپولیس اہلکاروں پرآزمایا ، فیصل آباد تھانہ کھرڑیاں والا کے  اے ایس آئی ریاست اور ساتھی نشانہ بنے، وہ بھی تھانے کی حدود میں ، قتل کیس کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایم پی اے شعیب ادریس کے قریبی عزیز کے ڈیرے پر چھاپہ مارا  گیا

    ملزمان تو نہ ملے مگر دو گن مین قابو کر لئے گئے ۔تو پھر طاقت کا نشہ اپنے عروج پر آیا اور رکن اسمبلی  اپنے ساتھیوں سمیت پولیس اسٹیشن پہنچے اور تلخ کلامی کے بعددھما چوکڑی شروع کی ، مکے اور لاتیں برسا دیں ایسا تشدد کہ اے ایس آئی کے تین دانت توڑ ڈالے

    ۔مذکورہ رکن اسمبلی کا یہ معمول ہے ،اسی لئے اس بار وزیراعلی شہباز شریف نے بھی چپ نہ سادھی اور پولیس اہلکاروں کو زخمی کرنے والے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔