Tag: mqm altaf hussain

  • الطاف حسین کا قیادت سے ایک مرتبہ پھر علیحدگی کا اعلان مؤخر

    الطاف حسین کا قیادت سے ایک مرتبہ پھر علیحدگی کا اعلان مؤخر

    لندن :  ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو کارکنوں نےایک بار پھر منالیا۔ الطاف حسین نےنائن زیرو پر خطاب کے دوران رابطہ کمیٹی سے ناراض ہوکر قیادت سے دستبردار ہونےکا اعلان کیا تھا۔

    ایم کیو ایم کے قائد نے نائن زیرو پر خطاب کے دوران رابطہ کمیٹی سے ایک بار پھر ناراض ہوکر قیادت سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا اور فون بند کردیا، جس کے بعد نائن زیرو پر موجود کارکنان میں صف ماتم بچھ گئی۔

    کارکنان نے اصرار کیا کہ ایم کیو ایم کے قائد اپنا فیصلہ واپس لیں ، کافی دیر بعد ایم کیو ایم کے قائد دوبارہ فون پر آئے اور گلہ کیا کہ ان کی بات نہیں سنی جاتی۔

    ایم کیو ایم کے قائد نے اپنی تقریر میں مہاجروں پر مظالم بیان کیے، جس کے دوران وہ رو پڑے،  انہوں نے موجودہ آپریشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کے گھروں پر چھاپے کیوں نہیں مارے جاتے۔

    ایم کیو ایم کے قائد نے این اے دوسو چھیالس کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی شکست کی پیش گوئی بھی کی۔

    الطاف حسین نے کارکنان کے اصرار پر قیادت چھوڑنے کا فیصلہ واپس لیا، جس کے بعد جناح گروانڈ میں رات گئے تک جشن کا سلسلہ جاری رہا ۔

  • قائدالطاف حسین کی پشاور بم دھماکہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت

    قائدالطاف حسین کی پشاور بم دھماکہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت

    لندن: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پشاور میں شیر شاہ سوری روڈ پر سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور دھماکہ کے نتیجے میں ایک سیکورٹی اہلکار سمیت خاتون اور بچے کی شہادت اور متعدد سیکورٹی اہلکاروں کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

    انہوں نے کہا ہے کہ پشاور میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنانا دہشت گردوں کی بد ترین کارروائی ہے اور اس میں ملوث دہشت گرد انشاء اللہ تعالیٰ آپریشن ضربِ عضب کے نتیجے میں جلد اپنے عبرتناک انجام سے دو چار ہونگے ۔

    انہوں نے دھماکے میں شہید ہونیوالے سیکورٹی اہلکار ، خاتون اور بچے کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، سوگواران کو صبرجمیل عطا کرے اور زخمیوں کو جلد ومکمل صحت یابی عطا فرمائے۔

    الطاف حسین نے وفاقی اورصوبائی حکومت خیبرپختونخوا سے مطالبہ کیا کہ  پشاور میں شیر شاہ سوری روڈ پر سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنانے میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے اور آپریشن ضربِ عضب کے ذریعے ان کا جلد از جلد قلع قمع کرکے ملک و قوم کو دہشت گردی کے عفریت سے نجا ت دلائی جائے۔

  • کونسلرمحمد رشید کا قتل کراچی آپریشن کی ناکامی ہے،الطاف حسین

    کونسلرمحمد رشید کا قتل کراچی آپریشن کی ناکامی ہے،الطاف حسین

    لندن: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ایم کیوایم اورنگی سیکٹر کے کارکن اور سابق حق پرست کونسلر محمد رشید اور انکے بیٹے کے قتل کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے کراچی آپریشن کی ناکامی قرار دیا ہے۔

    الطاف حسین نے کہا ہے کہ شہر میں ایم کیوایم کے کارکنان، مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے علماء اور دیگر افراد قتل کیے جا رہے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی مایوس کن ہے۔

    انہوں نے کہا ہے کہ دہشتگرد عناصر قانون کی گرفت سے آزاد ہیں، جس نے کراچی آپریشن کی ناکامی کو ثابت کر دیا ہے۔

    ایم کیو ایم کے قائد نے اورنگی سیکٹر کے کارکن اور سابق حق پرست کونسلر محمد رشید اور ان کے بیٹے عادل کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اسے کھلی دہشت گردی قرار دیا، انہوں نے محمد رشید کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

    الطاف حسین نے مطالبہ کیا کہ محمد رشید اور انکے بیٹے کے بہیمانہ قتل میں ملوث دہشتگردوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

  • الطاف حسین اور حافظ طاہراشرفی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

    الطاف حسین اور حافظ طاہراشرفی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

    کراچی : ایم کیو ایم کےقائد الطاف حسین اور حافظ طاہراشرفی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، الطاف حسین کا کہناہے مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین سیلاب حکومت اورسیاسی جماعتوں کی توجہ اور امداد کے مستحق ہیں۔

    ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ متاثرین سیلاب حکومت اور تمام سیاسی جماعتوں کی توجہ اور امداد کے مستحق ہیں، تمام اختلافات بھلا کر قدرتی آفات سے پریشان عوام کی مدد کی جائے، انہوں نے یہ بات پاکستان علماء کونسل کےسربراہ حافظ طاہر اشرفی سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کی ۔

    الطاف حسین کا کہنا تھا سیلاب سے تباہی کے پیش نظر اسلام آباد میں جاری دھرنے ملتوی کردینے چاہئے ہیں، حافظ طاہر اشرفی نے دھرنے ملتوی کرنے کی تجویز کی حمایت کرتے ہوئے سیاسی بحران کے حل کیلئے الطاف حسین کے کردار کو سراہا، حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا مشکل کی اس گھڑی میں سب کو ملکر متاثرین سیلاب کی مدد کرنا چاہئیے۔

  • مولانا فضل الرحمان کا قائد الطاف حسین سے ٹیلیفونک رابطہ

    مولانا فضل الرحمان کا قائد الطاف حسین سے ٹیلیفونک رابطہ

    اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں نے ملک میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری سیاسی بحران اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

    مولانا فضل الرحمان نے الطاف حسین سے گفتگو کرتے ہوئے درخواست کی کہ ایم کیوایم ایک بڑی عوامی جماعت ہے اور ملکی سیاست میں اس کا اہم کردار ہے لہٰذا وہ ایم کیوایم کے ارکان پارلیمنٹ کے استعفے کے فیصلے پر نظرثانی کریں اور ملک کی سیاسی تاریخ کے اس اہم موڑ پر اپنے موٴقف کو بیان کرنے اور جمہوریت کی بقاء میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کیلئے ایم کیوایم کے ارکان کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کی بھی ہدایت کریں۔

    الطاف حسین نے مولانا فضل الرحمان کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے ایم کیوایم کے ارکان پارلیمنٹ کے استعفے کے فیصلے کو موٴخرکر دیا ہے اور انہیں یقین دلایا کہ ایم کیوایم کے نمائندے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

    مولانافضل الرحمان نے الطاف حسین کی اس بات کی مکمل تائید کی کہ ملک میں طوفانی بارشوں اورسیلاب سے ہونیوالی تباہ کاریوں اور نازک صورتحال کے پیش نظردو سیاسی جماعتوں کی جانب سے دیئے جانے والے احتجاجی دھرنے ملتوی کردیئے جائیں ۔

    دونوں رہنماوٴں نے ملک میں طوفانی بارشوں اورسیلاب سے بڑے پیمانے پر ہونے والے جانی ومالی نقصانات پربھی شدید افسوس کا اظہار کیا اور اس بات پراتفاق کیا کہ اس وقت ملک کی تمام جماعتوں کوآپس میں متحد ہو کر قدرتی آفات کے متاثرین اور آئی ڈی پیز کی بھرپور مدد کرنا چاہیے۔

  • اسلام آباد میں وبائی امراض پھوٹ سکتے ہیں، الطاف حسین

    اسلام آباد میں وبائی امراض پھوٹ سکتے ہیں، الطاف حسین

    لندن: الطاف حسین نے اسلام آباد میں وبائی پھوٹنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے صحت وصفائی کے انتظامات ہنگامی بنیادوں پر کرنے کی اپیل کردی۔

    متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ دھرنوں کے سبب وفاقی دارالحکومت میں وبائی امراض پھوٹ سکتے ہیں، شہریوں اور دھرنے کے شرکاء کو وبائی امراض سے بچاؤ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔

    الطاف حسین نے کہا کہ مقامی انتظامیہ دھرنوں میں موجود شرکاء کےلئے صفائی ستھرائی کے مناسب انتظامات نہیں کر پا رہی، صحت و صفائی کو ایس اوایس کی بنیاد پر تیزتر کیا جائے۔

    انھوں نے کہا کہ اسلام آباد میں مناسب انتظامات نہ ہونے کے سبب تعفن کا دائرہ کار ہر گزرتے دن بڑھتاجا رہا ہے، اسلام آباد کے مکین پانی ابال کراستعمال کریں، ایم کیوایم کے قائد نے حکومت اور دھرنے دینے والی جماعتوں سے اپیل محض دکھاوے یا فوٹوسیشن کیلئے مذاکرات نہ کریں جلد ازجلد بات چیت کے ذریعہ مسائل کا مثبت حل نکالیں۔

  • فیض اللہ کی رہائی کیلئے الطاف حسین کا افغان صدر کو خط

    فیض اللہ کی رہائی کیلئے الطاف حسین کا افغان صدر کو خط

    لندن: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے افغان صدر حامد کرزئی سے اپیل کی ہے کہ فیض اللہ کو دی جانےو الی سزا پر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر غور کیا جائے۔

    افغان صدر حامد کزئی کے نام خط میں الطاف حسین نےلکھا ہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق فیض اللہ خان ایک صحافی ہیں اوراپنے فرائض کی ادائیگی کے سلسلے میں قبائلی علاقے میں گئے تھے اورغلطی سے افغان سرحدعبورکرگئے تھے،انہوں نے افغان صدرحامدکرزئی سے اپیل کی کہ انسانی ہمدردی کی بنیادپر فیض اللہ خان کو دی جانے والی سزاپرنظرثانی کی جائے اوران کی سزاکوختم کرکے ان کی فوری بحفاظت پاکستان واپسی کویقینی بنایاجائے، دریں اثناء اپنے بیان میں الطاف حسین نے حکومت پاکستان سے اپیل کی کہ فیض اللہ خان کی سزاکے خاتمے اور ان کی پاکستان واپسی کیلئے سفارتی سطح پرہرممکن کوششیں کی جائیں، انہوں نے فیض اللہ خان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کااظہارکیا۔