Tag: MQM and leader security in punjab

  • کسی رہنماء کو نقصان پہنچا تو ذمہ پنجاب حکومت ہوگی، الطاف حسین

    کسی رہنماء کو نقصان پہنچا تو ذمہ پنجاب حکومت ہوگی، الطاف حسین

    لندن: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پنجاب میں ایم کیوایم کے رہنماوٴں کو ملنے والی دھمکیوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایم کیوایم کے رہنماوٴں کو فوری طور پر سیکوریٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    الطاف حسین نے کہا کہ پنجاب میں ایم کیوایم کے رہنماوٴں کو چن چن کر ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جارہا ہے، گزشتہ چھ ماہ کے دوران ایم کیوایم پنجاب کے تین رہنماء شہید کئے جاچکے ہیں لیکن ابھی تک حکومت پنجاب نے کسی قاتل کو گرفتار نہیں کیا۔

    الطاف حسین نے کہا کہ پنجاب کے رہنماوٴں کو دھمکیاں دی جارہی ہیں، انہوں نے وزیرِاعظم نوازشریف ، وفاقی وزیرِداخلہ چوہدری نثارعلی خان، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اور آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل رضوان اختر سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ ایم کیو ایم پنجاب کے رہنماؤں کو سیکورٹی فراہم کی جائے۔

    الطاف حسین نے کہا کہ اگر پنجاب میں ایم کیوایم کے کسی ایک کارکن یا رہنما کو خدانخواستہ کوئی نقصان پہنچا تو پورے ملک میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا، جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پنجاب پرعائد ہوگی۔