Tag: MQM Bahadurabad

  • ایم کیوایم بہادر آباد کی فاروق ستار کو دوبارہ واپسی کی پیشکش

    ایم کیوایم بہادر آباد کی فاروق ستار کو دوبارہ واپسی کی پیشکش

    کراچی : ایم کیوایم بہادرآباد گروپ نے فاروق ستار سمیت تمام اراکین و ذمہ داران کو دوبارہ واپسی کی پیشکش کردی ہے جبکہ نوازشریف کے خلاف  آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی کا مطالبہ کردیا ۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم بہادرآباد گروپ ایک بار پھر تمام اختلافات ختم کرنے کا عندیہ دیے دیا، رابطہ کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں سیا سی وتنظیمی صورتحا ل ،نگران حکومت ،نواز شریف کے بیان پرتبادلہ خیال کیا گیا جبکہ فاروق ستار کے انتخابات میں حصہ نہ لینے کے بیان پر مشاورت کی گئی۔

    رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ تلخیاں اور گلے شکوہ ختم کریں اور سب بہادر آباد واپس آئیں۔

    رابطہ کمیٹی کے بیان میں پی آئی بی گروپ کو پیشکش کی گئی کہ تمام اختلافات ختم کرکے انتخابات کی تیاری کرتے ہیں،فاروق بھائی سمیت سب عوامی رابطہ مہم کا حصہ بنیں، انتخابات کی تیاریوں کیلئے بھی ہمیں صف بندی کرنا ہے۔

    رابطہ کمیٹی نے نوازشریف کا بیان قابل مذمت قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی کی جائے۔


    مزید پڑھیں : خیرات میں کنوینر شپ نہیں چاہیے، کارکن بن کرپارٹی میں رہوں گا، فاروق ستار


    یاد رہے کہ  ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار  پارٹی سربراہی چھوڑتے ہوئے کہا تھا کہ  مجھے خیرات میں کنوینر شپ نہیں چاہیے، کارکن بن کر ایم کیو ایم کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہوں۔

    فاروق ستار نے الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کل الیکشن میں کوئی گڑبڑ ہوگئی تو سارا ملبہ میرے سر پر ہوگا، اقتدار کی سیاست ساتھیوں کو مبارک ہو ۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • فاروق بھائی 5 مئی کو جلسے میں آئیں باقی معاملات بھی طے کرلیں گے، خالد مقبول صدیقی

    فاروق بھائی 5 مئی کو جلسے میں آئیں باقی معاملات بھی طے کرلیں گے، خالد مقبول صدیقی

    کراچی: بہادرآباد گروپ کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ فاروق بھائی 5 مئی کو جلسے میں آئیں باقی معاملات بھی طے کرلیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم بہادر آباد کے رہنماؤں نے جلسے سے قبل ٹنکی گرؤانڈ کا دورہ کیا۔ دورے میں شامل رہنماؤں  خالد مقبول، کنور نوید اور فیصل سبزواری نے جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

     بہادرآباد گروپ کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی کی دکان بند کرانے نہیں بلکہ جلسے کے انتظامات دیکھنے آئے ہیں۔

    خالد مقبول کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس 85 فیصد مینڈیٹ ہے، ہمیں کسی سے اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔ کراچی میں رہنے والوں کو اجازت بھی کراچی کے عوام دیں گے، ہم چاہتے ہیں کاغذی اجازت مل جائے ورنہ جلسہ تو ہرصورت کریں گے۔

    ایم کیو ایم بہادر آباد گروپ کے رہنما کا کہنا تھا کہ میرا فاروق ستار سے آج دوسری مرتبہ رابطہ ہوا ہے، مجھے مشترکہ پریس کانفرنس کا نہیں پتا، سوشل میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا۔ انھوں نے کہا کہ 5 مئی کا جلسہ سندھ کی سیاست میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا جس کے لیے ہم نے تمام سیاسی جماعتوں کو جلسے میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

    لیاقت آباد میں پی پی نےجونفرت پھیلائی اس کا جواب دیں گے‘ خالد مقبول صدیقی

    خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ کچھ دن پہلے دیہی سندھ کا مینڈیٹ رکھنے والی جماعت نے جلسہ کیا تھا، پیپلزپارٹی نے جلسے میں خراب زبان استعمال کی۔ واضح رہے کہ چند دن قبل لیاقت آباد میں پیپلز پارٹی کے جلسے میں بلاول بھٹو زرداری نے ایم کیو ایم کے اندر ٹوٹ پھوٹ اور دھڑے بندیوں کی طرف اشارہ کرکے تنقید کی تھی کہ جو ایک ساتھ مل بیٹھ نہیں سکتے وہ کراچی کے مسائل کیا حل کریں گے۔

    فاروق ستار کی رہائش گاہ پر


    ایم کیوایم بہادر آباد کے رہنما فیصل سبزواری نے فاروق ستار کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی اور ان کو 5 مئی کے جلسے میں شرکت کی دعوت دی۔ فیصل سبزواری نے فاروق ستار سے کہا کہ آئیں مل کرجلسہ کرتے ہیں، ہمیں انا کو چھوڑ کر ایک ہونا ہوگا۔ جس کے جواب میں فاروق ستار نے کہا کہ میں بھی یہی چاہتاہوں، الگ الگ جلسوں سےغلط تاثر جائے گا۔

    دوسری طرف مہاجر قومی موومنٹ کے وفد نے بھی ڈاکٹر فاروق ستار کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔ وفد میں نعیم حشمت، شاہد فراز، کامران رضوی اور تنویر قریشی شامل تھے۔ ایم کیو ایم کے عبدالوسیم، جاوید کاظمی، ارشد شاہ و دیگر نے وفد کا استقبال کیا۔ وفد نے فاروق ستار کو 6 مئی کے جلسے میں شرکت کی دعوت دی۔ وفد کا کہنا تھا کہ مہاجروں کا ایک پلیٹ فارم پر آنا ضروری ہے، تاہم فاروق ستار نے جواب میں کہا کہ جلسے میں شرکت سے متعلق فیصلہ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کریں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • فاروق ستار کامران ٹیسوری کےبغیر بہادر آبادآئیں  ،رابطہ کمیٹی

    فاروق ستار کامران ٹیسوری کےبغیر بہادر آبادآئیں ،رابطہ کمیٹی

    کراچی: ایم کیوایم رابطہ کمیٹی بہادرآباد کا کہنا ہے کہ فاروق ستارکو اب بھی کنوینرشپ کی پیشکش کرتے ہیں، فاروق ستار کامران ٹیسوری کےبغیر بہادر آباد آئیں ، کامران ٹیسوری کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کےفیصلے کے بعد رابطہ کمیٹی بہادر آباد نے ہنگامی اجلاس دوپہر 2 بجے طلب کرلیا ہے، اجلاس میں مستقبل کی حکمت عملی اور تنظیمی معاملات سمیت الیکشن کمیشن کے فیصلے پر مشاورت کی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق ایم کیوایم رابطہ کمیٹی بہادرآباد نے کہاہےکہ فاروق ستار کو اب بھی کنوینرشپ کی پیشکش کرتے ہیں، فاروق ستار بہادر آئیں لیکن بغیر کامران ٹیسوری کے،کامران ٹیسوری کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔

    ایم کیو ایم بہادرآباد کے رہنماکنور نوید جمیل کا کہنا ہے کہ   کامران ٹیسوری سےمتعلق ہمارا مؤقف واضح ہے، فاروق ستار کوویلکم کہنے کیلئے تیار ہیں ، کامران ٹیسوری کو پارٹی میں کارکن کی حیثیت سے دیکھتے ہیں ۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل پر غورہوگا۔


    مزید پڑھیں: فاروق ستارایم کیوایم پاکستان کےکنوینر نہیں رہے‘ الیکشن کمیشن


    یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے ایم کیوایم پاکستان کی کنوینرشپ سے متعلق فیصلہ سناتے ہوئے خالد مقبول صدیقی،کنور نوید جمیل کی درخواست منظورکرلی اور فاروق ستار کو کنوینر شپ سے ہٹادیا۔

    الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پاکستان کے انٹراپارٹی الیکشن کوکالعدم قراردیا جبکہ جنرل ورکرز اسمبلی کی قرارداد کو بھی مسترد کردیا۔

    خیال رہے کہ خالدمقبول صدیقی،کنورنوید جمیل نے فاروق ستارکےخلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی گئی تھی جبکہ  متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی سربراہی کے معاملے پر فاروق ستار نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کا دائرہ اختیار چیلنج کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

     

     

  • عامرخان ٹکٹکی باندھ کردیکھتےتھے، ارم فاروقی، اپنا علاج کرائیں، رابطہ کمیٹی

    عامرخان ٹکٹکی باندھ کردیکھتےتھے، ارم فاروقی، اپنا علاج کرائیں، رابطہ کمیٹی

    کراچی : ایم کیو ایم کی ایم پی اے ارم عظیم فاروقی نے متحدہ بہادرآباد کے رہنماؤں پر سنگین الزامات عائد کردیئے، جواب میں رابطہ کمیٹی نے ان کو نفسیاتی علاج کا مشورہ دے ڈالا۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے دونوں گروپوں میں کشیدگی تاحال برقرار ہے فریقین ایک دوسرے پر طنز اور الزامات کے تیر چلانے میں مصروف ہیں، اس حوالے سے ایم کیو ایم کی رکن صوبائی اسمبلی ارم عظیم فاروقی نے عامرخان اور خالدمقبول صدیقی پرسنگین الزام لگادیئے۔

    انہوں نےالزام لگایا کہ عامرخان انہیں ٹکٹکی باندھ کر دیکھتےتھے، جس کی شکایت انہوں نے حیدرعباس رضوی سے بھی کی تھی، یہ بات انہوں نے اپنے ایک حالیہ ویڈیو بیان میں کہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ خالد مقبول صدیقی امریکا میں جس گھرمیں رہتے تھے وہاں رشتہ بھیج دیتے، ان کی شادی بھی ایک کارکن سے ہوئی جنہیں وہ پہلے باجی کہا کرتے تھے۔

    دوسری جانب ارم عظیم فاروقی کے وڈیو بیان پر ایم کیو ایم بہادر آباد کی رابطہ کمیٹی کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے، ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ارم عظیم فاروقی جیسے لوگ پارٹی کے لیےدھبہ ہیں۔

    انہوں نےسینیٹ الیکشن میں پیسے لے کر پیپلزپارٹی کو ووٹ دیئے، رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ ارم عظیم فاروقی اپنے علاج کیلئے کسی ماہرنفسیات سےرابطہ کریں۔

  • ایم کیو ایم بہادرآباد کی فاروق ستار گروپ کے امیدواروں سے پارٹی ٹکٹ واپس لینے کی درخواست مسترد

    ایم کیو ایم بہادرآباد کی فاروق ستار گروپ کے امیدواروں سے پارٹی ٹکٹ واپس لینے کی درخواست مسترد

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم بہادرآباد کی فاروق ستار گروپ کے امیدواروں سے پارٹی ٹکٹ واپس لینے کی درخواست مستردکردی۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم بہادرآباد گروپ کی درخواست مسترد کر دی، ایم کیو ایم بہادرآباد گروپ نے فاروق ستار گروپ کے امیدواروں سے پارٹی ٹکٹ واپس لینے کی درخواست کی تھی۔

    الیکشن کمیش نے کاغذات نامزدگی واپس لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی تھی۔

    تمی فہرست کے مطابایم کیو ایم پاکستان کے 14 امیدوار میدان میں ہیں ، خواتین کی مخصوص نشست کے انتخاب پر 6 خواتین حصہ لے رہی ہیں، خواتین کی نشست پر 4 ایم کیو ایم اور 2 امیدوار پیپلز پارٹی کی ہیں۔

    مخصوص نشست پر پر متحدہ، پی پی اور پی ایس پی کے ایک ایک امیدوار ہیں، ٹیکنو کریٹس کی سیٹ کے لیے 6 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جبکہ ٹینکو کریٹ کی نشست پر 3 متحدہ، 2 پی پی اور ایک امیدوار پی ٹی آئی کا ہے۔

    جنرل نشستوں کی 7 نشستوں کے لیے 18 امیدوار میدان میں ہیں، ان میں سے 7 پی پی ، 6ایم کیو ایم اور 3 کا تعلق پی ایس پی سے ہے، جنرل نشست کے لیے مسلم لیگ نون اور فنکشنل لیگ کے بھی ایک ایک امیدوار موجود ہیں۔

    خیال رہے کہ تین مارچ کو ہونے والے سینیٹ الیکشن میں 12نشستوں کیلئے 32امیدوار مدمقابل ہوں گے، ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے فروغ نسیم وہ واحد امید وار تھے، جنھوں نے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر سے کاغذات نامزدگی واپس لینے کیلئے خود الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہوئے تھے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق مجموعی طور پر 10کاغذات نامزدگی واپس لئے گئے ہیں۔

    یاد رہے   ایم کیوایم بہادرآباد گروپ نے پی آئی بی کا انٹراپارٹی الیکشن چیلنج کیا تھا،  جس میں کہا گیا تھا کہ ایم کیوایم پاکستان نے غیرقانونی انٹراپارٹی انتخابات کرائے۔ 

    درخواست میں مؤقف کیا گیا تھا کہ ایم کیوایم پاکستان نے غیرقانونی انٹراپارٹی انتخابات کرائے، یہ ایم کیو ایم پاکستان کے انٹرا پارٹی الیکشن نہیں، یہ کسی گروپ کے الیکشن ہو سکتے ہیں۔

    جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ڈاکٹر فاروق ستار کو 27 فروری کی صبح 10بجے کو اسلام آباد طلب کر لیا ہے اور ڈاکٹر فاروق ستار کو ہدایت کی ہے کہ وہ خود یا اپنے نمائندے کو الیکشن کمیشن بھیجیں اور ان کے نہ آنے کے علاوہ ان کی جانب سے کوئی نمائندہ پیش نہ ہونے کی صورت میں الیکشن کمیشن اپنا فیصلہ سنادے گا۔


    مزید پڑھیں : ایم کیوایم انٹراپارٹی الیکشن میں فاروق ستارکنوینرمنتخب


    یاد رہے 18 فروری کو ایم کیوایم پاکستان کے انٹراپارٹی الیکشن میں فاروق ستار نے 9 ہزار433 ووٹ لے کر ایک بار پھر کنوینرمنتخب ہوئے۔

    واضح رہے کہ کامران ٹیسوری کو سینٹ کی سیٹ دیئے جانے پر ایم کیو ایم اور رابطہ کمیٹی میں اختلاف مزید شدت اختیار کر گئے ہیں ، رابطہ کمیٹی نے فاروق ستارکو آؤٹ کرکے خالد مقبول کو کنوینر بنادیا۔

    جس کے بعد ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کے اختیارات اور اس کو تحلیل کرتے ہوئے نئے انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ بہادرآباد والوں کے تمام اقدامات غیر آئینی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔