Tag: MQM Ban

  • ایم کیو ایم رجسٹریشن منسوخی کیس، ہائی کورٹ نے وفاق اور الیکشن کمیشن کو نوٹس بھیج دیا

    ایم کیو ایم رجسٹریشن منسوخی کیس، ہائی کورٹ نے وفاق اور الیکشن کمیشن کو نوٹس بھیج دیا

    لاہور : ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کی بطور سیاسی جماعت کی حیثیت سے رجسٹریشن کی منسوخی کے لئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے درخواست کی سماعت کی۔  درخواست گزار آفتاب ورک ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ  آئین کے تحت سیاسی جماعت کا محب وطن ہونا لازم ہے جبکہ ایم کیو ایم کے قائدین کے حالیہ بیانات سے ثابت ہوچکا ہے کہ یہ جماعت اب محب وطن نہیں ہے۔

    پڑھیں:   الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پر پابندی کی درخواست خارج کردی

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ’’عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت ملک مخالف سرگرمیاں کرنے پر کسی بھی سیاسی جماعت کی رجسٹریشن منسوخ کی جا سکتی ہے۔ ایم کیو ایم کے قائدین کے بیانات کی روشنی میں ایم کیو ایم کی سیاسی جماعت کی حیثیت سے رجسٹریشن منسوخ کرنے اور اس کے اراکین پارلیمنٹ کو نااہل قرار دینے  کے احکامات صادر کئے جائیں۔

    مزید پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کا ایم کیو ایم پر پابندی کے لئے آرمی چیف کو خط

    چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے درخواست گزار کے وکیل کا مؤقف سننے کے بعد  وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو 20 ستمبر کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

    یاد رہے ایم کیو ایم پر پابندی کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں بھی درخواست دائر کی گئی تھی جس پر گزشتہ روز مدعی کو طلب کیا گیا تھا تاہم کیس کی پیروی نہ کرنے پر الیکشن کمیشن نے پابندی کی درخواست مسترد کردی۔

     

  • متحدہ پر پابندی لگانے کیلئے وفاق اور سندھ میں اتفاق، قانونی مشاورت جاری

    متحدہ پر پابندی لگانے کیلئے وفاق اور سندھ میں اتفاق، قانونی مشاورت جاری

    اسلام آباد: وفاق اور سندھ حکومت متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف کارروائی پر متفق ہوگئے،و زیراعلیٰ سندھ نے وفاق کو کارروائیوں پر اپنےمکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی، متحدہ قومی موومنٹ پر پابندی عائد کرنے کے لیے قانونی مشاورت کا عمل بھی شروع کردیا گیا۔

    Center, Sindh on same page against MQM by arynews
    ذوالقرنین حیدر نمائندہ اسلام آباد کے مطابق پاکستان مخالف تقریر پر ایم کیو ایم کے خلاف ہونےو الی کارروائیوں پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں میں اتفاق رائے ہوگیا ہے اور دونوں حکومتیں ایک پیج پر آگئی ہیں اور ایم کیو ایم پر پابندی کے فیصلے پر بھی دونوں میں اتفاق رائے ہوگیا ہے۔

    قائد ایم کیوایم کی باغیانہ تقریر اور میڈیا ہاوسزپر حملوں کے بعد وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار تین روز قبل کراچی پہنچے تھے،چوہدری نثار نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ون آن ملاقات کی تھی تاہم اس ملاقات کی حتمی کہانی آج سامنے آئی ہے جس میں یہ اتفاق رائے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے درمیان ہوا تھا۔

    اطلاعات کے مطابق آوزایں بلند ہورہی ہیں کہ ایم کیو ایم پر پابندی لگائی جائے تاہم ن لیگ کا موقف ہے کہ یہ ایک طویل عمل ہے جس کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنا پڑے گا تاہم اس موضوع پر دونوں میں تبادلہ خیال ہوچکا ہے کہ ایم کیو ایم پر پابندی کے لیے قانون کا سہارا لیا جائے گا، ایک وفاقی نمائندے نے تصدیق کی ہے کہ اس حوالے سے قانونی مشاورت کی جارہی ہے۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے وفاقی کی کارروائیوں پر مکمل تعاون کا یقین دلایاہے پاکستان مخالف تقاریر کرنے اور کراچی کاامن خراب کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی ہوگی، سندھ حکومت وفاق کے ساتھ ہے،اگر ضرورت پڑی تو دوسری جماعتوں سے بھی رابطہ کیا جائےگا۔

    ذرائع نے بتایا کہ کراچی میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات کے بعد گرفتار کیے گئے فاروق ستار اور دیگر ایم کیوایم رہنماؤں کو رہا کرنا سیاسی فیصلہ تھا۔

    ایم کیوایم کے یونٹ اور سیکٹر آٖفس سیل کرنے اور گرائے جانے کے بڑے فیصلے پر سندھ حکومت اور وفاقی میں پہلے ہی اتفاق ہو چکا تھا۔
    ایم کیوایم پر پابندی لگانے کے حوالے سے وفاقی حکومت کی قانونی مشاورت جاری ہے۔ وفاقی حکومت سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا سوچ رہی ہے تاہم یہ عمل طویل اور صبر آزما بھی ثابت ہوسکتا ہے۔