Tag: mqm camp attack

  • پی ایس ایف بلوچستان کے سابق صدر قدیر قمبرانی ایم کیو ایم میں شامل

    پی ایس ایف بلوچستان کے سابق صدر قدیر قمبرانی ایم کیو ایم میں شامل

    کوئٹہ: پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن بلوچستان کے سابق صدر میر قدیر قمبرانی ساتھیوں سمیت ایم کیو ایم میں شامل ہوگئے۔

    ایم کیو ایم کوئٹہ زون کے رہنما ملک جنت گل کاکڑ اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین کی سیاست حق پرستانہ جدوجہد پر مبنی ہے جس کی وجہ سے ایم کیو ایم کی سیاست کو بلوچستان میں پذیرائی مل رہی ہے ،ہم نے حالات و واقعات اور سیاسی جماعتوں کی کارکردگی کو مد نظر رکھتے ہوئے ایم کیو ایم میں ساتھیوں سمیت شمولیت کا غیر مشروط فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم قائد تحریک الطاف حسین کا پیغام پیغام گھر گھر پہنچانے کے لئے دن رات ایک کرکے کام کریں گے۔

  • ایم کیوایم کیمپ پرحملہ کا ایک زخمی جاں بحق

    ایم کیوایم کیمپ پرحملہ کا ایک زخمی جاں بحق

    کراچی: اورنگی میں ایم کیو ایم کی رکنیت سازی کیمپ پر کریکر حملے کا ایک زخمی اسپتال میں دم توڑ گیا، ایم کیو ایم نے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے والی کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا ہے۔

    کراچی کےعلاقے اورنگی میں ایم کیو ایم کی رکنیت سازی کیمپ پر کریکرحملے کا ایک زخمی دوران علاج اسپتال میں چل بسا، گزشتہ روز حملے میں عبدالجبار سمیت انتیس افراد زخمی ہوئے تھے، جن میں تین اراکین سندھ اسمبلی بھی شامل ہیں۔

    ایم کیوایم لندن رابطہ کمیٹی نے وفاقی وصوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اورنگی ٹاؤن میں ایم کیوایم کے رکنیت سازی مہم کے کیمپ پر بم سے حملہ کی ذمہ داری قبول کرنے والی جماعت الا حرار او رجنداللہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت الا حرار گروپ ، جند اللہ اور لشکر جھنگوی اس سے قبل بھی ایم کیوایم کے ارکان اور دفاتر کو نشانہ بنا چکے ہیں، جس میں کارکنوں سمیت بڑی تعدادمیں شہری بھی جاں بحق ہوئے دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کرکے ان کا قلع قمع کیا جائے۔

  • ایم کیو ایم کےکیمپ پرحملہ،دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کامطالبہ

    ایم کیو ایم کےکیمپ پرحملہ،دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کامطالبہ

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ نے کراچی میں رکنیت سازی کیمپ حملےکی ذمہ داری قبول کرنے والی کالعدم تنظیموں کےخلاف حکومت سے فوری کارروائی کا مطالبہ کردیا ہے۔

    ایم کیوایم لندن رابطہ کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وفاقی وصوبائی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اورنگی ٹاؤ ن میں ایم کیوایم کے رکنیت سازی مہم کے کیمپ پر بم سے حملہ کی ذمہ داری قبول کرنے والی جماعت الا حرار او رجنداللہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

    اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ جماعت الا حرار گروپ ،جند اللہ اور لشکر جھنگوی اس سے قبل بھی ایم کیوایم کے ارکان اور دفاتر کو نشانہ بنا چکے ہیں، جس میں کارکنوں سمیت بڑی تعدادمیں شہری بھی جاں بحق ہوئےدہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کرکےان کا قلع قمع کیا جائے۔