Tag: MQM Delegation

  • مردم شماری کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گا: وزیر اعظم

    مردم شماری کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گا: وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے متحدہ قومی موومنٹ کے وفد کی ملاقات ہوئی، وفد نے سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے وفاقی حکومت کے منصوبوں پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے متحدہ قومی موومنٹ کے وفد کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں امین الحق، خالد مقبول صدیقی، فیصل سبزواری اور اسد عمر شریک تھے۔

    ملاقات میں مردم شماری اور سندھ میں وفاقی ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو ہوئی۔

    وفد کا کہنا تھا کہ حکومت اور اتحادی جماعتیں مل کر سندھ اور کراچی کی ترقی کے لیے کردار ادا کر رہی ہیں۔ وفد نے پبلک ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے وفاقی حکومت کے منصوبوں پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

    اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مردم شماری کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ دورحکومت میں ادارے آزاد ہیں، الیکٹرانک ووٹنگ مشین انتخابی عمل میں شفافیت لے کر آئے گی۔ ای وی ایم کے انتخابی عمل پر مثبت اثرات سے آگاہی دینے کی ضرورت ہے۔

  • ایم کیو ایم کے تمام تحفظات کو دور کیا جائے گا، وزیراعظم کی یقین دہانی

    ایم کیو ایم کے تمام تحفظات کو دور کیا جائے گا، وزیراعظم کی یقین دہانی

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کے وفد کو تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا لاپتہ کارکنان اور ایف آئی آرسےمتعلق معاملہ وزارت داخلہ دیکھے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سےایم کیو ایم کےاعلیٰ سطح وفدکی ملاقات ہوئی ، وفدمیں خالدمقبول صدیقی،امین الحق اورحیدرعباس رضوی شامل تھے جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے اسدعمر،علی زیدی، گورنرسندھ بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ملک اور صوبہ سندھ کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت کراچی پیکیج و دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ سینیٹ انتخابات پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی، ایم کیوایم کےاراکین نے سینیٹ انتخابات میں مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

    ایم کیوایم نےملاقات میں وزیراعظم کےسامنےتحفظات بھی رکھے اور سیاسی دفاترکی واپسی،لاپتہ کارکنوں،ترقیاتی کاموں میں تاخیرکامعاملہ اٹھاتے ہوئے کہا آزادانہ سیاست اوردفاترملناآئینی حق ہے، وزیراعظم اپناکرداراداکریں اور لاپتہ کارکنان، جھوٹی ایف آئی آرکےاندراج پروزیراعظم نوٹس لیں۔

    وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ ایم کیو ایم کے تمام تحفظات کو دور کیا جائے گا اور کراچی کے منصوبوں پر مشاورت میں ایم اکیوایم کو شامل رکھا جائے گا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لاپتہ کارکنان اور ایف آئی آر سے متعلق معاملہ وزارت داخلہ دیکھے، وزارت داخلہ آئین وقانون کے تحت معاملے پر کردار ادا کرے۔

  • وزیراعظم سے اہم ملاقات، ایم کیو ایم نے سفارشات اور ایجنڈے کو حتمی شکل دے دی

    وزیراعظم سے اہم ملاقات، ایم کیو ایم نے سفارشات اور ایجنڈے کو حتمی شکل دے دی

    کراچی : وزیراعظم عمران خان کی آج ایم کیو ایم وفد سے اہم ملاقات ہوگی ، جس کے لئے سفارشات اور ایجنڈے کو حتمی شکل دےدی گئی ہے، میئروسیم اختر کراچی کا مقدمہ وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ رہے ہیں ، جہاں ان کی ایم کیو ایم وفد سے اہم ملاقات ہوگی ، جس کے لئے ایم کیو ایم نے سفارشات اور ایجنڈے کوحتمی شکل دےدی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم وفد میں خالد مقبول صدیقی ،کنور نوید ،مئیر کراچی وسیم اختر ، امین الحق اور خواجہ اظہار شامل ہوں گے، ملاقات میں تحریری معاہدے پرعملدرآمد ،پیشرفت کاجائزہ لیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق کراچی پیکج پرعملدرآمد ، پیشرفت اور پارٹی دفاتر کا معاملہ بھی ایم کیو ایم ایجنڈے میں شامل ہیں ، ایم کیو ایم فواد چوہدری کے بیان پربھی تحفظات سےبھی آگاہ کرے گی، حیدر آبادیونیورسٹی پر حکومت کےاقدامات بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

    میئروسیم اختر کراچی کا مقدمہ وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے اور کراچی کے انفراسٹرکچر، کے فور منصوبے اور دیگرامورپربریفنگ دیں گے، میئر کراچی بلدیاتی اختیارات، آرٹیکل 140اے پر بھی گفتگو کریں گے۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان آج کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے

    وسیم اختر وزیراعظم سے ملاقات میں کراچی اور حیدرآباد کیلئے ترقیاتی پیکج جلد جاری کرنے کا بھی مطالبہ کریں گے۔

    دوسری جانب وزیراعظم عمران خان دورہ کراچی کے دوران گورنرسندھ،پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی ، جی ڈی اے کے وفد سے بھی ملاقاتیں کریں گے، وزیراعظم کی حکومت سندھ کے کسی نمائندے سے ملاقات طے نہیں۔

    وزیراعظم کی زیرصدارت سندھ انفراسٹریکچرڈویلپمنٹ کمپنی کااجلاس ہوگا،جس میں کراچی میں جاری منصوبوں پر پیش رفت رپورٹ پیش کی جائے گی۔

  • ایم کیو ایم کی قیادت کو شہریوں نے گھیر لیا، نعرے بازی

    ایم کیو ایم کی قیادت کو شہریوں نے گھیر لیا، نعرے بازی

    کراچی: اے آر وائی کے دفتر آنے والے ایم کیو ایم کے وفد کو واپسی پر زینب مارکیٹ کے قریب عوام نے گھیرے میں لے کر پاکستان کے حق اور متحدہ کی مخالفت میں نعرے لگائے۔

    People surround MQM delegation, raise Pakistan… by arynews

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کا ایک وفد اے آروائی کے دفتر گزشتہ روز کے واقعے کی مذمت کرنے آیا، ایم کیو ایم کے وفد کی سربراہی ڈاکٹر فاروق ستار کررہے تھے جب کے وفد میں ڈاکٹر عامر لیاقت، خواجہ اظہار الحسن سمیت دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔

    ایم کیو ایم کے وفد کی واپسی پر رینب مارکیٹ پر موجود عوام نے ڈاکٹر فاروق ستار کی گاڑی کو گھیر کر پاکستان کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے اور بھارت کی حمایت کرنے والوں کو غدار کے نعرے لگائے گئے‘‘۔

    شہریوں نے ڈاکٹر فاروق ستار کی گاڑی کو روک کر کہا کہ ’’پہلے کارکنان سے حملہ کرایا جاتا ہے اور پھر اظہارہمدردی کے لیے تعزیت کرنے آجاتے ہیں، عوام نے ڈاکٹر فاروق ستار کو گھیر کر گاڑی شیشہ اتارنے پر زور دیا، شہریوں کی جانب سے جہاں وطن کی حمایت میں نعرے لگائے گئے وہی بھارت کی حمایت کرنے پر بھی ایم کیو ایم کی قیادت کے خلاف نعرے بازی کی گئی‘‘۔

    عوام نے فاروق ستار کو دیکھتے ہی ’’بھارت کا جو یار ہے۔۔۔ غدار ہے غدار ہے‘‘ کے بھی نعرے لگائے، تاہم پاکستان زندہ باد کے نعروں کے جواب میں ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے بھی عوام کو ہاتھ ہلا کر پاکستان زندہ باد کے نعروں کا جواب دیا۔