Tag: MQM farooq sattar

  • سعودی ایران تنازعے میں پاکستان غیر جانبدار رہے، فاروق ستار

    سعودی ایران تنازعے میں پاکستان غیر جانبدار رہے، فاروق ستار

    کراچی : ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ سعودی ایران تنازعے میں پاکستان غیر جانبدار رہے،وزیر اعظم فوری آل پارٹیز کانفرنس بلا کر قومی مشاورت سے فیصلہ کریں۔

    نائن زیرو پر ملکی سیاسی صورتحال اور ایران سعودی عرب کشیدگی کے پیش نظر اتحاد بین المسلمین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام اور مفکرین نے شرکت کی۔

    تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ پاکستان کو بین القوامی سطح پر کسی بھی قسم کی محاذ آرائی اور کشیدگی کا حصہ نہیں بنا چاہیے۔

    متحدہ رہنماء نے وزیر اعظم کو مشورہ دیا کہ فوری طور پر آل پارٹیز کانفرنس طلب کرکے ایران سعودی عرب معاملے پر قومی مشاورت کی جائے، کانفرنس میں علمائے کرام نے ملک میں مذہبی ہم آہنگی، اتحاد کے قیام اور افراتفری کے خاتمے پر زور اور ہاتھوں کی زنجیر بنا کر پیغام دیا کہ ملک میں انتشار اور تفرقہ کسی صورت نہیں پھیلانے دیا جائے گا ۔

  • ایم کیوایم کا خواجہ آصف کے معافی مانگنے تک احتجاج کا اعلان

    ایم کیوایم کا خواجہ آصف کے معافی مانگنے تک احتجاج کا اعلان

    کراچی: ایم کیو ایم کے رہنماء فاروق ستار نے کہا ہے کہ وزیرِ دفاع خواجہ آصف مہاجروں کےخلاف نازیبا زبان استعمال کی ہے، جس کیخلاف ایم کیوایم نے آج سے سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے کرے گی۔

    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم پر نازیبا الفاظ میں الزامات لگانے کی مذمت کرتے ہیں، وزیرِدفاع خواجہ آصف کا رویہ غیرپارلیمانی تھا،  خواجہ آصف کے بیان سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے، ن لیگ کا طرز حکمرانی کیا ہے، آج سے سندھ میں احتجاج کیا جائے گا، خواجہ آصف کی معافی تک احتجاج جاری رہے گا۔

    پریس کانفرنس کے دوران حیدر عباس رضوی نے کہا کہ خواجہ آصف نے مہاجر کو ایک اور پہچان دی ،اصلی مہاجراور جعلی مہاجر، بتایا جائے کہ نقلی اور اصلی مہاجر میں کیا ہوتا ہے، اردو بولنے والوں کو تقسیم کرنے کی سازش کی جاتی ہے۔

    حیدرعباس رضوی کا کہنا تھا کہ جس کا جیسے دل کرتا ہے وہ مہاجروں کی تذلیل کرتا ہے، اگر کسی کو ایم کیوایم کی پالیسی سے اختلاف ہے تو کھل کر کرے۔

  • آج کا دن اہم ہے،دھرنا دینے والوں کو راضی کیا جائے،فاروق ستار

    آج کا دن اہم ہے،دھرنا دینے والوں کو راضی کیا جائے،فاروق ستار

    اسلام آباد: وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد ایم کیو ایم کے سینیئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ  آج کا دن اہم ہے، دھرنا دینے والوں کو راضی کیا جائے، فاروق ستار نے کشیدہ صورتحال کو افہام و تفہیم سے حل کرنے پر زور دیا ۔

        ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کوشش کر رہے ہیں کہ ملک میں جاری بحران کا حل نکالا جائے، انھوں نے کہا کہ قائد الطاف حسین احتجاج کرنے والی جماعتوں اور حکومت سے مسلسل اپیل کررہے ہیں کہ بات چیت کے ذریعے مسئلے کا حل نکالیں۔

    انھوں نے کہا کہ اب بھی گنجائش ہے اور تھوڑی کوشش کی جائے تو مسئلے کا حل نکالا جاسکتا ہے ، ہمیں عوام کو ایک آخری موقع دینا چاہیٔے۔ عوام اور جماعتیں ملک کو مستحکم دیکھنا چاہتی ہیں، ہر حال میں ایسا حل نکالا جائے، جس سے تمام فریقین مطمئن ہو سکیں۔

    ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ نظام کو قائم رکھ کر جہموریت کو فروغ دینا چاہتا ہے، پی ٹی آئی سے مذاکرات ہوئے ہیں اور عوامی تحریک سے بھی ہونے چاہئیں ، عوامی تحریک کا وفد بیٹھے تو مسائل کا حل نکالا جا سکتا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ جمہوریت کے فروغ کیلئے مسئلے کا حل نکالا جائے، معاملے کو بات چیت کے ذریعے ہی حل کرنا چاہیٔے

    ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ وزیراعظم نےکھلے دل سے بات سنی اور انہیں محسوس ہوا کہ وہ بھی پورے اخلاص کے ساتھ اس مسئلے کو حل کرنا چاہتے ہیں۔

    اس سے قبل سیاسی بحران کے حل کے لئے ایم کیو ایم کے وفد نے  خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں وزیراعظم نواز شریف سے وزیراعظم ہاؤس  ملاقات کی۔

    ملاقات میں معاملات سدھارنے کیلئے وزیر اعظم ایک قدم آگے بڑھائیں، ایم کیو ایم وفد نے الطاف حسین کا خصوصی پیغام نواز شریف کو دیا ، ایم کیو ایم کے وفد نے الطاف حسین کی تجاویز کو وزیراعظم کے سامنے پیش کیا۔