Tag: MQM head

  • الطاف حسین اور وسیم اختر سمیت 25سے زائد رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

    الطاف حسین اور وسیم اختر سمیت 25سے زائد رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

    کراچی : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے قائد کے علاوہ نامزد میئر کراچی وسیم اختر اور پچیس سے زائد رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردی۔

    انسداددہشتگردی کی عدالت میں دہشتگردووں کوسہولت فراہم کرنے ،اشتعال انگیز تقاریر کیس کی سماعت ہوئی، ملزمان کیخلاف وارنٹ گرفتاری جاری کردی گئی۔

    انسدادِ دہشتگردی کی عدالت سے جاری ہونیوالے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین اور نامزد میئر کراچی وسیم اختر سمیت پچیس سے زائد ملزمان کیلئے جاری کیے گئے ہیں، جن اہم رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے، ان میں فاروق ستار، رشید گوڈیل، خواجہ اظہار الحسن، قمر منصور،ریحان ہاشمی، خالد مقبول صدیقی بھی شامل ہیں۔

    ملزمان پر اشتعال انگیز تقاریر کرنے اور دہشتگردوں کے سہولت کار ہونے کا الزام ہے، ایم کیوایم کے قائد کیجانب سے فوج کیخلاف تقاریر پرسو سے زائد مقدمات قائم ہوئے تھے، مختلف سیاسی جماعت کے کارکنوں، شہریوں اور سماجی کارکنوں کی جانب سے دائر مقدمات گڈاپ سٹی، سچل تھانہ، بن قاسم، اسٹیل ٹاؤن، ملیرکینٹ، سہراب گوٹھ اوردیگر تھانوں میں درج ہوئے۔

    مقدمے میں شامل سابق صوبائی وزیر داخلہ سندھ روف صدیقی عبوری ضمانت پر ہیں، پولیس نے عدالت سے مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے وقت مانگ لیا، جسکے بعد عدالت نے سماعت پندرہ جنوری تک ملتوی کردی۔

  • ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کو اشتہاری قرار دے دیا گیا

    ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کو اشتہاری قرار دے دیا گیا

    کراچی : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو کرنل طاہر دھمکی کیس میں اشتہاری قراردے دیا گیا۔

    کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں الطاف حسین کے خلاف مقدمے کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے رپورٹ پیش کی، جس میں بتایا گیا کہ بیرون ملک ہونے کی وجہ سے الطاف حسین کو گرفتار کرنا ممکن نہیں، عدالت نے کارروائی آگے بڑھاتے ہوئے ایم کیو ایم قائد کو اشتہاری قرار دے دیا اور ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیئے۔

    یاد رہے کہ رینجرز افسر کرنل طاہر نے دھمکیاں دینے کے الزام میں سول لائن تھانے میں مقدمہ درج کرایا تھا، عدالت نےاس سے پہلے پولیس رپورٹ پر الطاف حسین کومفرور قرار دیا تھا اور اُن کے ناقابل ضمانت وارنٹ بھی جاری کیے گئے تھے۔

    دوسری جانب ایک اور مقدمے میں مانسہرہ کے سینئر سول جج شیراز فیروز نے الطاف حسین کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیا ہے.

  • ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین اشتہاری مجرم قرار

    ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین اشتہاری مجرم قرار

    گلگت : انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کواشتہاری مجرم قراردے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق گلگت کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو اشتہاری قرار دیدیا، عدالت نے دس ستمبر کو ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کو پیش ہونیکا حکم دیا ہے۔

    عدالت کاکہنا ہے کہ پیش نہ ہونے کی صورت میں الطاف حسین کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    الطاف حسین کی متنازع تقریرکے خلاف ایک شہری نے گلگت کے ائیرپورٹ تھانہ میں مقدمہ درج کرایا تھا، گلگت کے مختلف اضلاع میں الطاف حسین کے خلاف مجموعی طور پر نومقدمات درج ہیں۔

    اس سے قبل  انسدادی دہشت گردی ملاکنڈ کے خصوصی عدالت کے جج ایم آمین کنڈی نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو اشتہاری قراردے کر عدالت نے مقامی پولیس کو حکم دیا کہ وہ الطاف حسین گرفتار کرکے سات یوم کے اندر عدالت کے سامنے پیش کرے۔

    ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف مینگورہ پولیس اسٹیشن میں سولہ جولائی کو نعیم نامی شخص نے ٹیلی گرافی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

  • سوات: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے الطاف حسین کو اشتہاری قرار دیدیا

    سوات: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے الطاف حسین کو اشتہاری قرار دیدیا

    سوات : انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیوایم قائد الطاف حسین کو اشتہاری قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق انسدادی دہشت گردی ملاکنڈ کے خصوصی عدالت کے جج ایم آمین کنڈی نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو اشتہاری قراردے کر عدالت نے مقامی پولیس کو حکم دیا کہ وہ الطاف حسین گرفتار کرکے سات یوم کے اندر عدالت کے سامنے پیش کرے۔

    ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف مینگورہ پولیس اسٹیشن میں سولہ جولائی کو نعیم نامی شخص نے ٹیلی گرافی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

  • قائد الطاف حسین نے بھارتی حکومت یا بھارتی ہائی کمشنر کو کوئی خط نہیں لکھا، ایم کیو ایم

    قائد الطاف حسین نے بھارتی حکومت یا بھارتی ہائی کمشنر کو کوئی خط نہیں لکھا، ایم کیو ایم

    کراچی : ایم کیو ایم ترجمان کا کہنا ہے کہ قائد الطاف حسین نے بھارتی حکومت یا بھارتی ہائی کمشنر کو کوئی خط نہیں لکھا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان نے بعض مخالفین کی جانب سے گزشتہ روز رابطہ کمیٹی کے ارکان کے سفارتکاروں اورانسانی حقوق کی تنظیموں کوبھیجے جانے والے خط کوقائد تحریک الطاف حسین سے منسوب کرنے کی شدیدمذمت کی ہے۔

    اپنے ایک بیان میں ترجمان نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے بھارتی حکومت یا اسلام آباد میں موجود بھارتی ہائی کمشنر کو کوئی خط نہیں لکھا گیا اور اس بارے میں بعض مخالف سیاسی رہنماؤں اور میڈیا کے ایک مخصوص حلقہ کی جانب سے کیا جانے والاپروپیگنڈہ سراسر غلط ، بے بنیاد اور گمراہ کن ہے ۔

    ترجمان نے کہا کہ گزشتہ روز جس خط کا ذکر کیا گیا تھا کہ وہ قائد تحریک الطاف حسین کا نہیں بلکہ رابطہ کمیٹی کے تین نئے ارکان کی جانب سے تھا، جس کے بارے میں گزشتہ روزہی یہ وضاحت کی جا چکی ہے کہ یہ خط انسانی حقوق کی تنظیموں کے ساتھ ساتھ پچاس سے زائدملکوں کے سفارتکاروں کو بھیجا گیا تھا اور ایک دفتری غلطی کی وجہ سے انڈین ہائی کمیشن کوبھی ارسال کر دیا گیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ اس وضاحت کے باوجود بعض ایم کیوایم دشمن عناصر ایم کیوایم کو بیجا تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں اور اس خط کو قائد تحریک الطاف حسین سے منسوب کرکے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

  • اسلام آباد میں ایک اور متحدہ بنائے جانے کی پلاننگ کی جا رہی ہے، الطاف حسین

    اسلام آباد میں ایک اور متحدہ بنائے جانے کی پلاننگ کی جا رہی ہے، الطاف حسین

    لندن : ایم کیو ایم قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ انکے خلاف سازش ہو رہی ہے، اسلام آباد میں ایک اور متحدہ بنائے جانے کی پلاننگ کی جا رہی ہے، رابطہ کمیٹی پلان بنائے شہداء سے اظہار یکجہتی کے لئے تبت سینٹر سے ریلی نکالنے کا پلان ترتیب دے۔

    نائن زیرو پر تحریک کے شہداء، اسیروں اور لاپتہ کارکنوں کے اہل خانہ سے خطاب میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ وہ فوج ، رینجرز ، پولیس اور تمام قومی اداروں کا احترام پہلے بھی کرتے تھے اور آج بھی کرتے ہیں، رینجرز ، فوج اور پولیس کے اہل خانہ انکے بچوں کی طرح ہیں۔

    انھوں نے وزیراعظم، وزیرِ داخلہ اور آرمی چیف سے اپیل کی کہ وہ متحدہ کے بے گناہ کارکنوں کو فی الفور رہا کرائیں، انھوں نے رابطہ کمیٹی کو ہدایت کی کہ ایک ہفتے کے اندر اندر لاپتہ کارکنوں کی بازیابی کے لیے کوشیشں کی جائیں ساتھ ہی انھوں نے شہداء کے اہل خانہ کو ہدایت دی کہ وہ تیار رہیں جلد اسلام آباد جا کر سپریم کورٹ میں انفرادی اور اجتماعی طور پر لاپتہ کارکنوں اور ماورائے عدالت قتل ہونے والے کارکنوں کے حوالے سے پٹیشن بھی داخل کرائی جائے گی۔

    الطاف حسین کا کہنا تھا کہ وہ لاپتہ اور ماورائے عدالت قتل کارکنوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں بھی اٹھائیں گے، انھوں نے رابطہ کمیٹی کے سابقہ ممبران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس کڑے وقت میں جو اراکین رابطہ کمیٹی ملک سے فرار ہوگئے ہیں اور جو وزارتوں کا مزہ اڑا کر بھاگ گئے ہیں، اگر آج وہ الطاف حسین کو چھوڑ کر جا رہے ہیں تو ایسی صورت میں وہ کیا کریں۔

    دوسری جانب الطاف حسین نے اے آر وائی کے خلاف مظاہرہ کرنے کے حوالے سے بھی رابطہ کمیٹی کو پلان ترتیب دینے کی ہدایت کر دی ہے، الطاف حسین کا کہنا تھا کہ اے آر وائی نے آزادی صحافت اور شہداء کا مذاق اڑایا، اسکے خلاف مظاہرہ ہی نہیں بلکہ اے آر وائی کو کراچی اور سندھ میں نہیں چلنے دیں گے۔

  • الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کراچی کو برطرف کر دیا

    الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کراچی کو برطرف کر دیا

    لندن : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ذمہ داریاں پوری نہ کرنے پر رابطہ کمیٹی کراچی کو بر طر ف کر دیا جبکہ رابطہ کمیٹی لندن کے بارے آج یا کل اعلان کردیا جائے گا۔

    الطاف حسین کا کہنا ہے کہ جو سینئر ارکان خود کو رابطہ کمیٹی کی ذمے داریوں کے لئے اہل سمجھتے ہوں وہ اپنے نام، پتے اور فو ن نمبر نائن زیرو پر درج کرادیں تاکہ انٹر ویوز کے بعد نئی رابطہ کمیٹی تشکیل دی جاسکے۔

    اعلامیے کے مطابق کیف الوریٰ،عبدالحسیب اور عارف خان ایڈووکیٹ رابطہ کمیٹی کے ممبر رہیں گے۔ برطرف ارکان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مرکز آنے کی زحمت نہ کریں۔

  • الطاف حسین نے کارکنوں کے اصرار پر پارٹی ختم کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا

    الطاف حسین نے کارکنوں کے اصرار پر پارٹی ختم کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا

    کراچی: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ کارکنوں کے اصرار پر وہ پارٹی ختم کرنے کا فیصلہ واپس لے رہے ہیں۔

    الطاف حسین نے نائن زیرو پر ٹیلی فونک خطاب میں کہا کہ نائن زیرو پر ایم کیوایم کے بند تمام شعبہ جات دوبارہ کھول دیے جائیں، انہوں نے مزید کہا کہ وہ برطانیہ میں رہتے ہیں اور یہاں کے قوانین کا احترام کرتے ہیں۔

    اس سے پہلے ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے گفتگو میں انہوں نے رابطہ کمیٹی سمیت دیگر شعبہ جات کی ناقص کارکردگی پر اظہار برہمی کیا اور فون بند کردیا، الطاف حسین کے اظہار ناراضگی کے بعد نائن زیرو پر خورشید بیگم میموریل ہال سمیت تمام شعبہ جات کے دفاتر کو بند کردیا گیا، جس کے بعد کارکنان کی بڑی تعداد نائن زیرو پرجمع ہوگئی، اور الطاف حسین سے فیصلہ واپس لینےاپیل کی۔

  • الطاف حسین کے خلاف 100سے زائد مقدمات درج

    الطاف حسین کے خلاف 100سے زائد مقدمات درج

    کراچی : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف مقدمات کا اندرون سندھ سے شروع ہونےوالا سلسلہ پورے ملک کا چکر کاٹ کر کراچی پہنچ گیا ، جہاں مختلف تھانوں میں مقدمات کی درخواستیں جمع کر ادی گئیں۔

    عسکری قیادت پر تنقید کے خلاف الطاف حسین سمیت ایم کیو ایم کے پچیس رہنماؤں پر کراچی میں پرچے کٹ گئے، ایم کیو ایم قائد کے خلاف ملک بھر میں مقدمات کی تعداد سو سے تجاوز کر گئی۔

    ایم کیو ایم کیخاف کراچی میں بھی مقدمات کا آغاز ہوگیا، شہر کے چھ تھانوں میں ایف آئی درج کرلی گئیں، جن میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد سمیت چوبیس رہنماؤں کو نامزد کیا گیا، الطا ف حسین کے خلاف کراچی میں پہلا مقدمہ درخشاں تھانے میں پی ٹی آئی نے کرایا۔

    اب تک کراچی کے مختلف تھانوں میں الطاف حسین سمیت ایم کیو ایم کے تین درجن رہنماؤں کے خلاف مقدمات کیلئے درخواستیں جمع کرائی جا چکی ہیں اور مزید درخواستوں کا سلسلہ جا ری ہے۔

      متنازع تقریر کرنے پر الطاف حسین کے خلاف سندھ میں تیس سے زائد مقدمات درج کیے گئے،ایف آئی آر اشتعال انگیزی، دہشتگردی ایکٹ کے تحت کاٹی گئیں،  اسلام آباد، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی الطاف حسین پر پرچے کٹ گئے، صوبے میں الطاف حسین کو پچاس سے زائد مقدمات میں نامزد کیا گیا۔

      کوئٹہ میں دو مقدمات سمیت بلوچستان بھر میں الطاف حسین کے خلاف دس سے زائد مقدمات درج کرائےگئے،خیبر پختونخوا میں پانچ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی الطاف حسین کے خلاف متعددایف آئی آر کاٹی جاچکیں ہیں۔

    پی ٹی آئی کی درخواست کے بعد ایم کیوا یم نے بھی پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کے خلاف سفارتی اور غیر سفارتی کارروائی شروع کر دی ہے۔

  • کسی ہتکھنڈے کے ذریعے کراچی پر قبضہ نہیں ہونے دینگے، الطاف حسین

    کسی ہتکھنڈے کے ذریعے کراچی پر قبضہ نہیں ہونے دینگے، الطاف حسین

    کراچی: الطاف حسین نے کہا ہے کہ جب تک ایم کیو ایم کو عوامی اور رضاکارانہ مینڈیٹ حاصل ہےتب تک کسی بھی طاقت کے ذریعے حکومت یاغیر جمہوری لوگ ایم کیو ایم سےکراچی نہیں چھین سکتے۔

    ایم کیو ایم پنجاب کے صدر سینیٹر میاں عتیق اور اراکین آرگنائزنگ کمیٹی سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا کہ میں نے محروم و مظلوم عوام کے حقوق کے لئے اپنی سینتیس سالہ زندگی جہدوجہد میں لگاد ی ،ایک ایک ساتھی کو نظریاتی طورپر تیارکیا ہے۔

    این اے دو چھیالیس کی نشست پر ایم کیو ایم کی واضح اور شاندار کامیبابی کے بعد بھی پاکستان کے سویلین اور غیر سویلین اداروں نے کوئی سبق حاصل نہیں کیا،ہم کسی بھی صورت یا کسی بھی سازشی ہتکھنڈے کے زریعے کراچی پر قبضہ نہیں ہونے دینگے۔