Tag: MQM head Altaf hussain

  • حیدرآباد انسدادِ دہشتگردی عدالت کے بھی الطاف حسین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    حیدرآباد انسدادِ دہشتگردی عدالت کے بھی الطاف حسین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    حیدرآباد: انسداد دہشتگردی عدالت حیدرآباد نےقومی اداروں کیخلاف تقاریر کے مقدمات میں الطاف حسین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

    کراچی اور کوئٹہ کے بعد حیدرآباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بھی الطاف حسین کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، قومی اداروں کیخلاف اشتعال انگیز تقاریر کے دو مقدمات میں الطاف حسین کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے گئے۔

    الطاف حسین کیخلاف مقدمات مٹیاری اور ٹنڈوالہیار تھانے میں درج ہیں، جوڈیشل مجسٹریٹ گھوٹکی نے بھی الطاف کے وارنٹ جاری کر دیے۔  قومی اداروں کیخلاف تقاریر پر الطاف حسین کو ملک بھر میں سو سے زائد مقدمات کا سامنا ہے۔

    گزشتہ جمعے کو کوئٹہ کی انسدادِدہشت گردی کی عدالت نے الطاف حسین کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، قومی اداروں کیخلاف تقاریر کرنے پر الطاف حسین کے خلاف مقدمہ تھانہ پشین میں درج کرایا گیا تھا، کوئٹہ کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزم الطاف حسین کوگرفتارکرکے پچیس اگست کو پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

     اس سے قبل ہنگو کے سول جج نے الطاف حسین کو گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم دیا تھا، کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے الطاف حسین کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے، وارنٹ کرنل طاہر دھمکی کیس میں جاری کئے گئے، الطاف حسین کیخلاف کراچی کے سول لائنز تھانےمیں مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔

  • سرگودھا: الطاف حسین کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا حکم

    سرگودھا: الطاف حسین کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا حکم

    سرگودھا : عدالت نے ایم کیو ایم قائد الطاف حسین کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

    الطاف حسین کی افواج پاکستان کے خلاف تقریر پر شہری عبدالوحید نے سیشن جج کی عدالت میں درخواست دی تھی، عدالت نے دلائل سُننے کے بعد تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کو ایف آئی آرکاٹنےکا حکم دے دیا، ایم کیو ایم قائد کی متنازع تقریر کے خلاف ملک بھر میں شدید ردِعمل دیکھنے میں آیا تھا۔

    شہریوں نےعدالتوں اور تھانوں میں مقدمےکی درخواستیں جمع کرائی تھیں، الطاف حسین کے خلاف اب تک سو سے زائد مقدمات درج کئے جا چکے ہیں۔

  • مہاجروں کوحقوق دلانے کی جدوجہد جاری رکھوں گا، الطاف حسین

    مہاجروں کوحقوق دلانے کی جدوجہد جاری رکھوں گا، الطاف حسین

    لندن : ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ مہاجروں کو ان کے جائز حقوق اور جائز مقام دلانے کی جدوجہد آخری سانس تک کرتے رہیں گے ۔

    الطاف حسین نے ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو اور انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی والدہ محترمہ خور شید بیگم کی قسم کھا کر کہتے ہیں کہ مہاجروں کوان کے جائز حقوق دلانے کی جدوجہد آخری سانس تک کرتے رہیں گے، خواہ اس جہدوجہد میں ان پر کتنی ہی اذیتیں کیوں نہ ڈھائی جائیں۔

    انہوں نے کہا کہ ظلم کے خلاف تادم مرگ بھوک ہڑتال کے نتیجے میں اگر انکی موت واقع ہوگئی تو یہ انکی سچائی کا ثبوت ہوگی۔

  • ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی 90پر چھاپے کی شدید مذمت

    ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی 90پر چھاپے کی شدید مذمت

    لندن : ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے اور رہنماؤں کی گرفتاری پر شدید مذمت کی۔

    کراچی میں ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر کارکنان سے خطاب میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کیخلاف رینجرز کا آپریشن تحریک کو دیوار سے لگانے کی کوشش ہے، انہوں نے کہا کہ چھاپے اور گرفتاریاں کارکنان کے حوصلے پست نہیں کرسکتے ۔

    الطاف حسین نے کہا کے ماضی میں بھی ایم کیوایم کے خلاف بے بنیاد الزامات لگا کر آپریشن کیے گئے لیکن حق پرستانہ جدوجہد کو ختم نہیں کیا جاسکا۔

    الطاف حسین نے نائن زیرو پر رینجرز کی دوبارہ کارروائی اور رہنماؤں کی گرفتاری پر کارکنان سے پرامن اور متحد رہنے کی اپیل کی۔

  • فوج رینجرز کے خلاف تقریر،الطاف حسین پر متعدد مقدمات درج

    فوج رینجرز کے خلاف تقریر،الطاف حسین پر متعدد مقدمات درج

    کراچی : پاک فوج اور رینجرز سے متعلق اشتعال انگیز بیانات پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کیخلاف سندھ کے مختلف شہرو ں تیس مقدمات درج کرلیے گئے۔

    ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی پاک فوج اور رینجرز کے خلاف اشتعال انگیز تقریر پر سخت عوامی ردِعمل دیکھنے میں آیا، شہری غداری ، دہشتگردی ،اشتعال انگیزی اور دھمکیاں دینے کے مقدمات درج کرانے تھانے پہنچ گئے۔

    جیکب آباد کے ایئرپورٹ، دوداپور اور سٹی پولیس اسٹیشن میں مقدمات درج کئے گئے ہیں، حیدرآباد کے فورٹ تھانے، خیرپور، نوشہرو فیروز میں بھی ایف آئی آر کاٹی گئی، ٹنڈوالہیار کےتھانہ اے سیکشن ،دادو، بدین اور میر پور خاص میں بھی الطاف حسین کیخلاف پرچہ کٹ گیا۔

    لاڑکانہ کے مارکیٹ تھانے میں شہری ارسلان برڑو کی مدعیت میں دفعہ ایک سو ترپن اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، تھانہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں شہری شوکت علی کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کے لئے درخواست جمع کروائی گئی۔

    گھوٹکی میں ایڈوکیٹ محمد مراد لوند کی مدعیت میں تھانہ میرپور ماتھیلو پر سیکشن ایک سو اکیس،ایک سو تپن اور ایک سو چوبیس کے تحت ایف آئی آر کاٹی گئی۔

  • الطاف حسین کا کراچی آپریشن پر عوامی ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ

    الطاف حسین کا کراچی آپریشن پر عوامی ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ

     لندن : متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے رینجرزکےمعاملے پرریفرنڈم کرانے کامطالبہ کردیا ہے۔

    متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کراچی آپریشن پر عوامی ریفرنڈم کا مطالبہ کردیا، الطاف حسین نے کہا سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججز پر مشتمل پنچ رکنی کمیٹی تشکیل دی جائے جو رینجرزکے اقدامات اورآپریشن پر عوامی ریفرنڈم کرائے۔

    متحدہ کے قائد نے کہا کہ شہر میں رینجرز کے متعلق عوام کا مینڈیٹ حاصل کرنے میں کیا خرابی، ایم کیوایم کے قائدنے عبدالقادر بلوچ کے بیان کو بے بنیاد قراردیاہے جس میں انہوں نے کہاکراچی میں عوام میں اکثریت رینجرزآپریشن کے حق میں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ رینجرز کے کراچی آپریشن پر عوامی ریفرنڈم سے سچ اور جھوٹ کا فیصلہ ہوسکے گا اور عوامی حمایت کے معیار کوبھی جانچا جاسکے گا۔

    یاد رہے کہ وفاقی حکومت کے نمائندے سابق لیفٹیننٹ جنرل عبدالقادر بلوچ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ کراچی کے عوام کی اکثریت رینجرز کے آپریشن کے حق میں ہے اور کراچی آپریشن عوام کی اکثریت کی خواہشات کے مطابق کیاجارہا ہے، جس کو جھوٹا ، بے بنیاد اور حقائق کے بر خلاف قرار دیا ہے ۔

    اس سے قبل ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ رینجرز نے سیکٹرانچارجز اور یونٹ انچارجز کو گرفتارکرنے کا اعلان کیا ہے، وزیرِاعلی سندھ خاموش رہے تشدد، ماورائےعدالت قتل کے خلاف وزیراعلیٰ ہاوٴس کے سامنے پر امن دھرنا دیں گے۔

    الطاف حسین مطالبہ کیا کہ قائم علی شاہ اور سندھ اسمبلی رینجرز کو صوبے سے ہٹانے کے لئے بل پاس کریں، الطاف حسین نے ایف آئی اے کو پولیس کے اختیارات دینے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے کے خصوصی اختیارات کل نواز شریف کے خلاف ہی استعمال ہوں گے۔

  • این اے 246: کنور نوید کی کامیابی پر ایم کیوایم کے کارکنان کا جشن

    این اے 246: کنور نوید کی کامیابی پر ایم کیوایم کے کارکنان کا جشن

    کراچی: قومی اسمبلی کے حلقے این اے دو سو چھیالیس کے ضمنی انتخاب کے ابتدائی نتائج میں برتری پر ایم کیو ایم کے کارکنان کی جانب سے جشن منایا جارہاہے۔

    کراچی کا حلقہ این اے دو سو چھیالیس ایم کیو ایم کا مضبوط گڑھ تصور کیا جاتا ہے، پی ٹی آئی کا حلقے سے خوف کے خاتمے کا دعویٰ تھا، جماعت اسلامی نے بھی اس حلقے میں جیت کے لئے بہت زور لگایا تھا۔

    نتائج کا سلسلہ ہوا شروع تو اس میں ایم کیو ایم کے امیدوار کنور نوید جمیل کو برتری ملی، جس کے بعد کارکنان جوش میں آگئے اور ایک دوسرے کو مٹھائیاں کھلانےلگے۔

    ایم کیو ایم کے کارکنوں نے پولیس اہلکاروں کو بھی اپنی خوشی شامل کرلیا اور انھیں بھی مٹھائی کھلادی ۔

    نتیجے کا اعلان جب بھی ہو، ایم کیو ایم کے کارکنوں نے تو اپنے امیدوار کی جیت کے جشن کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

  • این اے 246: غیرحتمی نتائج کے مطابق ایم کیوایم کامیاب

    این اے 246: غیرحتمی نتائج کے مطابق ایم کیوایم کامیاب

    کراچی : این اے 246 کے ضمنی انتخاب میں پہلے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق ایم کیوایم کے کنورنوید جمیل کو جماعت اسلامی کے راشد نسیم اور تحریک انصاف کے عمران اسمعیل پر واضح پر واضح برتری حاصل ہے۔

    کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے دو سو چھیالیس میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ اپنے مقررہ وقت پرختم ہوچکی ہے اوراب ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

    ضمنی انتخاب میں عوام کی بڑی تعداد نے ووٹ ڈالے، ولنگ کا آغاز صبح آٹھ بجے ہوا، شدید گرمی کے باوجود پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹرز کی طویل قطاریں نظر آئیں۔

    ایم کیو ایم،تحریک انصاف،جماعت اسلامی کےامید واروں سمیت بارہ امیدوار وں نےحصہ لیا، لیکن پتنگ ، بلےاور ترازو میں کانٹے کامقابلہ ہوا،حلقےمیں رجسٹرڈووٹرزکی تعدادتین لاکھ ستاون ہزار سے زائد ہے۔جس کے لئے دوسوتیرہ پولنگ اسٹیشن قائم کئےگئے تھے۔

    پولنگ کے دوران سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے،حلقے میں سات ہزار سیکیورٹی اہلکار ڈیوٹی پر مامور تھے،متعدد پولنگ اسٹیشنز پر عملہ اور سامان بر وقت نہ پہنچنے پرووٹرز کوپریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑا اور ووٹنگ دیر سے شروع ہوئی۔


    غیر حتمی غیر سرکاری نتائج


    تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 246 کے ضمنی انتخاب میں پہلے غیر حتمی نتائج کے مطابق پولنگ اسٹیشن نمبر112 میں متحدہ قومی مومنٹ کے اُمیدوار کنور نوید جمیل  نے 780 ووٹ لے کر برتری حاصل کرلی۔

    پہلے غی حتمی نتائج کے مطابق جماعت اسلامی کے اُمیدوار راشد نسیم 110 ووٹ لے کر دوسری نمبر ہر ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے اُمیدوار عمران اسمعیل ووٹ لینے میں تیسرے نمبر پررہے ۔

    پولنگ اسٹیشن نمبر67 : کنور نوید نے702ووٹ حاصل کیے،عمران اسمعیل 230ووٹ لے کر  دوسرے نمبر پر رہے جبکہ راشد نسیم  200ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔

    پولنگ اسٹیشن نمبر47 : کنور نوید نے279ووٹ حاصل کیے،عمران اسمعیل 61ووٹ لے کر  دوسرے نمبر پر رہے جبکہ راشد نسیم  42ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔

    پولنگ اسٹیشن نمبر82: کنور نوید نے 198  ووٹ حاصل کیے،عمران اسمعیل  163  ووٹ لے کر  دوسرے نمبر پر رہے جبکہ راشد نسیم 45  ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔

     این اے دو سو چھیالیس ضمنی الیکشن میں  تمام  پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی نتائج کے مطابق ایم کیو ایم کے کنور نوید 93122 ووٹ لے کر آگے ہیں ،پی ٹی آئی کے عمران اسماعیل16932 لے سکے جبکہ جماعت اسلامی کے راشد نسیم کو 6191 ووٹ ملے۔

    دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ کے نو منتخب رکن قومی اسمبلی کنورنوید جمیل نےاپنے انتخاب پرایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا ہے۔

  • این اے 246: لوگوں کیلئےاپنےبچوں کی زندگی بدلنےکا سنہری موقع ہے،عمران خان

    این اے 246: لوگوں کیلئےاپنےبچوں کی زندگی بدلنےکا سنہری موقع ہے،عمران خان

    اسلام آباد: عمران خان نے کہا ہے کہ عمران اسماعیل این اے  دوسو چھیالیس  کے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہوں گے،ضمنی الیکشن میں خواتین خاص طور پرووٹ دیں گی۔

    پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ این اے دو سو چھیالیس کے حلقے کے لوگوں کیلئے اپنے بچوں کی زندگی میں تبدیلی کی شروعات کرنےکا سنہری موقع ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف جنون کا نام ہے، نوازشریف بزدل آدمی ہیں وہ کبھی شیرنہیں بن سکتے۔

    عمران خان نے کہاکہ گلگت بلتستان جانے کا انتظار کررہا ہوں، ساراگلگت بلتستان دیکھا ہواہے، پاکستان جیسا کوئی ملک خوبصورت ملک نہیں ہے۔

  • عوام آج بھی ایم کیوایم اور اپنے الطاف بھائی کے ساتھ ہیں، الطاف حسین

    عوام آج بھی ایم کیوایم اور اپنے الطاف بھائی کے ساتھ ہیں، الطاف حسین

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے لیاقت آباداورفیڈرل بی ایریا کے حق پرست عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ این اے 246 کے ضمنی انتخاب میں ایم کیوایم کے نامزد امیدوار کنورنوید جمیل کو اپنا قیمتی ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں ۔

    ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاہے کہ بعض جماعتیں خود کو کراچی اور اس کے عوام کا سب سے بڑا ہمدرد ثابت کرنے کی کوشش کررہی ہیں لیکن کراچی کے عوام گواہ ہیں کہ جب جب کراچی کے عوام کے ساتھ ظلم وناانصافی کی گئی تو صرف اور صرف ایم کیوایم نے اس کے خلاف آواز بلند کی جبکہ ظلم وناانصافیوں کے مسلسل عمل پر یہ تمام جماعتیں ہمیشہ خاموش تماشائی بنی رہیں، کراچی کے عوام اپنے دوست اوردشمن میں تمیز کرنا اچھی طرح جانتے ہیں۔

    الطاف حسین نے کہاکہ ظلم وستم اور جبر کے ہتھکنڈوں سے نہ تو حق پرست کارکنان وعوام کے حوصلے کے پست کیے جاسکتے ہیں اور نہ ہی انہیں خوف زدہ کیاجاسکتا ہے، انشاء اللہ کل 23 اپریل کو لیاقت آباداورفیڈرل بی ایریا کی مائیں، بہنیں ، بزرگ اور نوجوان ضمنی الیکشن کے سلسلے میں زیادہ سے زیادہ تعدادمیں نکلیں گے اورایم کیوایم کے حق میں اپنا ووٹ کاسٹ کرکے ثابت کردیں گے کہ وہ کل بھی ایم کیوایم اور اپنے الطاف بھائی کے ساتھ تھے اور آج بھی ایم کیوایم اور اپنے الطاف بھائی پر اعتماد کرتے ہیں۔

     الطاف حسین نے لیاقت آباد اورفیڈرل بی ایریا کے حق پرست عوام سے پرزوراپیل کی کہ وہ خوف وجبر کے ماحول میں بھی اپنے گھروں سے نکلیں ،ماضی کی طرح ایک مرتبہ پھرحق پرست امیدوارکے انتخابی نشان’پتنگ ‘ پراپنے اعتماد کی مہرثبت کریں اور ایم کیوایم کے نامزد امیدوار کنورنوید جمیل کو اپناقیمتی ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں۔