Tag: MQM head

  • کارکنوں کے دبےہوئے جذبات غصےمیں بدلے، الطاف حسین

    کارکنوں کے دبےہوئے جذبات غصےمیں بدلے، الطاف حسین

    کراچی: ایم کیوایم کےقائدالطاف حسین نے کہا ہے کہ کریم آباد پرکارکنوں کےدبےہوئےجذبات غصےمیں بدلے۔ انہوں نے کارکنوں کوہدایت کی کہ کسی سےلڑائی جھگڑا نہ کریں، گھروں کولوٹ جائیں۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا کہ کارکن جیت کاجشن ضرور منائیں،لیکن سیاسی مخالفین کااحترام کریں۔

    انہوں نے کہا کہ کسی بھی مخالف سیاسی جماعت کےجھنڈےیاپوسٹرکوہرگزنقصان نہ پہنچائیں، ایم کیوایم کے کارکنان جشن منانے کے لیکئے جناح گراونڈ جائیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے ورکرز سڑکوں پر ہیں تو گھروں کو جائیں، کارکنان پولیس سے یا کسی بھی مخالفین سے جھگڑا نہ کریں، الطاف حسین نے انتظامیہ سے بھی کہ اپیل کی کہ صبر سے کام لیں۔

    الطاف حسین نے کہا کہ اینکر حضرات سے گزارش کروں گا کہ آپ اچھا پروگرام کرتے ہیں تنقید ضرور کریں لیکن کسی کو بھی گالی دینے یا صحافی اداب کی خلاف ورزی کرنے کا حق نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا الفاظ کا چناؤ دیکھ بھال کرکیا جائے کچھ الفاظ معنیٰ مختلف ہوتے ہیں، تنقید کریں لیکن دائرے میں رہ کرکریں۔

    الطاف حسین نے کہا کہ میں نے خود کارکنان کو صبر کی تلقین کی ہے، کریم آباد میں جو ہوا اس کی مزمت کرتا ہوں ۔میں خود رہنماؤں کو حیدر عباس رضوی اور فیصل سبزواری کو ہدایت کی ہے وہاں جائیں۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ عدالت جس کو مجرم کہے اس کو سزا دیجیئے خواہ اس میں میں خود ہی کیوں نہ ہوں۔

  • عوام کنور نوید کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں، الطاف حسین

    عوام کنور نوید کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں، الطاف حسین

    لندن : متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے حلقہ این اے دو سو بیالیس کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ انکے نامزد امیدوار کنورنوید جمیل کو قیمتی ووٹ دیکر کامیاب بنائیں۔

    الطاف حسین نے کہا ہے کہ بعض جماعتیں خود کو کراچی اور اسکے عوام کا ہمدرد ثابت کرنے کی کوشش کررہی ہیں لیکن عوام گواہ ہیں کہ ان کے ساتھ ظلم وناانصافی کے خلاف صرف ایم کیوایم نےآواز بلند کی۔

    الطاف حسین نے کہا کہ کارکنان وعوام کے حوصلے پست کیے جاسکتے ہیں نہ انہیں خوف زدہ کیا جاسکتا ہے ۔

    انھوں نے کہا کہ آج لیاقت آباداور فیڈرل بی ایریا کی مائیں، بہنیں،بزرگ اور نوجوان زیادہ سے زیادہ تعداد میں گھروں سے نکلیں اور ایم کیوایم کو ووٹ دے کر ثابت کردیں کہ وہ کل بھی ایم کیوایم اور الطاف حسین کے ساتھ تھے اور آج بھی ہیں۔

  • الطاف حسین نے گورنر سندھ سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا

    الطاف حسین نے گورنر سندھ سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا

    لندن: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین گورنر سندھ عشر ت العباد پر برس پڑے، گورنر سندھ سے ہر طرح کی لاتعلقی کا اعلان کر دیا ہے۔

       ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا اب ایم کیوایم سے کوئی واسطہ نہیں رہا وہ ایم کیوایم کے نمائندے نہیں ہیں۔

    الطاف حسین نے کہا گورنرسندھ کی موجودگی میں کارکنان کا ماروائے عدالت قتل کیا جاتا رہا، کارکنان کو گھروں سے گرفتار کیا جاتا رہا ہے، ان کے گھر بھی چھاپہ مارا گیا لیکن گورنرسندھ نے نہ کوئی مذمت کی اور نہ ہی قانون نافد کرنے والے اداروں کی کارروائی کا نوٹس لیا۔

     ایم کیو ایم کے قائد نے کہا کہ گورنر سندھ وفاق اور اسٹیبلشمنٹ کے نمائندے ہیں، ایم کیوایم کے نہیں، میری نظر میں گورنرسندھ کی کوئی اب کوئی حیثیت نہیں، انہوں نے میڈیا سے درخواست کی ہے کہ آئندہ گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد کو ایم کیوایم کا نمائندہ نہ کہے۔

  • آزاد میدوار محفوظ یارخان کا ایم کیو ایم میں شمولیت کا اعلان

    آزاد میدوار محفوظ یارخان کا ایم کیو ایم میں شمولیت کا اعلان

    کراچی : ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کنورنوید کے حق میں عوامی مسلم لیگ کے امیدوار محفوظ یار کی دستبرداری اور ایم کیوایم میں شمولیت کو حق پرستی کی فتح قرار دیا ہے۔

    این اے دوسوچھیالیس کےعوامی مسلم لیگ کے امیدوار محفوظ یارخان ایم کیوایم کے حق میں دستبردار ہوگئے، ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے ان کی دستبرداری کو حق پرستی کی فتح قرار دیتے ہوئے انہیں ایم کیوایم میں شمولیت پر مبارکباد پیش کی۔

    اس موقع پر عوامی مسلم لیگ کے سابق رہنما محفوظ یار خان نے کہا کہ وہ پچاس سال سے حق پرستی کا علم اٹھائے ہوئے ہیں لیکن حق پرست آج بنے ہیں۔

    انہوں کہا کہ حلقہ این اے دوسو چھیالیس کے ضمنی انتخاب میں ایم کیو ایم عمران خان اور ان کے چیلے کی ضمانت ضبط کرادے گی۔

  • این سے 246: 23تاریخ کو مقابلہ نہیں مقابلی ہوگی،الطاف حسین

    این سے 246: 23تاریخ کو مقابلہ نہیں مقابلی ہوگی،الطاف حسین

    لندن : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ حلقہ دو سو چھالیس میں مقابلہ نہیں مقابلی ہوگی، نوجوان سوشل میڈیا پر فعال ہو جائیں۔

    ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے رات گئے کارکنوں سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان این اے دوسو چھالیس کےانتخاب سے متعلق تیاریاں مکمل کرلیں، الطاف حسین کا کہنا تھا کہ تئیس تاریخ کو مقابلہ نہیں مقابلی ہونے جارہی ہے۔

    الطاف حسین نے پارٹی نوجوانان کو تاکید کی کہ سوشل میڈیا پر فعال ہوجائیں جبکہ خواتین کو ہدایت کی این اے دو سو چھالیس کے ضمنی انتخاب میں خواتین پہلے ووٹ ڈالیں۔

  • آج پیشی پر جاؤں گا ،کارکنان دعا کریں، الطاف حسین

    آج پیشی پر جاؤں گا ،کارکنان دعا کریں، الطاف حسین

    لندن : منی لانڈرنگ کے مقدمے میں آج ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی ضمانت ختم ہوگئی ہے، الطاف حسین کا کہنا ہے کہ آج وہ لندن میٹرو پولیٹن اسٹیشن میں پیش ہوں گے، عوام ان کے لئے دعا کریں۔

    رات گئے جناح گراونڈ میں ایم کیو ایم کے زیرِ اہتمام انتخابی مہم کے سلسلے میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا کہ لندن میں ان پر مقدمات چل رہے ہیں آج ان کی پیشی ہے۔

    الطاف حسین این اے دو چھیالیس میں ضمنی انتخاب کی مہم کے تناظر میں الطاف حسین نے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہر قیمت پر لڑائی جھگڑے سے دور رہا جائے تاکہ پر امن طریقے سے ضمنی الیکشن ہوسکیں ۔

    انھوں نے کہا کہ این اے دو چھیالیس کی نشست ایم کیوایم کی ہے اور عوام اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ دیں۔

  • منی لانڈرنگ کیس: الطاف حسین کی ضمانت کی مدت آج ختم

    منی لانڈرنگ کیس: الطاف حسین کی ضمانت کی مدت آج ختم

    لندن: منی لانڈرنگ کیس میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی ضمانت کی مدت آج ختم ہورہی ہے، جس کے بعد متحدہ قائد آج پولیس کے سامنے پیش ہونگے۔

     ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کیخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا آغاز اس وقت ہوا جب لندن پولیس ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس کے سلسلے میں چھ دسمبر دوہزار بارہ کو متحدہ کے دفتر پہنچی اور چھاپے کے دوران، لاکھوں پاؤنڈ برآمد کیے گئے۔

    پولیس متحدہ موقف سے مطمئن نہ ہوئی اور رقم قبضے میں لے لی رقم کے ساتھ کمپیوٹر،اوربعض دستاویزبھی تحویل میں لی گئیں رقم کی برآمدگی کے بعد اسکاٹ لینڈ یارڈ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ متحرک ہوا۔

    اٹھارہ جون 2013 کو لندن پولیس نے الطاف حسین کے گھر کی تلاشی لی، گھر سے خطیر پاؤنڈ نکلے، برطانوی قانون کیمطابق رقم غیر قانونی تھی۔

      تین جون2014 اسکاٹ لینڈ یارڈ نے الطاف حسین کی رہائش گاہ کی تلاشی لی، اور متحدہ قائد کو حراست میں لے لیا گیا، علالت کے باعث انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا اور6 جون2014 کو اکتیس جولائی تک الطاف حسین ضمانت پر رہا کر دئے گئے۔

    اکتیس جولائی2014 کو متحدہ سربراہ کی ضمانت میں دسمبر2014 تک توسیع ہوگئی، دسمبر میں ایکبار پھر متحدہ قائد کی ضمانت میں 14اپریل 2015تک توسیع کی گئی، ضمانت کی معیاد ختم ہونے کے بعد الطاف حسین کو آج پولیس انٹرویو کیلئے پھر پیش ہونا ہے۔

  • مخالفین انتخاب سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، الطاف حسین

    مخالفین انتخاب سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، الطاف حسین

    کراچی: ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کہتے ہیں مخالفین این اے دو سو چھیالیس کا ضمنی انتخاب سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، کارکنان مشتعل ہوکر انکا خواب پورا نہ کریں ۔

    ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے متصل جناح گراؤنڈ میں تقریب سے خطاب میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ میری تمام باتوں کو حالات کے مطابق سمجھا جائے،مخالفین یہ چاہتے ہیں کہ نہ کھیل ہو نہ کھیلنے دیں۔

    مخالفین کی جانب سے پتھراؤ بھی کیا جائے تو ایم کیو ایم کے کارکنان جوابی کاروائی سے گریز کریں۔ نوجوان کارکنوں کو جذباتی نعرے لگانے سے پہلے سمجھا دیا جائے، کارکنان کوشش کریں کہ ہر قسم کے جگھڑے سے بچا جائے۔

    الطاف حسین کا کہنا تھا کارکنان کوشش کریں کہ کسی قسم کاجھگڑانہ ہو، مخالفین پتھراؤبھی کریں توجوابی کارروائی سےگریزکریں،الطاف حسین نے امید ظاہر کی کہ تئیس اپریل کی شام تاریخی ہوگی اور کنور نوید مخالفین کو بھاری مارجن سے چت کرینگے ۔

  • الطاف حسین کی پی ٹی آئی کو جناح گراؤنڈ میں پھر جلسے کی دعوت

    الطاف حسین کی پی ٹی آئی کو جناح گراؤنڈ میں پھر جلسے کی دعوت

    لندن : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کو جناح گراؤنڈ میں جسلہ کرنے کی دعوت دی ہے۔

    ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ایک بار پھر تحریکِ انصاف کو جناح گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی دعوت دی، ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ تحریک انصاف کےشاہراہ پاکستان پر جلسہ کرنے پر بھی غیر مشروط تعاون کرنے کو تیار ہیں۔

    الطاف حسین نے کہا کہ بارہ اپریل کو جماعت اسلامی کے جلسہ عام کا بھی خیر مقدم کرتے ہیں۔

    الطاف حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھائی چارے اور یکجہتی کے جذبے کو فروغ دیتے ہوئے جیو اور جینے دو کی پالیسی اختیار کرنے چاہیے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے جناح گراؤنڈ سے واپسی پر کریم آباد کے کیمپ پر خطاب میں کہا کہ جناح گراؤنڈ پی ٹی آئی کے جلسے کیلئے چھوٹا پڑ جائے گا، یہ کیسا استقبال تھا جو کارکنوں پر ڈنڈے برسائے گئے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم بندوق برداروں سے پیچھا چھڑائے، کارکنوں کی حوصلہ افزائی کیلئے کراچی آیا، انہوں نے الیکشن میں فوج اور رینجرز کی تعیناتی کا مطالبہ بھی کیا۔

  • اسمبلیوں کوجعلی کہنے والے پارلیمنٹ میں آگئے، الطاف حسین

    اسمبلیوں کوجعلی کہنے والے پارلیمنٹ میں آگئے، الطاف حسین

    کراچی : سعودی عرب اور یمن کے درمیان کشیدگی پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ معاملات بات چیت سے حل کیے جانے چاہیے،  پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ اسمبلیوں کو جعلی کہنے والے پارلیمنٹ میں آگئے ہیں۔

    جناح گراؤنڈ میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم قائد الطاف حسین پاکستانی آئین کا حوالے دیتے ہوئے پی ٹی آئی پر برس پڑے۔

    متحدہ کے قائد کا کہنا تھا کہ میں آج کسی تفصیل میں جانا نہیں چاہتا ہوں، اگر کوئی رکن 40روز ایوان سے غیر حاضر رہے تو اسکی رکنیت ویسے ہی ختم ہو جاتی ہے، جو رکن استعفا جمع کرائے گا، اسکی رکنیت اسی وقت ختم ہوجاتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ 23اپریل کو ایم کیو ایم کا امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگا، تحریک انصاف کے جلسہ گاہ پر ایم کیو ایم کے کارکنان نے حملہ نہیں کیا تھا، گالیاں ایم کیو ایم کو دی گئی تھیں اور غصہ وہاں پر عوام کا تھا۔

    یمن کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے قائد نے کہا کہ معاملات گولہ باری سے نہیں بات چیت کے ذریعے حل کیے جائیں۔

    الطاف حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان مشکلات میں گھرا ہوا ہے، اللہ تعالیٰ پاکستان کو امتحانات سے نکالے۔