Tag: MQM head

  • ایم کیوایم کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے نئے ارکان کے ناموں کا اعلان

    ایم کیوایم کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے نئے ارکان کے ناموں کا اعلان

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل تنظیم نو کی گئی ہے اور نئے ارکان کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    متحدہ قومی موومنٹ کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل میں رابطہ کمیٹی کے سابقہ ارکان، منتخب ارکان اسمبلی اور ایم کیوایم کے مختلف شعبہ جات کے سینئر ارکان شامل ہیں، ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان کی باہمی مشاورت کے بعد سینٹرل ایگزیکٹو کونسل میں مزیدارکان بھی شامل کیے جائیں گے۔

    ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کومزید فعال بنانے کیلئے از سرنوتشکیل کی گئی۔

    سینٹرل ایگزیکٹو کونسل ملک بھرمیں تنظیمی امور بہتر بنانے کیلئے رابطہ کمیٹی کو اپنی سفارشات پیش کرے گی، سینٹرل ایگزیکٹو کونسل ایم کیوایم کاآئین تشکیل دے گی اور موجودہ آئین میں ترمیم بھی کرسکے گی۔

    الطاف حسین نے کہا کہ جبرکا کوئی بھی ہتھکنڈہ ایم کیوایم کے ذمہ داران کو خوف زدہ نہیں کرسکتا۔

    سی ای سی کے ارکان کو غیرتنظیمی سرگرمیوں میں ملوث افراد کی معطلی یا اخراج کی سفارش کا اختیاربھی ہوگا۔

  • صولت مرزا کےبیان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، فروغ نسیم

    صولت مرزا کےبیان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، فروغ نسیم

    کراچی: ایم کیو ایم کے رہنما بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ صولت مرزا کےبیان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں،وعدہ معاف گواہ نہیں بنایاجاسکتا۔

    خورشید بیگم میموریل ہال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیوایم کے سینیٹر فروغ نسیم نے کہا کہ ایم کیوایم صولت مرزاکےبیان کو مستردکرتی ہے،صولت مرزا کےبیان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔ صولت مرزا کے معاملےکو اقوام متحدہ میں لےکرجائیں گے۔

    فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ صولت مرزا کا بیان جاری کرنا بدنیتی پر مبنی ہے، صولت مرزا کو وعدہ معاف گواہ نہیں بنایا جاسکتا، اپیلیں خارج ہونے کے بعد 164 کا بیان نہیں ہوتا، سزا یافتہ مجرم کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔

    فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم قائد الطاف حسین اور گورنر سندھ عشرت العباد الزامات کی تردید کرچکے ہیں،افسوس ہوتاہےکہ بے بنیاد الزامات لگا کر قانون سے کھلواڑ کیا جارہا ہے۔

    فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ صولت مرزا نے ٹرائل کے دوران یہ باتیں کیوں نہ کہیں، مجرم کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا جارہا ہے اس کا نوٹس لیا جائے ۔

     انہوں نے چوہدری نثار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار صاحب یہ کیا ہورہا ہے، آپ تو بہت شریف آدمی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک جمہوریت پسند جماعت ہے، اس پر میڈیا ٹرائل فوری طور پر بند کیا جائے ۔

    بیرسٹر سیف کاکہنا تھا کہ وکلاء بھی کہہ رہے ہیں کہ یہ بے بنیاد الزام ہے، حکومت کو ایم کیو ایم پسند نہیں۔

  • کوئی چاہ رہا ہے کہ ایم کیوایم اور رینجرزکے درمیان کوئی نا اتفاقی ہو، فروغ نسیم

    کوئی چاہ رہا ہے کہ ایم کیوایم اور رینجرزکے درمیان کوئی نا اتفاقی ہو، فروغ نسیم

    کراچی :ایم کیو ایم لیگل ایڈ کمیٹی کے رکن سینیٹر فروغ نسیم  کا کہنا ہے کہ  شاید کوئی یہ چا ہ رہا ہے کہ ایم کیو ایم اور رینجرز کے درمیان کوئی نااتفاقی ہو۔

    اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم لیگل ایڈ کمیٹی کے رکن سینیٹر فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ الطاف حسین نے ایف آئی آر درج ہونے سے پہلے ہی تمام مس انڈراسٹینڈنگ کلیر کردی تھی

    انکا کہنا تھا کہ ایف آئی آر اگر کسی ایک ملک میں درج ہو اور دوسرے ملک کو اس کی کاپی دی جائے تو اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہوتی۔

    فروغ نسیم کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ایک ذمہ دار سیاسی جماعت ہے اور جمہوریت کے لئے وہ اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔

    دوسری جانب ایم کیوایم رابطہ کمیٹی  کا کہنا تھا کہ الطاف حسین پر مقدمے کا آئین اور قانون میں رہتے ہوئے دفاع کریں گے، خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ قاتل آگے بڑھ رہے ہیں، ستم توڑنے کی تیاری ہورہی ہے۔

    رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن کےاجلاس کےبعد کہا گیا کہ ایم کیوایم کےقانونی ماہرین جائزہ لے رہےہیں،بادی النظرمیں الطاف حسین کےخلاف لگائےجانےوالےالزامات حقائق کےخلاف ہیں ،الطاف حسین کےخلاف ماضی میں بھی اس طرح کے الزام لگائےجاتےرہے ہیں ،رابطہ کمیٹی نےکارکنوں سےاپیل کی کہ وہ پرامن رہیں۔

  • سوشل میڈیا پر رینجرزکیخلاف پیغامات سے کوئی تعلق نہیں، الطاف حسین

    سوشل میڈیا پر رینجرزکیخلاف پیغامات سے کوئی تعلق نہیں، الطاف حسین

    لندن: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے  کہا ہے کہ ایم کیوایم میں کوئی عسکری ونگ نہیں ہے، کچھ لوگ سوشل میڈیا پر ایم کیوایم کا نام استعمال کرکے سازش کررہے ہیں، اگر چند افراد نےقانون ہاتھ میں لیا تو یہ ان کا ذاتی فعل تھا، پارٹی کی پالیسی ہرگز نہیں۔

    قائد الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم جمہوری ، لبرل، ترقی پسند خیالات اور عدم تشدد پر یقین رکھنے والی جماعت ہے، انکا کہنا تھا کہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ بعض عناصر سوشل میڈیا پر خود کو ایم کیوایم کا ظاہر کرکے پولیس اور رینجرزاہلکاروں سے محاذ آرائی کے پیغامات کا تبادلہ کر رہے ہیں۔

    الطاف حسین نے ایم کیوایم کےذمہ داران اور کارکنوں ایک بار پھرسختی سے یاد دہانی کرائی ہےکہ وہ امن پسند ی کادرس کوہرگز نہ بھولیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم، قانون نافذ کرنیوالے کسی بھی ادارے سے محاذ آرائی نہیں چاہتی بلکہ اپنے ساتھ ہونیوالی ناانصافیوں کیخلاف آئین وقانون کےدائرے میں رہتے ہوئے پرامن احتجاج پر یقین رکھتی ہے۔

    الطاف حسین نےکہا کہ جو لوگ سوشل میڈیا پر رینجرز، پولیس سمیت قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے محاذآرائی کا درس دے رہے ہیں، ان کا ایم کیوایم سے کوئی تعلق نہیں، انہوں نے اسے ایم کیو ایم کو بدنام کرنیکی سازش قرار دیا۔

    انکا کہنا تھا کہ ایسےعناصر کا متحدہ سے کوئی تعلق نہیں اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف آئین وقانون کے دائرے میں رہتے ہوئے احتجاج کریں گے۔

  • نائن زیرو پر چھاپہ ناقابل فہم اورسمجھ سے بالاتر ہے، فاروق ستار

    نائن زیرو پر چھاپہ ناقابل فہم اورسمجھ سے بالاتر ہے، فاروق ستار

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ نے فائرنگ کے واقعے میں کارکن وقاص علی شاہ کی ہلاکت کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمشن بنانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    ایم کیو ایم کے رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار کا پریس کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ نائن زیرو پر رینجرز کا چھاپہ سمجھ سے بالاتر ہے، ساری صورتحال انتہائی تشویشناک ہے جو کچھ بھی ہوا، ہمارے ساتھ انصاف نہیں ہوا،کل کےواقعےکےبعد خود میرےخلاف بھی پروپیگنڈہ کیاجارہاہے۔

     ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز نائن زیرو کے اطراف میں چھاپہ مارا گیا اور سرچ آپریشن کیا گیا، بتایا گیا کہ چند مطلوب افراد کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا گیا تھا، رینجرز کے چھاپے کے دوران 110 افراد کو حراست میں لیا گیا جن میں سے بیشتر افراد کا ایم کیو ایم سے کوئی تعلق نہیں ہے،  عدالت میں صرف 27 افراد کو عدالت میں پیش کیا گیا، ہم پوچھنا چاہتے ہیں کہ باقی افراد کہاں ہیں؟۔

     فاروق ستار کا کہنا تھا کہ عامرخان کی آنکھوں پرپٹی، ہاتھوں میں ہتھکڑی تھی،عامر خان کے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا ایم کیو ایم پُرامن اور جمہوریت پسند جماعت ہے، تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کا احترام کرتے ہیں، کبھی دعویٰ نہیں کیا کہ ایم کیو ایم فرشتوں کی جماعت ہے، ہم سب کی عزت کرتے ہیں، ہماری بھی عزت کی جائے۔

    فاروق ستار نے میڈیا کو بتایا کہ ایم کیو ایم کے کارکن وقاص علی شاہ کا دن دیہاڑے سینکڑوں افراد کے سامنے قتل ہوا ہے، کچھ چینلز نے وقاص شاہ کے قتل کے حقائق مسخ کرنے کی کوشش کی ہے۔ ہمارے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ وقاص شاہ رینجرز کی فائرنگ سے شہید ہوا تھا۔

    اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما حیدرعباس رضوی  کا کہناتھا کہ آرمی چیف،آئی ایس آئی چیف اورڈی جی رینجرزسےاپیل ہےہماری عزت کاخیال کریں۔

    انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ہیں جو ایم کیو ایم اور رینجرزکو جدا جدا دیکھنا چاہتےہیں، عمران خان نے90پرچھاپےکوکراچی کی آزادی قراردیا۔

    حیدر عباس رضوی نے کہا کہ کچھ لوگ موجودہ صورتحال کافائدہ اٹھاناچاہتے ہیں،عمران خان احمقوں کی جنت میں رہتےہیں۔

    حیدر عباس رضوی نے کہا کہ عمران خان ایم کیو ایم کی لاش پراپنا محل بناناچاہتےہیں، رینجرز کے افسران کو عمران خان کے بیانات کو سمجھنا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران کا خواب ہے ہے کہ وہ اپنے بیانات سے کراچی میں اپنا راستہ ہموار کرلیں گے، نائن زیروپرکارروائی مطلوب افرادکی گرفتاری کےلیےہوئی،تاثردیاگیاکہ نائن زیرونوگوایریاہے۔

  • سینیٹ الیکشن: امیدواروں کی کامیابی پرایم کیوایم کے کارکنوں کا نائن زیرو پر جشن

    سینیٹ الیکشن: امیدواروں کی کامیابی پرایم کیوایم کے کارکنوں کا نائن زیرو پر جشن

    کراچی: سینیٹ الیکشن میں دو امیدواروں کی کامیابی پرایم کیوایم کے کارکنوں نے جشن منایااور بھنگڑے ڈالے۔

    سینیٹر زکی کامیابی پرایم کیوایم کے مرکز پرنائن زیرو پرجشن منایاگیا،کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پررقص کیا اور بھنگڑے ڈالے، منتخب سینیٹرز نائن زیرپہنچے توان کاپرتپاک استقبال کیاگیا۔

    میاں عتیق اور خوشبخت شجاعت کاکہناتھا ایوان میں جاکرغریب عوام کی نمائندگی کریں گے،حیدرآباد میں بھی ایم کیوایم کے کارکنوں نے سینیٹرز کے انتخاب پرجشن منایا،اس موقع پرذمہ داران اورعہدیداران کی بڑی تعداد موجودتھے۔

    دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سندھ میں سینیٹ کے الیکشن میں ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی کے امیدواروں ی کامیابی پر پیپلزپارٹی کے کوچیئرپرسن آصف علی زرداری، پیپلزپارٹی کے رہنماوٴں اوردونوں جماعتوں کے نومنتخب سینیٹرزکو دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔

  • الطاف حسین کی ایم کیو ایم کے کارکن کے بہیمانہ قتل پر شدید مذمت

    الطاف حسین کی ایم کیو ایم کے کارکن کے بہیمانہ قتل پر شدید مذمت

    لندن : متحدہ قومی موومنٹ کے قائد  الطاف حسین نے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیو ایم ملیر سیکٹر یونٹ ایک سو ایک کے کارکن سید عمران عباس رضوی اور کورنگی سیکٹر یونٹ پچھہتر کے کارکن ثاقب کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    الطاف حسین نے واقعے کو ایم کیو ایم دشمنی اور شہر کا امن تباہ کرنے کی گھنائونی سازش قرار دیا ہے۔

    رابطہ کمیٹی نے شہید ہونے والے کارکنان کے اہل ِ خانہ سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

    الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔

  • عوام جانوں کے تحفظ کیلئے گاڑیوں سے گیس سلنڈر نکال لیں،الطاف حسین

    عوام جانوں کے تحفظ کیلئے گاڑیوں سے گیس سلنڈر نکال لیں،الطاف حسین

    لندن :ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے اپیل کی ہے کہ عوام اپنی جانوں کے تحفظ کیلئے اپنی گاڑیوں سے گیس سلنڈر نکال کرانہیں دوبارہ پیٹرول یا ڈیزل پر منتقل کردیں۔

    متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے نوری آباد جامشورو میں سپرہائی وے پر مسافر وین میں سلنڈر پھٹنے کے نتیجے ہونے والے جانی نقصان پر دلی افسوس اورگہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی جانوں کے تحفظ کیلئے اپنی گاڑیوں سے گیس سلنڈر نکال کرانہیں دوبارہ پیٹرول یاڈیزل پر منتقل کردیں۔

    انہوں نے کہا کہ ناقص گیس سلنڈر اور ان کی تنصیب کے ناقص نظام کے باعث اس قسم کے اندوہناک حادثات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

    نوری آباد وین حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حادثے کے ذمہ داروں کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

  • الطاف حسین کی ایم کیوایم کے کارکن دانش سعید کے قتل کی مذمت

    الطاف حسین کی ایم کیوایم کے کارکن دانش سعید کے قتل کی مذمت

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے اورنگی ٹائون میں ایم کیوایم کے کارکن دانش سعید کے قتل کی مذمت کی ہے۔

    الطاف حسین کا کہنا ہے کہ اورنگی ٹائون کا علاقہ پاکستان بازار، چشتی نگرطالبان،داعش،القاعدہ اوردیگرکالعدم تنظیموں کاگڑھ بن چکا ہے ۔

     انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ایم کیوایم کے سیکڑوں کارکنوں کوقتل کرچکے ہیں مگر اب تک کسی قاتل کوگرفتارنہیں کیا گیا۔

    الطاف حسین نے کہاکہ حکومت ایم کیوایم اورنگی ٹاوٴن کے کارکن دانش سعید کے قاتلوں کوگرفتار کر کے سخت سے سخت سزادی جائے ۔

    انہوں نے دانش سعید شہیدکے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

  • عوام اپنی مدد آپ عبادت گاہوں میں چوکیداری سسٹم نافذ کریں، الطاف حسین

    عوام اپنی مدد آپ عبادت گاہوں میں چوکیداری سسٹم نافذ کریں، الطاف حسین

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے اسلام آباد کری روڈ پر واقع امام بارگاہ پرنمازمغرب کے دوران دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اورکئی افرادکے جاں بحق اورزخمی ہونے پردلی افسوس کااظہارکیاہے۔

    اپنے بیان میں الطاف حسین نے دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افرادکیلئے دعائے مغفرت کی اوران کے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکیا۔

    انہوں نے دھماکے اورفائرنگ کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والے نمازیوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ زخمیوں کو صحت کاملہ عطا فرمائے ۔

    الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسلام آباداورراولپنڈی سمیت تمام شہروں میں قائم مساجداور امام بارگاہوں سمیت تمام مذہبی عبادت گاہوں پر حفاظتی اقدامات کو مزید موٴثر کیاجائے اور عوام بھی اپنی مدد آپ کے تحت عبادت گاہوں میں چوکیداری سسٹم نافذ کریں۔