Tag: MQM head

  • اقتدارکیلئے پی پی پی ، ایم کیو ایم بھائی بھائی ہوجاتے ہیں، عمران خان

    اقتدارکیلئے پی پی پی ، ایم کیو ایم بھائی بھائی ہوجاتے ہیں، عمران خان

    شکار پور: تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے شکار پور کادورہ کیا اور ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین اور وزیر اعلی سندھ کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

    پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا کہ جب تک لندن سے دھمکیاں آتی رہے گی کراچی میں تبدیلی نہیں آسکتی ۔

     کپتان نے وزیر اعلی سندھ اور وزیر اعلی پنجاب کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مرنے والوں کے لواحقین کو پیسوں کی ضرورت نہیں ہوتی ۔

    عمران خان نےاس عزم کااظہارکیاکہ تحریکِ انصاف موروثی سیاست کوختم کرکے اندرونِ سندھ کے پڑھے لکھے اورعام لوگوں کواُوپرلائے گی۔

    دورہ شکار پور کے موقع پر پارٹی کے وائس چئیرمین شاہ محمودقریشی بھی عمران خان کے ہمراہ تھے۔

    تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان نے شکار پور امام بارگاہ دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے ورثاء سے تعزیت کی۔

  • ماضی میں سندھ کی عوام کونفرت وتعصب کی بنیاد پر لڑایا گیا، الطاف حسین

    ماضی میں سندھ کی عوام کونفرت وتعصب کی بنیاد پر لڑایا گیا، الطاف حسین

    لندن: ایم  کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ ماضی میں سندھ کی عوام کو نفرت وتعصب کی بنیاد پر لڑایا گیا جبکہ سندھ کو افہام وتفہیم بھائی چارگی اور امن کی ضرورت ہے۔

    الطاف حسین نے وزیرِاعلٰی سندھ قائم علی شاہ اور رحمان ملک سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، گفتگو گورنر ہاؤس میں ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کے وفد کی ملاقات کے بعد ہوئی، الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ماضی میں سندھ کی عوام کونفرت وتعصب کی بنیاد پر لڑایا گیا، سندھ دھرتی شاہ لطیف کی دھرتی ہے، اسے تصادم اور محاذ آرائی کی سیاست سے بچانا ہے۔

    الطاف حسین نے اس موقع پر شرجیل میمن، نثارکھوڑو اور مرادعلی شاہ سے بھی گفتگو کی اور ملک میں استحکام اور سندھ کی خوشحالی کیلئے دعا بھی کروائی۔

    گورنرسندھ سے ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے میڈیا کو بتایا کہ پیپلزپارٹی اورایم کیوایم کے درمیان سیاسی مفاہمت ہوچکی ہے۔

    میں سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات بھی دونوں جماعتیں مل کرلڑیں گی، اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی ہے، جسے ختم کرنے کیلئے تمام جماعتوں کو اختلافات بھلا کرایک دوسرے کا ساتھ دینا ہوگا۔

    اس سے قبل وزیرِاعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم سے ناراضگی اتنی ذیادہ نہیں تھی، رابطہ اور بات چیت رہتی ہے ، حکومت میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں۔

    ایرانِ انقلاب کی چھتیس ویں سالگرہ کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ کی حکومت میں شمولیت کا فیصلہ پارٹی قیادت نے کیا ہے ، مذاکرات کیلئے دو رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے جبکہ فوکل پرسن پارلیمانی لیڈر و سینئر وزیر نثار کھوڑو ہوں گے ۔

  • ایم کیو ایم کا عمران خان کے خلاف ملک گیر احتجاج مؤخر

    ایم کیو ایم کا عمران خان کے خلاف ملک گیر احتجاج مؤخر

    کراچی :متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہرہ مؤخرکردیا گیا ہے۔

    ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہرہ مؤخرکردیا گیا ہے۔

    سندھ ، خیبرپختونخوا ، بلوچستان ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بدھ کے روز تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کیخلاف احتجاجی مظاہرہ نہیں کیا جائے گا اور کارکنان پُر امن رہیں اور کسی بھی قسم کے اشتعال میں نہ آئیں ۔

    دوسری جانب ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے خواتین کارکنان سے معذرت کے بعد تحریکِ انصاف نے بھی پنجاب میں احتجاج کی کال واپس لے لی ہے تاہم تحریکِ انصاف سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے خلاف پنجاب بھر میں احتجاج کرے گی۔

    اس سے قبل متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ اگر میرے بیان سے دھرنے میں موجود خواتین کی دل آزاری ہوئی ہے تو دھرنے میں شریک خواتین سے معذرت چاہتا ہوں۔

     ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ایم کیوایم کی ریلی میں بعض رہنماؤں کی جانب سے کی جانے والی تقریروں پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے ۔

  • الطاف حسین کا ایم کیوایم رہنماوں کی تقریرپر نا پسندیدگی کا اظہار

    الطاف حسین کا ایم کیوایم رہنماوں کی تقریرپر نا پسندیدگی کا اظہار

    کراچی: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ایم کیوایم کی ریلی میں بعض رہنماوں کی جانب سے کی جانے والی تقریروں پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے ۔

    حق پرست رکن صوبائی اسمبلی روٴف صدیقی سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کی جانب سے شاہراہ قائدین پر منعقد کی جانے والی ریلی میں چند مقررین کی جانب سے اپنی تقریروں میں عمران خان کی کراچی آمد پر اعتراض و نکتہ چینی سے انہیں صدمہ پہنچا ہے ۔

    الطاف حسین کا رووف صدیقی سے گفتگو میں کہنا تھا عمران خان پاکستان کے شہری ہیں وہ جب کراچی آئیں گے ایم کیوایم انہیں خوش آمدید کہے گی۔

    دوسری جانب ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے خواتین کارکنان سے معذرت کے بعد پی ٹی آئی نے ایم کیو ایم کے خلاف پارٹی سطح پر آج ہونے والا احتجاج ملتوی کردیا تاہم تحریک انصاف سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے خلاف پنجاب بھر میں احتجاج کرے گی۔

    پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری کے مطابق الطاف حسین کی جانب سے معذرت کیے جانے کے بعد آج ایم کیو ایم کے خلاف احتجاج ملتوی کیا گیا۔

     ان کا کہنا تھا کہ بعض کارکنان اب بھی احتجاج کرنا چاہتے ہیں مگر انھیں پارٹی قیادت کی جانب سے واضح ہدایت کی گئی ہے اب احتجاج ایم کیو ایم کے خلاف نہیں بلکہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے خلاف کیا جائے گا۔

  • الطاف حسین کی تحریک انصاف کی خواتین سے معذرت

    الطاف حسین کی تحریک انصاف کی خواتین سے معذرت

    اسلام آباد :ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے دھرنے میں شریک خوتین سے معافی مانگ لی ہے ۔

    اے آر وائی نیوز کا ملکی سیاسی صورتحال میں ایک اور اہم کردار، ملک میں بڑھتی سیاسی کشیدگی کو بریک لگا دیئے۔اے آر وائی نیوز کی اس دھماکِہ دار خبر کو ملک بھر کے ٹی وی چینلز نے بریکنگ نیو ز کے طور پر نشر کیا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ اگر میرے بیان سے دھرنے میں موجود کسی خواتین کی دل آزاری ہوئی ہے تو دھرنے میں شریک خواتین سے معذرت چاہتا ہوں۔

    اے آر وائی نیوز کے اینکر پرسن کاشف عباسی سے گفتگو میں الطاف حسین کا کہناتھا کہ دھرنے میں شریک خواتین ان کی مائیں، بہنیں اور بیٹیاں ہیں اور ان سے دل آزاری ہوئی ہے تو میں ان سے معذرت چاہتا ہوں ۔

    الطاف حسین نے کہا کہ ابھی  میں نے عمران خان کے خلاف کوئی بیان بازی نہیں کی لیکن اگر انہیں ایسا کرنا پڑا تو عمران خان کو آٹے دال کا بھاﺅ معلوم ہو جائے گا۔

     ایک سوال کے جواب میں الطاف حسین نے کہا کہ وہ سانحہ بلدیہ میں ملوث کسی بھی شخص کا نام لینے سے نہیں گھبرائیں گے، الطاف حسین کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کی کرپشن پر انہوں نے پوری رابطہ کمیٹی کو معطل کر دیا۔

    اس موقع دوران پروگرام اے آر وائی نیوز کے اینکر پرسن کاشف عباسی کو تحریک انصاف کی رہنما شیری مزاری کا کاشف عباسی کو پیغام موصول ہوا کہ الطاف حسین میرا نام لے کر معافی مانگے۔

    جس پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ترجمان تحریک انصاف شیریں مزاری کو مخاطب ہوئے کہا ہے کہ  شیری مزاری صاحبہ میں آپ سے بھی معافی مانگتا ہوں ۔

  • الطاف حسین سے اظہاریکجہتی فاروق ستار کا عمران خان کومناظرے کاچیلنج

    الطاف حسین سے اظہاریکجہتی فاروق ستار کا عمران خان کومناظرے کاچیلنج

    کراچی: الطاف حسین سے اظہاریکجہتی کیلئے عائشہ منزل سے سوسائٹی آفس تک ریلی نکالی گئی، جس میں موٹرسائیکلوں پرسوار ایم کیوایم کے کارکنوں اوررہنماؤں کی بڑی تعداد نےشرکت کی۔

    ریلی سے خطاب میں ایم کیو ایم کے رہنماوں نے عمران خان کوکڑی تنقید کانشانہ بنایا، ایم کیو ایم کے سینیٹر بابر غوری کا کہنا تھا کہ آئندہ کراچی کی عوام عمران خان کو جلسہ تو کیا جلسی بھی کرنے نہیں دینگے۔

    بابر غوری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف طالبان کی سیاسی ونگ ہے، انہوں نے کہا کہ جب کراچی کے ٹیمبر مارکیٹ میں آگ لگی تھی تو عمران خان کہاں تھے۔عمران خان نے پاکستان کے چمن کو آگ لگانے کی کوشش کی ہے۔

    ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا یہ عوام کا سمندرعمران خان کے نازیبابیانات کاجواب دینے کیلئے جمع ہوا ہے، انہوں نےعمران خان کومناظرے کاچیلنج بھی کیا۔

    خالدمقبول صدیقی نے عمران خان کورانگ نمبر قرار دیتے ہوئے کہاوہ ملک کوغلط راستے پرلے جارہے ہیں،ایم کیو ایم کیخلاف ہر دور میں سازشیں ناکام ہوئیں، ہم عمران خان کا اصل چہرہ بے نقاب کریں گے۔

    فیصل سبزواری نے عمران خان کوطالبان خان کہا اورمساجد میں دھماکے کرنے والوں کو ان کا بھائی قرار دیا، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہر لیڈر کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی۔ اگر ایم کیو ایم کے جلسے بندوقوں کے زور پر دکھائے جاتے ہیں تو کیا دھرنا توپوں کے زور پر دکھایا گیا۔

  • پی ٹی آئی کا کل الطاف حسین کیخلاف ملک گیراحتجاج کا اعلان

    پی ٹی آئی کا کل الطاف حسین کیخلاف ملک گیراحتجاج کا اعلان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے کل الطاف حسین کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔

    ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسين کےنامناسب الفاظ کیخلاف پی ٹی آئی نے کل ملک گير احتجاج کا اعلان کردیا۔

     پی ٹی کل تمام اضلاع اور تحصیلوں ميں پريس کلبز کے سامنے الطاف حسین کے بیان کے خلاف مظاہرے ہوں گےاورپتلے بھی جلائے جائیں گے۔

     ملک گیر احتجاج کیلئے عمران خان نے خواتين ونگ کی صوبائی اور ضلعی صدور سے رابطہ کیا ہے۔

    چیئرمین تحریک انصاف نے الطاف حسين کے بيان پر پُرامن احتجاج ريکارڈ کرانے کی ہدايت ہے۔

    دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت نے بھی کل متحدہ قومی مومنٹ کے خلاف پشاور میں احتجاج کا اعلان کر دیاہے ۔

     خیبرپختونخوا کے وزیر برائے معدنیات ضیاء اللہ آفریدی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ متحدہ قومی مومنٹ ایک دہشت گردی تنظیم ہے جو ہندوستان کی ایجنٹ ہے۔

     ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کے خلاف کل صوبائی حکومت کی جانب سے پریس کلب کے سامنے بھرپور احتجاج کیا جائے گا جس میں صوبائی وزراء اراکین پارلیمنٹ اور پارٹی کارکن شرکت کرینگے ۔

    ضیاء اللہ آفریدی نے حکومت سے عمران فاروق قتل میں ملوث گرفتار ملزمان کو برطانیہ کے حوالے کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

  • الطاف حسین کے پاس ڈیتھ اسکواڈ ہے، عمران خان

    الطاف حسین کے پاس ڈیتھ اسکواڈ ہے، عمران خان

      اسلام آباد: عمران خان نے کہا ہے کہ الطاف حسین کےپاس ڈیتھ اسکواڈہےاپنےہی لوگوں کوماردیتے ہیں، میاں صاحب سانحہ بلدیہ کا کیس الطاف حسین کےخلاف شروع کریں۔

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ایک بار پھر قائد ایم کیوایم کے بیان پربدستوربرہم ہوئے، عمران خان کا کہنا تھا کہ ظالم گیڈر،لوگوں کومرواتاہے،لمبی تقریریں کرتاہے اور میڈیا بندوقوں کے ڈرسے دکھاتا ہے۔

    عمران خا ن نےاپنی پرجوش تقرریر کے دوران ایم کیوایم کے کارکنوں سے سوال بھی داغ دیا، انہوں نے کہا کہ کوئی آپ کی بہنوں کیلئے ایسے الفاظ استعمال کرتاتو؟،آپ جلسے کررہے ہوبجائے اس کے کہ خودکوالگ کرو۔

    عمران خان کاکہنا تھا کہ ریڈ لائٹ ایریا میں رہنے والے بھی الطاف حسین سے زیادہ قابل احترام ہیں۔

    عمران خان نے غیر پارلیمانی زبان استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ہیرامنڈی میں بیٹھے لوگ الطاف حسین سے زیادہ غیرت مند ہیں، عمران خان کاکہناتھا موت سے نہیں ڈرتاجلد کراچی جاؤں گا۔

    عمران خان کامزید کہناتھا میاں صاحب آپ اگرسنجیدہ ہیں توالطاف حسین کے خلاف کیس شروع کریں۔

  • محبان الطاف حسین کا عمران خان پر 5ارب ہرجانے کا دعویٰ

    محبان الطاف حسین کا عمران خان پر 5ارب ہرجانے کا دعویٰ

    کراچی : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین پر عمران خان کی جانب سے کی گئی پریس کانفرنس پر محبان الطاف حسین نامی تنظیم نے تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کو پانچ ارب کے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے ۔

    محبان الطاف حسین کے صدر نوید شاہ کی جانب سے بھیجے جانیوالے نوٹس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے کروڑوں حق پرستوں کے قائد الطاف حسین پر من گھڑت الزام عائد کئے اور ان کی شان میں گستاخی کی جس سے حق پرستوں کے جذبات مجروح ہوئے، عمران خان سات دن میں اپنے الزام واپس لیں، بصورت دیگر عدالتی کاروائی کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین پرتنقید کی اور لندن کی عدالت میں ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

    عمران خان نے الطاف حسین پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ہر اس فورم کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا، جس میں ایم کیوایم شریک ہوگی۔

    انہوں نے ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ فی الفور الطاف حسین سے علیحدگی اختیار کی جائے، اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ عمران فاروق قتل کیس کے سلسلے میں ایم کیوایم پردباؤ ڈالا جائے۔

    پی ٹی آئی کے سربراہ نے سانحہ بلدیہ کی جے آئی ٹی رپورٹ پراظہارِ افسوس کرتے ہوئے وزیرِاعظم نوازشریف سے مطالبہ کیا کہ یہ دہشت گردی ہے ، نواز شریف الطاف حسین کے خلاف ایکشن لیں۔

  • الطاف حسین کی سیکیورٹی اداروں سے متعلق سخت جملوں پرمعذرت

    الطاف حسین کی سیکیورٹی اداروں سے متعلق سخت جملوں پرمعذرت

    لندن : ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے متعلق سخت جملوں پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد کسی کی بھی دل آزاری کرنا نہیں تھا وہ قومی اداروں کا احترام کرتے ہیں۔

    ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں انہوں نے چند خطابات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بعض افراد کے بارے میں کچھ سخت جملے ادا کئے تھے، جس پر وہ اُن سے معذرت خواہ ہیں۔

    الطاف حسین نے کہا کہ ان کا مقصد کسی کی بھی دل آزاری کرنا نہیں تھا، وہ قومی اداروں کا کل بھی احترام کرتے تھے اور آج بھی کرتے ہیں۔

    الطاف حسین کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن قیامت صغریٰ سے کم نہ تھا، حکومتی اداروں کی غیرجانبدارانہ تحقیق اور ملکی عدالتوں سے جن عناصر پر بھی جرم ثابت ہو، انہیں کڑی سے کڑی اور عبرتناک سزا دی جائے۔

    الطاف حسین نے کہا کہ سانحہ بلدیہ ٹاون ظلم وبربریت ، حیوانیت اور سفاکیت کا کھلا ثبوت تھا، جس میں گارمنٹس فیکٹری میں کام کرنے والے ڈھائی سوسے زائد مزدور آگ لگنے کی وجہ سے جل کر خاکستر ہوگئے۔

    انہوں نے کہاکہ ملک اس وقت انتہائی مشکل دور سے گزر رہا ہے۔ ایک طرف تو مسلح افواج ان دہشت گردوں سے نبردآزما ہیں، جوعبادت گاہوں، مزارات اور بازاروں میں خودکش حملے کرکے آئے روز ہزاروں معصوم افراد کو موت کی نیند سلا رہے ہیں۔

    دوسری طرف کچھ عناصر ان کی آج بھی بالواسطہ یا بلاواسطہ حمایت کررہے ہیں، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔