Tag: mqm ki mazammat

  • ایم کیوایم کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد منظور، رابطہ کمیٹی کی مذمت

    ایم کیوایم کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد منظور، رابطہ کمیٹی کی مذمت

    کراچی : ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد منظور کئے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عمل کسی بھی طرح ملک کے مفاد میں نہیں۔

    ایک بیان میں اراکین رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں منظور کی گئی قرار داد میں ایم کیوایم کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت مقدمہ چلانے کی بات کی گئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم یہ پوچھنے میں حق بجانب ہے کہ آرٹیکل چھ کے تحت ان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی گئی جو پاکستان کو دولخت کرنے کے ذمہ دار ہیں ؟

    رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ غیر ملکی میڈیا کی ایک غلط رپورٹ کو جواز بنا کر اپنے ہی ملک کی محب وطن جماعت کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد کا منظور ہوناایک المیہ ہے۔

    پاکستان بنانے اور پاکستان بنانے والوں کی اولادوں کی نمائندہ جماعت ایم کیوایم کے خلاف نفرت وتعصب کی بنیاد پر اس کا میڈیا ٹرائل کیاجارہا ہے۔

    رابطہ کمیٹی نے کہاکہ رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم کو اس بات کی سزا دی جارہی ہے ایم کیوایم غریب ومتوسط طبقے کی نمائندہ جماعت ہے اور ملک کی مظلوم قومیتوں کی نمائندگی کررہی ہے جبکہ ملک میں جاگیردارانہ ،وڈیرانہ سردارانہ نظام مسلط رکھنے والے اور عوام کو غلام بنانے والے آج بھی آئین و قانون سے ماورا ہیں۔

  • کراچی کی ٹمبرمارکیٹ میں خوفناک آتشزدگی

    کراچی کی ٹمبرمارکیٹ میں خوفناک آتشزدگی

    کراچی: شہر کے صنعتی علاقے پرانا حاجی کیمپ کی ٹمبرمارکیٹ میں آگ لگ گئی کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد بھی قابو نہ پایا جاسکا۔

    لکڑی کے گودام میں رات ایک بجے کے قریب لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی رہائشی عمارتوں کوبھی لپیٹ میں لے لیا۔

    آگ پرقابو پانے کے لیے شہربھرکے فائر ٹینڈرز طلب کئے گئے جو کہ آگ بجھانے مصروف ہیں لیکن گاڑیوں میں پانی ختم ہونےاور تنگ گلیوں کےباعث آگ بجھانے میں مشکلات کا سامناکرنا پڑا اورعلاقہ مکینوں نے بمشکل اپنی جان بجائی۔

    آگ لگنے کےکچھ دیر بعد بجلی بھی بند ہوگئی جس سےبھی امدادی سرگرمیاں متاثر ہوئیں، آگ پھیلتے ہی دیگر افراد نے اپنے گوداموں سےسامان نکال کر محفوظ مقام پرمنتقل کرنا شروع کردیا۔

    ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور انہوں نے کراچی کے انتظامی افسر شعیب صدیقی کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ صرف منہ دکھانے کے لئے آئے تھے۔