Tag: MQM Leader Altaf Hussian

  • حکومت نے طرزعمل نہ بدلا تو کچھ سوچنا ہوگا، الطاف حسین

    حکومت نے طرزعمل نہ بدلا تو کچھ سوچنا ہوگا، الطاف حسین

    لندن : ایم کیوایم قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ حکومت بتائے کہ چاہتی کیا ہے، اگر حکومت نے طرز عمل نہ بدلا تو ہنگامی طور پر کچھ سوچنا پڑے گا۔

    اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ نوازشریف بتائیں کیا ایم کیوایم بھی سڑکوں پر نکل آئے، یوم شہدا، لانگ مارچ اور احتجاج کا حق پامال ہوتا نہیں دیکھ سکتے، الطاف حسین نے بتایا کہ لاہور میں ایم کیو ایم کے فری میڈیکل کیمپ میں مریضوں کو نہیں جانے دیاجارہا، ماڈل ٹاؤن میں کھانے پینے کی اشیاء پہنچانے سے روک دیا گیا ہے۔

    الطاف حسین نے کہا اگر یوم شہداء پر بیٹھے لوگوں کو خوراک پہنچانے کی اجازت نہیں دی گئی تو نتائج کی ذمہ دارحکومت ہوگی، ہم آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کرکھانا پینا پہنچا رہے ہیں، ایم کیوایم چاہتی ہے کہ جمہوریت اپنے پانچ سال پورے کرے۔

  • الطاف حسین کی ہدایت پرماڈل ٹاؤن میں میڈیکل کیمپ قائم

    الطاف حسین کی ہدایت پرماڈل ٹاؤن میں میڈیکل کیمپ قائم

    لاہور: ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی ہدایت پر لاہور میں پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کے لئے میڈیکل کیمپ قائم کردیا گیا۔

    ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی ہدایت پر پاکستان عوامی تحریک کے شرکا کے لئے ماڈل ٹاؤن میں میڈیکل کیمپ لگادیا گیا، ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اہلیان لاہور سے ہر ممکن تعاون کی اپیل کی ہے۔

    بیپر والا میں ایم کیو ایم کے چار رکنی وفد نے کیمپ کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا، شرکا نے میڈیکل کیمپ کے قیام پر ایم کیو ایم کا شکریہ ادا کیا، میڈیکل کیمپ میں انقلاب مارچ کے شرکا کو مفت طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

  • کوئی مشکل میں ہوگا مدد کو پہنچیں گے،الطاف حسین

    کوئی مشکل میں ہوگا مدد کو پہنچیں گے،الطاف حسین

    لندن : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے لاہور میں پارٹی رہنماؤں سے رابطہ کیا اور انہیں منہاج القرآن سیکریٹریٹ میں پھنسے افراد کو کھانا پہنچانے پر شاباش دی۔

    ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے لاہور میں پارٹی رہنماؤں سے رابطہ کیا اور لاہور کی کشیدہ صورتحال میں فرائض انجام دینے پر رہنماؤں کو شاباش دی انہوں نے ماڈل ٹاؤن میں پھنسےافرادکوکھانا پہنچانے پر کارکنان کی خدمات کو سراہا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم دکھی انسانیت کے ساتھ ہے، جہاں بھی کوئی مشکل میں ہوگا، پہنچیں گے، متحدہ کے قائد نے اپنی پارٹی قیادت کو حکومت پنجاب کے منفی رویئے سے مایوس نہ ہونے کی تلقین کی، اُن کا کہنا تھا کہ نیک کاموں میں مشکلات آتی رہتی ہیں۔

    انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان اور حق پرست ارکان اسمبلی جنہوں نے راستے بندہونے پر اپنے کاندھوں پر امدادی سامان اٹھاکروہاں پہنچایااللہ تعالیٰ انہیں بھی اس کا اجر عطا کرے۔ الطاف حسین نے ماڈل ٹاوٴن میں لوگوں کوطبی امدادفراہم کرنے کیلئے میڈیکل ایڈکیمپ قائم کرنے پر ایم کیوایم کی میڈیکل ایڈ کمیٹی کے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

  • قائد الطاف حسین اور وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا ٹیلی فونک رابطہ

    قائد الطاف حسین اور وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا ٹیلی فونک رابطہ

    اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین اور وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں ملک کی مجموعی سیاسی ومعاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

    وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ایم کیوایم کو ہفتہ کو قومی سلامتی کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی، انہوں نے وزیراعظم  نواز شریف کی جانب سے گزشتہ روز ایوان وزیراعظم میں ایم کیوایم کے وفد کی آمد اور اصولی موٴقف پر الطاف حسین کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جمہوریت کے فروغ، پارلیمنٹ کے استحکام اور آئین کی بالادستی کیلئے الطاف حسین اور متحدہ قومی موومنٹ کے کردار کوسراہتے ہوئے کہا کہ جمہوریت اورپارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے ایم کیوایم کا کردار قابل تعریف ہے، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی حکومت تمام سیاسی وقومی معاملات کو سیاسی انداز میں بات چیت کے ذریعہ حل کرنے کی خواہشمند ہے اورکل بروز ہفتہ کی صبح قومی سلامتی کانفرنس کا انعقاد بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔

    الطاف حسین نے قومی سلامتی کانفرنس میں شرکت کی دعوت پر اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کا تقاضا ہے کہ سیاسی معاملات کو ریاستی طاقت کے بجائے بات چیت اورافہام وتفہیم سے حل کیا جائے اور سیاسی مخالفت میں تلخیاں اتنی نہ بڑھائی جائیں کہ واپسی کی گنجائش ہی نہ رہے۔

  • دہشتگردقوم کےحوصلےپست کرناچاہتے ہیں، الطاف حسین

    دہشتگردقوم کےحوصلےپست کرناچاہتے ہیں، الطاف حسین

    لندن : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہےاندرونی و بیرونی دہشتگرد قومی سلامتی کے اداروں کو نشانہ بنا کر قوم کے حوصلے پست کرنا چاہتے ہیں۔

    ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں سیکورٹی فورسز پر دہشتگردوں کے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی، الطاف حسین نے کہا کہ مسلح افواج جواں مردی سے قبائلی علاقوں میں دہشتگردوں کی کمین گاہوں کے خلاف کامیاب کا ر روائیاں کر رہے ہیں، پوری قوم افواج پاکستان کی قربانیوں کو سراہتی ہے اور دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، الطاف حسین نے حملے میں ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر اظہارافسوس ،شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی صحتیا بی کیلئے دعابھی کی ہے ۔

  • فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مشترکہ ریلی نکالی جائے، الطاف حسین

    فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مشترکہ ریلی نکالی جائے، الطاف حسین

    کراچی: الطاف حسین نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی ہے اور تمام جماعتوں کی مشترکہ ریلی نکالنے کی تجویز دی ہے۔
    ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف اقوام متحدہ کی خاموشی افسوسناک ہے ساتھ ہی اسلامی ممالک کی خاموشی بھی قابل مذمت ہے۔الطاف حسین نے تجویز دی کہ تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں مل کر فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مشترکہ ریلی نکالیں۔ الطاف حسین کا کہنا تھاکہ اسرائیل کو طاقتور ممالک کی پشت پناہی حاصل ہے جس کی وجہ سے وہ بے خوفی سے کارروائیاں کررہا ہے اور مسلم حکمراں اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں۔