Tag: MQM leader amir khan

  • عدالت کا ایم کیو ایم کے رہنماء عامرخان کی زرضمانت کے دستاویزات پراعتراض

    عدالت کا ایم کیو ایم کے رہنماء عامرخان کی زرضمانت کے دستاویزات پراعتراض

    کراچی : انسدادِ دہشتگردی عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنماء عامرخان کی زرِضمانت کے دستاویزات پر اعتراض کر دیا۔

    متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء عامر خان کی ضمانت خطرے میں پڑگئی، کراچی کی انسدادِ دہشتگردی کی عدالت نے عامر خان کی زر ضمانت کے دستاویزات پر اعتراض کر دیا۔

    عدالت نےعامر خان کے وکلاء کو زرِضمانت کی دوبارہ تصدیق کرانے کا حکم دیدیا ہے۔

    گزشتہ روزعدالت نے عامرخان کو دس لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانیکی ہدایت کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا، انسدادِدہشتگردی کی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ناقص تفتیش کی بناء پر ضمانت دی جا رہی ہے۔

    یاد رہے کہ گیارہ مارچ کو نائن زیرو پر چھاپے کے دوران ایم کیو ایم کے رہنماعامر خان کو گرفتار کیا گیا تھا۔

  • ایم کیوایم رہنماء عامرخان کو ضمانت پر رہائی مل گئی

    ایم کیوایم رہنماء عامرخان کو ضمانت پر رہائی مل گئی

    کراچی : دہشت گردوں کی معاونت کے الزام میں گرفتار ایم کیوایم رہنماء عامر خان کو ضمانت پر رہائی مل گئی، عدالت نے دورانِ تفتیش بیرون ملک جانے پر پابندی لگادی۔

    گیارہ مارچ کو نائن زیرو پر چھاپے میں گرفتار عامرخان کو انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا، وکلاء صفائی نے دلائل میں کہا ان کے مؤکل پر کوئی جرم ثابت نہیں ہوا اور نہ ہی رینجرز کا کوئی گواہ پیش ہوا، لہذا ضمانت پر رہائی دی جائے۔

    عدالت نے دلائل کا جائزہ لینے کے بعد ضمانت منظور کرلی۔

    فاضل جج نے دس لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس میں کہا آپ کوناقص تفتیش کی بناء پر ضمانت دی جارہی ہے لیکن دوران تفتیش بیرون ملک نہیں جاسکتے۔

    ضمانت ملنے پرعامر خان نے کہا وہ مقدمے میں سر خرو ہوں گے،عامرخان کی پیشی پر خالد مقبول صدیقی سمیت ایم کیو ایم کے رہنما بھی موجود تھے۔

  • کراچی:عامرخان کی درخواستِ ضمانت پر29  جون کوفیصلہ سنایاجائیگا

    کراچی:عامرخان کی درخواستِ ضمانت پر29 جون کوفیصلہ سنایاجائیگا

    کراچی : ایم کیوایم کے رہنماء عامر خان کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ انتیس جون کو سنایا جائے گا۔

    متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء عامر خان کو آج انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، کیس کی سماعت میں عدالت کو کیس کی فائل اور دیگرشواہد پیش کئے گئے۔

    وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ گرفتارملزمان میں سے کسی نے بھی یہ نہیں کہا کہ انہوں نےعامرخان کی ایما پر کوئی کام کیا ہے، عدالت نے درخواستِ ضمانت پرفیصلہ محفوظ کرلیا، درخواست پر فیصلہ انتیس جون کو سنایا جائے گا۔

    گزشتہ روز ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار کیے جانے والے ایم کیو ایم کے رہنماء عامر خان کو دہشت گردوں کی سرپرستی کے مقدمہ میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں فریقین کے وکلا کو گواہان کے بیانات کی نقول فراہم کی گئیں۔

     جبکہ اس دوران عامر خان کے وکلاء نے ان کی درخواست ضمانت بھی دائر کی عدالت نے درخواست ضمانت اور مقدمہ کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔

     عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ بی بی سی کی رپورٹ بے بنیاد ہے اور انیس سو بانوے سے ایم کیو ایم پر اس طرح کے الزامات لگتے رہیں ہیں، عوام کل بھی الطاف حسین کے ساتھ تھے اور آج بھی ہیں۔

    ایم کیوایم کے رہنماء عامرخان کوایم کیوایم مرکز پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔

  • عوام کل بھی الطاف حسین کے ساتھہ تھے اور آج بھی ہیں، عامر خان

    عوام کل بھی الطاف حسین کے ساتھہ تھے اور آج بھی ہیں، عامر خان

    کراچی : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کے مقدمہ اور درخواست ضمانت کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔

     ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار کیے جانے والے ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کو دہشت گردوں کی سرپرستی کے مقدمہ میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں فریقین کے وکلا کو گواہان کے بیانات کی نقول فراہم کی گئیں۔

     جبکہ اس دوران عامر خان کے وکلا نے ان کی درخواست ضمانت بھی دائر کی عدالت نے درخواست ضمانت اور مقدمہ کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔

     عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ بی بی سی کی رپورٹ بے بنیاد ہے اور انیس سو بانوے سے ایم کیو ایم پر اس طرح کے الزامات لگتے رہیں ہیں عوام کل بھی الطاف حسیس کے ساتھہ تھے اور آج بھی ہیں۔

  • ایم کیوایم کے رہنماء عامرخان سے تفتیش مکمل، چالان پیش

    ایم کیوایم کے رہنماء عامرخان سے تفتیش مکمل، چالان پیش

    کراچی: انسداددہشتگردی عدالت میں پولیس نے ایم کیوایم کے رہنما عامر خان کی تفتیش مکمل کرتے ہوئے چالان پیش کردیا، چالان میں عامر خان پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

    گزشتہ سماعت میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کو دہشت گردوں کو پناہ دینے کے الزام کے مقدمے میں14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا جبکہ عدالت میں عامر خان کے وکلاء کی جانب سے بی کلاس دیئے جانے کی درخواست کو بھی منظور کر لیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ رینجرز نے گیارہ مارچ کو کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپے کے دوران عامر خان سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا تھا، جہاں عامر خان کو نوے روز حراست میں رکھنے کے بعد مزید تفتیش کے لئے پولیس کے حوالے کردیا گیا تھا۔

  • ایم کیوایم کے رہنماء عامرخان 7روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    ایم کیوایم کے رہنماء عامرخان 7روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    کراچی: ایم کیوایم کے رہنماء عامرخان کو 7روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم رہنما کو انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں سخت سیکورٹی کے حصارمیں پیش کیا گیا، عامر خان نے عدالت کوبتایا کہ انہیں خورشید میموریل ہال سے گرفتارکیا گیا تھا، خورشید میموریل ہال عوامی مسائل سننے اور انہیں حل کرنے کی جگہ ہے۔

      تفتیشی افسر کی جانب ایم کیوایم رہنما کے چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، جسے عدالت نے نے منظور نہیں کیا اور عامر خان کو سات روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا، ایم کیوایم کے وکلاء کی جانب سے عامرخان کے جسمانی ریمانڈ کی شدید مخالفت کی گئی۔

    وکلاء کا کہنا تھا کہ عامر خان سیاسی رہنما ہیں، انہیں انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔

    عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیوایم کے رہنماء خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ عامر خان کو حق پرستی کی سزا دی جارہی ہے، ہمیں عدلیہ پر اعتماد ہے۔

    خیال رہے کہ کچھ روز قبل ایم کیوایم کے رہنماء عامرخان سمیت چھ ساتھیوں کے خلاف جرائم پیشہ عناصر کو پناہ دینے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، عامر خان پر رینجرز کی مدعیت میں عزیز آباد تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    ایف آئی آر میں عامرخان اور ان کے پانچ دیگر ساتھیوں قاضی اسد، رئیس عرف ماما، شہزاد ملا، عمران اعجاز اور نعیم عرف ملا کو بھی نامزد کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق عامر خان نے فرحان ملا، عبید کے ٹو، نادر شاہ اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کو پناہ دی تھی ، جو قتل سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں۔ مقد مے میں انسداد دہشتگردی کی دفعات بھی شامل ہیں ۔

    واضح رہے کہ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن عامر خان کو نائن زیرو سے 11 مارچ کو گرفتار کیا گیا تھا،13مارچ کو انھیں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا اور ریمانڈ حاصل کیا گیا۔

  • ایم کیو ایم کے رہنماء عامر خان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

    ایم کیو ایم کے رہنماء عامر خان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

    کراچی:  ایم کیو ایم کے رہنما عامرخان سمیت چھ افراد کے خلاف عزیز آباد تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    زرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے گرفتار رہنماء عامرخان کے خلاف جرائم پیشہ افراد کو تحفظ فراہم کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، عامر خان کے خلاف مقدمہ رینجرز کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

    مقدمہ 176/15 کے نمبر سے درج کیا گیا ہے، مقدمے میں انسداد دہشتگردی اور جرائم پیشہ افراد کو تحفظ دینے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    مقدمے میں عامر خان سمیت چھ افراد کو نامزد کیا گیا ہے، جن میں رئیس مما،عیبد کےٹو، نعمان نومی، قاضی اسد منہاج، شہزاد مُلا اور عمران اعجاز نیازی شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ 11 مارچ کو ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز نے چھاپہ مارا، چھاپے کے دوران متعدد افراد کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا جبکہ ایم کیو ایم کے رہنماء عامر خان کو بھی زیرِ حراست لے لیا تھا۔

    آپریشن کے دوران ٹارگٹ کلر اور جرائم پیشہ افراد سمیت 20 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، نائن زیرو سے فیصل موٹا، عبید، نادرشاہ اور فرحان شبیر کو گرفتار کیا گیا ، فیصل موٹا نجی ٹی وی کے صحافی ولی خان بابر کے قتل کیس کا مرکزی ملزم ہے اور اسے عدالت نے سزائے موت سنائی ہے۔

  • نائن زیرو سے گرفتار عامرخان سمیت 29افراد سے تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

    نائن زیرو سے گرفتار عامرخان سمیت 29افراد سے تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

    کراچی : ایم کیوایم کے رہنما عامر خان سمیت نائن زیرو سے گرفتار افراد سے تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے ۔

    محکمہ داخلہ سندھ نے نائن زیرو سے گرفتار ایم کیوایم کے رہنماء عامر خان سمیت انتیس افراد سے تفتیش کے لئے جے آئی ٹی ٹیم تشکیل دیدی ہے۔

    سندھ حکومت نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار ہونے والے رابطہ کمیٹی کے رکن عامر خان سمیت 29 ملزمان سے تحقیقات کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیدیا، جس کے بعد محکمہ داخلہ نے تحقیقاتی ٹیم کے قیام کا نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا ہے۔

    گرفتار ملزمان میں عامر خان ،عمیر صدیقی بھی شامل ہیں۔

    محکمہ داخلہ سندھ کے ذرائع کے مطابق جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم رینجرز، پولیس، ایم آئی ، آئی ایس آئی، آئی بی کے افسران پر مشتمل ہوگی