Tag: MQM leader arrest warrant

  • الطاف حسین اور وسیم اختر سمیت 25سے زائد رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

    الطاف حسین اور وسیم اختر سمیت 25سے زائد رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

    کراچی : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے قائد کے علاوہ نامزد میئر کراچی وسیم اختر اور پچیس سے زائد رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردی۔

    انسداددہشتگردی کی عدالت میں دہشتگردووں کوسہولت فراہم کرنے ،اشتعال انگیز تقاریر کیس کی سماعت ہوئی، ملزمان کیخلاف وارنٹ گرفتاری جاری کردی گئی۔

    انسدادِ دہشتگردی کی عدالت سے جاری ہونیوالے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین اور نامزد میئر کراچی وسیم اختر سمیت پچیس سے زائد ملزمان کیلئے جاری کیے گئے ہیں، جن اہم رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے، ان میں فاروق ستار، رشید گوڈیل، خواجہ اظہار الحسن، قمر منصور،ریحان ہاشمی، خالد مقبول صدیقی بھی شامل ہیں۔

    ملزمان پر اشتعال انگیز تقاریر کرنے اور دہشتگردوں کے سہولت کار ہونے کا الزام ہے، ایم کیوایم کے قائد کیجانب سے فوج کیخلاف تقاریر پرسو سے زائد مقدمات قائم ہوئے تھے، مختلف سیاسی جماعت کے کارکنوں، شہریوں اور سماجی کارکنوں کی جانب سے دائر مقدمات گڈاپ سٹی، سچل تھانہ، بن قاسم، اسٹیل ٹاؤن، ملیرکینٹ، سہراب گوٹھ اوردیگر تھانوں میں درج ہوئے۔

    مقدمے میں شامل سابق صوبائی وزیر داخلہ سندھ روف صدیقی عبوری ضمانت پر ہیں، پولیس نے عدالت سے مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے وقت مانگ لیا، جسکے بعد عدالت نے سماعت پندرہ جنوری تک ملتوی کردی۔

  • الطاف حسین، فاروق ستار سمیت 200 افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    الطاف حسین، فاروق ستار سمیت 200 افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    کراچی : انسداد دہشتگردی کی عدالت نمبر ایک نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین اور رہنما فاروق ستار سمیت دو سو سے زائد افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے.

    انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر ایک میں شرانگیز تقاریر اور دہشت گردوں کے سہولت کار ہونے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین، فاروق ستار وسیم اختر، یم کیوایم رہنمارشیدگوڈیل،لیڈیزونگ کی خوش بخت شجاعت سمیت دو سو سے زائد افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

    وارنٹ گرفتاری شرانگیز تقاریر کرنے اور دہشتگردوں کے سہولت کار ہونے کے نو سے زائد مقدمات پر جاری کیے گئے ہیں، وارنٹ گرفتاری میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اہم اراکین، ممبر قومی و صوبائی اسمبلی کے نام بھی شامل ہیں۔

    ایم کیو ایم رہنما اور نامزد میئر کراچی وسیم اختر اور سابق صوبائی وزیر داخلہ رؤف صدیقی پہلے ہی عدالتوں سے عبوری ضمانت حاصل کرچکے ہیں، اس سے پہلے دس سے زائد مقدمات کے چالان عدالت میں پیش کیے گئے.