Tag: MQM leader qamar mansoor

  • کراچی: قمر منصور کو طبی معائنے کیلئے نجی اسپتال پہنچا دیا گیا

    کراچی: قمر منصور کو طبی معائنے کیلئے نجی اسپتال پہنچا دیا گیا

    کراچی : رینجرز کی تحویل میں ایم کیوایم کے رہنما قمر منصور طبی معائنے کیلئے نجی اسپتال پہنچا دیا گیا۔

    کراچی میں ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو سے رینجرز نے کارروائی کے دوران سترہ جولائی کو ایم کیوایم کے رہنماء قمر منصور کو گرفتار کیا تھا، کراچی انسدادِ دہشتگردی کی عدالت نے قمر منصورنوے روز کے لئے رینجرز کی تحویل میں دیا تھا۔

    رینجرز کی تحویل میں طبیعت خراب ہونے پر وکیل نے درخواست کی تھی کہ قمر منصور کو طبی معائنے کی اجازت دی جائے، جس کے بعد آج قمر منصور کو کراچی کے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

    اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

  • ایم کیوایم کے رہنماء قمر منصور 90روز کیلئے رینجرز کے حوالے

    ایم کیوایم کے رہنماء قمر منصور 90روز کیلئے رینجرز کے حوالے

    کراچی : نائن زیرو سے گرفتار ایم کیوایم کے رہنماء قمر منصور کو نوے روز کیلئے رینجرز کے حوالے کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نائن زیرو سے گرفتار ایم کیوایم کے رہنماء قمر منصور سمیت دو ملزمان کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، رابطہ کمیٹی ممبر نے عدالت میں بتایا کہ انکو ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف ہے اور علاج نہ ہونے کی صورت میں انکا ایک ہاتھ کام نہیں کرتا ، جس پر رینجرز نے علاج جاری رکھنے کی یقین دہانی کرادی۔

    اس سے قبل نائن زیرو سے حراست میں لیے گئے ایم کیو ایم کے رہنماء قمر منصور کو جوڈیشل مجسٹریٹ سینٹرل کی عدالت نے راہ داری ریمانڈ پر رینجرز کی تحویل میں دے دیا تھا، عید کی تعطیلات کے بعد انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    ایم کیو ایم کے رہنما قمر منصور کو رینجرز نے جوڈیشل مجسٹریٹ سینٹرل کے سامنے پیش کیا گیا تھا، عدالت نے قمر منصور کو رینجر کی تحویل میں عید کی تعطیلات تک دے دیا۔ عدالت نے قمر منصور کو راہ داری ریمانڈ کے تحت رینجرز کی تحویل میں دیا ہے۔

    یاد رہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما قمر منصور کو رینجرز نے 16 اور 17 کی درمیانی شب کو نائن زیرو پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا تھا۔