Tag: MQM leader

  • کراچی عامر خان کیس،  پانچ مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    کراچی عامر خان کیس، پانچ مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    کراچی : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کیس میں ایک بار پھر پانچ ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

    عامر خان کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی ۔ سماعت کے دوران عدالت نے پانچ مفرور ملزمان رئیس مما، منہاج قاضی ، نعیم ، شہزاد ، عمران ایاز نیازی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے.

    ملزمان کے وارنٹ اس سے پہلے بھی جاری کیے جاچکے ہیں تاہم اب تک انہیں گرفتار نہیں کیا جاسکا، عامر خان کیس کی سماعت اب پندرہ دسمبر کو ہوگی.

    گزشتہ سماعت میں ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کے کیس کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے پانچ کارکنان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ عدالت کا مفرور ملزمان کو تیس نومبر تک گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا .

    ملزمان پر ایم کیو ایم کے مرکز پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام ہے، عدالت کو بتایا گیا تھا کہ ملزمان نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر تیس سے زائد خطرناک دہشت گردوں کو پناہ دی۔ ملزمان دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ اور جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں.

    وضاحت : گزشتہ روز شائع ہونے والی اس خبر، جس میں پانچ ملزمان کے ساتھ عامرخان کا نام غلطی سے شامل ہوگیا تھا، اس کے لئے ہم معذرت خواہ ہیں ، مندرجہ بالا خبر میں اس کی تصیح کردی گئی ہیں. – ایڈیٹر

  • قمرمنصورکے بھائی کی ہدایت پر کام کرتےتھے، گرفتار را ایجنٹوں کا انکشاف

    قمرمنصورکے بھائی کی ہدایت پر کام کرتےتھے، گرفتار را ایجنٹوں کا انکشاف

    کراچی : شہر قائد  سے گرفتار را کے چار ایجنٹوں نے دعوٰی کیا ہے کہ وہ ایم کیوایم رہنماء قمر منصور کے بھائی کی ہدایت پر کام کرتے تھے۔

    پچھلے مہینے کی ستائیس تاریخ کو کراچی میں سپرہائی وے پر واقع احسن آباد سے حراست میں لیے گئے را کے چار ایجنٹوں کو انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا، سماعت کے دوران پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے دوہزار آٹھ میں کراچی کے مختلف علاقوں میں بم دھماکے کیے۔

    پولیس کے مطابق ملزمان ایم کیوایم کے رہنماء قمر منصور کے بھائی کی ہدایت پر کام کرتے تھے، ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے اعتراف کیا تھا کہ وہ پاک چین راہداری منصوبے میں رکاوٹیں ڈالنے کے لیے کارروائی کرنا چاہتے تھے۔

    یاد رہے کہ ایم کیوایم رہنماء قمر منصور کو بھی رینجرز نے نائن زیرو سے حراست میں لیا تھا، انہیں نوے روزہ ریمانڈ مکمل ہونے سے پہلے ہی صحت کی خرابی پر رہا کردیا گیا۔ قمرمنصورکی رہائی کے فورا بعد ایم کیوایم نے انہیں تمام ذمہ داریوں سےسبکدوش کردیا، کارکنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ تنظیمی معاملات پر قمر منصور سے رابطہ نہ کیا جائے۔

    دوسری جانب انسداد دہشتگردی عدالت نے راکےچارمبینہ ایجنٹوں کے ریمانڈ میں مزید توسیع کرکے پولیس کے حوالے کردیا۔

  • عامر خان کی ضمانت سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج

    عامر خان کی ضمانت سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج

    کراچی : رینجرز نے ایم کیوایم کےرہنما عامر خان کی ضمانت سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردی۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز نے ایم کیوایم کے رہنماء عامر خان کی ضمانت سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا، رینجرز کا کہنا ہے کہ ماتحت عدالت نے پولیس فائل کےبغیرعامرخان کی ضمانت منظورکی۔ فیصلہ کالعدم قراردیاجائے۔

    رینجرز کے ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ محمد ریاض نے سندھ ہائیکورٹ میں ایم کیوایم کے رہنماء عامر خان کی ضمانت چیلنج کی، درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ عامرخان کی ضمانت غیرقانونی طریقے سے ہوئی۔

    واضح رہے کہ رینجرز نے عامرخان کو ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو سے گیارہ مارچ کو حراست میں لیا تھا، چار جون کو عامر خان کے خلاف جرائم پیشہ افراد کو پناہ دینے کا مقدمہ درج ہوا جبکہ تیس جون کو انسداد دہشتگردی کی عدالت نے عامر خان کو ضمانت پر رہا کردیا تھا۔

  • رشید گوڈیل پر حملے کا مقدمہ نیوٹاؤن تھانے میں درج

    رشید گوڈیل پر حملے کا مقدمہ نیوٹاؤن تھانے میں درج

    کراچی : ایم کیو ایم کے رکن اسملی اور رہنماء رشید گوڈیل پر حملے کا مقدمہ نیوٹاؤن تھانے میں درج کر لیا گیا ہے، ایف آئی آر نمبر 254/2015  رشید گوڈیل کے بہنوئی کی مدعیت میں درج کی گئی، ایف آئی آر میں دہشتگردی ایکٹ کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

    انسدادِ دہشتگردی کے دپارٹمنٹل انچارج راجہ عمر خطاب کا کہنا ہے کہ رشید گوڈیل پر فائرنگ موٹر سائیکل سوار دو حملہ آوروں نے کی،  حملہ آوروں نے سائلنسر لگے پستول استعمال کئے، گاڑی کے شیشے کالے تھے، ڈرائیو کو پتہ ہی نہ چلا کہ حملہ ہوگیا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ حملہ آور پوری منصوبہ بندی کے ساتھ اور علاقے کا جائزہ لے کر آئے تھے، چلتی گاڑی پر فائرنگ پیچھے سے کی گئی تھی، حکومت سندھ نے حملہ آوروں کی نشاندہی کرنے والے کیلئے پچاس لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا جبکہ ٹارگٹ کلرز ایک ہتھیار،ایک شکار کے فارمولے پرعمل کرنے لگے ہیں۔

     فرانزک تجزیے میں تصدیق ہوئی ہے کہ یہ ہتھیار پہلی باراستعمال ہوئے، پولیس نے جائے وقوع اور ڈیفنس سے بہادر آباد کے راستےتک کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی ہے۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل ایم کیو ایم کے رہنماء عبد الرشید گوڈیل اپنی گاڑی میں نیو ٹاؤن سے گزر رہے تھے کہ چار موٹر سائیکلوں پر سوار نو حملہ آوروں نے شناخت کے بعد گولیاں برسا دیں، گولیاں لگنے سے عبدالرشید گوڈیل کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔ رشید گوڈیل کے جبڑے ،سینے ، اور گردن میں گولیاں لگیں، انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا،عبد الرشید گوڈیل کے ساتھ ان کی اہلیہ اور بیٹا بھی تھے ،جو محفوظ رہے۔

    واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، کرائم انوسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ فائرنگ نائن ایم ایم پسٹل سےکی گئی، ساٹ فرانزک رپورٹ کے مطابق گولیوں کے آٹھ خول کی جانچ سے پتہ چلا ہے کہ ایسی گولیاں پہلے استعمال نہیں کی گئیں۔

  • الزام تراشیوں کا سلسلہ بند کیا جائے، رابطہ کمیٹی

    الزام تراشیوں کا سلسلہ بند کیا جائے، رابطہ کمیٹی

    کراچی :ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ سازش کے تحت ایم کیو ایم کے کارکن رفیق راجپوت کو ملزم بنا کر پیش کیا گیا ہے ،ایم کیو ایم کے خلاف الزام تراشیوں کا سلسلہ فوری بند کیا جائے۔

    ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمود آباد سیکٹرانچارج رفیق راجپوت کی گرفتاری کو سازش قرار دیا، رابطہ کمیٹی کے رکن عامر خان نے کہا کہ رفیق راجپوت پر سانحہ بارہ مئی سمیت بے بنیاد الزامات لگا کر اسے ملزم بنا کر پیش کیا گیا ہے۔

    عامر خان نے کہا کہ ایم کیو ایم ملک گیر جماعت ہے، اسے بدنام کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔

    ایم کیو ایم رہنماء حیدر عباس رضوی نے کہا کہ ایم کیو ایم کو بھی دیگر جماعتوں کی طرح آزادی دی جائے، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے جے آئی ٹی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اس سے قبل بارہ مئی کے پُرتشدد واقعات کا ایک ملزم سات سال بعد گرفتارکرلیا گیا، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم عبدالرفیق عرف کائیں ایم کیوایم محمودآباد سیکٹر کا انچارج اور بارہ مئی کے واقعات میں ملوث ہے، جس کا وہ اعتراف بھی کرچکا ہے، ملزم ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث اور زمینوں پرقبضے کے مقدمات میں بھی مطلوب تھا۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ عبدالرفیق نے رئیس مما سمیت دیگر ٹارگٹ کلرز کو تحفظ دینے اور ٹارگٹ کلنگ میں استعمال ہونے والے اسلحہ چھپانے کا بھی اعتراف کیا ہے۔

    ملزم عبدالرفیق کائیں کو آج عدالت میں پیش کیاجائے گا اور محکمہ داخلہ کو جے آئی ٹی کی تشکیل کیلئے درخواست کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ بارہ مئی دوہزار سات کو سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری کی کراچی آمد پر بڑے پیمانے پر قتل وغارت گری ہوئی تھی۔

  • فلسفہ حقیقت پسندی،عملیت پسندی ہی مسائل کا حل ہے،الطاف حُسین

    فلسفہ حقیقت پسندی،عملیت پسندی ہی مسائل کا حل ہے،الطاف حُسین

    لندن :متحدہ کے قائد الطاف حُسین کا کہنا ہے کہ اُن کا فلسفہ حقیقت پسندی اور عملیت پسندی ہی مسائل کا حل ہے۔

    متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے پاکستان اورلندن کی رابطہ کمیٹی اور مختلف شعبہ جات کو” رئیل ازم اور پریکٹیکل ازم “ کے موضوع پر دیئے گئے ایک لیکچر میں کہا کہ میری فلاسفی ” رئیل ازم اورپریکٹیکل ازم “ ایک ایسا پیمانہ اورایسا فکری آلہ ہے، جس پر ہرنظریہ اور منشور کوجانچا اور پرکھا جاسکتا ہے ۔

    انھوں نے کہا کہ یہ فلاسفی صرف نظام کی خرابیوں اور معاشرتی بیماریوں کی تشخیص ہی نہیں کرتی بلکہ اس کے علاج کیلئے عملی اقدامات کی بھی نشاندہی کرتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ صرف رئیل ازم سے مسائل حل ہونہیں سکتے اور پریکٹیکل ازم کے بغیررئیل ازم بے معنی ہے، انہوں نے کہا کہ حقیقت پسندی یہ ہے کہ فرسودہ جاگیردارنہ نظام اور اختیارات کی مرکزیت ہی پاکستان کے مسائل کا سبب ہے اورعملیت پسندی کا تقاضہ ہے کہ اس فرسودہ نظام کوجڑسے اکھاڑ پھینکا جائے۔

  • شرجیل میمن تجویزکوتعصب کی عینک اتارکرسمجھیں،خواجہ اظہارالحسن

    شرجیل میمن تجویزکوتعصب کی عینک اتارکرسمجھیں،خواجہ اظہارالحسن

    کراچی : ایم کیو ایم کے رہنماء خواجہ اظہارالحسن نے کہا ہے کہ شرجیل میمن الطاف حسین کی تجویز تعصب کی عینک اتار کر سمجھنے کی کوشش کریں۔

    شرجیل میمن کے بیان پر اپنے ردِ عمل میں خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ قائد الطاف حسین نے سندھ کی تقسیم کی نہیں بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث نئے صوبوں کی تجویز دی ہے، ملکی وسیع مفاد میں فیصلوں کی اہمیت کو سمجھا جائے۔

    خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ منفی بیانات سے شہری و دیہی علاقوں میں تفریق نہ کی جائے، پاکستان کی عوام اپنی مرضی کے مالک ہیں ان پر اپنی مرضی مسلط نہ کی جائے۔

    خواجہ اظہارالحسن نے کہا ہے کہ امید تھی کہ پی پی جنوبی پنجاب اور سرائیکی صوبوں کی قرارداد کی طرح حمایت کرے گی۔