Tag: mqm mpa

  • سانحہ 12 مئی: متحدہ قیادت نے قتل وغارت کا حکم دیا، رکن اسمبلی کا اعتراف

    سانحہ 12 مئی: متحدہ قیادت نے قتل وغارت کا حکم دیا، رکن اسمبلی کا اعتراف

    کراچی: ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی کامران فاروقی نے سانحہ 12 مئی سمیت دیگر قتل کی وارداتوں کا اعتراف کرتے ہوئے عدالت میں بیان حلفی جمع کروادیا، جس میں انہوں نے کہا کہ قیادت نے حکم دیا کہ افتخار چوہدری کا راستہ روکنے کے لیے قتل و غارت گری یا ہنگامہ آرائی کر کے ہر صورت شہر بند کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں سانحہ 12 مئی کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں متحدہ رکن اسمبلی کے بیانِ حلفی کی کاپی عدالت کو پیش کی گئی۔

    رکن اسمبلی کامران فاروقی نے اپنے بیانِ حلفی میں کہا کہ 12 مئی کو کراچی بند کرنے اور افتخار چوہدری کو ہر صورت روکنے کے لیے نائن زیرو پر دو روز پہلے 10 مئی کو اجلاس طلب کیا گیا تھا جس میں فاروق ستار، عمیر صدیقی اور تمام سیکٹر انچارجز شامل تھے۔

    پڑھیں: ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی کامران فاروقی پرفرد جرم عائد

    بیانِ حلفی میں رکن سندھ اسمبلی نے کہا کہ متحدہ قیادت نے حکم دیا کہ اگر کراچی بند کرنے کے لیے قتل و غارت کرنا پڑے تو کسی چیز سے گریز نہ کیا جائے، ہنگامہ آرائی کے لیے کارکنوں کو کلاشنکوف اور دیگر اسلحہ فراہم کیا گیا۔

    کامران فاروق نے کہا کہ قیادت کے حکم پر 9 اپریل 2008 کو طاہر پلازہ میں وکلاء کے دفتر کو آگ لگائی اور سیاسی مخالفین کو قتل کر کے لاشیں مختلف علاقوں میں پھینکیں جس کا حکم براہ راست حماد صدیقی نے دیا۔

    رکن سندھ اسمبلی نے اپنے بیان حلفی میں جرائم کا اعتراف کرتے ہوئے عدالت سے معافی طلب کی ہے۔

    مزید پڑھیں: ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی کامران فاروقی گرفتار

    یاد رہے کہ کامران فاروق کو گزشتہ برس قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کر کے  غیر قانونی اسلحہ اور دیگر مقدمات کی بنیاد پر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا تھا جس کے بعد انہیں ریمانڈ پر سینڑل جیل بھیجا گیا، بعد ازاں ایم پی اے نے عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے منظور کر کے انہیں رہا کردیا تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال سیکیورٹی اداروں نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی محمد کامران فاروق کو 12 مئی سمیت اہم مقدمات میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا تھا.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • تمام شعبہ جات ہماری بات مانیں گے، فاروق ستار

    تمام شعبہ جات ہماری بات مانیں گے، فاروق ستار

    کراچی: ایم کیو ایم لندن اور پاکستان قیادت کے درمیان ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کا عمل جاری ہے،فاروق ستار نے کہا ہے کہ کارکنان ہماری بات ماننے ہم لندن قیادت سے قطع تعلق کرچکے ہیں۔

    لندن سے جاری ہونے والے بیان کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ تمام شعبہ جات ہماری بات مانیں، ہم 23 اگست والی بات پر ڈٹے ہوئے ہیں، لندن والے جو بھی بات کرتے ہیں وہ ان کی مرضی ہے، ہمارا لندن سے تعلق نہیں، ان کی مرضی ہے جو دل چاہے بیان دیں۔

    انہوں‌ نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی ایم کیو ایم لندن سے قطع تعلق کردیا ہے،جو پالیسی ہم نے طے کی ہے اس کے مطابق ہی کام کریں گے، ہماری پر امن سیاسی جدوجہد جاری رہے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم پاکستان پیچھے دیکھنے کے بجائے کام جاری رکھے گی، ہم نے اجتماعیت کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ کیا، ہم نے ازخود فیصلہ کیا اس کی مقصدیت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔

    فاروق ستار نے کہا کہ نہ کوئی استعفا دے گا نہ ممبر شپ سے مستعفی ہوں گے، جو بیان لندن سے آیا اس پر تحریری بیان جاری کیا ہے، تمام ارکین اور عہدیدار اسی طرح کام کو جاری رکھیں گے۔

    کچھ دیر قبل ایم کیو ایم کی لندن قیادت نے کہا ہے کہ قائد ایم کیو ایم کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد پاس کرنے کا عمل شرم ناک ہے جس پر ایم کیو ایم کے تمام ارکان اسمبلی مستعفی ہوجائیں، فوری طور پر تمام تنظیمی ڈھانچہ اور شعبہ تحلیل کردیے گئے ہیں۔

  • لندن قیادت کا متحدہ ارکان اسمبلی سے استعفی کا مطالبہ

    لندن قیادت کا متحدہ ارکان اسمبلی سے استعفی کا مطالبہ

    لندن: ایم کیو ایم لندن قیادت نے کہا ہے کہ قائم ایم کیو ایم کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد پاس کرنے کا عمل شرم ناک ہے جس پر ایم کیو ایم کے تمام ارکان اسمبلی مستعفی ہوجائیں، فوری طور پر تمام تنظیمی ڈھانچہ اور شعبہ تحلیل کردیے گئے ہیں۔

    MQM-post-01

    لندن سے جاری بیان میں ایم کیو ایم کے کنوینئر ندیم نصرت نے کہا ہے کہ اخلاقی جرات اور شرافت کا تقاضا ہے کہ ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی مستعفی ہوجائیں، قائم متحدہ کے خلاف قرارداد پا س کرانا اور آرٹیکل سکس کے تحت کارروائی کا مطالبہ کرنا انتہائی شرم ناک فعل ہے۔

    MQM-post-02

    انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے تمام شعبہ جات سمیت پورا تنظیمی ڈھانچہ تحلیل کردیا گیا ہے، رابطہ کمیٹی اور تمام شعبہ جات نئے سرے سے تشکیل دیے جائیں گے۔

    ندیم نصرت کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ایک تھی اور ایک ہی رہے گی،چند ارکان کی جانب سے تحریک بچانے کے نام پر ایسے فیصلے قبول نہیں۔

    MQM-post-03

    ندیم نصرت کے مطابق لندن قیادت کے اس بیان کی توثیق قائد متحدہ الطاف حسین نے کردی ہے اور تمام تر اختیارات الطاف حسین نے ندیم نصرت کو تفویض کردیے ہیں تاکہ وہ نئے سرے سے رابطہ کمیٹی اور شعبہ جات تشکیل دیں۔

    ندیم نصرت کے مطابق لندن قیادت کے اس بیان کی توثیق قائد متحدہ الطاف حسین نے کردی ہے اور تمام تر اختیارات الطاف حسین نے ندیم نصرت کو تفویض کردیے ہیں تاکہ وہ نئے سرے سے رابطہ کمیٹی اور شعبہ جات تشکیل دیں،اگر کوئی ان فیصلوں پر عمل نہیں کرتا تو کارکنان ان سے رابطے ختم کردیں۔

  • عوام غیرضروری طورپرگھرسےباہرنہ نکلیں، شرجیل میمن

    عوام غیرضروری طورپرگھرسےباہرنہ نکلیں، شرجیل میمن

    کراچی: سندھ کے صوبائی وزیر بلدیات نے ساحلی علاقوں میں مقیم خاندانوں سے محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی اپیل کردی۔

    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات شرجیل میمن نے بتایا کہ سمندری طوفان نیلوفر جمعرات کو بارہ بجے کے بعد کراچی کی حدود میں داخل ہوگا۔

    شرجیل میمن نے کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں مقیم خاندانوں سے محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی اپیل کی ہے،شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ جمعے کو اسکول بند ہوں گے عوام غیر ضروری نقل وحمل سے پرہیز کریں انہوں نے بتایا کہ ساحل سمندر پر جانے پر دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی گئی ہے۔

  • شازیہ فاروق نے شرجیل میمن سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا

    شازیہ فاروق نے شرجیل میمن سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا

    کراچی: سندھ اسمبلی کی کارروائی کے دوران ایم کیو ایم کے کارکن فاروق دادا کی بیوہ نے شرجیل میمن سے ان کے شوہر کو دہشت گرد کہنے پر معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا۔

    آج سندھ اسمبلی میں قواعدوضوابط کے تحت بجٹ کی ششماہی رپورٹ اسمبلی میں پیش نہ کرنے پرایم کیو ایم نے تحریک استحقاق پیش کی، اجلاس میں سندھ میں لوکل ٹرین سروس کی بحالی کےحوالےسےقرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی، کارروائی کے دوران شرجیل میمن کیجانب سے ایم کیو ایم کے کارکن فاروق دادا کو دہشت گرد کہنے پر انکی بیوہ ممبر اسمبلی شازیہ فاروق نے سخت احتجاج کیا اور کہا کہ شرجیل میمن دہشت گرد کہنے پرمعافی مانگیں۔

    شازیہ فاروق سندھ اسمبلی کےاجلاس سےقبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن کاکہناتھاکہ پیپلز پارٹی کو ردعمل بھی ویسا ہی ملے گا جیسا وہ کرے گی۔خواجہ اظہار الحسن متحدہ کے رہنما کا کہنا تھا کہ جلسوں کیخلاف قرار داد آئے گی توہم بھی اٹھارہ اکتوبر کے جلسے کیخلاف قرارد اد لاسکتے ہیں۔

    دوران اجلاس رکن اسمبلی ارم عظیم کے نیلوفر کے حوالے سے سوال پر صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ حکومت نے ساحلی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

     اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے نیلوفر سے خوفزدہ اراکین سے کہہ دیا کہ جسے نیلوفر کا ڈر ہے وہ اندرون سندھ چلا جائے،ساتھ ہی انہوں نے خوفزدہ افراد کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ حضرت عبداللہ شاہ غازی کی وجہ سے کراچی نیلوفرسے محفوظ رہے گا۔