Tag: MQM office seal and demolish

  • ایم کیو ایم کا ملیر میں دفتر مسمار ، تعداد 139 ہوگئی

    ایم کیو ایم کا ملیر میں دفتر مسمار ، تعداد 139 ہوگئی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے ملیر میں ایم کیو ایم کے غیر قانونی طور پر تعمیر کیا گیا یونٹ آفس گرادیا گیا ہے، جس کے بعد گرائے جانے والے دفاتر کی تعداد ایک سو انتالیس ہوگئی ہے۔

    ملیر سٹی کے علاقے میں چٹائی گراؤنڈ میں قائم ایم کیوایم کا غیرقانونی دفتر گرا دیا گیا ہے، گرایا جانے والا دفتر غیرقانونی طور پر قائم کیا گیا تھا، گرائے جانے والے دفاتر میں ایم کیوایم کے یونٹ اور سیکٹر آفس شامل ہیں۔

    شہر میں اب تک ایم کیوایم کے ایک سو انتالیس غیرقانونی قائم دفاتر گرائے جا چکے ہیں، بائیس اگست کو پاکستان مخالف نعروں کے بعد ایم کیو ایم کے دوسو اٹھارہ دفاتر کو سیل کیا گیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق مختلف علاقوں میں ایم کیو ایم کے ایک سو اٹھتر یونٹ آفسز اور بائیس سیکٹر آفسزاسکولز، پارکس، کھیل کے میدانوں، واٹربورڈ اور ریلوے کی زمینوں پرقائم ہیں جنہیں بتدریج گرایا جائے گا۔

  • ایم کیو ایم کے غیر قانونی دفاتر مسمارکرنے کا سلسلہ آج بھی جاری رہا

    ایم کیو ایم کے غیر قانونی دفاتر مسمارکرنے کا سلسلہ آج بھی جاری رہا

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کےمزید دو غیرقانونی دفترمسمار کردیئے گئے۔ کراچی میں گرائے گئے یونٹ آفسوں کی تعداد ایک سو اٹھارہ سے زائد ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ناجائز قبضے اور سرکاری زمین پر قائم کیے گئے ایم کیوایم کے یونٹ اور سیکٹر آفسوں کو مسمار کرنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

    سندھ حکومت کا اینٹی اینکروچمنٹ سیل بھاری مشینری کے ساتھ سرگرم ہے، مختلف علاقوں میں اب تک ایم کیوایم کے ایم کے ایک سو اٹھارہ سے زائد یونٹ اور سیکٹر آفسز ملبے کا ڈھیر بنادیے گئے۔

    ناظم آباد میں ایم کیو ایم کے مزید دو یونٹ آفس پر بلڈوزر چلادیا گیا اب تک مسمار کئےگئے ایم کیوایم کے دفاترکی تعدادایک سو اٹھارہ ہو گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق مختلف علاقوں میں ایم کیو ایم کے ایک سو اٹھتر یونٹ آفسز اور بائیس سیکٹر آفسزاسکولز، پارکس، کھیل کے میدانوں، واٹربورڈ اور ریلوے کی زمینوں پرقائم ہیں جنہیں بتدریج گرایا جائے گا۔

     

  • متحدہ دفاتر گرانے کا سلسلہ جاری، تعداد 57 ہوگئی

    متحدہ دفاتر گرانے کا سلسلہ جاری، تعداد 57 ہوگئی

    کراچی : اندورن سندھ اور کراچی میں ایم کیو ایم کے سیکٹر اور یونٹ آفس گرانے کا سلسلہ جاری ہے، عزیر آباد کے مختلف علاقوں میں مزید چار یونٹ آفس گرادئیے گئے گلبرگ میں سیکٹر آفس مسمار کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی اور اندورن سندھ ایم کیو ایم کے دفاتر مسمار کرنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے، عزیز آباد کے مختلف علاقوں میں ایم کیوایم کے چار یونٹ آفس گرادئیے گئے۔

    گلبرگ میں ایم کیوایم کا سیکٹر آفس مسمار کردیا گیا، کراچی میں ایم کیو ایم کے مسمار دفاتر کی تعداد 57 ہوگئی ہے، اب تک 218 دفاتر کوسیل کیا جاچکا ہے۔

    انہدام کے مو قع پر پولیس اور رینجرزکی نفری بھی موجود تھی۔ اعداد و شمارکے مطابق ایم کیو ایم کے 178 یونٹ آفسز اور 22 سیکٹر آفسز اسکولز، پارکس، کھیل کے میدانوں، واٹر بورڈ اور محکمہ ریلوے کی زمینوں پر قائم ہیں جن میں سے 32 کو فوری طورپر جبکہ بقیہ بتدریج گرائے جا ئیں گے۔

    حیدر آباد سکھر میں سرکاری ڈسپنسری میں قائم دفتر بند، جامشورو میں بلدیہ کی زمین پرقائم دفتر مسمار ،حیدرآباد ،میرپورخاص، ٹنڈوالہٰیار، ٹھٹھہ، گھارو، کوٹری اور دادو میں قائم دفاتر پر تالے ڈال دیئے گئے۔

  • ایم کیو ایم کے سیکٹر اور یونٹ کے دفاتر مسمار کرنے کا سلسلہ جاری

    ایم کیو ایم کے سیکٹر اور یونٹ کے دفاتر مسمار کرنے کا سلسلہ جاری

    کراچی : ایم کیوایم قائد کی اشتعال انگیزی سے ایم کیو ایم کی مشکلات بڑھ گئیں ہیں، کراچی میں پارکس اور سرکاری پلاٹس پر قائم ایم کیوایم کے متعدد دفاتر مہندم اور سیل کردئیے گئے جبکہ کراچی، حیدرآباد اور سکھر میں ایم کیو ایم قائد کی تصویریں اتاردی گئیں ہیں۔

    mqm-1

    تفصیلات کے مطابق بائیس اگست کو پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی اور ہنگامہ آرائی کے بعد پارکس اور سرکاری پلاٹس پر قائم ایم کیوایم کے غیر قانونی دفاتر کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی آگئی، کراچی میں ایک سو چھیانوے دفاتر سیل اور متعدد مسمار کردیئے گئے ہیں۔


     مزید پڑھیں :  ایم کیو ایم کے یونٹ اور سیکٹرآفس پر تالے ڈال دیے گئے


    mqm-3

    کراچی میں غیر قانونی قائم ایم کیو ایم کے سیکٹراور یونٹ کے دفاتر مسمار کرنے کا سلسلہ جاری ہے، گلستان جوہر، گلشن اقبال ، قائد آباد، لانڈھی، گلشن معمار، شاہ فیصل کالونی ،طارق روڈ سمیت کئی علاقوں میں دفتر گرا دئیے گئے یا سیل کر دئیے گئے، رات گئے پاکستان چوک پر واقع ایم کیوایم کایونٹ آفس سیل کردیاگیا اور موسمیات، بھینس کالونی میں یونٹ آفس پر بلڈوزر چلا دیئے گئے۔

    mqm-2

    سرکاری دفاتر میں لگائی گئی ایم کیو ایم قائد کی تصاویر اور وال چاکنگ کو بھی ہٹایا اور مٹایا جارہا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ پارکس ، کھیل کے میدانوں اور سرکاری پلاٹس پر قائم غیر قانونی دفاتر بلڈوز کریں گے۔


     مزید پڑھیں : کراچی : نائن زیرو ، مکاچوک اور اطراف سے ایم کیو ایم قائد کی تصاویر ہٹا دی گئیں


    دوسری جانب متحدہ قائد کی پاکستان کےخلاف ہرزہ سرائی کے بعد کراچی سمیت کئی شہروں میں ایم کیو ایم قائد کی تصویریں بھی ہٹا دی گئیں، نائن زیرو کے قریب مکا چوک تک قائد ایم کیو ایم کی تصویروں سے خالی ہوگیا جبکہ مکا چوک کا نام شہیدملت لیاقت علی خان چوک رکھ دیا گیا اور حیدرآباد میں قائد ایم کیو ایم کے نام سے منسوب یونیورسٹی کا بورڈ بھی اکھاڑ دیا گیا ہے۔