Tag: MQM pakistan

  • آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر ایم کیو ایم الیکشن میں اتر رہی ہے، خواجہ اظہار

    آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر ایم کیو ایم الیکشن میں اتر رہی ہے، خواجہ اظہار

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم حقیقی کے 50 سے زائد ذمے داران پارٹی میں شامل ہورہے ہیں، شامل ہونے والے تمام افراد پر کوئی مقدمہ نہیں ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے، آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر ایم کیو ایم الیکشن میں اتر رہی ہے۔

    [bs-quote quote=”ووٹنگ کے دن کارکن لائنیں لگا کر ایم کیو ایم پاکستان کو ووٹ دیں گے، ایم کیو ایم کو ہرانے کا خواب دیکھنے والوں کو دل کا دورہ پڑسکتا ہے” style=”style-2″ align=”left” author_name=”خواجہ اظہار الحسن”][/bs-quote]

    انہوں نے کہا کہ حقیقی کے رہنما اور کارکنان تنظیم میں شامل ہورہے ہیں دباؤ کے تحت جانے والوں کی واپسی بھی شروع ہوگئی ہے، یہ ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت کی پہلی قسط ہے، پارٹی میں شامل ہونے والوں اور ووٹرز کو دھمکیوں کا نوٹس لیا جائے۔

    خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ ساتھیوں سے کہتا ہوں اپنے گھر میں واپس آجائیں، ووٹنگ کے دن کارکن لائنیں لگا کر ایم کیو ایم پاکستان کو ووٹ دیں گے، ایم کیو ایم کو ہرانے کا خواب دیکھنے والوں کو دل کا دورہ پڑسکتا ہے۔

    رہنما ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق مخالفین جتنا پروپیگنڈا کرلیں، ہمارا ایک ایک کارکن جڑا ہوا ہے، ایم کیو ایم کی صورتحال پر کوئی خوش فہمی یا غلط فہمی میں نہ رہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ ایم کیوایم میں دراڑ ڈالنے کا سوچ رہے تھے، آج بھی ہمارے خلاف پروپیگنڈے کیے جا رہے ہیں، اس سلسلے کو روکا جائے، ہم نے سب سے زیادہ قربانی دی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اہلیان کراچی کی تضحیک، ایم کیو ایم نے شہباز شریف سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا

    اہلیان کراچی کی تضحیک، ایم کیو ایم نے شہباز شریف سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماؤں نے شہباز شریف کے بیان پر ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کراچی والوں سے فوری طور پر معافی مانگیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے مطالبہ کیا ہے شہباز شریف کا بیان ہتک آمیز ہے، وہ فوری طور پر کراچی والوں سے معافی مانگیں۔

    فاروق ستار نے ن لیگی رہنما کے بیان پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے اہلیان کراچی کی ہتک کی ہے، وہ بولتے وقت اپنی زبان اور الفاظ کا صحیح استعمال کریں۔

    فاروق ستار نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن قریب آتے ہی شریفوں کو کراچی یاد آ جاتا ہے، اپنے ہتک آمیز بیان پر شہباز شریف معافی مانگیں۔

    متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما خواجہ اظہار الحسن نے بھی مسلم لیگ ن کے صدر کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کو پان سے تشبیہ دینا توہین آمیز ہے۔

    خواجہ اظہار کا کہنا تھا کہ شہباز شریف بتائیں کہ انھوں نے کراچی کو دیا کیا ہے، حیرت انگیز بات ہے کہ تمام لوگوں کو اب کراچی کا خیال آگیا ہے۔

    ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے بھی شہباز شریف کا بیان افسوس ناک قرار دے دیا، رابطہ کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ شہباز شریف کا بیان کراچی کے عوام کی تضحیک کے مترادف ہے، خود کو قومی لیڈر قرار دینے والے شہباز شریف کا بیان باعثِ ندامت ہے، ان کا لب و لہجہ شائستہ کردار کی نفی کرتا ہے۔

    ’کراچی والے پان کھاتے ہیں پاناما نہیں‘


    واضح رہے کہ شہبازشریف نے کراچی میں آکر اہلیان کراچی کی تضحیک کر دی ہے، انھوں نےکراچی والوں کو پان کھانے والا بنا دیا، کہا پان کھانے والوں کے’کرانچی‘ کو لاہور بنائیں گے۔

    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کراچی والوں کے تلفظ کا مذاق اڑایا، رپورٹر سے بات چیت میں ہنسنے کو ہنس پرندے سے تشبیہ دے دی، رپورٹر سے کہا ہنس کرسوال کریں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ہائی کورٹ نے خالد مقبول صدیقی کو ایم کیو ایم پاکستان کا کنوینر قرار دے دیا

    ہائی کورٹ نے خالد مقبول صدیقی کو ایم کیو ایم پاکستان کا کنوینر قرار دے دیا

    اسلام آباد: ہائی کورٹ نے ڈاکٹر فاروق ستار کی درخواست خارج کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کو ایم کیو ایم پاکستان کا کنوینر قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی تھی کہ پارٹی کے کنوینر وہ ہیں۔

    ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ بحال کردیا، الیکشن کمیشن نے ایم کیوایم کا کنوینرخالد مقبول صدیقی کو قرار دیا تھا۔

    متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر شپ کا معاملہ کئی ماہ جاری رہنے کے بعد آخر کار آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں حل ہوگیا، پارٹی کے کنوینر اب خالد مقبول صدیقی ہوں گے۔

    خیال رہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار نے 26 مارچ کے الیکشن کمیشن کے حکم نامے کو چیلنج کیا تھا جب کہ ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے 17 اپریل کو کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

    واضح رہے کہ انیس اپریل کو ایم کیو ایم کے انٹرا پارٹی انتخابات میں فاروق ستار بھاری اکثریت سے کام یاب ہوکر ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ منتخب ہوئے تھے، تاہم اسے ایم کیو ایم کے دوسرے گروپ نے منظور نہیں کیا تھا۔

    فاروق ستار ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر نہیں رہے‘ الیکشن کمیشن


    انتخابات کو کالعدم قرار دینے اور فاروق ستار کو سربراہی سے ہٹانے کے لیے ایم کیو ایم بہادرآباد کے رہنما کنور نوید جمیل اور خالد مقبول صدیقی نے الیکشن کمیشن میں درخواستیں دائر کردی تھیں۔

    خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے اور فاروق ستار کو کنوینر شپ سے ہٹانے کے فیصلے کو فاروق ستار نے چیلنج کردیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شہری علاقوں کے مینڈیٹ کو تقسیم کرنے کی کوشش ہورہی ہے، فاروق ستار

    شہری علاقوں کے مینڈیٹ کو تقسیم کرنے کی کوشش ہورہی ہے، فاروق ستار

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایسا معاشرہ ترتیب دینا چاہتے ہیں جہاں سب کو حقوق ملیں تاہم شہری علاقوں کے مینڈیٹ کو تقسیم کرنے کی کوشش ہورہی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، فاروق ستار نے کہا کہ مردم شماری میں کراچی کی آبادی کو کم دکھایا گیا، بہت سے لوگ ناراض ہیں میں بھی ناراض ہوں، اب ناراضی ختم ہوجانی چاہئے۔

    فاروق ستار نے کہا کہ ہمارے حصے ہوجائیں مگر ووٹ بینک کے نہیں ہونے چاہئیں، لوگوں کو اپننے پیروں پر کھڑا کرنا ہے، لوگ سوال کررہے ہیں، فاروق ستار کو رابطہ کمیٹی سے کیوں نکالا، لوگوں کو ان کے سوالوں کا جواب نہیں مل رہا ہے۔

    رشید گوڈیل کی تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے فاروق ستار نے کہا کہ رشید گوڈیل کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں، کسی جماعت میں جانا رشید گوڈیل کا حق ہے۔

    انہوں نے کہا کہ الیکشن فارم کی اسکروٹنی کے لیے ایک ہفتہ دیا گیا ہے جو بہت کم ہے، امیدوار قوم کا معمار ہیں اسکروٹنی کے لیے مزید وقت دیا جائے۔

    مزید پڑھیں: خالدمقبول صدیقی جھوٹ بولیں لیکن حد رکھیں، فاروق ستار

    فاروق ستار کا کہنا تھا کہ قبل ازانتخابات دھاندلی کی نشاندہی کی ہے ،مسئلہ بہادر آباد والوں کی طرف سے ہے، میری طرف سے یکجا ہونے میں کوئی کسر نہیں ہے، پارٹی کی تقسیم کا تاثر نہیں دینا چاہتا، میری پوری کوشش ہےہم پھرایک ہوجائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ انتخابات 2018کےشیڈول کا اعلان ہوگیا ہے، کارکنان سے کہا ہے چاہیں توکاغذات نامزدگی جمع کرائیں، میرے اپنے حلقےمیں ایک سیٹ کم کردی گئی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ایم کیو ایم پاکستان کےعبد الرشید گوڈیل نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیارکرلی

    ایم کیو ایم پاکستان کےعبد الرشید گوڈیل نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیارکرلی

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف نے متحدہ قومی موومنٹ کی ایک اور پتنگ کاٹ دی، سابق ممبر قومی اسمبلی عبد الرشید گوڈیل ایم کیو ایم پاکستان کو خیر باد کہہ کر پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایم کیو ایم کے رہنما عبدالرشید گوڈیل نے عمران خان سے ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا, عمران خان کی جانب سے انہیں پارٹی مفلر بھی پہنایا گیا ،رشید گوڈیل نے عمران خان اور پارٹی قیادت پر اعتماد کا اظہارکیا۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالرشید گوڈیل کا کہنا تھا کہ اب کراچی کی سیاسی ترجیحات مختلف ہیں، پی ٹی آئی کراچی کے مسائل کوسمجھتی ہے، اسی لیے آج پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کاانجن ہے، اس شہر کو پھرترقی کی راہ پرلانا ہے، کراچی خوشحال ہوگا تو پاکستان خوشحال ہوگا، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پارٹی فیصلہ کرے گی میں کس حلقے سےالیکشن لڑوں گا،۔

    ملکی سیاست کو بدلنا پڑے گا، ہمیں قوم بن کر ملک کو ترقی کی جانب لےجانا ہے، سیاسی جماعتوں کا اثرو رسوخ رہتا ہے اور رہنا بھی چاہئے، پاکستان کی بات کرنے والوں کو فری ہینڈ دیں، بدنصیبی ہے ملک میں جتنے بھی واقعات ہوئے آج تک نہیں قاتل ملا۔

    میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ رشید بھائی سے مل کر کراچی کو منظم کریں گے، جو ہم کراچی میں نہیں کرسکے وہ اس بار کریں گے، پی ٹی آئی کراچی کی سب سےبڑی جماعت بنےگی، 2013میں اچھے ووٹ لیےتھے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی میں وہ تبدیلی چاہتے ہیں جس کی اسے ضرورت ہے، کراچی کے خراب حالات سے ملکی معاشی صورتحال خراب ہوئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • یہ موسم درخت لگانے کا نہیں ہے، فاروق ستار

    یہ موسم درخت لگانے کا نہیں ہے، فاروق ستار

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ یہ موسم درخت لگانے کا نہیں ہے، شجر کاری کے موسم میں درخت لگانے چاہئیں۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، فاروق ستار نے کہا کہ جو کرتا دھرتا ہیں اُن پرلازم ہے کہ مستقبل کی منصوبہ بندی کریں، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہو رہا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ کراچی میں جو ہیٹ ویو کی شدت ہے اس میں لگے ہوئے کیمپس نا کافی ہیں، کہا کہ پانی کی کمی کی وجہ سے کراچی میں فسادات کا خطرہ ہے، ہم نے اپنے منشور میں پانی کی کمی دور کرنے کا نکتہ شامل کیا ہے۔

    فاروق ستار نے کہا کہ حقوق نہیں ملتے تو لوگ نئے صوبوں کی طرف مائل ہوجاتے ہیں، جنوبی سندھ والے کوئی نیا سورج نہیں بلکہ نیا صوبہ مانگ رہے تھے، انھوں نے کھل کر کہا کہ اگر ووٹ لینے ہیں تو جنوبی سندھ صوبے کا مطالبہ کرنا پڑے گا۔

    ہم نے جنوبی سندھ صوبہ تحریک کو روکے رکھا ہے لیکن کب تک، فاروق ستار


    ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کا کہنا تھا کہ میرا مینڈیٹ کسی اور کو دینے کی کوشش ہو رہی ہے، مجھے مجبوراً پھر متحرک ہونا پڑا، جنوبی سندھ کے لوگوں کے لیے الگ انتظامی یونٹ کی بات کریں گے۔

    فاروق ستار کا کہنا تھا کہ بڑے سیاسی لوگ کھلے دل سے معافی مانگ لیا کرتے ہیں، معافی لفظ استعمال کرنے سے نہ جھجکیں، مراد علی شاہ اور خورشید شاہ نے لوگوں کے دل دکھائے ہیں۔

    فاروق ستار کہنا تھا کہ پاکستان سرزمین پارٹی کو چار یا پانچ، بہادرآباد گروپ کوچار یا پانچ اور پیپلز پارٹی کو پانچ یا چھ سیٹیں ملیں گی، کیا اس صورت حال میں ہماری بقا و سلامتی کی ضمانت دی جاسکتی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیراہتمام غرباء و مساکین میں راشن، نقد رقوم تقسیم

    خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیراہتمام غرباء و مساکین میں راشن، نقد رقوم تقسیم

    کراچی : خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ماہ رمضان کے موقع پر امدادی پروگرام میں غرباء و مساکین میں راشن اور نقد رقوم تقسیم کی گئیں، خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ کے کے ایف کا ایم کیو ایم کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے کنونیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان میں بعض جماعتیں سیاست کے لیے خدمت کر رہی ہیں، کے کے ایف کا ایم کیو ایم کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں، یہ فلاحی ادارہ بلا امتیاز رنگ و نسل اپنا کام کر رہا ہے۔

    یہ بات انہوں نے متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ماہ رمضان میں غریبوں اور مستحقین میں راشن اور نقد رقوم تقسیم کرنے کی تقریب کے خطاب کرتے ہوئے کیا، ایم کیو ایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام امدادی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں غرباء، یتیم، مساکین اور مستحقین میں کروڑوں روپے کا امدادی سامان، راشن اور نقد رقوم تقسیم کی گئی۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کے کے ایف کے ٹرسٹی خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ سیاست کی سزا فلاحی ادارے کو نہ دی جائے، کے کے ایف کو کھبی سیاست کے لیے استعمال نہیں کیا۔

    خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کے کے ایف کے حوالے سے جو دور اندیشیاں یا الزامات ہیں ان کو بیٹھ کر دور کیا جا سکتا ہے، تاہم یہ فلاحی ادارہ خدا کی خوشنودی کے لیے اپناکام کرتا رہے گا، ایم کیو ایم رہنماؤں کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ ہی نے سیاست میں خدمت کو متعارف کرایا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • سندھ اسمبلی مچھلی بازار بن گئی، متحدہ اور پی پی اراکین میں تلخ کلامی

    سندھ اسمبلی مچھلی بازار بن گئی، متحدہ اور پی پی اراکین میں تلخ کلامی

    کراچی : سندھ اسمبلی کا اجلاس آج پھرشدید ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگیا، ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے اراکین میں تلخ کلامی کے بعد بات دھمکیوں تک آپہنچی، ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کی متحدہ کے فیصل سبزواری سے نوک جھوک ہوتی رہی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کی زیر صدارت کی شروع ہوا، ایک موقع پر ایم کیوایم اراکین اورڈپٹی اسپیکر  میں نوک جھونک بھی ہوئی۔

    شہلارضا نے فیصل سبز واری کو کہا کہ آپ نے توجہ دلاؤ نوٹس غلط پڑھا، میں نے برداشت کیا، جواب میں فیصل سبز واری کا کہنا تھا کہ یہ آپ کیسے کہہ سکتی ہیں کہ نوٹس غلط پڑھا گیا، ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ میں جو کہہ رہی ہوں وہ درست ہے۔

    ایم کیو ایم کے رکن کامران اختر نے کہا کہ آپ دھمکی دے رہی ہیں، شہلا رضا نے کہا کہ میں دھمکی نہیں دے رہی یہ لکھا ہوا ہے۔ آپ آئندہ ایوان میں نہیں آئیں گے۔

    اس موقع پر اجلاس میں ہنگامہ آرائی ہوگئی اور دونوں جماعتوں کے اراکین ایک دوسرے پر الزامات کی بارش کرتے رہے، اراکین نے دھمکیاں بھی دیں۔

    علاوہ ازیں اجلاس میں ایم کیو ایم کے رکن صابر قائم خانی نے پانی کی کمی سے متعلق تحریک التوا پیش کی، جس پر پیپلز پارٹی کے نثار کھوڑو نے کا کہنا تھا کہ تحریک التوا پر بحث کیلئے کوئی وقت مقرر کیا جائے۔

    سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ڈاکٹرز کو مستقل کرنے کے بل کی دوبارہ منظوری دے دی گئی، محکمہ صحت میں 400ایڈھاک ڈاکٹرز کو مستقل کرنے کا بل 2018منظور کرلیا گیا، گورنر سندھ محمد زبیر نے اعتراض لگا کر مذکورہ بلز واپس کئے تھے۔

    واضح رہے کہ سندھ اسمبلی کا اجلاس ہو اور ہنگامہ آرائی نہ ہو یہ ہو نہیں سکتا، یہی روایت سندھ اسمبلی نے آج بھی برقرار رکھی، اراکین کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ، ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ، شور شرابا اور چیخ و پکار حسب سابق ہوتی رہی۔

    سندھ اسمبلی کا ایوان پہلے کی طرح مچھلی بازار کا منظر پیش کرتا رہا،لگتا ہے بات نہ کرنے دینا اورکسی کی ایک نہ سُننا سندھ اسمبلی کی روایت بن چکی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • خیرات میں کنوینر شپ نہیں چاہیے، کارکن بن کرپارٹی میں رہوں گا، فاروق ستار

    خیرات میں کنوینر شپ نہیں چاہیے، کارکن بن کرپارٹی میں رہوں گا، فاروق ستار

    کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ مجھے خیرات میں کنوینر شپ نہیں چاہیے، کارکن بن کر ایم کیو ایم کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہوں، اقتدار کی سیاست ساتھیوں کو مبارک ہو ۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی آئی بی کالونی میں ایم کیو ایم ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ٹنکی گراؤنڈ کے جلسے کیلئے اپنی عزت نفس اور کامران ٹیسوری کی قربانی دی اب کہا جا رہا ہے کنوینر بن جائیں لیکن سربراہ کا لفظ استعمال نہ کریں۔

    ہاتھ کاٹ کر مجھے سربراہ بنانا چاہتے ہیں، خیرات میں کنوینر شپ نہیں چاہیے کیوں کہ کل الیکشن میں کوئی گڑبڑ ہوگئی تو سارا ملبہ میرے سر پر ہوگا۔

    اگر اقتدار کی سیاست پارٹی کے اندر ہو تو میں اس کا حصہ نہیں بننا چاہتا، پارٹی میں کارکن بن کر رہوں گا، انہوں نے اعلان کیا کہ اس بار میں الیکشن نہیں لڑوں گا، اقتدار کی سیاست خالد مقبول اور دیگر ساتھیوں کو مبارک ہو۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پارٹی بچائی تھی اب پارٹی پر قبضہ کیا جارہا ہے، وسیم اخترنو ارب روپے کا حساب مجھے دیں تاکہ میں آگے جواب دوں۔

    فاروق ستار نے کہا کہ میں کل بھی، آج بھی اور ہمیشہ ایم کیو ایم کے ساتھ رہوں گا، مر بھی جاؤں گا لیکن پارٹی نہیں چھوڑوں گا کیوں کہ میں عوام سے الگ نہیں ہوسکتا اور نہ ہی میں سیاست سے الگ ہو رہا ہوں جب کہ میں آج خود کو کارکن کی حیثیت سے پیش کرتا ہوں۔

  • مخالفین 12مئی کا ملبہ ایم کیوایم پر ڈالنے کی کوشش میں ناکام رہے، فاروق ستار

    مخالفین 12مئی کا ملبہ ایم کیوایم پر ڈالنے کی کوشش میں ناکام رہے، فاروق ستار

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ مخالفین سانحہ12مئی کا ملبہ ایم کیوایم پر ڈالنے کی کوشش میں ناکام رہے، خواجہ اظہار کا کہنا ہے کہ کچھ جماعتوں نے اپنی سیاست کو چمکایا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ12مئی کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ 12مئی ایک قومی سانحہ ہے اس پرجتنا افسوس کیا جائے کم ہے، اس دن سیاسی جماعتوں کے48کارکنان جاں بحق ہوئے تھے۔

    مخالفین نے سانحہ کا ملبہ ایم کیوایم پر ڈالنے کی کوشش کی گئی مگر وہ ناکام رہے، فاروق ستار نے کہا کہ 12مئی کی سازش کس نے کی؟ اس کا ہدف کون تھا یہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا ہے،12مئی کے واقعات ایم کیوایم پاکستان کے خلاف ایک سازش تھی۔

    سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ اس شہر کو جان بوجھ کر12مئی کو نشانہ بنا کر شب خون مارا گیا، اس دن ایم کیو ایم کے14سے زائد کارکنان شہید ہوئے، 12مئی پرباقی سیاسی جماعتوں نےاپنی سیاست کوچمکایا, پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کس بات کا جلسہ کررہی ہیں، ان دونوں جماعتوں کو کس بات کی خوشی ہے۔

    واضح رہے کہ سانحہ 12 کو گزرے گیارہ سال بیت گئے، ملک کی وکلاء برادری یوم سیاہ منا رہی ہے، وکلاء صرف اہم نوعیت کے مقدمات میں سیاہ پٹیاں باندھ کرعدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں جب کہ یوم سیاہ کی مناسبت سے باررومزکی چھتوں پرسیاہ پرچم بھی لہرائے گئے۔