Tag: MQM pakistan

  • کان کھول کرسن لیں کراچی لاوارث نہیں، پی ایس پی کلین سوئپ کرے گی، مصطفیٰ کمال

    کان کھول کرسن لیں کراچی لاوارث نہیں، پی ایس پی کلین سوئپ کرے گی، مصطفیٰ کمال

    کراچی : پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ سب کان کھول کر سن لیں کراچی نہ تو لاوارث ہے اور نہ ہی کوئی مفتوحہ علاقہ ہے، پی ایس پی سندھ کے شہری علاقوں سے کلین سوئپ کرے گی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، پریس کانفرنس میں ایم کیو ایم پاکستان کے تین اراکین اسمبلی نے پی ایس پی میں شمولیت کا اعلان کیا، ان اراکین میں رکن قومی اسمبلی محبوب عالم ،رکن سندھ اسمبلی سیف الدین خالد اور محمد کامران شامل ہیں۔

    پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان میں جوحالات چل رہے ہیں کوئی نظریاتی شخص وہاں نہیں رہ سکتا، ایم کیوایم پاکستان سے سب لوگ پی ایس پی میں شامل ہونگے۔

    مصطفی کمال نے کہا کہ کراچی کو ایساشہر بنائیں گے جس میں کوئی بھی جرم کرنے سے پہلے دو ہزار دفعہ سوچے گا، آج پی ایس پی میں ہرزبان اور ہرمذہب سے تعلق رکھنے والاشخص موجود ہے،کراچی میں امن کا سب سے زیادہ فائدہ اردو کمیونٹی کو ہے۔

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی میں صاف پانی ،نوجوانوں کی گرفتاریوں، بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور پارک اجڑنے کی بات کسی نے نہیں کی، ہم نے مسائل کے حل کیلئے دھرنا دیا اور ریلی نکالی کراچی کی بھلائی کےلیے16نکات دیئے، جس پر ہمارے مخالف میئر نے بھی ہمارے8نکات سے اتفاق کیا۔

    انہوں نے کہا کہ سب کان کھول کرسن لیں کراچی لاوارث نہیں ہے، شہر کراچی کی بھلائی کا کام ہمارے ہی ہاتھوں سے ہی ہوگا، خوابوں میں چھیچھڑے دیکھنا بند کردیں، کراچی کوئی مفتوحہ علاقہ نہیں۔

    مصطفی کمال نے کہا کہ بند کمروں میں میرے سوالوں کا جواب فاروق ستارسمیت کوئی نہیں دے پایا، کیمرے لگا کرسب کے سامنے میری باتوں کا جواب دے دیں، ہمارے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں۔

    بانی متحدہ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ ہرنماز کے بعد دعا کرتا ہوں اللہ بانی ایم کیوایم کو موت سے پہلے ہدایت دے۔

    اس موقع پر رکن قومی اسمبلی محبوب عالم کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال کو کہتا ہوں کہ آج ان کا مشن کامیاب ہوگیا، ان کاوژن درست سمت میں ہے، اسی لیےساری قوموں کےلوگ آرہےہیں۔

    انہوں نے کہا کہ قوم کومایوس نہیں کروں گا، اکیلےاپنے بھائیوں کی جنگ لڑتا رہا، پی آئی بی اور بہادرآباد والے اب ہوش کے ناخن لیں، اپنےدوستوں سے کہتا ہوں کہ کہیں جانے کی ضرورت نہیں، پاک سر زمین پارٹی میں شامل ہوجائیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیاپر شیئر کریں۔

  • ایم کیو ایم کے دو اہم رہنما آج پی ایس پی میں شمولیت اختیارکریں گے

    ایم کیو ایم کے دو اہم رہنما آج پی ایس پی میں شمولیت اختیارکریں گے

    کراچی: ایم کیوایم کےرکن قومی اسمبلی محوب عالم اورایم پی اے سیف الدین خالد پارٹی کوخیرباد کہتے ہوئےآج پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے آپسی تنازعات دھڑے بندی کے باعث منتخب اراکین اسمبلی اور ذمہ داران و کارکنان کی پتنگیں کٹنے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، گذشتہ ایک ہفتے کے دوران متحدہ پاکستان کے کئی اراکین اسمبلی نے پی ایس پی میں شمولیت اختیار کی اور آج ایک بار پھر پاک سرزمین پارٹی نے ایم کیو ایم کے ایک اور رکن قومی اسمبلی کی وکٹ لینے تیار ہے۔

    حلقہ این اے 242 سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی محبوب عالم ایم پی اے سیف الدین خالد کے ہمراہ آج پاکستان ہاؤس جایئں گے جہاں وہ باضبطہ طور پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔


    ایم کیو ایم کی ایک اور پتنگ پاکستان ہاؤس میں جا گری


    واضح رہے کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ایم کیو ایم کی تین خواتین اراکین اسمبلی ناہید بیگم اور نائلہ منیر اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فوزیہ اور رکن قومی اسمبلی مزمل قریشی سمیت 15 ذمہ داروں نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیارکی تھی، علاوہ ازیں ان سے قبل حیدرآباد کے حلقہ این اے 220 سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی سید وسیم حسین بھی پی ایس پی میں شامل ہوئے تھے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے پی ایس پی ذرائع کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے بیشتر اراکین اسمبلی نے متحدہ قیادت سے رابطے ختم کردیے ہیں اور اب وہ عنقریب پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے، یہ شمولیتیں مرحلہ وار اور باقاعدہ اعلان کے ساتھ کی جائیں گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سینیٹ میں ایم کیو ایم کی نمائندگی کو سازش کے تحت کم کیا گیا‘ فاروق ستار

    سینیٹ میں ایم کیو ایم کی نمائندگی کو سازش کے تحت کم کیا گیا‘ فاروق ستار

    لاہور: ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستارنے کہا ہےکہ موجودہ حکومت کی مدت پوری ہونے میں ایک ماہ رہ گیا ہے، 2018 کے الیکشن میں پنجاب سے بھرپور حصّہ لیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار پنجاب کے ایک روزہ تنظیمی دورے پر ہیں، فاروق ستار نے لاہور ایئرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے اندر جو کچھ ہورہا ہے بہت افسوسناک ہے‘ سینیٹ میں ایم کیو ایم کی نمائندگی کو سازش کے تحت کم کیا گیا۔

    سربراہ ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ جلد ایسا فارمولا طے کرلیں گے جس سے آپس میں اتحاد قائم رکھ سکیں، میری کوشش ہے کہ پارٹی میں مزید دھڑےبندی نہ ہو۔

    فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان کی اچھی بات یہ ہے کہ لیڈرشپ میں دھڑے بندی کے باوجود آپس میں تقسیم نہیں ہورہے، متحدہ دھڑوں کے لیے تجویز ہے کہ کارکنوں میں پھیلنے والی گمراہی کو ختم کیا جائے۔ ان کا  کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی مدت پوری ہونے میں ایک ماہ رہ گیا ہے، اب پتنگ کٹ بھی جائے تو کوئی فائدہ نہیں ہوگا، انتخابات 2018 میں پنجاب میں بھرپور حصّہ لیں گے اور اپنے کارکنان میں سے امیدوارکھڑے کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دوسری سیاسی جماعتوں کے لیے ایم کیو ایم کا ووٹ بینک اہمیت رکھتا ہے، اور ہم عوامی سیاست کے حامی ہیں اسی لیے انتخابی اتحاد کے لیے متعدد جماعتوں نے رابطہ کیا ہے۔

    فاروق ستار نے کہا کہ پاکستان میں مردم شماری کا مسئلہ بہت اہم ہے، سینیٹ میں ایم کیو ایم کی نمائندگی کو ایک سازش کے تحت کم گیا ہے، ہمیں عدالتی فیصلے کا انتظار ہے جو 11 اپریل کو آنا ہے۔

    سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے بتایا کہ وہ آج فیصل آباد کے دورے پر بھی جایئں گے جہاں وہ ورکز کنویشن میں خطاب کے دوران تنظیمی امور اور نئے عہدے داروں کے ناموں کا اعلان کریں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پارٹی نے تنظیمی بحران کا حل نکال لیا، جلد اعلان کروں گا، فاروق ستار

    پارٹی نے تنظیمی بحران کا حل نکال لیا، جلد اعلان کروں گا، فاروق ستار

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ مہاجروں کے مسائل حل کرنے کے لیے مہاجر قوم کا اتحاد ضروری ہے، پارٹی نے تنظیمی بحران کا حل نکال لیا ہے جلد اعلان کروں گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، فاروق ستار نے کہا کہ مہاجر اتحاد قائم کرنے کا فیصلہ کرچکا ہوں، ایک دو روز میں وفد سیاسی جماعتوں، دانشوروں سے ملاقات کرے گا۔

    انہوں نے کہا کہ مہاجر اتحاد سے سندھ کے مظلوم بھائیوں سے مل کر جائز حق حاصل کریں گے، ماضی میں ہونے والی ناانصافیوں پر بھرپور طریقے سے آواز اٹھائیں گے، ایم کیو ایم پاکستان مہاجر یکجہتی کے لیے سب سے بات کرے گی۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت پر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کا ہر کارکن کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتا ہے، اقوام متحدہ اور عالمی تنظیمیں بھارتی دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھائیں۔

    مزید پڑھیں: جینامرنا ایم کیو ایم کےساتھ ہی ہے، پتنگ کے ساتھ رومانس ہے، نہیں چھوڑ سکتا، فاروق ستار

    واضح رہے کہ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ جینا مرنا ایم کیو ایم کے ساتھ ہے کسی اور سیاسی جماعت میں کبھی نہیں جاؤں گا، 35 سال پارٹی کے ساتھ گزارے آگے بھی اسی کے ساتھ رہوں گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ تنظیم میں بحران کو حل کرنے کے لیے اپنا سیاسی تجربہ استعمال کررہا ہوں، میری انا کا مسئلہ نہیں ہے یہ مسئلہ جلد حل ہوجائے گا، فیصلے کے بعد اب کنوینر میں اور پارٹی میرے نام سے رجسٹرڈ ہے، الیکشن کمیشن کو اب میرا نام ویب سائٹ پر اپ ڈیٹ کرنا چاہئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیاپر شیئر کریں۔

  • کراچی میں ایم کیوایم پاکستان کی کشمیر یکجہتی ریلی، بھارتی مظالم کی مذمت

    کراچی میں ایم کیوایم پاکستان کی کشمیر یکجہتی ریلی، بھارتی مظالم کی مذمت

    کراچی : بھارتی فوج کے مظالم کے شکار کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام کراچی میں لیاقت آباد سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کشمیری عوام پر بھارتی فوج کی بربریت کیخلاف ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے  کشمیر یکجہتی ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی کی قیادت ایم کیوایم بہادرآباد کے رہنما عامر خان اور کنور نوید نے موٹر سائیکل پر کی۔

    شرکا نے مظلوم کشمیریوں سے یکجتہی کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی مظالم کی بھرپور مذمت کی، کشمیر یکجہتی ریلی کے شرکاء نے لیاقت آباد سے مارچ شروع کیا، اس موقع پر ایم کیو ایم کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے کراچی پریس کلب پہنچ کر پاکستان زندہ باد اور بھارتی مظالم کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

    مظاہرین نے بھارتی حکومت کیخلاف بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے، شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان نے کہا کہ بھارتی حکومت اپنی حدود میں رہے، مظلوم کشمیریوں کا ناحق خون بہانا بند کرے، انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی فورم پر بھرپور طریقے سے اٹھایا جائے۔

    شرکاء سے خطاب میں متحدہ رہنما فیصل سبزواری نے کہا کہ جمہوریت پسند کہلانے والے بھارت کا گھناؤنا چہرہ دنیا کے سامنے آگیا، پوری قوم اور ایم کیو ایم پاکستان کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیاپر شیئر کریں۔

  • فاروق ستار اور خالد مقبول کی ملاقات بے نتیجہ، ایم کیو ایم متحد نہ ہوسکی

    فاروق ستار اور خالد مقبول کی ملاقات بے نتیجہ، ایم کیو ایم متحد نہ ہوسکی

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں ڈاکٹر فاروق ستار اور خالد مقبول صدیقی کی آج ہونے والی ملاقات بے نتیجہ رہی جس کے بعد دونوں گروپوں نے پارٹی بحران ختم کرنے کے لیے ملاقاتوں اور بات چیت کے سلسلے کو جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار 45 روز بعد بہادرآباد پہنچے جہاں انہوں نے رابطہ کمیٹی کے اراکین اور الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ پارٹی سربراہ سے طویل ملاقات کی۔

    ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ بہادرآباد کے ساتھیوں کی جانب سے کئی بار آنے کی دعوت ملی مگر 2 تہائی اکثریت نے مجھے کنونیئر شپ سے ہٹایا تو اخلاقی طور یہاں آنے کو مناسب نہیں سمجھ رہا تھا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے آنے والے فیصلے کے بعد تمام شکوک و شبہات ختم ہوگئے کیونکہ اُس نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کو فی الوقت معطل کرنے کا حکم جاری کیا۔

    پریس کانفرنس کے دوران مزاحیہ گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ بہادرآباد کے ساتھیوں نے مجھےصرف چائے پیش نہیں کی بلکہ بسکٹ اور چپس بھی کھلائے، ہمارےدرمیان رابطےقائم رہنےبہت ضروری ہیں۔

    اس موقع پر خالد مقبول صدیقی نے ہائی کورٹ کے فیصلے پر فاروق ستار کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’عدالتیں جو بھی فیصلہ کریں ہم تنظیمیں طور پر ایک دوسرے کو کیا دیکھتے ہیں سب سے اہم چیز اور بات یہ ہے‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ جواز محبت کاتھا لیکن فاروق بھائی عدالتی حکم کوجوازبناکرآئے مگر دیرآئےدرست آئے، اسی طرح آنے جانے کا سلسلہ جاری رہا تو اچھا لگے گا۔

    ایک سوال کے جواب میں خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ  فاروق ستارسےمیراتعلق 1982سےہے، جب میں تنظیم میں آیا تو اُس وقت یہ ذمہ دار تھے، فاروق ستار نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 45 دن کی دوری35سال کی رفاقت پرحاوی نہیں ہونی چاہیے۔

    قبل ازیں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے پی آئی بی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بطور پارٹی کنوینر آج بہادر آباد جاؤں گا، تیسری جگہ مذاکراتی عمل جاری رہے گا، مخالفین ہمیں جتنا کمزور سمجھیں، 2018 الیکشن میں ہم ہی کامیاب ہوں گے، الیکشن میں ثابت ہوجائے گا کہ ہم متحد ہیں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ  اگلا الیکشن پتنگ کے نشان پر ہی لڑیں گے، مخالفین سمجھ رہے ہیں ہم تقسیم ہوگئے لیکن ہم متحد ہیں اور متحد رہیں گے، سربراہ ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے مخالفین کو خوش ہونے کا موقع دے رہے ہیں، مخالفین کو وقت آنے پر دھوبی پاٹ ماریں گے، مخالفین کو ہم تقسیم کا دھوکا دے رہے ہیں، جیسے ہی الیکشن قریب آئیں گے ان کو لگ پتہ جائے گا۔

    فاروق ستار کا کہنا تھا کہ بہادر آباد کے بھائیوں نے کل روزہ کھلوایا، آج آپ کا روزہ تھا ہم نے آپ کو بلایا ہے، الیکشن کمیشن نے ہمارا سیاسی روزہ رکھوا دیا تھا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہمارا سیاسی روزہ کھلوادیا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے جو عوام کو سیاسی روزہ رکھوایا ہوا ہے وہ ہم توڑیں گے، عوام کی طاقت سے اب پیپلزپارٹی کو ہم سیاسی روزے پر بھیجیں گے۔ سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ انسانیت کا احترام ہر مذہب کی بنیاد ہے، اقلیتوں کے حقوق کے لیے ہر سطح پر آواز اٹھائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ مہاجر کا لفظ ہر ایک مظلوم کی پہچان بن چکا ہے، مظلوموں کی جدوجہد کا حل ان لوگوں کے ہاتھوں میں جو مہاجر ہیں، آخر میں انہوں نے اچھا ہے مہاجر اچھا ہے، سچا ہے مہاجر سچا ہے، پکا ہے مہاجر پکا ہے کے نعرے بھی لگوائے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی پی ایس پی میں شامل

    ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی پی ایس پی میں شامل

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کی رکن اسمبلی فوزیہ حمید نے اپنی پارٹی کو خیرباد کہتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی دو روز میں پاک سرزمین پارٹی نے تیسری وکٹ اُس وقت حاصل کی کہ جب رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فوزیہ حمید پی ایس اپی کے مرکز پاکستان ہاؤس پہنچیں۔

    چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نےرہنماایم کیوایم فوزیہ حمیدکااستقبال کیا اور انہیں پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرنے پر خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ایس پی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہمارے نظریے کو دبانے کے لیے ہر طرح کے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے بے بنیاد الزامات لگائے گئے مگر عوام نے ساری چیزوں کو مسترد کردیا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ شہر قائد میں میرےکارکن پرتشددکیاگیا مگر انہوں نے کبھی پلٹ کر وارنہیں کیا، ہم پر عائد ہونے والے تمام الزامات وقت نے خود غلط ثابت کردیے یہی وجہ ہے کہ لوگ ہماری پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: ایم کیو ایم پاکستان کی 2 خواتین رکن سندھ اسمبلی پی ایس پی میں شامل

    مصطفیٰ کمال نے دعویٰ کیا کہ ایم کیو ایم سمیت دیگر جماعتوں کے 20 ہزار اراکین ہمارے رابطوں میں ہیں اور وہ جلد پی ایس پی کا حصہ بنیں گے، آئندہ عام انتخابات میں ہماری جماعت صوبائی سطح پر بڑی جماعت بن کر ابھرے گی۔

    پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کیوں اختیار کی؟

    پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرنے والی ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی فوزیہ حمید کا کہنا تھا کہ گذشتہ 2 ماہ کے دوران پارٹی میں جو کچھ ہوا اُس کی وجہ سے بہت سے لوگ دلبرداشتہ ہوئے، پی آئی بی اور بہادرآباد والوں نے 2 مہینوں میں بند باٹ کی اور جوتیوں میں دال بانٹی۔

    اُن کا کہنا تھا کہ کراچی والے ایم کیو ایم سے تواقعات رکھتے تھے مگر پارٹی قیادت نے آپسی جھگڑوں کی وجہ سے اُن کی امیدوں پر پانی پھیر دیا، دنیا جانتی ہے کہ مصطفیٰ کمال نے شہر کے لیے کام کیا یہی وجہ ہے کہ عوام اب پاک سرزمین پارٹی کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روز  رکن سندھ اسمبلی ناہید بیگم اور نائلہ منیر نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیارکی تھی، اس موقع پر مصطفی کمال نے پی آئی بی اور بہادرآباد کے رہنماؤں کو فیصلے پر نظرثانی کرنے اور پی ایس پی میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔

    خیال رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان  کے  اراکین اسمبلی و بلدیاتی نمائندے بشمول  ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ سمیت متعدد رہنما  پی ایس پی میں شمولیت کا اختیار کر چکے ہیں جن کے خلاف فاروق ستار نے الیکشن کمیشن نے ڈی سیٹ کرنے کی استدعا کی تھی۔

    ارکان میں رکن قومی اسمبلی آصف حسنین، جبکہ اراکین سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی، شیخ عبداللہ، خالد بن ولایت، ارتضیٰ خلیل، ندیم راضی، عبدالرزاق، عارف مسیح اور بلقیس مختیار شامل تھیں تاہم اُس درخواست پر کوئی بڑی پیشرفت سامنے نہ آسکی۔

  • بہادرآباد جانے پرغورصرف ثالثی کمیٹی کے فارمولے پرہوگا، ٕفاروق ستار

    بہادرآباد جانے پرغورصرف ثالثی کمیٹی کے فارمولے پرہوگا، ٕفاروق ستار

    کراچی : ایم کیو ایم کے سابق کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا ثبوت اور شواہد کو دیکھے بغیر کیس کا فیصلہ دینا سمجھ سے بالاتر ہے، بہادر آباد جانے پرغور صرف ثالثی کمیٹی کے فارمولے پر ہی ہوسکتا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا،  ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے کیونکہ دو تہائی اکثریت والے فیصلےمیں 4اراکین کے دستخط مشکوک ہیں۔

    حیدرعباس رضوی، سینیٹر میاں عتیق، بیرسٹرسیف، اظہار خان اجلاس میں شریک ہی نہیں تھے تو ان کےدستخط کہاں سے آئے؟ الیکشن کمیشن نے ثبوت و شواہد کو دیکھا ہی نہیں، اس کیس کا ٹرائل عدالت میں ہونا تھا, فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ دستخط کرکے کوریئر سروس سے بھیجے گئے تھے تو ان کی رسیدوں کی جانچ پڑتال ہونی چاہئے۔

    متحدہ قومی موومنٹ بہادرآباد کی جانب سے برطرف کنوینر فاروق ستار کو پارٹی سربراہی کی پیش کش کے حوالے سے سوال پر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ بہادرآباد جانے پرغور صرف ثالثی کمیٹی کے فارمولے پر ہوسکتا ہے،

    علاوہ ازیں ایم کیو ایم  پی آئی بی اور بہادرآباد میں کیا فارمولہ طے تھا؟ اے آر وائی نیوز نے اس کا بھی  پتہ لگالیا، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ فارمولے میں یہ طےپایا گیا ہے کہ دونوں طرف سے رابطہ کمیٹی تحلیل کی جائے.

    دس، دس رکنی ایڈہاک رابطہ کمیٹی خالد مقبول اور فاروق ستار بنائیں، رابطہ کمیٹی دونوں مل کر چلائیں اور پھرانٹرا پارٹی الیکشن کرائے جائیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

     

  • فاروق ستاربھائی یوم پاکستان کی خاطربہادرآباد آجائیں، وسیم اختر

    فاروق ستاربھائی یوم پاکستان کی خاطربہادرآباد آجائیں، وسیم اختر

    کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے دونوں دھڑوں کو مل جانا چاہیئے، فاروق بھائی یوم پاکستان کے دن کی خاطر بہادر آباد آجائیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم پاکستان کے موقع پر مزارقائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وسیم اختر نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ ایم کیوایم کےدونوں دھڑوں کومل جاناچاہیئے۔

    کراچی میں عالمی کرکٹ بحال ہورہی ہےفاروق ستار بھائی بھی تعلقات بحال کرلیں۔ ان کا کہنا تھا فاروق بھائی کو متعدد بار کہا ہے کہ آجائیں رابطہ کمیٹی آپ ہی کی ہے، فاروق بھائی کے نہ ماننے کے پیچھے نامعلوم وجوہات ہیں۔

    ہمارے ووٹرز چاہتے ہیں کہ ایم کیو ایم کے دونوں دھڑے مل جائیں اورایم کیو ایم متحدہوئی تو2018 کے انتخابات میں کلین سوئپ کرینگے۔

    مئیر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا ایم کیوایم پاکستان کو یکجا کرنے کی تمام تر ذمہ داری فاروق ستار پر ہے،وہ آکر ایم کیو ایم کی سربراہی کریں،ویسی ہی عزت دیں گے۔

    ایک سوال کے جواب میں میئر کراچی کا کہنا تھا کہ کچرے کی صورتحال پراب تک اطمینان بخش صورتحال نہیں ہے،کچھ اضلاع میں کچرا جلانے والے کے ایم سی کے ورکرز نہیں ہیں۔

  • دو یوم تاسیس ، کامران ٹیسوری پارٹی تقسیم کا باعث ہے، خالد مقبول صدیقی

    دو یوم تاسیس ، کامران ٹیسوری پارٹی تقسیم کا باعث ہے، خالد مقبول صدیقی

    کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کامران ٹیسوری متنازع ہوکر تنظیم کی تقسیم کا باعث بن رہا ہے، دو دو یوم تاسیس منائے جارہے ہیں، تاریخ کسی کو تو گناہ گار ٹھہرائے گی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے نشتر پارک کراچی میں ایم کیو ایم کے 34 ویں یوم تاسیس کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ مجھے قیادت کرنے کی کوئی خواہش نہیں ہے، میں پارٹی کے قیادت کے لائق بھی نہیں ہوں.

    انہہوں نے کہا کہ آج بھی فاروق ستار بھائی سے کہتا ہوں کہ میری کنوینر شپ امانت ہے مجھ سے لے جائیں، تنظیم ابھی کہہ دے تو کنوینر شپ چھوڑ کر پچھلی صف میں بیٹھ جاؤں گا۔

    انہوں نے کہا کہ کامران ٹیسوری متنازع ہوچکا ہے اور تنظیم کی تقسیم کا باعث بن رہا ہے، میں نے فاروق ستار سے کہا تھا کہ کامران ٹیسوری میں اور آپ عہدے چھوڑ دیتے ہیں، فاروق ستار مجھے بھی موقع دیں درجن ٹیسوری میں بھی ڈھونڈ لوں گا۔

    انہوں نے کہا کہ کیا میں آج تک اپنے کسی دوست کو رابطہ کمیٹی میں لایا؟ کسی دوست یارشتے دار کو داخلے تک نہیں دلائے، نہ ہی کسی کو چپڑاسی کی نوکری دلائی،آج پارٹی کے دو دو یوم تاسیس منائے جارہے ہیں، تاریخ کسی کو تو گناہ گارٹھہرائے گی؟ آج تنظیم تقسیم ہورہی ہے یہاں کارکنان ہیں وہاں امیدوار بیٹھے ہیں۔

    خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں امیدوار معیار کے مطابق لایا جائے گا، ٹکٹ دینے کا اختیار رابطہ کمیٹی کے پاس ہے کسی فرد کے پاس نہیں۔

    انہوں نے واضح کیا کہ ایم کیوایم پاکستان کبھی تبدیل نہیں ہوگی، حکمران جان گئے ہیں کہ مہاجروں کے بغیر ملک نہیں چل سکتا، ہم مہاجروں کےصوبے کا مطالبہ نہیں کررہے مگر اس سے دستبردار بھی نہیں ہیں، مہاجروں کا نعرہ ہے متروکہ سندھ ہمارا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے بزرگ یہاں جان بچا کر نہیں آئے تھے، ہم آئے تو ہی یہ خطہ پاکستان بنا۔ پاکستان بنا تو سندھ کے 25فیصد شہروں میں ہندوؤں کی اکثریت تھی۔

    خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ پاکستان کی بقاء اور سلامتی جمہوریت میں ہے، مردم شماری میں کی جانیوالی دھاندلی کو مسترد کرتے ہیں، جبری طور پر لاپتہ ایم کیوایم کے کارکنان کو رہا کیاجائے۔

    سندھ کے شہری علاقوں کیلئے فنڈز فراہم کئےجائیں، کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں کی حالت بہتر بنائی جائے، اداروں کی نجکاری کے نام پر مزدوروں کا استحصال بند کیاجائے۔

    فاروق بھائی نے تقسیم کی بات کی جو قابل قبول نہیں، عامر خان

    یوم تاسیس کی تقریب سے ایم کیوایم بہادرآباد کے رہنما عامر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فاروق ستار بھائی نے پارٹی کو تقسیم کرنے کی شرط رکھی جو قابل قبول نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے فاروق ستار بھائی کی سب شرطیں مان لیں تھیں جب مزید بات کرنے جاتے تو ہر بار نئی شرائط سامنے رکھ دیتے،۔ اب وہ رابطہ کمیٹی کو ختم کرنے کی بات کر رہے ہیں۔

    انہوں نے شرط رکھی کہ دس پی آئی بی اور دس بہادرآباد کے رہنما رابطہ کمیٹی میں رکھے جائیں، یہ ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی تقسیم نہیں پارٹی کی تقسیم ہے۔