Tag: MQM pakistan

  • پیسوں کی چمک دھمک مڈل کلاس نمائندگی کومتاثرنہیں کرے گی، فاروق ستار

    پیسوں کی چمک دھمک مڈل کلاس نمائندگی کومتاثرنہیں کرے گی، فاروق ستار

    اسلام آباد : ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ہمیں اختلافات کے باوجود اکٹھا ہوکر رہنا ہے،ووٹ بینک کاحق ادا کرنا ہے، پیسوں کی چمک دھمک مڈل کلاس نمائندگی کومتاثرنہیں کرے گے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلی اچھی خبر سینیٹ کےالیکشن ہوناہے، سیاسی جمہوری قوتوں نے انتخاب ہونا یقینی بنایا، ایم کیوایم پاکستان گزشتہ دنوں آزمائش میں تھی، اختلاف تھا، ان اختلافات کے باوجودبات چیت جاری رہی.

    سینیٹ انتخابات کے حوالے سے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن کےعلاوہ دیگرمعاملات پربھی اتفاق ہواہے، ایک چیز پر اتفاق تھا شہری سندھ کے ووٹ بینک کو متاثرنہیں کرینگے، قومی اسمبلی انتخابات کے لیے ساتھ مل کرٹکٹ دیں گے، پیسوں کی چمک دھمک مڈل کلاس نمائندگی کومتاثرنہیں کرے گی۔

    سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ آج ان کی آزمائش ہے،ایم پی ایز سے بات کی ہے اور انہیں سمجھایا ہے، ہمیں اختلافات کے باوجود اکٹھا ہو کر رہنا ہے، ووٹ بینک کا حق ادا کرنا ہے، تنظیمی بحران سے پہلے ہی اپوزیشن سے بات طے کرچکے تھے، کل شام ایک نتیجے پر پہنچنے کے بعد دیگرسیاسی جماعتوں سے بات کی۔


    مزید پڑھیں : ہم نہیں چاہتے کہ ایم کیوایم پاکستان تقسیم ہو یا اس کا ووٹ بینک تقسیم ہو، فاروق ستار 


    انکا کہنا تھا کہ ارباب غلام رحیم کی معاہدے کی بات کی تصدیق کرتاہوں ، کچھ اراکین نے کہیں ڈنر ضرور کیا تھا لیکن وہ انھیں ہضم نہیں ہوا، فوڈپوائزننگ کے باعث سارا کھایا پیا واپس آگیا۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ 5مارچ کو دوبارہ بیٹھیں گے تو 25دن کے اختلافات پر جواب لوں گا، سینیٹ کی نشست اصل مسئلہ نہیں ، اختلاف ابھی بھی ہے۔

    رابطہ کمیٹی سے اختلافات کے حوالے سے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اچھی بات یہ ہے کہ ہمارارابطہ ہے،اچھےماحول میں بیٹھتےہیں، جواصل بیماری بھی ہےاس کا بھی علاج کرلیں گے میری ضداور انا کسی حوالے سے نہیں ،اس کے پیچھے چھپا مرض سمجھیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ایک بے اختیاراور بااختیار سربراہ میں فرق ہی میرا مسئلہ ہے، کوشش کررہے ہیں کہ ہم چاروں سیٹیں نکالیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانےکے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • سینیٹ انتخابات سے قبل ن لیگ اورایم کیو ایم کو بڑا جھٹکا، ارکان اسمبلی منحرف

    سینیٹ انتخابات سے قبل ن لیگ اورایم کیو ایم کو بڑا جھٹکا، ارکان اسمبلی منحرف

    اسلام آباد / کراچی : عام انتخابات سے قبل ن لیگ اور ایم کیو ایم پاکستان کا بریک ڈاؤن شروع ہوگیا، 3 دن میں 4 لیگی ارکان قومی اسمبلی پی ٹی آئی میں شامل ہوئے جبکہ ایم کیو ایم کی دو خواتین رکن صوبائی اسمبلی نے بھی سینیٹ انتخاب میں پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق نوا زلیگ کے مزید پانچ ارکان اسمبلی نے تحریک انصاف کی قیادت سے رابطہ کرکے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جن اراکین نے پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات کی ان میں رضاحیات، خسروبختیاراور رانا قاسم شامل ہیں جبکہ طاہربشیر، راناعمر نذیر کا بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کا قوی امکان ہے،اس سے قبل میاں طارق محمود ، نثار جٹ پہلے ہی پی ٹی آئی میں شامل ہو چکےہیں۔

    دوسری جانب سندھ میں بھی صورتحال زیادہ مختلف نہیں ہے، سینیٹ انتخابات سے قبل سندھ سے ایم کیوایم پاکستان کے مزید 2 ووٹ کم ہو گئے۔

    متحدہ کی دو ارکان صوبائی اسمبلی ہیر سوہو اور نائلہ منیر نے سینیٹ الیکشن میں ایم کیو ایم کے بجائے پیپلزپارٹی کے امیدوار کو ووٹ دینے کا اعلان کردیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ایم کیوایم خواتین ارکان نائلہ منیر اور ہیرسوہو نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی میں ہونے والے پیپلزپارٹی کے پارلیمانی اجلاس میں بھی شرکت کی۔

    یاد رہے کہ اس سے کچھ عرصے قبل ایم کیوایم پاکستان کے رکن عارف مسیح بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں۔

  • سینیٹ الیکشن کے لیے فاروق ستاراورخالد مقبول ایک ہوگئے، مشترکہ امیدواروں‌ کا اعلان

    سینیٹ الیکشن کے لیے فاروق ستاراورخالد مقبول ایک ہوگئے، مشترکہ امیدواروں‌ کا اعلان

    اسلام آباد : ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستاراورخالد مقبول صدیقی نے سینیٹ کے انتخابات میں مشترکہ امیدوارلانے کا اعلان کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ ایم کیوایم پاکستان اور اس کا ووٹ بینک تقسیم ہو۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، فاروق ستار نے بتایا کہ پانچ نام اتفاق رائے سے منظور کیے گئے ہیں۔

    جنرل نشست پر فروغ نسیم، کامران ٹیسوری امیدوار ہیں، ٹیکنوکریٹ نشست پرعبدالقادرخانزادہ، خاتون کی نشست پرنگہت شکیل جبکہ اقلیت کی نشست پرسنجے پروانی ہمارے امیدوار ہیں، حامی جماعتوں سےبات چیت جاری ہے، ہم پانچوں سیٹوں پر کامیاب ہونگے۔

    اسلام آباد میں فاروق ستار اور خالد مقبول صدیقی کافی عرصے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹیبل پرایک ساتھ بیٹھے نظر آئے۔

    اپنی گفتگو میں فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ اختلاف رائے کے باوجود ہم اپنی اپنی پوزیشنز پر قائم نظر آئے، اس تمام عرصے کے دوران ہمارے درمیان ثالثی کا عمل بھی چلتا رہا اور براہ راست بھی ایک دوسرے سے رابطے میں رہے، جس کی تصدیق خالد مقبول صدیقی کریں گے۔

    فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہم نے سینیٹ الیکشن کے معاملےپر یکسوئی پیدا کی ہے، سینیٹ الیکشن سے متعلق ہمارے درمیان اتفاق رائے ہوگیا ہے، سینیٹ الیکشن کیلئے ہمارے5امیدوارہیں، ہم نہیں چاہتے کہ ایم کیوایم پاکستان تقسیم ہو یا اس کا ووٹ بینک تقسیم ہو۔

    انہوں نے کہا کہ حتی الامکان یہی کوشش ہے کہ ایم کیوایم پاکستان کو یکجا رکھیں، مدد کرنے پر میرے اور خالدمقبول کے ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ نئی شروعات کیلئےسینیٹ الیکشن پہلامرحلہ تھا،اس پراتفاق ہوگیا۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم نے خواتین، ٹیکنوکریٹ کی نشست پر امیدواروں کا مل کراعلان کردیا ہے، جنرل نشست پرہمارے امیدوار فروغ نسیم،ہیں اور فاروق بھائی کے امیدوارکامران ٹیسوری ہیں، کل سندھ کے شہری علاقوں کوان کاحق ملے گا۔

    خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ یہ فارمولہ میں نے ہی فاروق بھائی کو دیا تھا، فاروق بھائی کو کہا تھا کہ یہ سیٹ امانت ہے، میری جگہ کوئی اورہوتا تو آج خلیج مزید بڑھ جاتی۔

    اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ سینیٹ کی سیٹ پر اختلاف علامتی تھا اصل وجہ کوئی اور ہے، کامران ٹیسوری اور فروغ نسیم کو میری تین تہائی اکثریت نے امیدوارنامزد کیا ہے، فروغ نسیم کو بھی اپنا ہی امیدوارمانتا ہوں، ہم ایک کھلی کتاب ہیں، عنوان مل کرطےکرلیں گے۔

  • ووٹ پی پی کو نہ جائے اسی لیے ہم نے آپس میں اتحاد کیا ہے، فیصل سبزواری

    ووٹ پی پی کو نہ جائے اسی لیے ہم نے آپس میں اتحاد کیا ہے، فیصل سبزواری

    کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کا ووٹ پیپلزپارٹی کو نہ جائے اس لیے آپس میں اتحاد کیا ہے، صوبائی اسمبلی میں ن لیگ کو ہماری حمایت کرنی چاہیے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا، فیصل سبزواری نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان نے سینیٹ الیکشن میں حمایت کیلئے دیگراپوزیشن جماعتوں سے بھی رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ہم چاہتے تھے کہ ایم کیو ایم کا ووٹ پیپلز پارٹی کو نہ جائے اسی لئے پی آئی بی والوں سے اتحاد کیا، ایم کیوایم نے اپنے ووٹرز کے دباؤ پریہ فیصلہ کیا ہے، جو لوگ ایم کیوایم کا ووٹ خریدناچاہتے تھے ان کیلئے یہ ان کے لیے بری خبر ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں فیصل سبزواری نے کہا کہ طے یہ ہوا ہے کہ جنرل نشست پر بہادرآباد والے فرخ نسیم کو اور پی آئی بی والے کامران ٹیسوری کو ووٹ دینگے جبکہ خواتین، ٹیکنوکریٹ اور اقلیتوں کی نشست پر متفقہ ووٹنگ کرینگے۔

    انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں ہم نے ن لیگ کے امیدوارکی حمایت کا فیصلہ کیا ہے، اس لیے صوبائی اسمبلی میں ن لیگ کو ہماری حمایت کرنی چاہیے۔

    یاد رہے کہ ایم کیو ایم کودونوں گروپ اس بات پر متفق ہوگئے ہیں کہ سینیٹ انتخابات میں اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے مشترکہ امیدواروں کو ہی ووٹ دیا جائے گا۔


    مزید پڑھیں: برف پگھلنے لگی، سینیٹ الیکشن کیلئے فاروق ستاراورخالد مقبول ایک ہوگئے


    اس حوالے سے آج اسلام آباد میں ڈاکٹر فاروق ستاراورخالد مقبول صدیقی نے مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں اعلان کیا گیا ہے کہ پی آئی بی گروپ کی جانب سے کامران ٹیسوری اور بہادرآباد سے فروغ نسیم کو سینیٹ کی نشست کیلئے ووٹ دیا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی کو ریموٹ کنٹرول سے چلانے کا نتیجہ سب نے دیکھ لیا، شاہی سید

    کراچی کو ریموٹ کنٹرول سے چلانے کا نتیجہ سب نے دیکھ لیا، شاہی سید

    کراچی : عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ ماضی میں شہر قائد کو ریموٹ کنٹرول سے چلانے کا نتیجہ ہم سب دیکھ چکے ہیں، ظالموں کیلئے ہرآنے والا دن پچھلے دن سے بد تر ہوگا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، شاہی سید نے متحدہ قومی موومنٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کراچی آپریشن کی تاب نہ لانے والے اب گروپوں میں بکھر چکے ہیں، ان ظالموں کیلئے ہرآنے والا دن پچھلے دن سے مزید بدتر ہوگا۔

    رہنما اے این پی کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں شہر قائد کو ریموٹ کنٹرول سے چلانے کا نتیجہ ہم سب دیکھ چکے ہیں، کوئی ایک جماعت کراچی کے مسائل اکیلے حل نہیں کرسکتی، اس مسئلے کے حل کیلئے شہر کی سنجیدہ سیاسی قوتیں مربوط لائحہ عمل طے کریں۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی کی پہچان بلدیہ فیکٹری ،12 مئی اورنشتر پارک جیسے سانحات نہیں ہیں بلکہ کراچی کی پہچان ڈاکٹرعبدالقدیرخان، ڈاکٹرادیب رضوی، عبدالستارایدھی اورحکیم محمد سعید ہیں۔

    شاہی سید نے شہر میں ترقیاتی کاموں اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے کہا کہ کراچی ترقی کی دوڑ میں بہت پیچھے چلا گیا اور گندگی کے لحاظ سے بہت آگے نکل چکا ہے، شہر کا میئر اور صوبے کا سربراہ بےاختیاری کا رونا روئیں تو پھر عوام کس کے پاس جائیں؟

  • سلمان مجاہد کی جانب سے لڑکی کیخلاف مقدمہ سی کلاس قرار

    سلمان مجاہد کی جانب سے لڑکی کیخلاف مقدمہ سی کلاس قرار

    کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے ایم این اے سلمان مجاہد بلوچ کی جانب سے تھانہ گلشن اقبال میں علینہ نامی خاتون کیخلاف مقدمہ پولیس نے سی کلاس قرار دے دیا، مدعی کے الزامات سچ ثابت نہیں ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی اور ایم کیوایم پاکستان کے رہنما سلمان مجاہد بلوچ کی جانب سے علینہ نامی خاتون کیخلاف دائر کیے گئے مقدمہ کو خارج کرنے سے متعلق سی کلاس کی رپورٹ پولیس نے عدالت میں جمع کرادی ہے۔

    رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سلمان مجاہد بلوچ کے علینہ خان پر لگائے گئے الزام پر شواہد موصول نہیں ہوئے، پولیس کا کہنا ہے کہ سلمان مجاہد بلوچ نے مقدمہ درج کرانے کے بعد تفتیش میں بھی کوئی تعاون نہیں کیا۔

    جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے پولیس کی جانب سے دی گئی رپورٹ پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ میں جمع کرادی ہے، ایف آئی آر میں متحدہ قومی موومنٹ کے ایم این اے نے دعویٰ کیا تھا کہ علینہ خان اپنی والدہ کی بیماری کا جھانسہ دے کر ان سے رقوم بٹورتی رہیں اور رقم واپس مانگنے پر انہیں قتل کی دھمکیاں دیں۔

    واضح رہے کہ علینہ خان پہلے ہی صارم برنی ایڈوکیٹ کے توسط سے سلمان مجاہد بلوچ کیخلاف زیادتی و ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کرانے کیلئے سٹی کورٹ سے رجوع کرچکی ہیں۔

    واضح رہے کہ متحدہ رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ کے خلاف تھانہ تیموریہ میں علینہ نامی خاتون نے مقدمہ درج کرایا تھا‘ مقدمے میں اغواء، دست درازی اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کے حوالے سے دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    علینہ نامی لڑکی نے الزام عائد کیا تھا کہ سلمان مجاہد نے اسے اسلام آباد کے ایک ہوٹل میں نوکری کا جھانسہ دے کر بلایا اور پھر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا جب کہ بعد میں شادی کا وعدہ کرکے معافی بھی مانگی۔


    مزید پڑھیں : سلمان مجاہد بلوچ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج


    اس سے قبل کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں مبینہ طور پر متاثرہ لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں ایک مقدمہ درج کیا جاچکا ہے۔

    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ایم کیو ایم پاکستان کی نئی رابطہ کمیٹی اورسی ای سی ارکان منتخب

    ایم کیو ایم پاکستان کی نئی رابطہ کمیٹی اورسی ای سی ارکان منتخب

    کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے انٹرا پارٹی الیکشن کے بعد نئی رابطہ کمیٹی کے نام سامنے آگئے، سربراہ فاروق ستارنو ہزار500 سے زائد ووٹ لے کر پہلے نمبر پرہیں، انتخابی نتائج آج الیکشن کمیشن کو بھیجے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی بی کالونی کے کے ایم سی گراؤنڈ میں منعقد ہونے والے انٹرا پارٹی الیکشن کی گنتی مکمل ہوگئی ہے، ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم انٹرا پارٹی الیکشن میں12ہزار سے زائد ووٹ کاسٹ ہوئے۔

    نئی ووٹنگ کے بعد ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی میں عبدالوسیم، خواجہ سہیل منصور، کامران ٹیسوری منتخب ہوئے ہیں رابطہ کمیٹی کے دیگر ناموں میں قمرمنصور،شیخ صلاح الدین،سہیل مشہدی،علی رضاعابدی شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی (سی ای سی) میں طیب حسین، سلیم بندھانی، نازیہ علی، کامران اختر، فرحت خان، عظیم فاروقی سمیت دیگر ارکان منتخب ہوئے ہیں۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نئی رابطہ کمیٹی اور سی ای سی کا پہلا اجلاس فاروق ستار کی رہائش گاہ پر طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں آج بہادر آباد جانے کے اعلان سمیت کنوینر کےانتخاب پر گفتگو ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے ڈاکٹر فاروق ستار کو ایم کیو ایم کا کنوینر منتخب کیا جائے گا، انٹرا پارٹی الیکشن کے نتائج فاروق ستارآج الیکشن کمیشن کو ارسال کریں گے۔

  • فاروق ستاراپنی عزت خراب کروارہے ہیں، اللہ انہیں ہدایت دے، کنورنوید جمیل

    فاروق ستاراپنی عزت خراب کروارہے ہیں، اللہ انہیں ہدایت دے، کنورنوید جمیل

    کراچی : ایم کیوایم پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ فاروق ستار غیرسنجیدہ اقدامات سے اپنی عزت خراب کرارہے ہیں، انہیں آج ایم کیوایم حقیقی، پی ایس پی کارکنان کا سہارا لینا پڑا، اللہ پاک فاروق ستارکو ہدایت دے۔

    یہ بات انہوں نے ایم کیو ایم کے عارضی مرکز دفتر بہادر آباد کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ فاروق ستارکو غیرتنظیمی، غیرآئینی ہتھکنڈے استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ فاروق ستار کو رابطہ کمیٹی بار بار بہادرآباد بلاتی رہی لیکن وہ نہیں آئے، وہ اپنے تمام غیرقانونی اقدامات کو کالعدم کرکے بہادرآباد واپس آجائیں تو انہیں ویلکم کہیں گے۔

    کنورنوید نے کہا کہ غیرآئینی انٹرا پارٹی الیکشن میں ایم کیوایم حقیقی اور پی ایس پی کارکنان کا سہارا لے کر اور اپنے غیرسنجیدہ اقدامات سے فاروق ستار اپنی عزت خود خراب کروا رہے ہیں۔

    کنور نوید جمیل کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیوایم کے تمام ووٹرز آج بھی بہادرآباد کے ساتھ کھڑےہیں، ایم کیوایم کے ووٹرز تنظیم کو جانتے ہیں فرد واحد کو نہیں، کارکنوں کو انٹراپارٹی الیکشن ناکام بنانے پر مبارکباد دیتا ہوں، عام انتخابات سے بہت پہلے ساری صورتحال کلیئر ہوجائے گی۔

    انہوں نے بتایا کہ 10فروری کو فاروق ستارکو کہہ دیا تھا کہ ہمارے لئے سینیٹ کی سیٹیں مسئلہ نہیں انہیں آپ لےلیں، کنورنوید نے کہا کہ ہمارا انتخابی نشان پتنگ ہے، بہادرآباد کا دفترہی ایم کیوایم کا مرکزی دفتر ہے، اگر فاروق ستاراپنے اقدامات کالعدم کرکے یہاں آتے ہیں تو یہ ان کا دفتر ہے۔

    ان کا کمزید کہنا تھا کہ فاروق ستار نے جورابطہ کمیٹی بنائی وہ کامران ٹیسوری گروپ کی ہے، ایم کیوایم کا ایک ہی آئین ہےجو2000میں بنا،2016میں کچھ ترمیم ہوئی، انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک فاروق ستارکو ہدایت دے کہ وہ اپنے تمام غیرآئینی اقدام ترک کرکےہمارے ساتھ آجائیں۔

  • کل جذبہ خیرسگالی کے تحت بہادرآباد جاؤں گا، فاروق ستار

    کل جذبہ خیرسگالی کے تحت بہادرآباد جاؤں گا، فاروق ستار

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ سربراہ میں ہوں اور پارٹی دوسرے چلائیں اب یہ ایم کیو ایم پاکستان میں نہیں چلے گا، کل جذبہ خیرسگالی کے تحت بہادرآباد جاؤں گا، میرےلئےیہ 10سے12روزتکلیف دہ تھے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی آئی بی کالونی میں انٹرا پارٹی الیکشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، فاروق ستار نے کہا کہ آج ثابت ہوگیا کہ کسی بھی تحریک یاجماعت کو کارکن ہی چلاتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اگر کسی رابطہ کمیٹی کا کوئی وجود ہے، آئین ہے تو وہ صرف کارکنوں کی وجہ سے ہے، پارٹی سربراہ میں ہوں، پارٹی کوئی اورچلارہاہو، اب یہ ایم کیوایم پاکستان میں نہیں چلےگا، بہادرآباد میں سربراہ تو بہت سارے ہیں،

    فاروق ستار نے کہا کہ انٹراپارٹی الیکشن میں کارکنان کے ووٹ سے سربراہی کا معاملہ حل ہوگا،5فروری سے آج تک لوگ ذہنی اذیت کاشکار ہیں، میرے لئے یہ10سے12روز تکلیف دہ تھے،خوشی کی بات نہیں۔

    فاروق ستار نے کہا کہ رابطہ کمیٹی، بلدیاتی نمائندگی، میئرکراچی اور چیئرمین ڈی ایم سیز کارکنوں اور عوام کی حمایت اور تائید کی وجہ سے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ریحان ہاشمی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، وہ ثابت قدم رہے، ہرطرح کے دباؤ کے باوجود اپنی جگہ پر ڈٹے رہنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتاہوں، ایم کیوایم پاکستان کی بہنیں، بیٹیاں سیسہ پلائی دیوارکی طرح اپنی جگہ قائم رہیں، نظریے پرثابت قدمی کا مظاہرہ کرنے پرانہیں شاباش دیتا ہوں۔

    فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ پوراہاتھی نکل کر یہاں آگیا ہے صرف دُم بہادر آباد میں رہ گئی ہے، پوری اے پی ایم ایس او میرے ساتھ کھڑی ہے۔

  • ایم کیوایم پاکستان : کامران ٹیسوری نے اپنا استعفیٰ فاروق ستارکو دے دیا

    ایم کیوایم پاکستان : کامران ٹیسوری نے اپنا استعفیٰ فاروق ستارکو دے دیا

    اسلام آباد : ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینئر کامران ٹیسوری نے اپنا استعفیٰ فاروق ستار کو پیش کردیا ان کا کہنا ہے کہ انٹرا پارٹی انتخابات کاحصہ نہیں بنوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ میں اختلافات کی وجہ بننے والے کامران ٹیسوری نے بڑا فیصلہ کرلیا، متحدہ کے ڈپٹی کنوینئر کامران ٹیسوری نے اپنا استعفیٰ پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کو بھیج دیا ہے۔

    میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں اس وقت اسلام آباد میں ہوں، فاروق ستار سے 4 دن سے رابطے میں نہیں ہوں، کافی دنوں سے یہ تاثر دیا جارہا تھا کہ میں فاروق ستار کے فیصلوں پر اثر انداز ہورہا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ غلط تاثرکی وجہ سے گزشتہ دنوں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اسلام آباد آگیا تھا، لہٰذا اب میں نے اپنا استعفیٰ پارٹی کے سربراہ کو پیش کردیا ہے۔

    ڈاکٹر فاروق ستار ہی میرے سربراہ ہیں وہ جو فیصلہ کریں گے مجھے منظور ہوگا، انہوں نے کہا کہ میں انٹرا پارٹی انتخابات کا حصہ بھی نہیں بنوں گا۔


    مزید پڑھیں: رابطہ کمیٹی چار سینیٹرز کے نام دے دے، فاروق ستار کا اپنے امیدواروں سے دستبرداری کا اعلان


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔