Tag: MQM pakistan

  • پی ٹی آئی اور متحدہ کے سابق رہنماؤں کی بہادرآباد آمد

    پی ٹی آئی اور متحدہ کے سابق رہنماؤں کی بہادرآباد آمد

    کراچی : ایم کیوایم کے سابق رہنماؤں اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی ایم کیوایم کے بہادرآباد مرکز آمد کے موقع پر اظہار یکجہتی کیا گیا۔

    متحدہ کے سابق رہنماؤں میں ڈاکٹر صغیراحمد، وسیم آفتاب اور سلیم تاجک شامل تھے، مذکورہ رہنماؤں کا خواجہ اظہار الحسن نے استقبال کیا۔

    ملاقات کیلئے آنے والے رہنماؤں نے عامر خان اور خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کی اور پیپلز پارٹی کی جانب سے ریلی اور خصوصاً خواتین پرتشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

    اس کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کا وفد بھی ایم کیوایم پاکستان کے دفتر بہادرآباد پہنچا، وفد میں حلیم عادل شیخ، بلال غفار، سیف الرحمان محسود اور راجہ اظہر شامل تھے۔

    مزید پڑھیں : پولیس تشدد سے زخمی کارکن دم توڑ گیا، ترجمان ایم کیو ایم

    پی ٹی آئی وفد نے ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات میں ایم کیو ایم کی ریلی پر پولیس گردی کی مذمت کی اور پی ٹی آئی کا ایم کیو ایم کے کارکن کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔

  • ایم کیو ایم پاکستان  کا واقعے میں ملوث پولیس افسران معطل کرنے کا مطالبہ

    ایم کیو ایم پاکستان کا واقعے میں ملوث پولیس افسران معطل کرنے کا مطالبہ

    کراچی : ایم کیو ایم پاکستان نے واقعے میں ملوث پولیس افسران معطل کرنے اور گرفتارایم پی اے کو چوبیس گھنٹے میں رہا کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق رکن سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سوگ منارہے ہیں ،وکیل اور تاجربرادری ساتھ دے۔

    خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ ہاؤس کےقریب سڑک عام شاہراہ ہے، شاہراہ خواص کے لیے نہیں ہے ، ہم وزیراعلیٰ ہاؤس کے اندر نہیں جارہے تھے۔

    ایم کیوایم رہنما نے مطالبہ کیا کہ واقعےمیں ملوث پولیس افسران معطل کیا جائے اور گرفتار ایم پی اے کو 24 گھنٹے میں رہا کیا جائے۔

    گذشتہ روز ایم کیوایم کی پرامن ریلی پر سندھ حکومت کے حکم پر سندھ پولیس نے لاٹھی چارج کیا، لاٹھی چارج وشیلنگ سے ایم کیوایم پاکستان کا کارکن دم توڑ گیا تھا۔

    بعد ازاں ایم کیوایم نے سندھ حکومت وسندھ پولیس کے اقدام کیخلاف یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا تھا۔

    ایم کیو ایم کے رہنما خالدمقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ایکٹ پروزیراعلیٰ پرقتل کامقدمہ درج کرائیں گے، کارکن کی شہادت کی ذمہ دارسندھ پولیس ہے۔

    پیپلزپارٹی کاکاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا ہے، جماعت اسلامی کادھرناریڈزون میں ہے، شاید پی پی کیلئے خطرہ نہیں۔

  • اسلم کو یہاں پہنچایا گیا تو انتقال ہوچکا تھا، اسپتال ذرائع

    اسلم کو یہاں پہنچایا گیا تو انتقال ہوچکا تھا، اسپتال ذرائع

    کراچی : وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر گزشتہ روز پولیس کے لاٹھی چارج کے دوران جاں بحق ہونے والے ایم کیوایم کے کارکن کی موت سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان ریلی میں جوائنٹ آرگنائزر محمد اسلم کو حالت خراب ہونے پر ایف بی ایریا کے امراض قلب لے جایا گیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق این آئی سی وی ڈی ریکارڈ کے مطابق محمد اسلم کو10بج کر29منٹ پر اسپتال پہنچایا گیا اور10بج کر 35 منٹ پر ڈاکٹر نے محمداسلم کی موت کی تصدیق کی۔

    اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد اسلم کو اسپتال پہنچایا گیا تو تب تک وہ انتقال کرچکے تھے، جناح اسپتال میں آخری زخمی کو8بج کر4منٹ پر پہنچایا گیا۔

    مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ ہاؤس پر ایم کیو ایم کے مظاہرین پر پولیس ٹوٹ پڑی

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پولیس حکام رات گئے تک متوفی کے گھر موجود تھے، گھر والوں کی جانب سے ایس ایچ او کو بتایا گیا کہ اسلم ریلی میں شرکت کے لیے گئے تھے۔ مزید تفصیلات لی جارہی ہیں۔

  • سندھ پر غاصبوں کا ٹولہ مسلط ہے، عامرخان

    سندھ پر غاصبوں کا ٹولہ مسلط ہے، عامرخان

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما عامر خان نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ پر غاصبوں کا ٹولہ مسلط ہے کالے قانون کوختم کرکے دم لیں گے۔

    کراچی میں فوارہ چوک پر ایک بڑے اجتامع عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے اسمبلی کے فلور پر کہا یہ جاہل اور ان پڑھ ہیں۔

    عامر خان کا کہنا تھا کہ طاقت کےاستعمال سےعلاقوں میں بھی ہماری ریلیوں کو روکا گیا، اب یہ قافلہ رکے گا نہیں کالے قانون کو واپس کرکے دم لے گا۔

    متحدہ رہنما نے کہا کہ ہم مقدمات اور گرفتاری کا کوئی خوف نہیں ہے، ہماری آدھی زندگی جیلوں میں گزاری ہے، سندھ میں غاصبوں کا ٹولہ مسلط ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جتنی طاقت استعمال کرلیں یہ قافلہ کسی صورت رکھنے والا نہیں ہے، ہمیں کہا گیا کہ یہ اقلیت میں ہیں، آؤ اور دیکھ لو کہ کون اقلیت میں ہے۔

    عامر خان نے کہا کہ پورے سندھ کے عوام کالے قانون کے خلاف متحد ہیں، صوبے سے کالے قانون کو ختم کر کے دم لیں گے، ہم نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں، مقدمات اور جیلوں سے نہیں ڈرتے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ یہاں سے کوئی نہیں جائے گا، ہم یہیں دھرنا دیں گے، یہ خود کو اکثریت کہنے والا ٹولہ چوروں کا ہے۔

  • مالیاتی بل پر تحفظات : ایم کیوایم نے اہم فیصلہ کرلیا، ذرائع

    مالیاتی بل پر تحفظات : ایم کیوایم نے اہم فیصلہ کرلیا، ذرائع

    اسلام آباد : ایم کیو ایم نے11نکاتی تجاویز قومی اسمبلی میں جمع کرکے اس کی کاپی وزیر خزانہ کو بھجوا دی، متحدہ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اگر ان11تجاویز کو شامل نہ کیا گیا تو ایم کیوایم کا فیصلہ الگ ہوگا۔

    اس حوالے سے ایم کیو ایم ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اراکین اسمبلی اور سینیٹرز کو ہدایات دے دی ہیں۔

    ایم کیوایم کے کنوینئر نے ہدایات دی ہے کہ حکومت سے عوام کو متاثر کرنے والے ٹیکس واپس نہ لیے تو بل کی حمایت نہ کی جائے۔

    ایم کیوایم کی تجاویز میں کہا گیا ہے کہ کاٹیج انڈسٹری پر ٹیکس چھوٹ واپس 10فیصد کیا جائے، ملک میں توانائی کا بحران اور بجلی مہنگی ہوتی جارہی ہے۔

    ایم کیوایم کا کہنا ہے کہ توانائی کے متبادل ذریعہ سولر پینل پر ٹیکس لگانا سراسر زیادتی ہے، اسپتالوں کی مشینری، آلات، جان بچانے والی اشیاء پر17 فیصد سیلز ٹیکس واپس لیا جائے۔

    واضح رہے کہ مالیاتی بل پر گزشتہ روز بہادر آباد مرکز پر ملک کے معروف ماہر معاشیات سے تین گھنٹے طویل مشاورت کے بعد ایم کیو ایم نے مالیاتی بل کے معاملے پر وفاقی حکومت سے بات کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق کے مطابق بل میں لگنے والے ٹیکسسز، عام آدمی پر اس کے اثرات سمیت دیگر معاملات پر معاشی ٹیم نے ایم کیو ایم کو بریفنگ دی مشاورتی اجلاس تین گھنٹے تک جاری رہا۔

  • مری میں سیاحوں کی ہلاکت افسوسناک ہے، ایم کیوایم پاکستان

    مری میں سیاحوں کی ہلاکت افسوسناک ہے، ایم کیوایم پاکستان

    مری میں ہونے والی حالیہ شدید برفباری کے بعد پھنسے والے سینکڑوں افراد میں سے کم از کم 20 سیاحوں کی ہلاکت پر پورے ملک میں غم اور افسوس کی فضا قائم ہے۔

    مری جانے والے تمام راستے بند کرکے وہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، اس حوالے سے مختلف سیاسی، مذہبی و سماجی رہنماؤں کی جانب سے اظہار افسوس کا سلسلہ جاری ہے۔

    متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے اراکین نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ مری میں سیاحوں کی ہلاکت کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔

    رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کےخاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، گنجائش سے زیادہ سیاحوں کی آمد سے یہ افسوسناک صورتحال پیدا ہوئی۔

    اراکین نے کہا کہ بہت زیادہ رش کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے مقامی انتطامیہ کو لوگوں سے وہاں نہ جانے کی اپیل کی جانی چاہیے تھی تاکہ یہ صورتحال درپیش نہ ہو۔

    رابطہ کمیٹی نے مزید کہا کہ انتظامیہ مری میں ریسکیو آپریشن مزید تیز کرے اور پھنسے ہوئے سیاحوں کو بحفاظت نکالنے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

  • فاروق ستار بہادرآباد سے رابطے کے لئے تیار

    فاروق ستار بہادرآباد سے رابطے کے لئے تیار

    کراچی : ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے ایم کیوایم پاکستان کے رہنماؤں سے رابطے کا فیصلہ کرلیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے ایک پروگرام میں ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت کومدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار کی ہدایت پر تنظیم بحالی کمیٹی کا وفدآج ایم کیو ایم بہادرآباد مرکز پہنچے گا۔

    تنظیم بحالی کمیٹی کا وفد ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو مذکورہ پروگرام میں شرکت کا دعوت نامہ پیش کرے گا۔

    واضح رہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے آئندہ اتوار کو پی آئی بی اسٹیڈیم محفل سماع منعقد کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ڈاکٹر فاروق ستار نے دبئی میں سندھ کے سابق گورنر ڈاکٹر عشرت العباد سے اہم ملاقات کی تھی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سندھ اور بالخصوص کراچی کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال اور طویل مشاورت کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ماضی کے اختلافات بھلا کر آگے بڑھنے پر اتفاق کیا جب کہ دیگر رہنماؤں سے مزید رابطے بحال اور تیز کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا تھا۔

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ،  ‘وزیراعظم عوام پر رحم کریں’

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، ‘وزیراعظم عوام پر رحم کریں’

    کراچی : ایم کیو ایم پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر اظہارتشویش کرتے ہوئے کہا وزیراعظم عوام پر رحم کریں، ایسے فیصلے نہ کئے جائیں جس سے عوام سڑکوں پر نکل آئے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیوایم پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا وزیراعظم عوام پر رحم کریں۔

    ایم کیو ایم پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کی اپیل کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ ایسے فیصلے نہ کئے جائیں جس سے عوام سڑکوں پر نکل آئے۔

    ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ اس اضافے کا اثر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر پڑتا ہے، عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دب چکے ہیں، عالمی مارکیٹ میں اضافے کا بوجھ عوام پر ڈالنا دانشمندانہ فیصلہ نہیں، عوام پر بوجھ ڈالنے کے بجائے غیر ضروری اخراجات کم کئے جائیں۔

  • متحدہ قومی موومنٹ نے سندھ حکومت کیخلاف کیا گیا فیصلہ واپس لے لیا

    متحدہ قومی موومنٹ نے سندھ حکومت کیخلاف کیا گیا فیصلہ واپس لے لیا

    کراچی : کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی شدت اور کیسز میں اضافے پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے سندھ حکومت کے خلاف نکالی جانے والی احتجاجی ریلی مؤخر کردی ہے۔

    اس حوالے ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ ریلی کل بروز 31جولائی بروز ہفتہ حیدرآباد میں نکالنے کا پروگرام تھا جسے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    اسۤ حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان کے ذرائع نے بتایا کہ کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر احتجاجی ریلی کو مؤخر کیا گیا ہے، کرونا کیسسز کی صورتحال میں بہتری کے بعد نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے سندھ حکومت کے متعصبانہ فیصلوں، شہری سندھ کے وسائل پر قبضہ، بیڈ گورننس اور حیدرآباد کے شہری مسائل پر احتجاجی ریلی کا اعلان کیا تھا۔

  • سندھ کے وزراء لطیفے بازی کرتے ہیں، خواجہ اظہارالحسن

    سندھ کے وزراء لطیفے بازی کرتے ہیں، خواجہ اظہارالحسن

    کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ء خواجہ اظہارالحسن نے کہا ہے کہ سندھ کے وزراء لطیفے بازی کرتے ہیں، ناصر حسین شاہ نے ٹوئیٹ کرنے کے لیے بھی کسی بندے کو رکھا ہوا ہے۔

    پاگل خانے کے پاگلوں کو اگر ان کے بیانات ٹی وی پر دکھائے جائیں تو وہ کہیں گے کہ اصل پاگل تو باہر ہیں۔ کراچی میں اس وقت کام اراکین قومی اسمبلی کو دیے گئے وفاقی فنڈز سے ہورہا ہے اور اس پر بھی سندھ حکومت اور وزیراعلی سندھ کے سینے پر سانپ لوٹ رہے ہیں۔

    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ کراچی کا سیوریج کا نظام تباہ ہوچکا ہے ، شہر قائد کچرے کا ڈھیر بن چکا ہے، دس ماہ کا عرصہ گزر گیا کراچی کے مختلف اضلاع کے ایڈمسٹریٹرز نے آخر کیا کام کیا ہے؟

    انہوں نے کہا کہ ظلم تو یہ ہے کہ بارش کا پانی کھڑا ہونے اور اس میں کرنٹ دوڑنے سے ایک باپ اپنے بچے کی ولادت سے دس منٹ پہلے ہلاک ہوجاتا ہے اس کا وفاقی اور سندھ حکومت نے کوئی نوٹس نہیں لیا، کراچی میں کسی انسان کا مرنا اب معمولی سی بات ہوگئی ہے۔

    خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے کے ایم سی کے چار اسپتال اپنی ماتحتی میں لے لیے اس پر ایم کیو ایم بھرپور مزاحمت کرے گی۔

    ان کا مزید کا کہنا تھا کہ ماضی میں ایم کیو ایم تین بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت سے باہر آچکی ہے اور اب بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وفاقی حکومت پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ فوری طور پر واپس لے یا پھر اس کا کوئی اور حل تلاش کرے۔