Tag: MQM pakstan

  • فاروق ستارمسلسل میڈیا میں ٖغلط بیانی کر رہے ہیں،  کنورنوید جمیل

    فاروق ستارمسلسل میڈیا میں ٖغلط بیانی کر رہے ہیں، کنورنوید جمیل

    کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ فاروق ستار مسلسل میڈیا میں ٖغلط بیانی کر رہے ہیں، انہوں نے کامران ٹیسوری کی ایما پر انیس قائم خانی سے ملاقاتیں کیں۔

    یہ بات انہوں نے متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز بہادرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ، انہوں نے کہا کہ کوئی دانستہ طور پر پارٹی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے یہ بات کسی کو بھی برداشت نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ غیرقانونی عمل کو روکنےکیلئے ہی فارق ستار کو کنوینر شپ سے ہٹایا گیا تھا،  گزشتہ رات بھی فاروق ستار سے بہادرآباد آنے کی درخواست کی گئی لیکن وہ پھر بھی نہیں آئے۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انٹرا پارٹی کے غیر قانونی الیکشن میں ایک ایک آدمی 10۔10 ووٹ کاسٹ کررہاہے، ووٹنگ میں کارکنان کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی بلایا گیا ہے۔

    کنور نوید جمیل نے بتایا کہ فاروق ستار نے کامران ٹیسوری کی ایما پر انیس قائم خانی سے خفیہ ملاقاتیں کیں، فاروق ستار اس لائن پر کئی ماہ پہلے چلے تھے، ہم فاروق بھائئی سے تنظیمی باتوں کو چھپانے کی باتیں کیا کرتے تھے، لیکن اب باقی باتوں سے پردہ اٹھایا جائے گا۔

  • تبدیلی ایم کیوایم کے پلیٹ فارم سے آئے گی،فاروق ستار

    تبدیلی ایم کیوایم کے پلیٹ فارم سے آئے گی،فاروق ستار

    لاہور: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ملک کے آئندہ فیصلے بھی ایم کیوایم کرے گی، اور پاکستان میں تبدیلی ایم کیوایم کے پلیٹ فارم سے ہی ہوگی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں ایم کیو ایم پنجاب کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    ڈاکٹر فاروق ستارنے کہا کہ بلدیاتی ادارے غیر مؤثر رہیں تو جمہوریت بھی غیر مؤثر اور کمزور ہوگی، ہماری تحریک کا مقصد عوام کو بااختیار بنانا ہے۔

    ہم لاہور کے میئر کو بھی اختیارات دلائیں گے

    انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیوایم کی پالیسی مزدور، کسان اورعوام دوست پالیسی ہے، لاہور کے میئر کو بھی ہم اختیارات دلائیں گے، الزامات اور گالیاں نہیں پروگرام لے کر آئے ہیں، پنجاب کے عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ انہیں حق اور اختیارات ہم دلائیں گے۔

    سربراہ ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تبدیلی ایم کیوایم کے پلیٹ فارم سے ہوگی، ملک کے آئندہ فیصلے بھی ایم کیوایم کرے گی، مطالبے کاوقت چلا گیا اب فیصلے کا وقت ہے۔ طویل عرصے بعد ایم کیو ایم پنجاب کے ورکرز کا اجلاس ہورہا ہے، کارکنوں کی یہاں موجودگی 23اگست کے فیصلے کی تائید ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ووٹ بینک تقسیم نہیں ہوا،  23اپریل کو کراچی میں ایک بڑی ریلی نکالی گئی، انہوں نے مزید کہا کہ اگر اس وقت ملک میں کوئی بڑے فیصلے کر رہا ہے تو وہ صرف عدلیہ ہے۔