Tag: MQM PPP

  • تحریک انصاف پر پابندی لگائی جائے گی یا نہیں؟ اہم خبر آگئی

    تحریک انصاف پر پابندی لگائی جائے گی یا نہیں؟ اہم خبر آگئی

    اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہونے والے فسادات اور پرتشدد کارروائیوں کے بعد تحریک انصاف پر پابندی عائد کیے جانے کی خبریں زیر گردش ہیں۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ میں تحریک انصاف پر پابندی لگانے کیلئے اتفاق رائے پیدا نہ ہوسکا، اراکین کی جانب سے مخلتف آراء اور تجاویز دی جارہی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق چند وفاقی وزراء کی جانب سے جلاؤ گھیراؤ کے واقعات پر پی ٹی آئی پر پابندی کی تجویز دی گئی جس پر پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم نے پی ٹی آئی پر پابندی کی مخالفت کی۔

    پیپلزپارٹی کے وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری پالیسی واضح ہے ہم شدت پسندی کی سختی سے مذمت کرتے ہیں تاہم پابندی کے خلاف ہیں، انہوں نے کہا کہ جنہوں نے حالات خراب کیے ان کے خلاف قانونی کارروائی ضرور کی جائے۔

    یاد رہے کہ حالات خراب ہونے پر پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں فوج طلب کرلی گئی تھی۔ متعدد سرکاری املاک اور تھانوں پر حملے کیے گئے یا انہیں تباہ کردیا گیا۔ اس سےپہلے بھی تحریک انصاف پر پابندی کی کوشش کی مخالفت کی گئی تھی۔

  • کراچی میں حلقہ بندیوں کے حوالے سے اہم پیشرفت

    کراچی میں حلقہ بندیوں کے حوالے سے اہم پیشرفت

    کراچی : ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان ہونے والے چارٹر آف رائٹس کے معاملے پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے پیپلزپارٹی پر حلقہ بندیاں درست کرانے کے حوالے سے زور دیا جارہا ہے۔

    ایم کیو ایم ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ حلقہ بندیاں درست کرانے کے حوالے سے کیے گئے وعدے کو پورا کیا جائے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کنونئیر ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور حلقہ بندیوں، ووٹر لسٹوں کی درستگی سمیت معاہدے پر عمل درآمد کے حوالے سے گفتگو کی۔

    آصف زرداری کی جانب سے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو مکمل تعاون اور معاہدے کی رفتار پر عمل تیز کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق کنونئیر ایم کیو ایم کی ہدایت پر ایم کیو ایم رہنماؤں کا ناصر شاہ سے بھی رابطہ ہوا، ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان ایک سے دو روز میں ملاقات کا امکان ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی امریکا سے واپسی کے بعد ملاقات طے کی جائے گی، حلقہ بندیوں کے حوالے سے ایم کیو ایم تحفظات کو دور اور لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

    ایم کیو ایم نے حلقہ بندیوں سمیت دیگر معاملات کو اسمبلی میں لانے اور قانون سازی پر زور دیا ہے، ایم کیو ایم نے پیغام دیا ہے کہ پہلے حلقہ بندیوں کا معاملہ حل کیا جائے اس سے ہمارا مینڈیٹ جڑا ہے۔