Tag: MQM protest cancel

  • اقتدارکیلئے پی پی پی ، ایم کیو ایم بھائی بھائی ہوجاتے ہیں، عمران خان

    اقتدارکیلئے پی پی پی ، ایم کیو ایم بھائی بھائی ہوجاتے ہیں، عمران خان

    شکار پور: تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے شکار پور کادورہ کیا اور ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین اور وزیر اعلی سندھ کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

    پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا کہ جب تک لندن سے دھمکیاں آتی رہے گی کراچی میں تبدیلی نہیں آسکتی ۔

     کپتان نے وزیر اعلی سندھ اور وزیر اعلی پنجاب کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مرنے والوں کے لواحقین کو پیسوں کی ضرورت نہیں ہوتی ۔

    عمران خان نےاس عزم کااظہارکیاکہ تحریکِ انصاف موروثی سیاست کوختم کرکے اندرونِ سندھ کے پڑھے لکھے اورعام لوگوں کواُوپرلائے گی۔

    دورہ شکار پور کے موقع پر پارٹی کے وائس چئیرمین شاہ محمودقریشی بھی عمران خان کے ہمراہ تھے۔

    تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان نے شکار پور امام بارگاہ دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے ورثاء سے تعزیت کی۔

  • ایم کیو ایم کا عمران خان کے خلاف ملک گیر احتجاج مؤخر

    ایم کیو ایم کا عمران خان کے خلاف ملک گیر احتجاج مؤخر

    کراچی :متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہرہ مؤخرکردیا گیا ہے۔

    ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہرہ مؤخرکردیا گیا ہے۔

    سندھ ، خیبرپختونخوا ، بلوچستان ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بدھ کے روز تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کیخلاف احتجاجی مظاہرہ نہیں کیا جائے گا اور کارکنان پُر امن رہیں اور کسی بھی قسم کے اشتعال میں نہ آئیں ۔

    دوسری جانب ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے خواتین کارکنان سے معذرت کے بعد تحریکِ انصاف نے بھی پنجاب میں احتجاج کی کال واپس لے لی ہے تاہم تحریکِ انصاف سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے خلاف پنجاب بھر میں احتجاج کرے گی۔

    اس سے قبل متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ اگر میرے بیان سے دھرنے میں موجود خواتین کی دل آزاری ہوئی ہے تو دھرنے میں شریک خواتین سے معذرت چاہتا ہوں۔

     ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ایم کیوایم کی ریلی میں بعض رہنماؤں کی جانب سے کی جانے والی تقریروں پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے ۔