Tag: MQM-PSP alliance

  • عدالت کے ذریعے حدیبیہ کیس پھر کھولنا انصافی ہے،سعد رفیق

    عدالت کے ذریعے حدیبیہ کیس پھر کھولنا انصافی ہے،سعد رفیق

    لاہور : وزیرریلوے سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عدالت کے ذریعے حدیبیہ کیس پھر کھولنا انصافی ہے ،ایم کیوایم اورپی ایس پی کاانجینئرڈ ملاپ چوبیس گھنٹے میں ناکام ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرریلوےکی ٹرین فاروق ستارکی حمایت میں چل پڑی اور ایم کیو ایم اور پی ایس پی اتحاد کوانجینئرڈ قرار دے دیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ قومی سیاست کا فیصلہ ایوانوں میں نہیں گلیوں بازاروں میں ہو گا۔

    لیگی وزیر نے اپنے ٹوئٹ میں حدیبیہ پیپر ملز کیس کھولنے کو ناانصافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مقدمات کے ذریعے لیگی قیادت کو جکڑنے اور بدنام کرنے کا منصوبہ ناکام ہوگا۔

    نئے نویلے پاکستان عوامی اتحاد پر تنقید کرتے ہوئے سعد رفیق کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ مشرف کو متبادل لیڈر بنانے کی کوشش بُری طرح ناکام ہوگی، سیاسی جماعتیں بنانے اور توڑنے کا مشغلہ ترک کرنا ہوگا۔

    مخالفین کو خبردارکرتے ہوئے کہا انھوں نے کہا کہ محاذآرآئی سے کچھ ہاتھ نہ آئے گا، نئے عوامی فیصلہ کا انتظار کریں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ایم کیو ایم کے نام اور پتنگ کے نشان کیساتھ کھڑا ہوں اورکھڑارہوں گا، عامر خان

    ایم کیو ایم کے نام اور پتنگ کے نشان کیساتھ کھڑا ہوں اورکھڑارہوں گا، عامر خان

    کراچی : کمال سےاتحاد نے فاروق ستارکی مشکلات میں اضافہ کردیا، ڈپٹی کنوینئرعامرخان نے فیصلےکی کھل کرمخالف کردی۔

    تفصیلات کے مطابق رہنماایم کیوایم پاکستان عامرخان کمال سےاتحاد کی مخالفت کردی، اےآروائی نیوزسےخصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کنوینئرعامرخان نے کہا کہ ہزاروں مہاجروں نے لفظ مہاجراورایم کیوایم کےنام پر جانیں قربان کیں، ایم کیویم کی خاطرلاکھوں گھراجڑے ہزاروں خواتین بیوہ ہوئیں۔

    عامرخان کا کہنا تھا کہ لفظ ایم کیوایم اورپتنگ کانشان کوئی دلوں سے ختم نہیں کرسکتا، آج وطن پہنچ کررابطہ کمیٹی سےملاقات کے بعدلائحہ عمل کااعلان کرونگا۔

    ایم کیو ایم ڈپٹی کنوینئر نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کےنام اورپتنگ کےنشان کیساتھ کھڑاہوں اورکھڑارہوں گا۔


    مزید پڑھیں : ایم کیو ایم پی ایس پی اتحاد سے عامرخان کو لاتعلق رکھا گیا


    گذشتہ روز ایم کیو ایم اور پی ایس پی کے درمیان سیاسی اتحاد کے اعلان پر ایم کیوایم کے سینئر ڈپٹی کنونیئر عامرخان نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے یہ کہا گیا تھا کہ ایم کیوایم کا نام اور پتنگ کا نشان ختم نہیں کیا جائےگا

    عامر خان کا کہنا تھا کہ میں عمرہ کرنے آیا ہوا ہوں کل پاکستان پہنچوں گا، مجھے اس پیشرفت سے لاتعلق رکھا گیا، گزشتہ رات سے قیادت اور کارکنان سے رابطے میں تھا اور آج صبح بھی رابطے میں تھا، مجھے جو بتایا گیا تھا سب کچھ اس کے برعکس ہوا ہے۔

    یاد رہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال نے سیاسی اتحاد کرتے ہوئے آئندہ ایک منشور، ایک نام، ایک نشان کے ساتھ الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کیا تھا۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم نے تمام معاملات پر اتفاق کرلیا ہے جس کے بارے میں آئندہ آنے والے وقتوں میں بتایا جائے گا، ہم آئندہ ایک نشان، ایک نام اور ایک منشور کے تحت الیکشن لڑیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ایم کیوایم پی ایس پی اتحاد سے پیپلزپارٹی کونقصان نہیں ہوگا،خورشیدشاہ

    ایم کیوایم پی ایس پی اتحاد سے پیپلزپارٹی کونقصان نہیں ہوگا،خورشیدشاہ

    اسلام آباد : قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم پی ایس پی اتحادسےپیپلزپارٹی کونقصان نہیں ہوگا، ایم کیو ایم اورپی ایس پی الگ الگ نہیں پہلےبھی ایک ہی تھے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم اور پی ایس پی اتحاد پر اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے درعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم پی ایس پی اتحادسےپیپلزپارٹی کونقصان نہیں ہوگا، کراچی کاووٹ ان دونوں جماعتوں کےعلاوہ کسی اورکےہاتھ میں ہے۔

    خورشیدشاہ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اورپی ایس پی الگ الگ نہیں پہلےبھی ایک ہی تھے، یہ مجبور لوگ ہیں،جہاں کہاجائےگاوہاں چلے جائیں گے۔

    اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پہلےہی کہہ دیاتھادونوں جماعتوں کوایک کیاجائےگا، ایم کیو ایم اور پی ایس پی کی سیاست بھی الگ الگ نہیں ہے۔


    مزید پڑھیں :  نوازشریف کو سپریم کورٹ کے فیصلے سے نقصان بہت ہوا ، خورشید شاہ


    مصطفیٰ کمال پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مصطفیٰ کمال ایک دن کہتےہیں ایم کیو ایم کانام مٹاکررہوں گا، مصطفیٰ کمال کہتےتھےایم کیو ایم کےنام نےہمیں داغدارکیا۔

    قائد حزب اختلاف کا فاروق ستار کے حوالے سے کہنا تھا کہ فاروق ستار کہتے ہیں ایم کیو ایم 35 سال کی زندگی ہےکیسےختم کردوں، دوسرےدن دونوں ہی جماعتیں ایک ہوجاتی ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔