Tag: MQM Rabbita Committee

  • کراچی آپریشن کے خاطر خواہ نتائج برآمد نہیں ہورہے، رابطہ کمیٹی

    کراچی آپریشن کے خاطر خواہ نتائج برآمد نہیں ہورہے، رابطہ کمیٹی

    ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا کہنا ہےبے گناہ کارکنوں کی گرفتاریاں جاری ہیں جس کی وجہ سے کراچی آپریشن کے خاطر خواہ نتائج برآمد نہیں ہورہے۔

    متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے ایم کیو ایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے، رابطہ کمیٹی کاکہنا ہے زیرحراست کارکنوں کوتشددکانشانہ بنایاجارہاہے اورجھوٹے مقدمات میں ملوث کیا جارہا ہے، بے گناہ کارکنوں کی گرفتاریوں اورجانبدارانہ کارروائیوں کے باعث کراچی آپریشن کے خاطرخواہ نتائج برآمدنہیں ہورہے، رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ گرفتار کارکنوں کوعدالتوں میں پیش کیاجائے اوربے گناہوں کی گرفتاریاں بندکی جائیں۔

  • بچےکے بازوکاٹنے کا واقعہ: رابطہ کمیٹی کی جانب سے واقعے کی شدید مذمت

    بچےکے بازوکاٹنے کا واقعہ: رابطہ کمیٹی کی جانب سے واقعے کی شدید مذمت

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے گجرات کے چک بھولا میں چوہدری مصطفی کی جانب سے معمولی تنازع پر دس سالہ معصوم تبسم کے دونوں بازوکاٹنے کے واقع کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے سفاکانہ واقعات پنجاب میں روز مرہ کا معمول بن چکے ہیں اور پنجاب حکومت ان واقعات پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے، جس کے باعث اس طرح کے واقعات میں اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے ، رابطہ کمیٹی نے گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے معصوم تبسم پر ظلم کرنے والے چوہدری کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

  • ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے معطل 19 ارکان کو بحال کردیا گیا

    ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے معطل 19 ارکان کو بحال کردیا گیا

    کراچی : غیر ذمہ دارانہ طرز عمل پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے معطل انیس ارکان کو بحال کردیا گیا ہے، ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے فیصلے کی توثیق کردی ہے۔

    غیر ذمہ دارانہ طرز عمل پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے معطل کردہ انیس ارکان کو بحال کردیا، معطل ارکان نے غیر ذمہ دارانہ عمل پر اپنے معافی نامے بذریعہ فیکس الطاف حسین کو ارسال کئے تھے، جس کے بعد ان کی بحالی عمل میں آئی، پارٹی قائد الطاف حسین نےفیصلے کی توثیق کردی ہے۔

    جن ارکان کو معطل کیا گیا تھا ان میں حیدرعباس رضوی، کنورنوید جمیل، ڈاکٹرصغیراحمد،نسرین جلیل،عبدالرشید گوڈیل،یوسف شاہوانی،عادل صدیقی،اشفاق منگی،عادل خان،نثار پنہور،ممتازانور، سیف یار خان ،اسلم آفریدی شامل تھے، اس سے پہلے ایم کیو ایم کے الطاف حسین نے صبح گیارہ بجے نائن زیروفون کرکےحاضری لی، تو نائٹ شفٹ کے ذمہ داران سورہے تھے، صبح کی شفٹ سے بھی کوئی موجود نہ تھا، جس بنا پراراکین کو معطل کیاگیا۔