Tag: MQM rabita committee

  • فاروق ستار کامران ٹیسوری کےبغیر بہادر آبادآئیں  ،رابطہ کمیٹی

    فاروق ستار کامران ٹیسوری کےبغیر بہادر آبادآئیں ،رابطہ کمیٹی

    کراچی: ایم کیوایم رابطہ کمیٹی بہادرآباد کا کہنا ہے کہ فاروق ستارکو اب بھی کنوینرشپ کی پیشکش کرتے ہیں، فاروق ستار کامران ٹیسوری کےبغیر بہادر آباد آئیں ، کامران ٹیسوری کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کےفیصلے کے بعد رابطہ کمیٹی بہادر آباد نے ہنگامی اجلاس دوپہر 2 بجے طلب کرلیا ہے، اجلاس میں مستقبل کی حکمت عملی اور تنظیمی معاملات سمیت الیکشن کمیشن کے فیصلے پر مشاورت کی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق ایم کیوایم رابطہ کمیٹی بہادرآباد نے کہاہےکہ فاروق ستار کو اب بھی کنوینرشپ کی پیشکش کرتے ہیں، فاروق ستار بہادر آئیں لیکن بغیر کامران ٹیسوری کے،کامران ٹیسوری کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔

    ایم کیو ایم بہادرآباد کے رہنماکنور نوید جمیل کا کہنا ہے کہ   کامران ٹیسوری سےمتعلق ہمارا مؤقف واضح ہے، فاروق ستار کوویلکم کہنے کیلئے تیار ہیں ، کامران ٹیسوری کو پارٹی میں کارکن کی حیثیت سے دیکھتے ہیں ۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل پر غورہوگا۔


    مزید پڑھیں: فاروق ستارایم کیوایم پاکستان کےکنوینر نہیں رہے‘ الیکشن کمیشن


    یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے ایم کیوایم پاکستان کی کنوینرشپ سے متعلق فیصلہ سناتے ہوئے خالد مقبول صدیقی،کنور نوید جمیل کی درخواست منظورکرلی اور فاروق ستار کو کنوینر شپ سے ہٹادیا۔

    الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پاکستان کے انٹراپارٹی الیکشن کوکالعدم قراردیا جبکہ جنرل ورکرز اسمبلی کی قرارداد کو بھی مسترد کردیا۔

    خیال رہے کہ خالدمقبول صدیقی،کنورنوید جمیل نے فاروق ستارکےخلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی گئی تھی جبکہ  متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی سربراہی کے معاملے پر فاروق ستار نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کا دائرہ اختیار چیلنج کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

     

     

  • عوام مخالفین کوایسی شکست دیں کہ انکی ضمانتیں ضبط ہوجائیں، خالد مقبول صدیقی

    عوام مخالفین کوایسی شکست دیں کہ انکی ضمانتیں ضبط ہوجائیں، خالد مقبول صدیقی

    کراچی : بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ایم کیوایم نے ناظم آباد میں جلسہ کیا جس سے خطاب کے دوران خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ سندھ کے شہری علاقوں کا صوبہ اب مقدر بن گیا۔

    بلدیاتی انتخابات کا معرکہ سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، ایم کیوایم نے بھی ناظم آباد میں پنڈال سجایا، انتخابی جلسے میں کارکنوں کا جوش دیدنی تھا ہرطرف پارٹی پرچموں کی بہاریں تھیں۔

    جلسے میں خواتین اور بچوں سمیت کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جلسے خطاب کے دوران ایم کیوایم کے رہنما حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ پانچ دسمبر کو نام نہاد اتحاد ریزہ ریزہ ہوجائے گا۔

    ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پانچ دسمبر کے بعد شہری علاقوں کا صوبہ مقدر بن گیا ہے، ان کا کہنا تھا سیاسی یتیم یہ بتا دیں عوام ان کو کیوں ووٹ دیں۔

    جلسے میں کارکنان پرجوش اور پانچ دسمبر کی جیت کے لئے پرعزم دیکھائی دیئے۔

  • اہلیانِ شہرجماعتِ اسلامی کی کراچی دشمن پالیسیاں رد کرچکے، رابطہ کمیٹی

    اہلیانِ شہرجماعتِ اسلامی کی کراچی دشمن پالیسیاں رد کرچکے، رابطہ کمیٹی

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کا کہنا ہے کہ اہلیانِ کراچی جماعتِ اسلامی کو شہردشمن پالیسیوں کے سبب رد کرچکے ہیں۔

    ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے جماعت اسلامی کی جانب سے عائد کردہ الزامات کا جواب دیتےہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن اورمتحدہ پر لگائے گئے الزامات ہی جماعت کے خلقشار کا واضح ثبوت ہیں۔

    جماعت اسلامی کے رہنماء حافظ نعیم الرحمن نے گزشتہ روز بیان دیا تھا کہ کراچی میں الیکشن کمیشن اور ایم کیو ایم ایک ہی ہیں کیونکہ ووٹنگ اسکیم ایم کیو ایم کی مرضی سے تیار کی گئی ہے۔

    انہوں نے الیکشن کے غیر شفاف ہونے کی صورت میں الیکشن کمیشن کے خلاف مہم بھی شروع کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔

    ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے یہ بھی کہا کہ جماعت اسلامی نے اپنے دورِ حکومت میں نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم نہیں کی، رابطہ کمیٹی نے یہ بھی کہا کہ کراچی کے شہریوں کو قومی اداروں میں ملازم نہیں رکھا جاتا۔

    رابطہ کمیٹی کے مطابق جماعت اسلامی کراچی کے شہریوں سے روزگار چھینتی رہی ہے اگر ایم کیو ایم دوبارہ اقتدار میں آئی تو کراچی اور سندھ کے نوجوانوں کے لئے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے گی۔

  • فیصل سبزواری صوبائی اسمبلی کی نششت سے مستعفی

    فیصل سبزواری صوبائی اسمبلی کی نششت سے مستعفی

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فیصل سبزواری صوبائی اسمبلی کی نششت سے مستعفی ہوگئے ۔

    ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما اور ایم پی اے فیصل سبزواری نے صوبائی اسمبلی کی نششت سے مستعفی ہوتے ہوئے اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھجودیا ۔

    واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے سنیئر رہنما فیصل سبزواری پر پارٹی کے نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر الطاف حسین نے  برہمی کا اظہار کرتے ہوئے عہدیداروں کے اجلاس میں عدم شرکت پر فیصل سبزواری سے استعفیٰ طلب کیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق رابطہ کمیٹی کی جانب سے فیصل سبزواری کا استعفیٰ منظور نہیں کیا گیا اور یہ امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان کا استعفیٰ منظور نہ کرتے ہوئے معافی دیدی جائے گی۔

  • عمران خان سیاسی گدھ اورجعلی لیڈرہیں ، خالد مقبول صدیقی

    عمران خان سیاسی گدھ اورجعلی لیڈرہیں ، خالد مقبول صدیقی

    کراچی: ایم کیوایم کےرہنما ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نےعمران خان کوسیاسی گدھ اورجعلی لیڈرقراردے دیا،انہوں نے کہا کہ ہم نہیں ہوں گے توکراچی میں کوئی اورہم جیسا ہوگا۔

    عمران خان کی تنقید کےجواب میں متحدہ قومی مومنٹ کےرہنما ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے بھی جارحانہ انداز اختیار کیا، عمران خان کوجعلی لیڈرقراردیتے ہوئےانہوں نے کہا عمران خان نےکرایہ پرلوگ لےرکھےہیں۔

     خالدمقبول صدیقی نے کہا کہ جب بھی ایم کیوایم پرسخت وقت آتا ہے سیاسی گدھ کراچی پرمنڈلانےلگتےہیں،عمران خان نے جنہیں زندہ لاشیں قراردیا انہیں کی لاشوں پرپاکستان بناتھا۔

    ایم کیوایم کےرہنماکاکہنا تھا کہ کراچی میں اگرایم کیوایم کوختم کیا گیا توحقوق کی آوازبلندکرنےوالاکوئی اوراٹھ کھڑا ہوگا۔

    خالدمقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ اصل جمہوریت وہاں ہوتی ہےجہاں ایم کیوایم ہو، قوم نے الطاف حسین کو نہ سمجھا تو بڑی بدقسمتی ہوگی۔

  • ایم کیو ایم نےنیشنل کاونٹر ٹیریزم پالیسی پر سفارشات پیش کردی

    ایم کیو ایم نےنیشنل کاونٹر ٹیریزم پالیسی پر سفارشات پیش کردی

    کراچی: ایم کیو ایم نےنیشنل کاونٹر ٹیریزم پالیسی پر سفارشات کوحتمی شکل دیدی، فاروق ستار کہتے ہیں فوجی عدالتیں مسئلے کا مستقل حل نہیں،فروغ نسیم نے کہا عدالتیں آئین کے خلاف بنیں تو سپریم کورٹ کالعدم قراردے گا۔

    ایم کیو ایم نے قومی انسداد دہشت گردی پالیسی پر اپنی سفارشات پیش کردی ۔سفارشات میں فوجی عدالتیں عارضی اور معیاد مقرر کرنے کا مطالبہ سمیت دہشت گردی کے خلاف کامیابی کے لیے مقامی حکومتیں ، کمیونٹی پولیس،چوکیداری نظام، پولیس اور قومی نصاب میں اصلاحات،مدرسہ ریفارمز ،آزاد عدلیہ اور ذمے دار میڈیا کا نظام وضع کرنے ،نیکٹا کو فعال کرکے پارلیمینٹ کو اسے پالیسی گائیڈ لائن دینے کے لیے اقدمات کرنے ، نئے صوبوں کا قیام، پاکستان کو اسلحے سے پاک کرنے، صوبائی و وفاقی ایجنسیوں میں تعاون اور مردم شماری کو اہم قرار دیا گیا ہے۔

    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا کہ الطاف حسین نے سب سے پہلے دہشت گردی کیخلاف آواز بلند کی اور اس وقت حکومت کو کراچی میں طالبانائزیشن سے آگاہ بھی کیا لیکن ان کی بات پر غور نہیں کیا گیا، اگر اس وقت صحیح اقدام کرلئے جاتے تو سانحہ پشاور سے بچا جا سکتاتھا، ضرب عضب دیر سے شروع کیا گیا لیکن فوجی عدالتیں مسئلے کا مستقل حل نہیں۔

    قمر منصور نے کہا کہ سانحہ پشاور کے بعد ملک کے تمام اسکول خطرے میں ہیں، 16دسمبر کا واقعہ پاکستان کی تاریخ میں نائن الیون ہے اور اب تو مائیں سوچتیں ہیں کہ اپنے بچوں کو سکول بھیجیں یا نہیں۔

    پریس کانفرنس سے خطاب میں بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ پولیس اور تفتیش کے نظام کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، فروغ نسیم نے کہا اگر آئین کے خلاف ملٹری کورٹس بنے تو سپریم کورٹ اسے کالعدم قرار دے گیا۔

  • سندھ حکومت نے تھر میں نا اہلی کے جھنڈے گاڑ دئے، خالد مقبول صدیقی

    سندھ حکومت نے تھر میں نا اہلی کے جھنڈے گاڑ دئے، خالد مقبول صدیقی

    مٹھی: متحدہ قومی موومنٹ کے اراکینِ رابطہ کمیٹی نے تھرپارکر کے قحط زدہ علاقے مٹھی کا دورہ کیا اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں کہ سندھ حکومت نے تھر میں اپنی ناہلی کے جھنڈے گاڑ رکھے ہیں

    ایم کیو ایم کے ارکان نے مٹھی میں قحط متاثرین کیلئے خدمت خلق فاوٴنڈیشن کی جانب سے لگائے گئے سہ روزہ طبی کیمپ اور امدادی کیمپ کا دورہ کیا۔

    ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے قحط متاثرین کیلئے بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت دی۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے خود بھی مریضوں کا طبی معائنہ کیا اور میڈیا سے بات چیت کےڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سندھ حکومت نےقدرتی آفت سے نمٹنے کیلئےتھرمیں اپنی نااہلی کے جھنڈے گاڑ رکھے ہیں اس لئے وزیراعظم تھر کیلئےخصوصی پیکیج کااعلان کریں۔

    ایم کیو ایم کے وفد نے تھر کے متاثرہ عوام کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔