Tag: MQM rabta committe

  • گورننس بہتربنانےکےلیےنئےصوبوں کا قیام ناگزیرہے، حیدرعباس رضوی

    گورننس بہتربنانےکےلیےنئےصوبوں کا قیام ناگزیرہے، حیدرعباس رضوی

    کراچی : ایم کیو ایم کے رہنما حیدرعباس رضوی نے کہا کہ ہم نےسندھ کی تقسیم کی بات کی تھی، نہ کی ہے اور نہ کریں گے۔

    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے متحدہ قومی مومنٹ کے رہنما حیدرعباس رضوی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے تمام صوبوں میں انتظامی یونٹس بنانے کا اعلان کیا ہے، کوئی جماعت نہیں جو نئے یونٹس بنانے کی مخالفت کرتی ہو، نئے یونٹس کا قیام عمل میں لانا چاہتے ہیں، ملک نئے انتظامی یونٹس بنانے کی اشد ضرورت ہے ۔

    ایم کیو ایم کے رہنماحیدرعباس رضوی کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں انتظامی یونٹس بنائے جاتے ہیں، بھارت میں انگریزوں سے آزادی کے وقت صوبوں کی تعداد 8 تھی، بھارت نے انتظامی یونٹس سے ترقی حاصل کی، ایران مین 31 اور ترکی میں 81 انتظامی یونٹس ہیں ۔

    ایم کیو ایم کے رہنما نے مزید کہا کہ نادر اکمل لغاری نے کہا وہ سندھی ہیں، تقسیم نہیں ہونے دیں گے، نادر لغاری صاحب جتنے سندھی آپ ہیں اتنے ہی ہم سب بھی ہیں، خدارا اہل سندھ پر رحم کریں اور نفرتوں کے بیج نہ بوئیں۔

    انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے مطالبے کی حمایت اورمخالفت ہوئی ہے، ہمیں اپنی غلطیوں سے سبق سکھنا چاہیئے، جہاں 50لاکھ کی آبادی ہوتی ہے وہاں نیا انتظامی یونٹس بنادیا جاتا ہے، ن لیگ نے منشور میں سرائیکی اور ہزارہ صوبہ بنانے کا وعدہ کیا تھا،ہم نےسندھ کی تقسیم کی بات کی تھی، نہ کی ہے اور نہ کریں گے۔

  • ملک میں نئے انتظامی یونٹس بنانےکی ضرورت ہے، الطاف حسین

    ملک میں نئے انتظامی یونٹس بنانےکی ضرورت ہے، الطاف حسین

    کراچی:ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ ملک میں نئےانتظامی یونٹس بنانے کی ضرورت ہے، ملک میں نئےصوبے قائم اور بلدیاتی انتخابات نہ کرائے گئے تو خدا نخواستہ ملک بھی نہیں رہے گا۔

     قائد الطاف حسین کا نائن زیرو پر اپنی اکسھٹویں سالگرہ کےتقریب سے ویڈیولنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کو بچانا ہے تو مقامی حکومتوں کا نظام واپس لایا جائے۔

    الطاف حسین کا کہنا تھا کہ سوائے پاکستان کےکوئی ملک نہیں، جہاں اٹھارہ سےبیس کروڑعوام کے لیے چار صوبے ہوں، ملک میں نئے صوبے یا انتظامی یونٹ نہ بنائےگئے تو خدا نخواستہ ملک دنیا کے نقشے سے مٹ جائے گا۔

    الطاف حسین نے کہا ہے کہ چیف جسٹس پر دھاندلی کا الزام لگے تو فوج کوعوام کے ساتھ دینے کیلئے تیار رہنا چاہیے،اس موقع پرایم کیو ایم کے قائد کا کہنا تھا کہ ملک چلانا سویلینز کا کام ہے، فوج کا کام ملک کا دفاع مضبوط کرنا ہے۔

    اپنےخطاب میں الطاف حسین نےآپریشن ضرب عضب میں شہید ہونے والےفوجیوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا، اس موقع پر کارکنوں نے اپنے قائد کے ساتھ تجدیدِ عہد وفا بھی کیا۔

  • نئے صوبے بنانےکی تجویز وقت کی اہم  ضرورت ہے, ایم کیو ایم رابطہ

    نئے صوبے بنانےکی تجویز وقت کی اہم ضرورت ہے, ایم کیو ایم رابطہ

    کراچی:ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن میاں عتیق کہتےہیں کہ الطاف حسین کی بیس نئے صوبےبنانےکی تجویز وقت کی اہم ضرورت ہے۔

     رابطہ کمیٹی کے رکن میاں عتیق کا کہنا تھا کہ ملک کی معاشی ترقی میں حائل مشکلات کا واحد حل نئے صوبوں کا قیام ہے ان کا کہنا تھا کہ صوبے لسانی بنیادوں پرعمل میں نہ لائے جائیں بلکہ انتظامی بنیادوں پرتشکیل دیئے جائیں جبکہ رکن رابطہ کمیٹی افتخار اکبر رندھاوا کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ الطاف حسین کی نئے صوبوں کی تشکیل کی تجویزملک کی بقاء سلامتی کے لئےضروری ہے اورنئےصوبوں کے قیام سےعوام کے حالات بھی بہتر ہونگے۔

  • عمران فاروق کی شہادت کا دکھ ہمیشہ تازہ رہے گا، الطاف حسین

    عمران فاروق کی شہادت کا دکھ ہمیشہ تازہ رہے گا، الطاف حسین

    لندن: متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے ایم کیوایم کے شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق کوان کی تنظیمی خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ حق پرست شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

    ڈاکٹرعمران فاروق شہید کی چوتھی برسی کے موقع پرالطاف حسین نے اپنے خصوصی بیان میں کہا ہے کہ حق پرستی کی جدوجہد میں کسی بھی باطل قوت کے سامنے سرنہیں جھکایا۔

    انہوں نے کہا اس جدوجہد میں ڈاکٹرعمران فاروق کوبھی ہم سے جدا کردیاگیاجن کی شہادت کبھی نہ ختم ہونے والا دکھ ہے،ان کا کہنا تھا تمام تر ظلم اور جبرکے باوجود تحریک کے شہداء کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور حق پرستی کی جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔

  • ارکان اسمبلی و سینییٹرز نے اپنے استعفےالطاف حسین کوبھجوادیئے

    ارکان اسمبلی و سینییٹرز نے اپنے استعفےالطاف حسین کوبھجوادیئے

    کراچی: ایم کیوایم رابطہ کمیٹی،اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اورسینیٹرز نے اپنے استعفےالطاف حسین کوبھجوادیے، الطاف حسین کی جانب سے قیادت سے دستبرداری کے اعلان کے بعد ایم کیوایم کےتمام شعبہ جات نےتنظیمی کام روک دیے ہیں ۔

    ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے اپنی نااہلی کا اعتراف کر تے ہوئے تمام تر ذمہ داریاں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے سپرد کردیں اور اپنے استعفی الطاف حسین کو ارسال کر دیئے ہیں۔

    اس کے ساتھ ساتھ ایم کیو ایم کے سات سینیٹرز، چوبیس ارکان قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے اکیاون اراکین نےالطاف حسین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئےاپنی نشستوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔تمام اراکین نے اپنے استعفے الطاف حسین کو بھجوادیئے ہیں۔

  • کراچی:سانحہ سی ویو کی تحقیقات کی جائیں گی، خالد مقبول

    کراچی:سانحہ سی ویو کی تحقیقات کی جائیں گی، خالد مقبول

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی نے سی ویو سانحے کے ذمہ داروں کا تعین کرنے اور سانحہ سی ویو کی تحقیقات کرانے اور آئندہ ایسے سانحہ سے بچنے کیلئے قانون سازی کرانے پر زور دیا ہے ۔

    خالد مقبول صدیقی نے سی ویو واقعے پرانتہائی رنج وغم کا اظہار کیا، اُن کا کہنا تھا کہ واقعے کی ذمہ داری کسی ایک پرنہیں بلکہ تمام متعلقہ لوگوں پرعائد ہوتی ہے، کسی ایک شخص کو الزام دینا ٹھیک نہیں، انہوں نے کہا کہ خدمتِ خلق فاؤنڈیشن کے رضاکار پہلے دن سے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

  • الطاف حسین کی علامہ طالب جوہری اور شہید مبارک رضا کاظمی کے لواحقین سے تعزیت

    الطاف حسین کی علامہ طالب جوہری اور شہید مبارک رضا کاظمی کے لواحقین سے تعزیت

    ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے معروف دانشور،مبلغ اور مذہبی اسکالرعلامہ طالب جوہری کےداماد مبارک رضا کاظمی کےسفاکانہ قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نےعلامہ طالب جوہری سمیت مبارک رضا کاظمی شہید کے تمام سوگوارلواحقین سےدلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں ایک مخصوص مکتبہ فکر کے افراد کی ٹارگٹ کلنگ کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن پرسوالیہ نشان ہے۔

    الطاف حسین کا کہنا ہےکراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کےباوجود شہر میں امن وامان کی صورتحال خراب ہے،سفاک قاتلوں اورجرائم پیشہ عناصرکےخلاف موٴثرکارروائی کے بجائے امن وامان کی بہتری کے کھوکھلےدعوے کیے جارہے ہیں ۔

    الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مبارک رضا کاظمی شہیدکےقاتلوں کو گرفتارکرکےسخت ترین سزا دی جائے۔

    ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرخالد مقبول صدیقی اور حیدرعباس رضوی نے بھی علامہ طالب جوہری کے گھرجا کران سے تعزیت کی اس موقع پرانکا کہنا تھا کراچی میں روزانہ آٹھ سے دس لاشیں گرر ہی ہیں لیکن جوابدہ کوئی نہیں۔