Tag: MQM rabta committe

  • ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اجلاس، اہم فیصلے کئے گئے

    ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اجلاس، اہم فیصلے کئے گئے

    کراچی /لندن : متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین کی سربراہی میں رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے ارکان کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت بھی شریک تھے ۔

    اجلاس میں رابطہ کمیٹی کی جانب سے ایم کیوایم کے رہنماؤں ، ذمہ داروں اورکارکنوں کی غیرقانونی اور غیرآئینی گرفتاریوں پر گہری تشویش کااظہار کیا گیا اور گرفتارشدگان کی قانونی معاونت کے حوالہ سے مختلف تجاویز پر غوروخوض کیا گیا۔

    اجلاس میں گرفتارشدگان کی قانونی معاونت کے نظام کو مزیدبہتر اور منظم بنانے کیلئے ایم کیوایم کی لیگل ایڈ کمیٹی کی تنظیم نوپر بھی تبادلہ خیال کیاگیا ۔

    اجلاس میں متفقہ طورپر سینئر ترین قانون داں اورمعروف سیاستداں ڈاکٹر محفوظ یارخان کو ایم کیوایم کی لیگل ایڈ کمیٹی کا صدر بنانے کا فیصلہ کیاگیاہے۔

    جبکہ لیگل ایڈ کمیٹی کے موجودہ صدر نعیم صدیقی ، لیگل ایڈ کمیٹی کے نائب صدر کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ قائد تحریک الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی ہے ۔

  • محمد انور ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کی رکنیت سے سبکدوش

    محمد انور ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کی رکنیت سے سبکدوش

    لندن: متحدہ قومی مومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے محمد انور کو رابطہ کمیٹی کی رکنیت سے سبکدوش کردیا۔

    ایم کیو ایم کے جاری اعلامیے کے مطابق ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت کی صدارت میں رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سینئر رکن محمد انور کو خرابی صحت اور مسلسل علالت کے سبب رابطہ کمیٹی کی رکنیت سمیت تمام تر تنظیمی ذمہ داریوں سے سبکدوش کر دیا گیا۔

    ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اب تنظیمی امور پر محمد انور سے رابطہ نہ کریں۔

    رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ محمد انور علالت کی وجہ سے صحیح طور پر کام نہیں کرسکتے۔ متعدد امراض کے باعث انہیں طبی معائنے کے لئے آئے دن ڈاکٹروں کے پاس جانا پڑتا ہے۔

    واضح رہے کہ محمد انور کا شمار ایم کیو ایم کے سینئر رہنماؤں میں ہوتا ہے، محمد انور ان دنوں منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت پر ہیں۔

  • الطاف حسین کا شکوہ ، قائم علی شاہ کا جواب شکوہ

    الطاف حسین کا شکوہ ، قائم علی شاہ کا جواب شکوہ

    کراچی : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے شکوہ کیا ہے کہ آصف زرداری اور وزیراعلٰی قائم علی شاہ نے ان کا ٹیلی فون نہیں اٹھایا۔

     ایم کیوایم کےقائد نےکہا کہ وزیراعلٰی سندھ ضعیف العمری کےباعث میری بات نہیں سمجھ سکے، جس پرانہوں نے فون رکھ دیا، الطاف حسین بعد میں فون ملاتے رہے لیکن قائم علی شاہ نے فون نہیں اٹھایا۔

     الطاف حسین نے کہا کہ آصف علی زرداری کو بھی دو ٹیلی فون نمبروں پر متعدد بار فون کئے لیکن وہاں کسی نے فون نہیں اٹھایا، الطاف حسین کا کہنا تھا کہ سندھ میں آگ لگی ہوئی لیکن قائم علی شا ہ اور آصف علی زرداری کا غیر ذمہ دارانہ رویہ افسوسناک ہے ۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے جواب شکوہ دیتے ہوئے کہا کہ مصروفیت کے باوجود الطاف حسین کا فون اٹھایا ، ان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین فون پر جذباتی لگ رہے تھے۔

    انہوں نےکہا کہ میٹنگ چھوڑ کرالطاف حسین کا فون سنا لیکن انھوں نےجذبات میں فون رکھ دیا،جبکہ ان کا کہنا تھا فون الطاف حسین کی جانب سے رکھا گیا۔

    بعد ازاں متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی لندن کے ارکان کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے غیرذمہ دارانہ رویہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی گئی ۔

     

  • رابطہ کمیٹی کی کارکنوں کی اندھا دھند گرفتاریوں کی شدید مذمت

    رابطہ کمیٹی کی کارکنوں کی اندھا دھند گرفتاریوں کی شدید مذمت

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز، پولیس اورسادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں کے ہاتھوں ایم کیوایم کارکنوں کی اندھا دھند گرفتاریوں کی شدید مذمت کی ہے۔

    اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کے نام پر ایم کیوایم کو نشانہ بنایا جارہا ہے، رمضان شروع ہوتے ہی ایم کیوایم کے عہدیداروں اور کارکنوں کی گرفتاریوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

    گزشتہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران رینجرز اور پولیس کے ہاتھوں ایم کیوایم کے اکتیس کارکنان اور ذمہ داران گرفتار کرکے غائب کردیئے گئے ہیں، گرفتار کارکنوں کو عدالت میں پیش نہیں کیا جارہا۔

    رابطہ کمیٹی نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ گرفتاریوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز بلند کریں۔

  • لندن پولیس کی وضاحت کے بعد ایم کیوایم کا میڈیا ٹرائل بند ہوجانا چاہیے، رابطہ کمیٹی

    لندن پولیس کی وضاحت کے بعد ایم کیوایم کا میڈیا ٹرائل بند ہوجانا چاہیے، رابطہ کمیٹی

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہےکہ لندن پولیس کی وضاحت کے بعدطارق میر کے حوالے سے ایم کیوایم کا میڈیا ٹرائل بند ہو جاناچاہیے۔

     ایک بیان میںرابطہ کمیٹی نے کہاکہ طارق میرکا جعلی اورخودساختہ بیان سامنے آنے پر ایم کیوایم کے خلاف بہت زہر اگلا گیا، لیکن بی بی سی پر ہی میٹروپولیٹن پولیس کاوضاحتی بیان آگیاہے کہ پاکستان میں میڈیاپرآنے والاطارق میرکامبینہ اعترافی بیان میٹروپولیٹن پولیس کی دستاویز نہیں ہے۔

    رابطہ کمیٹی نے کہاکہ میڈیااورسیاسی مخالفین کو چاہیے کہ وہ ذمہ داری کامظاہرہ کریں اورایم کیوایم کے خلاف اپنی توانائیاں صرف کرنے کے بجائے ملک کودرپیش اصل سنگین مسائل پر توجہ دیں۔

  • الطاف حسین کل ذمہ داران کے اہم اجلاس سے خطاب کریں گے

    الطاف حسین کل ذمہ داران کے اہم اجلاس سے خطاب کریں گے

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے منتخب اراکین، تنظیمی شعبہ جات اور ونگز کے ذمہ داروں کا اہم اجلاس کل شام 4 بجے منعقد کیاجائے گا۔

    اجلاس سے قائد تحریک الطاف حسین اہم خطاب کریں گے ۔ یہ اجلاس عزیزآباد کے لال قلعہ گراؤنڈ میں منعقد کیاجائے گا۔

    جس میں حق پرست ارکان سینیٹ، قومی وصوبائی اسمبلی ،ایلڈرز ونگ ، شعبہ خواتین، اے پی ایم ایس او، لیبرڈویژن اورریزیڈنٹس کمیٹیوں سمیت ایم کیوایم کے تمام تنظیمی شعبہ جات اور ونگز کے ذمہ داران شرکت کریں گے۔

    اجلاس کے شرکاء سے الطاف حسین اہم خطاب کریں گے ۔ دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے منتخب ارکان، ایم کیوایم کے تمام شعبہ جات اورونگز کے ذمہ داران پرزوردیا ہے کہ وہ لال قلعہ گراؤنڈ میں منعقدہ اجلاس میں بھرپورشرکت کریں اور وقت کی پابندی کا خصوصی خیال رکھیں۔

  • کے الیکٹرک بجلی کی مطلوبہ فراہمی میں ناکام ہو گئی، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی

    کے الیکٹرک بجلی کی مطلوبہ فراہمی میں ناکام ہو گئی، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے رمضان المبار ک کے مہینے میں کراچی میں بجلی کی فراہمی کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گر می کی انتہائی شدت کے باعث شہر میں بجلی کی مانگ میں اضافہ ہواہے۔

    لیکن کراچی الیکٹرک بجلی کی مطلوبہ طلب پورا کرنے میں ناکام ہوچکی ہے جس کے سبب شہر میں صورتحال تشویشناک حد تک خراب ہو چکی ہے۔

    رابطہ کمیٹی نے کہا کہ بجلی کی طلب اور رسد میں واضح کمی کے سبب شہر کے مختلف علاقوں میں تار ٹوٹنے، فیڈرز ٹرپ کرجانے اور کے الیکٹرک کے نظام میں فنی خرابیوں میں اضافہ ہواہے اور ہزاروں شکایتیں دور کرنے کیلئے کے الیکٹرک کے پاس مناسب تعداد میں گاڑیاں بھی نہیں ہیں جو کے الیکٹرک کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

    رابطہ کمیٹی نے کے الیکٹرک کی انتظامیہ سے مطالبہ کیاکہ وہ فنی خرابیوں کو جلد از جلد ٹھیک کرنے کیلئے اقدامات کریں کیونکہ انتہائی شدید گرمی اور روزے کے دوران بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کے سبب پانی کی فراہمی میں تعطل کے سبب شہری شدید اذیت کا شکار ہو رہے ہیں جس سے شہریوں کے صبر کاپیمانہ لبریز ہورہاہے۔

    رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ کے الیکٹرک کی انتظامیہ کو پابند کریں کہ وہ کراچی میں بجلی کی مطلوبہ طلب کو پورا کرنے کیلئے فوری بہتر اقدامات بروئے کار لائیں تاکہ سحر و افطار سمیت گرمی کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جاسکے۔

  • ایم کیو ایم کا چمن سے گرفتار 2 افراد سے لا تعلقی کا اعلان

    ایم کیو ایم کا چمن سے گرفتار 2 افراد سے لا تعلقی کا اعلان

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ نے چمن سے پکڑے گئے دو افراد سے لا تعلقی کا اعلان کر دیا ۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ پاک افغان بارڈر سے گرفتار ہونے والے دو افراد خالد شمیم اورمحسن نامی افراد کا ایم کیوایم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

    رابطہ کمیٹی نے ایک بیان میں کہا کہ ان دونوں افراد کے بارے میں گزشتہ چار سال سے دعویٰ کیاجاتارہا کہ انہیں گرفتارکیاجاچکا ہے۔

    رابطہ کمیٹی نے کہا کہ اس سے قطع نظرکہ یہ افرادکون ہیں،کب پکڑے گئےاور کہاں پکڑے گئے اورکس کی تحویل میں تھے؟ ہمارامؤقف یہ ہے کہ ان افرادکاایم کیوایم سے کوئی تعلق نہیں۔

  • ایم کیو ایم نے کل پورے سندھ میں ہڑتال کی کال دیدی

    ایم کیو ایم نے کل پورے سندھ میں ہڑتال کی کال دیدی

    کراچی / لندن : متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے ارکان کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں صوبہ سندھ کیلئے پیش کردہ بجٹ2015ء کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں کہا گیا کہ پیپلزپارٹی نے متعصبانہ اورعوام دشمن بجٹ پیش کرکے سندھ کے عوام کے درمیان نفرت اورعصبیت کی دیوارکھڑی کرنے کی کوشش کی ہے جس کے خلاف ایم کیوایم نے کل بروز اتوار پورے سندھ میں شٹرڈاوٴن ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے۔

    اراکین نے کہا کہ عوام ایم کیوایم کی ہڑتال کی اپیل کا بھرپورساتھ دیں اور متعصبانہ بجٹ کے خلاف ٹرانسپورٹ، کاروباراوردیگر سرگرمیاں مکمل طورپر بند رکھیں۔

    اجلاس میں اس بات پر شدید مایوسی کا اظہار کیا گیا کہ ایم کیوایم کے اراکین اسمبلی کی جانب سے شیڈوبجٹ اور تحریری تجاویز جمع کرانے کے باوجود پیپلزپارٹی کی حکومت نے صوبہ سندھ خصوصاً شہری علاقوں میں ترقیاتی امور، عوامی مسائل کے خاتمہ اور روزگار کی فراہمی کیلئے نہ تو قلیل المعیاد اور نہ ہی طویل المعیاد منصوبے رکھے ہیں جس کی وجہ سے ان علاقوں میں تیزی سے بڑھتا ہوا احساس محرومی شدید ترہوگا۔

    اجلاس میں رابطہ کمیٹی کے ارکان نے سندھ اسمبلی میں پیش کردہ متعصبانہ ، نفرت انگیز اور شہری سندھ دشمن بجٹ کو مستردکرتے ہوئے کل بروز اتوار کو سندھ بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کافیصلہ کیا ہے ۔

    اجلاس میں رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کراچی سمیت سندھ بھرکے تمام چھوٹے بڑے تاجروں ،صنعتکاروں ، دکانداروں اور ٹرانسپورٹرز سے اپیل کی کہ وہ نفرت انگیز بجٹ کے خلاف اپنی کاروباری، تجارتی اور دیگر سرگرمیاں مکمل بند کرکے ہڑتال کی اپیل کا بھرپورساتھ دیں۔

    اجلاس میں کہاگیا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے سندھ بالخصوص شہری سندھ دشمن بجٹ پیش کرکے ایک مرتبہ پھر اپنی متعصبانہ ، شاوٴنسٹ اور نسل پرستانہ سوچ کا مظاہرہ کیا ہے جسے ایم کیوایم کسی بھی صورت قبول نہیں کرے گی اور عوام دشمن بجٹ کی ایک ایک شق کے خلاف ہرپلیٹ فارم پر آواز احتجاج بلند کرے گی۔

    اجلاس میں مزید کہاکہ گیا کہ بجٹ 2015ء صوبہ سندھ بالخصوص شہری سندھ دشمنی پر مبنی بجٹ ہے ،یہ بجٹ، سندھ کے اتحادکو پارہ پارہ کرنے ، سندھ دھرتی کے مستقل باشندوں کے درمیان ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضاء میں نفاق پید ا کرنے ، سندھی اور مہاجر عوام کو ایک دوسرے کے قریب آنے سے روکنے کی سازش کے تحت بنایاگیا ہے ۔

    پیپلزپارٹی نے متعصبانہ اورعوام دشمن بجٹ پیش کرکے سندھ کے عوام کے درمیان نفرت اورعصبیت کی دیوارکھڑی کرنے کی کوشش کی ہے جس کے خلاف ایم کیوایم نے کل بروز اتوار پورے سندھ میں شٹرڈاوٴن ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے ۔

    رابطہ کمیٹی نے کراچی سمیت سندھ بھرکے تاجروں ، صنعتکاروں، دکانداروں اورٹرانسپورٹرز سے اپیل کی کہ وہ پیپلزپارٹی کی جانب سے پیش کردہ نفرت انگیز بجٹ کے خلاف اپنا احتجاج رجسٹرکرائیں ۔

    ایم کیوایم کی ہڑتال کی اپیل کا بھرپورساتھ دیں اور متعصبانہ بجٹ کے خلاف ٹرانسپورٹ، کاروباراوردیگر سرگرمیاں مکمل طورپر بند رکھیں۔

  • ایم کیو ایم کا 22 مئی سے عوامی احتجاج کا اعلان

    ایم کیو ایم کا 22 مئی سے عوامی احتجاج کا اعلان

    کراچی: ایم کیو ایم نے پانی کی قلت کے خلاف بائیس مئی سے احتجاجی مظاہرہ کا اعلان کیا ہے، رابطہ کمیٹی نے کہا کہ مصنوعی قلت کی وجہ سے کراچی تھر کا منظر پیش کررہاہے۔

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے متحدہ قومی مومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رہنما حیدرعباس رضوی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم انتہائی مجبوری میں احتجاج کی کال دے رہی ہے، ایم کیو ایم کے احتجاج پر امن ہونگے۔

     حیدر عباس رضوی نے کہا کہ ایم کیو ایم پانی کیلئے سندھ بھر میں مظاہرے کرے گی، کراچی کو پانی کی بوند بوند کے لیے ترسایا جا رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مصنوعی قلت کی وجہ سے کراچی تھر کا منظر پیش کررہاہے، پیر یکم جون کو سکھر،2جون نوابشاہ میں مظاہرہ کرینگے، 4جون کو میرپور خاص اور5جون کو حیدرآباد میں مظاہرہ ہوگا، 6جون کو کراچی میں پانی کی کمی کے خلاف بڑا مظاہرہ ہوگا۔