Tag: MQM rabta committe

  • عمران خان الطاف فوبیا میں مبتلا ہیں، رابطہ کمیٹی

    عمران خان الطاف فوبیا میں مبتلا ہیں، رابطہ کمیٹی

    کراچی: ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے عمران خان الطاف فوبیا میں مبتلا ہیں کراچی کے بارے میں بات کرنے سے پہلے عمران خان خیبرپختونخوا کو طالبان سے آزاد کرائیں۔

    ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے بارے میں بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے، رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے عمران خان الطاف فوبیا میں مبتلا ہیں ۔ عمران خان کو معلوم ہے کہ کراچی کے حلقہ دوسوچھیالیس میں ضمنی انتخاب نہیں جیت سکیں گے اسی لیے وہ اوچھے ہتکنڈوں پر اتر آئے ہیں

     رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے الطاف حسین پر تنقید کرنے والے عمران خان کا اصل چہرہ تو لوگوں نےاسلام آباد میں دھرنے کے دوران دیکھ لیا جہاں وہ جمہوریت کے خاتمے کے لیے کسی امپائر کی انگلی کا انتظار کرتے رہے ۔

     رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے عمران خان کراچی پر قبضے کا جو خواب دیکھ رہے ہیں وہ کبھی پورا نہیں ہوگا، کراچی کے باشعور عوام ماضی کی طرح اس بار بھی اپنے اتحاد سے سازشی ہتھکنڈوں کو ناکام بنادیں گے ۔

  • پی ٹی آئی کے کارکنان نے یادگارشہدا کی بے حرمتی کی، حیدرعباس رضوی

    پی ٹی آئی کے کارکنان نے یادگارشہدا کی بے حرمتی کی، حیدرعباس رضوی

    کراچی: ایم کیوایم کے رہنما حیدر عباس رضوی کا کہنا ہے تحریک انصاف کے کا رکنان نے شہدا یادگار پر کھڑے ہوکر متحدہ کو گالیاں دیں جس پر اہل محلہ اشتعال میں آئے۔

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے متحدہ قومی مومنٹ کے رہنما حیدرعباس رضوی کا کہنا تھا کہ الیکشن میں حصہ لینا تمام جماعتوں کا حق ہے ہم چاہتے ہیں کہ حلقے میں پرامن طورپرانتخابات ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ کسی کی بھی آزادی اظہار کو ختم کردیا جائے، اس قسم کا واقعہ آگے پیش نہ آئے،ضابطہ اخلاق طے کرنا چاہیے۔

    حیدرعباس رضوی نے کہا کہ ہم نے کبھی کسی سیاسی جماعت کے دفترکے سامنے جلسہ نہیں کیا،تحریک انصاف کے طرزعمل سے عوام کا دل نہیں جیتا جاسکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو زبردستی پریس کانفرنس کرنے سے روکا گیا،عمران اسماعیل سمیت کسی رہنما کو جناح گراؤنڈ میں کوئی روک ٹوک نہیں تھی، تحریک انصاف کی شرانگیزی کی مذمت کرتے ہیں۔

  • تحریک انصاف طالبان کا سیاسی ونگ ہے، رابطہ کمیٹی

    تحریک انصاف طالبان کا سیاسی ونگ ہے، رابطہ کمیٹی

    کراچی: ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف طالبان کا سیاسی ونگ ہے۔

    ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف اور عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیا، کنور نوید کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں نے پی ٹی وی پر حملہ کیا تو عمران خان نے شاباش دی۔

    ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف طالبان کا سیاسی ونگ ہے،ان کا کہنا تھا کہ کراچی والے اگر ان کو ووٹ دیں تو اچھے ہیں۔

    اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر نے عمران خان کو خبردار کیا کہ آئندہ کراچی کی عوام کے لیے نازیبا الفاظ استعمال نہ کریں، وسیم اختر نے کہا کہ این اے دو سو چھیالیس سے حق پرست امیدوار ہی کامیاب ہوگا۔

  • ایم کیوایم کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے نئے ارکان کے ناموں کا اعلان

    ایم کیوایم کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے نئے ارکان کے ناموں کا اعلان

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل تنظیم نو کی گئی ہے اور نئے ارکان کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    متحدہ قومی موومنٹ کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل میں رابطہ کمیٹی کے سابقہ ارکان، منتخب ارکان اسمبلی اور ایم کیوایم کے مختلف شعبہ جات کے سینئر ارکان شامل ہیں، ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان کی باہمی مشاورت کے بعد سینٹرل ایگزیکٹو کونسل میں مزیدارکان بھی شامل کیے جائیں گے۔

    ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کومزید فعال بنانے کیلئے از سرنوتشکیل کی گئی۔

    سینٹرل ایگزیکٹو کونسل ملک بھرمیں تنظیمی امور بہتر بنانے کیلئے رابطہ کمیٹی کو اپنی سفارشات پیش کرے گی، سینٹرل ایگزیکٹو کونسل ایم کیوایم کاآئین تشکیل دے گی اور موجودہ آئین میں ترمیم بھی کرسکے گی۔

    الطاف حسین نے کہا کہ جبرکا کوئی بھی ہتھکنڈہ ایم کیوایم کے ذمہ داران کو خوف زدہ نہیں کرسکتا۔

    سی ای سی کے ارکان کو غیرتنظیمی سرگرمیوں میں ملوث افراد کی معطلی یا اخراج کی سفارش کا اختیاربھی ہوگا۔

  • صولت مرزا کی سزا پر عملدرآمد ایک ماہ کیلئے موخر

    صولت مرزا کی سزا پر عملدرآمد ایک ماہ کیلئے موخر

    اسلام آباد: مچھ جیل میں سزائے موت کے منتظرصولت مرزا کی سزا پر عملدرآمد ایک ماہ کیلئے موخر کردیا گیا،صولت مرزا وعدہ معاف گواہ بھی بن سکتے ہیں۔

    کے ای ایس سی کے مینجننگ ڈائرکٹر شاہد حامد سمیت تین افرادکے قتل کے جرم میں سزائے موت کے منتظر صولت مراز کی پھانسی ایک ماہ کیلئے موخر کر دی گئی ۔

    صولت مرزا کی جانب سے سرکاری حکام کو معلومات دینےسے متعلق بیان کےبعد حکومت نے صولت مرزا کابیان ریکارڈ کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے ، تحقیقات کمیٹی صولت مرزا کا بیان ریکارڈ کرنے کیلئے آج مچھ پہنچے گی۔

     ذرائع کے مطابق کمیٹی میں وفاقی اور صوبائی سطح کے افسران شامل ہیں، گزشتہ شب صولت مرزا نے ایک بیان میں ایم کیوا یم کے قائد الطاف حسین ، گورنر سندھ عشرت العبادخان اور دیگر سینئر رہنمائوں پر سنگین الزامات عائد کئے تھے ۔

  • صولت مرزا کےبیان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، فروغ نسیم

    صولت مرزا کےبیان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، فروغ نسیم

    کراچی: ایم کیو ایم کے رہنما بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ صولت مرزا کےبیان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں،وعدہ معاف گواہ نہیں بنایاجاسکتا۔

    خورشید بیگم میموریل ہال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیوایم کے سینیٹر فروغ نسیم نے کہا کہ ایم کیوایم صولت مرزاکےبیان کو مستردکرتی ہے،صولت مرزا کےبیان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔ صولت مرزا کے معاملےکو اقوام متحدہ میں لےکرجائیں گے۔

    فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ صولت مرزا کا بیان جاری کرنا بدنیتی پر مبنی ہے، صولت مرزا کو وعدہ معاف گواہ نہیں بنایا جاسکتا، اپیلیں خارج ہونے کے بعد 164 کا بیان نہیں ہوتا، سزا یافتہ مجرم کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔

    فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم قائد الطاف حسین اور گورنر سندھ عشرت العباد الزامات کی تردید کرچکے ہیں،افسوس ہوتاہےکہ بے بنیاد الزامات لگا کر قانون سے کھلواڑ کیا جارہا ہے۔

    فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ صولت مرزا نے ٹرائل کے دوران یہ باتیں کیوں نہ کہیں، مجرم کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا جارہا ہے اس کا نوٹس لیا جائے ۔

     انہوں نے چوہدری نثار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار صاحب یہ کیا ہورہا ہے، آپ تو بہت شریف آدمی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک جمہوریت پسند جماعت ہے، اس پر میڈیا ٹرائل فوری طور پر بند کیا جائے ۔

    بیرسٹر سیف کاکہنا تھا کہ وکلاء بھی کہہ رہے ہیں کہ یہ بے بنیاد الزام ہے، حکومت کو ایم کیو ایم پسند نہیں۔

  • ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا صولت مرزا کے بیان پر شدید ردعمل

    ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا صولت مرزا کے بیان پر شدید ردعمل

    کراچی : ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے صولت مرزا کے الزامات کو میڈیا ٹرائل قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

    ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے صولت مرزا کے بیان پر شدید ردِعمل کا اظہار کیا ہے، رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ صولت مرزا کا ویڈیو پیغام پاکستانی تاریخ کی انوکھی مثال ہے، آج تک ڈیتھ سیل سے کسی بھی قیدی کاویڈیو بیان نشرنہیں کیا گیا۔

    رابطہ کمیٹی نے کہا کہ بیان سچ ہوتا توعدالتی کارروائیوں میں یہ باتیں ضرورسامنے لائی جاتیں۔

    رابطہ کمیٹی نے اپنے بیان میں سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ سزائےموت کے درجنوں قیدیوں کے اس طرح بیان نشر کیوں نہیں کیے جاتے، رابطہ کمیٹی کے زمہ داران نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان اور عوام کو ورغلانے کی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔

    خیال رہے کہ صولت مرزا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایم کیوایم میں جو بھی مشہور ہو جاتا ہے اسے تحریک سے ہٹا دیا جاتا ہے ، میں نشان عبرت ہوں، عظیم احمد طارق کو الطاف حسین کے حکم پر قتل کیا گیا تھا۔

    صولت مرزا کا اپنے ویڈیو بیان میں مزید کہا کہ ایم کیو ایم کی لیڑر شپ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہے،صولت مرزا نے ایم کیو ایم کے کارکنان سے اپیل کی  ایم کیو ایم میں شامل کارکن مجھ سےعبرت حاصل کریں، ہمیں استعمال کرنے کے بعد ٹشو پیپر کی طرح پھینک دیا جاتا ہے۔

    گورنر سندھ کے حوالے سے  کے صولت مرزا نے انکشاف کیا کہ گورنر ہاؤس سے مجرموں کو تحفظ دینے کا کام لیا جاتا ہے۔

  • کوئی چاہ رہا ہے کہ ایم کیوایم اور رینجرزکے درمیان کوئی نا اتفاقی ہو، فروغ نسیم

    کوئی چاہ رہا ہے کہ ایم کیوایم اور رینجرزکے درمیان کوئی نا اتفاقی ہو، فروغ نسیم

    کراچی :ایم کیو ایم لیگل ایڈ کمیٹی کے رکن سینیٹر فروغ نسیم  کا کہنا ہے کہ  شاید کوئی یہ چا ہ رہا ہے کہ ایم کیو ایم اور رینجرز کے درمیان کوئی نااتفاقی ہو۔

    اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم لیگل ایڈ کمیٹی کے رکن سینیٹر فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ الطاف حسین نے ایف آئی آر درج ہونے سے پہلے ہی تمام مس انڈراسٹینڈنگ کلیر کردی تھی

    انکا کہنا تھا کہ ایف آئی آر اگر کسی ایک ملک میں درج ہو اور دوسرے ملک کو اس کی کاپی دی جائے تو اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہوتی۔

    فروغ نسیم کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ایک ذمہ دار سیاسی جماعت ہے اور جمہوریت کے لئے وہ اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔

    دوسری جانب ایم کیوایم رابطہ کمیٹی  کا کہنا تھا کہ الطاف حسین پر مقدمے کا آئین اور قانون میں رہتے ہوئے دفاع کریں گے، خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ قاتل آگے بڑھ رہے ہیں، ستم توڑنے کی تیاری ہورہی ہے۔

    رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن کےاجلاس کےبعد کہا گیا کہ ایم کیوایم کےقانونی ماہرین جائزہ لے رہےہیں،بادی النظرمیں الطاف حسین کےخلاف لگائےجانےوالےالزامات حقائق کےخلاف ہیں ،الطاف حسین کےخلاف ماضی میں بھی اس طرح کے الزام لگائےجاتےرہے ہیں ،رابطہ کمیٹی نےکارکنوں سےاپیل کی کہ وہ پرامن رہیں۔

  • چھاپہ چند مطلوب افراد کیلئے تھا تو 120 افراد کو کیوں گرفتار کیا گیا، حیدرعباس رضوی

    چھاپہ چند مطلوب افراد کیلئے تھا تو 120 افراد کو کیوں گرفتار کیا گیا، حیدرعباس رضوی

    کراچی: حیدر عباس رضوی کہتےہیں نائن زیرو پرچھاپہ اختیارات سےتجاوزہے، دفاترمیں توڑپھوڑکی گئی، چھاپہ چند مطلوب افرادکےلیےتھا تو ایک سوبیس افراد کیوں گرفتارکیےگئے۔

    ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ممبر حیدر عباس رضوی کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چھاپوں کے دوران ایم کیو ایم کے کارکنان کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے، کیا ہمارے کارکنان جنگی قیدی ہیں جو عدالت میں آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر لایا جاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ رینجرز کی جانب سے نائن زیرو اور اطراف میں چھاپا مارا گیا، نائن زیرو اور اسکے اطراف کے لوگوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کے بعد مختلف باتیں کی جارہی ہیں چھاپے کے بعد الزام تراشیوں کا ایک سلسلہ شروع ہوا۔

    حیدر عباس رضوی نے کہا کہ الطاف حسین کی رہائشگاہ، ایم کیو ایم کے دفاتر پر توڑ پھوڑ کی گئی، رینجرز کی بھاری نفری نے چھاپا مارا اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی گئی، انہوں نے سوال کیا کہ الطاف حسین کی ہمشیرہ سائرہ بیگم کےگھر پر چھاپا کیوں مارا گیا؟ الطاف حسین کی ہمشیرہ کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، قائدِ تحریک کے رشتے دار کو بھی گرفتار کیا گیا، جو ایم کیو ایم میں نہیں ہے۔

    حیدر عباس رضوی نے مطالبہ کیا کہ ہائیکورٹ پر مشتمل کمیشن تشکیل دیا جائے جو وقاص کے قتل کی تحقیقات کرے، تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ وقاص علی شاہ کو کسی اور نے گولی ماری۔

    انہوں نے کہا کہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ نائن زیرو سے بھاری تعداد میں اسلحہ بر آمد کیا گیا اور نیٹو کا اسحلہ برآمد ہوا ہے جبکہ امریکی وزارت خارجہ نے تردید کردی کہ کراچی سے اسلحے کی ترسیل نہیں ہوئی، ان کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے اسلحہ لائسنس جاری کرائےگئے۔

    حیدرعباس رضوی نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کے تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں، انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن بلا تفریق ہونا چاہیے، کراچی میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوتی ہے توسب سے زیادہ فائدہ ایم کیو ایم کو ہوگا، سمجھ نہیں آرہا کہ کس سے انصاف مانگیں۔  ان کا کہناتھا کہ ایم کیو ایم کے ذمےدار،کارکنان، باورچی، ڈرائیورز کو بھی گرفتارکیا گیا،نائن زیرو کے باورچی کو خطرناک ٹارگٹ کلر بناکر پیش کیا گیا، باورچی نورالدین عسکری ونگ کا ٹارگٹ کلر تھا تو اس کو کیوں چھوڑا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ  نائن زیرو ” نو گو ” ایریا نہیں ، اگر نائن زیرو نو گو ایریا ہوتا تو اس سے متصل مسجد میں ہر جمعرات کو اجتماع ہوتا ہے جبکہ خورشید میموریل ہال کے ساتھ ہی واقع امام بارگاہ میں ہزاروں لوگ نماز جعمہ ادا کرنے کیسے آتے؟ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے بتایا تھا کہ 90 طالبان کی ہٹ لسٹ پر ہے، نائن زیرو میں حفاظتی اقدامات کی وجہ سے بیریئرز لگائے گئے تھے۔

  • عمران خان کو الطاف فوبیاہو گیا ہے، رابطہ کمیٹی

    عمران خان کو الطاف فوبیاہو گیا ہے، رابطہ کمیٹی

    کراچی: ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ عمران خان کو الطاف فوبیاہو گیا ہے، وہ حقیقی دہشتگردوں کی دوسری شکل ہیں۔

    نائن زیرو پر چھاپےکے حوالے سے عمران خان کےبیان پر رد عمل میں رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو ذہنی دیوالیہ پن کے شکار شخص سے چھٹکارہ حاصل کر لینا چاہیئے۔

    رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ عمران خان نے خود پی ٹی وی اسٹیشن اور پارلیمنٹ ہائوس پر حملہ کرایا، عمران خان نے پولیس پارٹی پر حملہ کر کے گرفتار شدگان کوچھڑوایا اور انہیں بنی گالہ میں پناہ دی۔

    رابطہ کمیٹی کے مطابق پولیس افسران کو گولی مارنے اور پھانسی دینے کی دھمکیاں دینے والےعمران خان اسٹیبلشمنٹ کے کاندھے پر سوار ہو کر کراچی پر قبضے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔

    عمران خان حقیقی دہشتگردوں کی دوسری شکل ہیں،رابطہ کمیٹی تحریک انصاف ذہنی دیوالیہ شخص سے چھٹکارہ پائے، رابطہ کمیٹی عمران خان نے ٹی وی اسٹیشن اور پارلیمنٹ پر حملہ کرایا۔