Tag: MQM rally

  • پیپلزپارٹی کا ایم کیوایم کی ریلی کے جواب میں ریلی نکالنے کا اعلان

    کراچی : پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم کی ریلی کے جواب میں ریلی نکالنے کا اعلان کرتے ہوئے پیپلزپارٹی لسانیت کے خلاف اس ریلی کو کامیاب بنائے گی، ہماری ریلی وزیراعظم کے بیانیے کو مسترد کردے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اتوار کو ایم کیوایم کی ریلی کے مقابلے میں ریلی نکالنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عائشہ منزل سے ریلی کا آغا دوپہر 2بجے ہوگا، پوری کوشش ہے کہ ریلی کے دوران ایس اوپیز پر عمل ہو۔

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی ریلی کراچی کےامن اورترقی کی ضامن ہوگی، پیپلزپارٹی کےکارکنان اورہمدردریلی میں شرکت کریں گے ، ثابت ہوجائے گا کہ کراچی کےعوام کس کے ساتھ ہیں۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ ایم کیوایم لسانیت کی سیاست کو فروغ دے رہی ہے، پی پی کا منشور ہے کہ سندھ کے لوگ مل کر رہیں، پیپلزپارٹی لسانیت کے خلاف اس ریلی کو کامیاب بنائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پچھلے دنوں ایم کیوایم نے جو ریلی نکالی عوام نے مسترد کردی، ایم کیوایم جس علاقےکواپنی جاگیرسمجھتی تھی وہاں پیپلزپارٹی جلسہ کرچکی ، ریلی میں ثابت کریں گے کراچی کے لوگ پیپلزپارٹی کیساتھ ہیں۔

    سعید غنی نے کہا انتخابی نتائج تبدیل کردیئےجائیں تو اس کاعلاج کسی کے پاس نہیں، وزیراعظم کے پیپلزپارٹی سے متعلق بیان کی مذمت کرتاہوں، پی ٹی آئی اور ایم کیوایم کا اصل چہرہ کراچی والوں کے سامنے آرہے ہے۔

    رہنما پی پی کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم نے ماضی میں کراچی والوں کی زندگی اجیرن بنائی ، پی ٹی آئی بھی ایم کیوایم طرز پر چل رہی ہے، سب نے دیکھا ایم کیوایم ریلی میں کرائے پر لوگوں کو لائی ، جو تقسیم، لسانیت کی بات کرتے ہیں ہم ان کیخلاف بات کرتے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کراچی نے ایم کیوایم کی تقسیم کی سیاست کو مسترد کردیا ، پی ٹی آئی بھی مخالفین کو برداشت نہیں کرنا چاہتی ہے ، ہماری ریلی وزیراعظم کے بیانیے کو مسترد کردے گی۔

  • متحدہ کا مردم شماری نتائج کے خلاف ریلی منسوخ کرنے کا فیصلہ

    متحدہ کا مردم شماری نتائج کے خلاف ریلی منسوخ کرنے کا فیصلہ

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے مردم شماری نتائج کے خلاف 16 ستمبر کو نکالی جانے والی ریلی منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد میں رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں خواجہ اظہار پر ہونے والے حملے اور اُس کے بعد پیدا ہونے والی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    متحدہ ذرائع کے مطابق اجلاس میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر 16 ستمبر کی ریلی کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کا باضابطہ اعلان کل پریس کانفرنس کے ذریعے کیا جائے گا۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز پر ہونے والی پریس کانفرنس میں ڈاکٹر فاروق ستار آئندہ کے لائحہ عمل کا بھی اعلان کریں گے جبکہ خواجہ اظہار پر ہونے والے حملے اور کارروائیوں سے متعلق بھی اہم نکات اٹھائیں گے۔

    پڑھیں: مردم شماری میں شہری آبادی دیوارمیں چُنوادی گئی، فاروق ستار

    یاد رہے کہ مردم شماری کے نتائج سامنے آنے کے بعد ایم کیو ایم نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اسے دھاندلی زدہ قرار دیا تھا اور 10 ستمبر کو ریلی نکالنے کا اعلان بھی کیا تھا تاہم سیکیورٹی خدشات کی بناء پر ریلی کو 16 ستمبر تک ملتوی کردیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ بائیس اگست کو ایک سال مکمل ہونے پر ایم کیو ایم کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس بلائی گئی تھی جس میں سیاسی جماعتوں نے شرکت سے انکار کردیا تھا جبکہ  پی ایس پی، ایم کیو ایم حقیقی اور آل پاکستان مسلم لیگ نے آمادگی ظاہر کردی تھی۔

    سیاسی جماعتوں کی عدم شرکت پر ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ نے پریس کانفرنس میں سیاسی جماعتوں سے گلے شکوے کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنہوں نے ہمارا بائیکاٹ کیا اب لوگ اُن کا بائیکاٹ کریں گے، ہم نے وطن سے محبت کے لیے ہر قدم اٹھایا لہذا ہمیں تسلیم کیا جائے۔

    یہ بھی یاد رہے کہ رواں ماہ کی 2 تاریخ کو نماز عید کی ادائیگی کے بعد متحدہ رہنماء خواجہ اظہار پر نامعلوم افراد کی جانب سے قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ محفوظ رہے تھے جبکہ اُن کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار نے جام شہادت نوش کیا تھا، محافظوں کی فائرنگ سے ایک حملہ آور ہلاک ہوا جس کی شناخت ڈاکٹر حسان کے نام سے ہوئی تھی۔

  • کراچی:ریلی نکالنے پر ایم کیوایم کے10 رہنماؤں کیخلاف مقدمہ

    کراچی:ریلی نکالنے پر ایم کیوایم کے10 رہنماؤں کیخلاف مقدمہ

    کراچی : احتجاجی ریلی نکالنے پر فاروق ستار،حیدرعباس رضوی اور واسع جلیل سمیت ایم کیوایم کے دس رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، جس کی کاپی اے آروائی نیوز نے حاصل کرلی۔

    کراچی میں ایم کیوایم کی بلااجازت احتجاجی ریلی کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، سولجر بازار تھانے میں ایم کیو ایم کے دس رہنماؤں سمیت پندرہ سو سے زائد نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا.

    جس میں فاروق ستار،وسیم اختر،حیدرعباس رضوی،واسع جلیل،فیصل سبزواری، کنور نوید جمیل،محمد حسین، نسرین جلیل، کمال پاشااورخالد کو نامزد کیا گیا.

    مقدمے میں احتجاجی ریلی میں لوگوں کو جمع کرنے، مرکزی شارع بلاک کرنے اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کی دفعات شامل کی گئیں، ایف آئی آر کی کاپی اےآروائی نیوز نے حاصل کرلی۔

    دوسری جانب واسع جلیل نے اپنے ٹویٹ میں مقدمے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت ذہنی توازن کھو چکی ہے، وہ لندن میں موجود ہیں اسکے باوجود ان پربھی مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    یاد رہے کہ ایم کیوایم نے کارکنان کی گرفتاریوں کےخلاف گزشتہ روز ریلی نکالی تھی.