Tag: MQM resignation issue

  • ایم کیو ایم کو منانے کی ذمہ داری ایک بارپھر مولانا کے حوالے

    ایم کیو ایم کو منانے کی ذمہ داری ایک بارپھر مولانا کے حوالے

    اسلام آباد: ایم کیوایم کے انکار کے بعدحکومت نے ایک بار پھر مولانا فضل الرحمان سے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی درخواست کردی جبکہ استعفوں کی واپسی کیلئے الطاف حسین سے بات کرنے کی بھی درخواست کردی۔

    تفصیلات کے مطابق امتحدہ قومی موومنٹ کاحکومت سےمذاکراتی عمل ختم کرنےکا اعلان ن لیگ پھر متحرک ہوگئی، وزیرِاعظم نے ایم کیو ایم کو منانے کی ذمہ داری اسحاق ڈار کے سپرد کی، انکا کہنا تھا کہ مولانافضل الرحمان استعفوں کے مسئلے پر کردار ادا کریں۔

    وزیراعظم کی ہدایت پر اسحاق ڈار نے مولانافضل الرحمان سے رابطہ کیا اور ان سے استعفوں کی واپسی کی لئے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے رابطے کی درخواست کی، حکومتی درخواست کے بعد مولانا نے ایم کیوایم رہنما فاروق ستار سے رابطہ کرلیا، فاروق ستار نے فضل الرحمان کو لیگیوں کے غیر سنجیدہ رویے سے آگاہ کیا۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمٰن نے ایم کیو ایم کے مطالبات دہرائے۔

    اس سے قبل ڈاکٹر فاروق ستار نے حکومت سے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، فاروق ستار کا شکوہ تھا کہ حکومت کا رویہ سنجیدہ نہیں ۔ایم کیوایم کی سیاسی اورفلاحی سرگرمیوں اورالطا ف حسین کےخطاب پرپابندی ہے۔

    دوسری جانب اسلام آباد ایئر پورٹ پر ایم کیو ایم کے وفد نے سید خورشید شاہ سے بھی ملاقات کی، متحدہ کےوفد نے پی پی رہنماء سے موجودہ سیاسی صورتحال اور استعفوں سےمتعلق اہم گفتگو کی۔

  • کراچی : مولانا فضل الرحمان آج رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کریں گے

    کراچی : مولانا فضل الرحمان آج رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کریں گے

    کراچی : جمیعت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان آج ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کریں گے۔

    مولانا فضل الرحمان نے ایم کیو ایم کے اسمبلیوں سے مستعفی ارکان کو منانے کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں، مولانا فضل الرحمان آج کراچی پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کریں گے، ایم کیو ایم کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو حلیم کھانے کی دعوت دی گئی تھی جو انھوں نے قبول کر لی تھی۔

    ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے الطاف حسین سے بات چیت کے بعد را بطہ کمیٹی سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے، زرائع کا کہنا ہے کہ الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی سے مذاکرات کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

    ملاقات میں مولانا فضل الرحمان رابطہ کمیٹی اور دیگر اراکین اسمبلی سے استعفوں کے معاملے پر تبادلہ خیال کریں گے، ملاقات میں کراچی آپریشن اور مانیٹرنگ کمیٹی پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ وزیرِاعظم نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو ایم کیوایم کے اراکین اور اسمبلیوں میں واپس لانے کا ٹاسک دیا تھا، مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے دوران ایم کیوایم کے ارکین کے استعفوں پر مشاورت کی۔