Tag: MQM resolution

  • ایم کیو ایم نے ملک میں نئے صو بوں کے قیام کیلئے قرارداد قومی اسمبلی میں جمع کرادی

    ایم کیو ایم نے ملک میں نئے صو بوں کے قیام کیلئے قرارداد قومی اسمبلی میں جمع کرادی

    اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ نے ملک میں نئے صو بوں کے قیام کیلئے قرارداد قومی اسمبلی میں جمع کرادی۔

    قرارداد ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی ساجد احمد نے قومی اسمبلی کے سیکریٹریٹ میں جمع کرائی، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ملک میں بیس نئے صوبے قائم کئے جائیں۔

    پاکستان میں نئے صو بوں کے قیام کا مطالبہ اتنا ہی پرانا ہے جتنی پاکستان کی سیاسی تاریخ، ون یونٹ میں صوبوں میں اضافے کے بجائے انہیں ضم کیا گیا۔

    دو ہزار تیرہ کے انتخابات سے پہلے پنجاب میں مزید صو بوں کے قیام کی تیزباز گشت سنا ئی دی، قراردادیں بھی آئیں کمیٹی بھی بنی لیکن رات گئی بات گئی۔