Tag: MQM Song

  • میں نے کوئی دھمکی نہیں دی دھمکی تو عمران خان نے دی تھی، الطاف حسین

    میں نے کوئی دھمکی نہیں دی دھمکی تو عمران خان نے دی تھی، الطاف حسین

    کراچی: الطاف حسین کا کہنا ہے کہ انہوں نے کوئی دھمکی نہیں دی، دھمکی تو عمران خان نے دی، نائن زیرو پر چھاپہ مارنے پر اعتراض نہیں، ایم کیو ایم میں کوئی عسکری ونگ نہیں۔

    ایم کیو ایم کے اکتیسویں یوم تاسیس کے موقع پر متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہناتھا کہ ملک میں ایک غریبوں کا اور دوسرا امیروں کانظام ہے، آئین وقانون کااطلاق اورآئین کی تمام شقیں صرف غریبوں پرلاگو ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میرے سوا تمام سیاستدان اسٹیٹس کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں، ایم کیوایم غریب اورمتوسط طبقےسےتعلق رکھنےوالی واحد جماعت ہے میں ایک نظام کی جدوجہد کررہا ہوں جس کااطلاق امیر، غریب دونوں پرہو، سیاست دانوں نےکروڑوں روپے کے قرضے لیےاورمعاف کرائے۔سندھ میں کاروکاری کےنام پرماری جانےوالی خواتین کےملزمان کوکبھی سزاہوئی، کسی جاگیردارکوآج تک سزا ہوتےہوئے نہیں دیکھاہے۔

    الطاف حسین نے کہا کہ میرے گھرچھاپا مارنا تھا تو مجسٹریٹ سےسرچ وارنٹ لےکرآتے، نائن زیروکوئی کعبہ یامدینہ نہیں ایک لیڈرکی رہائشگاہ ہے، مجھےنائن زیروپرچھاپامارنےپرکوئی اعتراض نہیں, میرے گھرسرچ وارنٹ لےکرآتےاورمیری بہن کےگھربھی سرچ وارنٹ لیکرآتے۔

    الطاف حسین کا کہنا ہے کہ انہوں نے کوئی دھمکی نہیں دی، دھمکی تو عمران خان نے دی ،تقریر کا متن حکومت جہاں چاہے لے جائے،میں نے دھمکی دی ہی نہیں، یہ نہ سمجھیں کہ میں فوج کے ساتھ لڑنا چاہتا ہوں، فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے لیڈرز، گلوبٹ کی پرورش کرنے والوں کو کیا ہار ڈالنے چاہییں؟ کیافضل الرحمان کی گاڑی میں اسلحہ ہوتا ہے یانہیں؟ مذہبی رہنماؤں کااسلحے سے کیا تعلق، وہ بھی اسلحہ لےکرچلتےہیں، عمران خان اوردیگرسیاست دان اسلحہ رکھیں توجائزہے؟ ہمارےپاس کوئی عسکری ونگ نہیں۔انہوں نے سوال کیا کہ جماعت اسلامی والوں کےگھروں سےطالبان کےلوگ نکلےیامتحدہ والوں کے لوگ نکلے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کی حمایت میں ایم کیوایم نےکراچی میں ملین ریلی نکالی، دہشتگردوں کے خلاف فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کو تیار ہوں، یہ نہ سمجھیں کہ میں فوج کے ساتھ لڑنا چاہتا ہوں، فوج میرے وطن کی محافظ ہے،ہاں ان کی وکالت کرتاہوں، فوج کی وجہ سے ہی اب بھی ملک بچا ہوا ہے، اگر الطاف حسین کیخلاف مقدمہ چلا تو عمران خان کیخلاف بھی چلے گا

    الطاف حسین نے آخر میں کارکنان کو وصیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارےدرمیان جرائم پیشہ افرادکےلیےکوئی جگہ نہیں، انہوں نے کہا میں ماردیا جاؤں یا پھانسی لگادیا جاؤں تو تحریک کا مشن ختم نہ کرنا،میرے برطانیہ میں بھی بہت دشمن ہیں۔

  • ایم کیوایم کا اکتیس واں یوم تاسیس جوش و خروش سے منایا جائے گا

    ایم کیوایم کا اکتیس واں یوم تاسیس جوش و خروش سے منایا جائے گا

    کراچی: ایم کیوایم کااکتیس واں یوم تاسیس آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں روایتی جوش و خروش سے منایا جائے گا ۔

    یوم تاسیس کے موقع پر ملک بھر اور دنیا کے بیشتر ممالک میں اجتماعات منعقد ہوں گے ۔ یوم تاسیس کے بڑے اجتماعات پشاور ، کوئٹہ ، راولپنڈی ، لاہور ، ملتان ، سکھر ، حیدرآباد جبکہ مرکزی اجتماع جناح گرائونڈ عزیز آباد میں دوپہر دوبجے منعقد ہوگا۔ یوم تاسیس کے اجتماعات سے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین بیک وقت تاریخ اور فکر انگیز ٹیلی فونک خطاب کریں گے ۔

    ایم کیوایم کے 31ویں یوم تاسیس کے موقع پر جاری ایک بیان میں ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم صرف مہاجروں کے لئے ہی نہیں بلکہ ملک بھر کے محروم ومظلوم عوام کے حقوق کے حصول کی جدوجہدکرنے والی واحد سچی حق پرست تحریک ہے ۔

    انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم18مارچ 1984ء کووجودمیں آئی اوریہ وہ واحدعوامی تحریک ہے جسے کراچی یونیورسٹی میں قائم ہونے والی طلبہ تنظیم ” آل پاکستان مہاجرا سٹوڈینٹس آرگنائزیشن “نے جنم دیا۔ اس تحریک نے اپنے قیام سے پہلے اورابتدائی ایام سے ہی طرح طرح کی آزمائشوں اورکٹھن حالات کاسامنا پڑالیکن تحریک کے پرعزم، وفاشعار، جانبازاورجانثارکارکنوں نے اپنی جانوں کانذرانہ پیش کیالیکن تحریک کاسفررکنے نہیں دیا۔

    یاد رہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے جامعہ کراچی سے اپنی تحریک کا آغاز کیا ابتدائی نصب العین طلنہ کی جدوجہد تھا ، 11 جون 1978 کو اے پی ایم ایس او کی بنیاد رکھی ، سیاسی میدان میں اکتیس سال پورے کرنے والی جماعت کے قائد الطاف حسین نے 98 فیصد غریب عوام کی آواز کو سیاسی ایوانوں تک پہنچانے کے لئے اٹھارہ مارچ 1984 کو مہاجر قومی مومنٹ کے نام سے عوامی جماعت تشکیل دی۔

    سن 1997 میں اس جماعت نے خود کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لئے اپنا نام سرکاری طور پر مہاجر قومی مومنٹ سے بدل کر متحدہ قومی مومنٹ رکھ دیا۔