Tag: MQM strike

  • کراچی آپریشن کو کسی صورت متاثر نہیں ہونے دیں گے، وزیر اعلیٰ سندھ

    کراچی آپریشن کو کسی صورت متاثر نہیں ہونے دیں گے، وزیر اعلیٰ سندھ

    کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ قانون کے مطابق کارروائی پر احتجاج بلاجواز ہے، ایسی ہڑتالوں یا احتجاج سے کراچی آپریشن کو متاثر نہیں کیا جاسکتا۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کی جانب سے ڈاکٹر فاروق ستار کے گھر پر چھاپے کے خلاف پریس کلب پر احتجاج کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ اور کراچی آپریشن کے کپتان اچانک پریس کلب پہنچ گئے۔

    پریس کلب میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائم علی شاہ نے کہا کہ ’’ہڑتالیں کراچی آپریشن کو کسی صورت متاثر نہیں کرسکتیں، اگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے قانون کو مدنظر رکھتے ہوئے کارروائی کی گئی تو اس پر احتجاج کا جواز پیدا نہیں ہوتا‘‘۔

    ایم کیو ایم پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ’’ کچھ لوگ پانی اور عوام کی تکالیف پر سیاست کرتے ہیں اور غصے سے بھرے لوگوں کو جمع کر کے وزیراعلیٰ ہاؤس کا رُخ کرتے ہیں۔

    وزیر اعلیٰ نے کہا پانی کے مسئلے کے لیے کے فور منصوبے پر کام جاری ہے اور اس ضمن میں وفاق سے تعاون مانگا ہے۔

     

  • ایم کیو ایم نے ہڑتال کی کال واپس لے لی

    ایم کیو ایم نے ہڑتال کی کال واپس لے لی

    کراچی : ڈی جی رینجرز کی جانب سے محمدہاشم کےقتل کی تحقیقات اور قاتلوں کی گرفتاری کی یقین دہانی کے بعد ایم کیو ایم نے ہڑتال کی کال واپس لے لی۔

    ڈی جی رینجرزسندھ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ محمد ہاشم کے قتل کی تحقیقات کی جائے گی، انکا کہنا تھا کہ محمد ہاشم کا قتل شہر کے امن کے خلاف سازش ہے، قاتلوں کو گرفتار کیا جائے گاچاہے وہ کہیں بھی چھپے ہوں۔

    ترجمان رینجرزکا کہنا تھا کہ قتل کسی کا بھی ہو قابلِ مذمت ہے۔

    واضح رہے کہ رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم کے کارکن محمد ہاشم کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے آج کراچی سمیت سندھ بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔

    دوسری جانب صوبائی وزیرداخلہ سہیل انورسیال نے سندھ بھر میں پولیس کو ہائی الرٹ کردیا ہے، انکا کہنا تھا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینےکی اجازت نہیں دی جائیگی۔

  • کراچی:ایم کیو ایم کی کال پر آج یومِِ سوگ منایا جارہا ہے

    کراچی:ایم کیو ایم کی کال پر آج یومِِ سوگ منایا جارہا ہے

    کراچی : پولیس کے مبینہ تشدد سے کارکن کی ہلاکت اور ایم کیو ایم کے رہنماء عامر خان پر مقدمے  کے خلاف ایم کیوایم کی جانب سے یوم سوگ منایا جا رہا ہے، پیٹرول پمپس اور کاروباری مراکز بند، سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ کم ہے ۔

     پولیس حراست میں کارکن کی ہلاکت پر ایم کیو ایم کے سوگ کا آج دوسرا دن ہے، ایم کیوایم نے سوگ کا اعلان کرتے ہوئے تاجروں سے کاروبار بند رکھنے اور ٹرانسپورٹرز سے گاڑیاں سڑکوں پر نہ لانے کی اپیل کی تھی، کراچی میں صبح کھلنے والی دکانیں اور ہوٹل بند ہیں، سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے دفاتر اور مزدوری کیلئے جانے والے افراد کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ ا، سرکاری اور نجی اداروں میں بھی حاضری معمول سے کم ہے۔

    یومِ سوگ کے باعث کراچی یونیورسٹی ، اردو سائنس یونیورسٹی اور تمام کالجز کی پرچے ملتوی کردیئے گئے ہیں تاہم ضیاءالدین میڈیکل یونیورسٹی کے تحت آج پرچے ملتوی نہیں کیے گئے، انتظامیہ نے طلباء کو فون کالز اور ٹیکس میسیجز کے ذریعے اطلاع دی ہے کہ غیرحاضری کی صورت میں دوبارہ پرچے کیلئے پندرہ ہزار روپے جرمانہ بھرنا پڑے گا۔

    ایم کیو ایم کےکارکن کی پولیس حراست میں ہلاکت کیخلاف حیدرآباد سمیت اندرون سندھ کےکئی شہروں میں سوگ منایا جا رہا ہے، پیٹرول پمپس اورکاروباری مراکز بند ہیں جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ بھی کم ہے۔

    حیدرآباد میں یومِ سوگ پرسڑکوں پر سناٹا اورمارکیٹیں ویران ہیں ٹریفک نہ ہونےکی وجہ سےعوام کوشدید مشکلات کا سامنا ہے، ٹنڈو الہ آدم اور گرد و نواح میں تجارتی مراکز اور پیٹرول پمپس بند ہیں جبکہ سڑکوں پرٹریفک بھی کم ہے۔

    نوابشاہ میں بھی تاجربرادری کی جانب سے ایم کیو ایم کے یوم سوگ کی حمایت کی گئی، کاروبار مکمل طور پر بند ہیں، میرپور خاص اور سکھر میں بھی یوم سوگ منایا جارہا ہے، اسٹیشن چوک، پوسٹ آفس چوک، سبزی منڈی، میرواہ روڈ سمیت دیگرعلاقوں میں کاروباری مراکز اور پیٹرول پمپس بند رہے، سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ بھی کم ہے۔

    گزشتہ روز وزیرِاعلی سندھ کا کہنا تھا کہ کارکن کی ہلاکت پر انکوائری کمیٹی بنا چکے ہیں، امید ہے الطاف حسین سوگ کی کال واپس لیں گے، وزیر اعلی سندھ نےایم کیو ایم کےکارکن کی ہلاکت پر لواحقین کو انصاف اورمعاوضہ فراہم کرنےکی یقین دہانی کرائی ہے

    اس سے قبل نائن زیرو پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے ارکان کا کہنا تھا کہ وسیم کو سادہ لباس اہلکاروں نے تشدد کرکے ماورائےعدالت قتل کیا۔ وزیراعلی نے ایف آئی آرصرف عوام کی آنکھوں میں دُھول جھونکنےکےلیےدرج کرائی، کنور نوید جمیل نے مطالبہ کیا کہ جوڈیشل کمیشن بناکرفوری لاپتہ کارکنان کوبازیاب کرایاجائے اور قاتلوں کو سزا دی جائے۔