اسلام آباد: ایم کیو ایم نے نیب کو مزید فعال بنانے اور نیب آرڈیننس میں ترمیم کرکے نیا قانون وضع کرنے کے لیے قرارداد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرا دی۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قرارداد ایم کیو ایم کے رہنما علی رضا عابدی، عبدالوسیم، شیخ صلاح الدین اور ساجد احمد کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ قرارداد میں ایم کیو ایم رہنماؤں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ کرپشن ملک کے لیے ناسور بن چکا ہے۔
متحدہ رہنماؤں کی جانب سے قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ کرپشن کے خاتمے میں نیب ناکام ثابت ہوا ہے، نیب آرڈیننس میں ترمیم کرکے اسے مزید فعال اور مضبوط بنایا جائے تاکہ نیب کرپٹ مافیا کے خلاف موثر کارروائی کر سکے۔