Tag: MQM Target Killer Arrest

  • کراچی پولیس کی کارروائی، ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار

    کراچی پولیس کی کارروائی، ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار

    کراچی: شہر قائد کے علاقے ملیر کھوکھراپار میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر کھوکھراپار میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر رضا الدین عرف رضا بھائی کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم نے اے ایس آئی سمیت دو پولیس اہلکاروں کو ہلاک کیا تھا، ملزم رضا الدین ملیر سیکٹر کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا انچارج تھا۔

    واضح رہے کہ آج صبح کراچی کے علاقے گلبہار میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم مارا گیا تھا اور 2 زخمی ہوگئے تھے۔

    ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا تھا، پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان توصیف، راقب اور آصف سگے بھائی ہیں، دوستوں کے ساتھ مل کر ڈکیتیاں کرتے تھے۔

    مزید پڑھیں: کراچی: پولیس مقابلے میں 1 ڈاکو ہلاک، 2 زخمی

    ایس ایس پی عارف اسلم کا کہنا تھا کہ تینوں ملزمان گھر میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے تھے، ملزمان کچھ عرصہ قبل ہی جیل سے رہا ہوکر آئے تھے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی پولیس نے نیو ٹاؤن کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی سیکیورٹی کمپنی بنا کر عوام کو لوٹنے والے 5 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق کارروائی کے دوران پولیس نے جعلی سیکیورٹی کمپنی کے دفتر سے درجنوں موٹر سائیکلیں اور غیرقانونی اسلحہ برآمد کیا تھا، کارروائی کے دوران مختلف اقسام کے ہتھیار برآمد کیے گئے تھے۔

    پولیس نے خاتون پاکستان کالج کے قریب کارروائی کرتے ہوئے سیکیورٹی یونیفارم میں ملبوس ڈکیت گروہ کا سرغنہ آصف کو اس کے 4 ساتھیوں سمیت گرفتار کیا تھا۔

  • بدنام زمانہ ٹارگٹ کلر رئیس مما 20روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    بدنام زمانہ ٹارگٹ کلر رئیس مما 20روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    کراچی : انٹرپول کی مدد سے ملائیشیا سے گرفتار ہونے والے ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر کو بیس روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا، ملزم نے ابتدائی تفتیش میں اہم انکشافات کیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سنگین جرائم میں کراچی پولیس کو مطلوب ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر رئیس مما نے تفتیش میں بڑے انکشاف کر دیئے۔ پولیس نے ان انکشافات کی تحقیقات کے لئے جےآئی ٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

    قتل، دہشت گردی، بھتہ خوری  اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث  مطلوب مبینہ ٹارگٹ کلر رئیس مما پولیس کی گرفت میں آگیا، ایم کیو ایم کورنگی کے سابق سیکٹر انچارج کو انٹرپول کی مدد سےملائیشیا سے گرفتارکر کے گزشتہ روز پاکستان لایا گیا۔

    ملزم کو کراچی ایئر پورٹ سے پولیس نے اپنی حراست میں لے لیا، ملزم رئیس مما کو آج سندھ ہائی کورٹ میں پیش کیا گیا، اس موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے، عدالت نے پولیس کی استدعا پر ملزم کو بیس دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

    پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ وہ ایم کیو ایم لندن رابطہ کمیٹی کے انچارج حماد صدیقی کا فرنٹ مین تھا،چکراگوٹھ میں پولیس وین پر فائرنگ کی تھی،جس میں بارہ سے زائد اہلکاروں کو موت کے گھاٹ اتارا گیا۔

    مزید پڑھیں:  ٹارگٹ کلر رئیس مما انٹرپول کے ذریعے گرفتار، ملزم ملائیشیا سے پاکستان منتقل

    اس کے علاوہ ایم کیوایم حقیقی کے درجنوں کارکنوں سمیت لیاری گینگ وار عزیرگروپ کے کمانڈر ملا راجو اور اس کے درجن سے زائد ساتھیوں کو قتل کیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ کورنگی میں چار اور زمان ٹاؤن میں آٹھ مقدمات کا ریکارڈ ملا ہے، رئیس مما سے تفتیش کے لئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ٹارگٹ کلر ضیا عرف پہاڑی گرفتار، 40 سے زائد قتل کا اعتراف

    ٹارگٹ کلر ضیا عرف پہاڑی گرفتار، 40 سے زائد قتل کا اعتراف

    کراچی: رینجرز نے پی آئی بی میں کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر ضیاء الدین عرف پہاڑی کو گرفتار کر لیا،  ملزم نے چالیس سے زائد افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا، ملزم کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔

    ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’’سندھ رینجرز نے خفیہ اطلاع پر پی آئی بی میں کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لائنز ایریا کے سیکٹر انچارج ضیاء الدین عرف پہاڑی کو گرفتار کرلیا۔

    رینجرز اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’’ملزم کا تعلق ایم کیو ایم کے عسکری ونگ سے ہے جو  دورانِ تفتیش 40 افراد کے قتل کا اعتراف کرچکا ہے، جن میں کاروباری شخصیات بھی شامل ہیں۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری اور دیگر سنگین جرائم میں بھی ملوث رہا ہے تاہم اُسے مزید قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ رینجرز نے خفیہ اطلاع پر ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کی رہائش گاہ اور متحدہ کے عارضی مرکز کے قریب سے مشتبہ ٹارگٹ کلر کو گرفتار کیا تھا جس کا تعلق لائنزایریا سے بتایا گیا تھا۔