Tag: MQM vs PPP

  • ایم کیو ایم کارکن کے قتل کا مقدمہ پی پی رہنما ودیگر کیخلاف درج

    ایم کیو ایم کارکن کے قتل کا مقدمہ پی پی رہنما ودیگر کیخلاف درج

    کراچی : ناظم آباد میں گزشتہ روز ایم کیوایم اور پیپلز پارٹی کارکنان کے درمیان ہونے والے جھگڑے کے واقعہ میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

    متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم ) پاکستان نے گلبہار تھانے میں واقعے کا باقاعدہ مقدمہ درج کرادیا
    ایف آئی آر احمد سلیم صدیقی کی مدعیت میں درج کرائی گئی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ مقدمے میں این اے249سے پی پی امیدوار راؤ عبدالوحید کو نامزد کیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ مقدمے میں پی ایس124کے امیدوارعارف قریشی سمیت 25سے30نامعلوم افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ ناظم آباد نمبر 2 میں رات گئے دو سیاسی جماعتوں کے کارکنان میں جھگڑے میں ایک دوسرے پر کرسیاں پھینکیں گئیں اور فائرنگ سے 48 سالہ فراز نامی ایک کارکن جاں بحق اور راؤ طلحہ زخمی ہو گیا تھا۔

  • عوام غیرضروری طورپرگھرسےباہرنہ نکلیں، شرجیل میمن

    عوام غیرضروری طورپرگھرسےباہرنہ نکلیں، شرجیل میمن

    کراچی: سندھ کے صوبائی وزیر بلدیات نے ساحلی علاقوں میں مقیم خاندانوں سے محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی اپیل کردی۔

    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات شرجیل میمن نے بتایا کہ سمندری طوفان نیلوفر جمعرات کو بارہ بجے کے بعد کراچی کی حدود میں داخل ہوگا۔

    شرجیل میمن نے کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں مقیم خاندانوں سے محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی اپیل کی ہے،شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ جمعے کو اسکول بند ہوں گے عوام غیر ضروری نقل وحمل سے پرہیز کریں انہوں نے بتایا کہ ساحل سمندر پر جانے پر دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی گئی ہے۔

  • شازیہ فاروق نے شرجیل میمن سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا

    شازیہ فاروق نے شرجیل میمن سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا

    کراچی: سندھ اسمبلی کی کارروائی کے دوران ایم کیو ایم کے کارکن فاروق دادا کی بیوہ نے شرجیل میمن سے ان کے شوہر کو دہشت گرد کہنے پر معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا۔

    آج سندھ اسمبلی میں قواعدوضوابط کے تحت بجٹ کی ششماہی رپورٹ اسمبلی میں پیش نہ کرنے پرایم کیو ایم نے تحریک استحقاق پیش کی، اجلاس میں سندھ میں لوکل ٹرین سروس کی بحالی کےحوالےسےقرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی، کارروائی کے دوران شرجیل میمن کیجانب سے ایم کیو ایم کے کارکن فاروق دادا کو دہشت گرد کہنے پر انکی بیوہ ممبر اسمبلی شازیہ فاروق نے سخت احتجاج کیا اور کہا کہ شرجیل میمن دہشت گرد کہنے پرمعافی مانگیں۔

    شازیہ فاروق سندھ اسمبلی کےاجلاس سےقبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن کاکہناتھاکہ پیپلز پارٹی کو ردعمل بھی ویسا ہی ملے گا جیسا وہ کرے گی۔خواجہ اظہار الحسن متحدہ کے رہنما کا کہنا تھا کہ جلسوں کیخلاف قرار داد آئے گی توہم بھی اٹھارہ اکتوبر کے جلسے کیخلاف قرارد اد لاسکتے ہیں۔

    دوران اجلاس رکن اسمبلی ارم عظیم کے نیلوفر کے حوالے سے سوال پر صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ حکومت نے ساحلی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

     اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے نیلوفر سے خوفزدہ اراکین سے کہہ دیا کہ جسے نیلوفر کا ڈر ہے وہ اندرون سندھ چلا جائے،ساتھ ہی انہوں نے خوفزدہ افراد کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ حضرت عبداللہ شاہ غازی کی وجہ سے کراچی نیلوفرسے محفوظ رہے گا۔

  • متحدہ میں سندھی بولنے والے ذمہ داروں کا اجلاس آج ہوگا

    متحدہ میں سندھی بولنے والے ذمہ داروں کا اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ کے سندھ بھرکے تمام زونوں کے سندھی بولنے والے ذمہ داروں کا اہم اجلاس آج شام چار بجے لال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادمیں ہوگا۔

    متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق متحدہ سندھ بھرکے تمام زونوں کے سندھی بولنے والے ذمہ داروں کا اہم اجلاس آج شام چار بجے لال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادمیں ہوگا۔ اجلاس سے ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین موجودہ صورتحال کی روشنی میں اہم خطاب کریں گے۔

    متحدہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے سندھ بھرسے ذمہ داروں کی کراچی آمد جاری ہے۔ اجلاس کے انعقادکے سلسلے میں لال قلعہ گراؤنڈمیں تیاریاں بھی جاری ہیں۔

  • اشتعال انگیزبیانات پرصبرو تحمل کامظاہرہ کررہےہیں، شرجیل میمن

    اشتعال انگیزبیانات پرصبرو تحمل کامظاہرہ کررہےہیں، شرجیل میمن

    کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نہیں چاہتی کہ ماحول خراب ہو۔

    وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت نے کبھی نہیں چاہا کہ صوبے میں سیاسی ماحول خراب ہو۔ پیپلز پارٹی عوام میں دوریاں پیدا کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دینگے، سندھ میں تمام افرادآپس میں بھائی چارےکےساتھ رہ رہےہیں۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ دلائل کیساتھ بےبنیادالزامات کاجواب دےسکتےہیں لیکن اشتعال انگیزبیانات پرصبرو تحمل کامظاہرہ کررہےہیں۔

  • ایم کیوایم اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے،شرجیل میمن

    ایم کیوایم اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے،شرجیل میمن

    کراچی: صوبائی وزیرِ اطلاعات شرجیل میمن نے ایم کیوایم سے بیک ڈور مذاکرات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک گورنرسندھ ایم کیو ایم کے وزراء کے استعفے منظورنہیں کرتے تب تک اپوزیشن نشستیں الاٹ نہیں ہوسکتیں۔

    سندھ اسمبلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عوامی مفادات کی خاطرپیپلزپارٹی نے مفاہمت کی پالیسی کواہمیت دی اورآئندہ بھی مفاہمت کے عمل کو جاری رکھا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کسی کے لیے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے لیکن ایم کیو ایم سے بیک ڈور کوئی مذاکرات نہیں ہورہے۔

    سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم اپنے فیصلے پرنظرثانی کرے وزراء کے استعفے گورنرسندھ نے منظور کرنے ہیں جب تک استعفے منظورنہیں ہوتے اُس وقت تک اپوزیشن نشستیں الاٹ نہیں کی جاسکتیں۔