Tag: MQM waseem akhtar

  • عدالت نے وسیم اخترکو طلب کرنے پر الیکشن کمیشن جانے کی اجازت دیدی

    عدالت نے وسیم اخترکو طلب کرنے پر الیکشن کمیشن جانے کی اجازت دیدی

    کراچی : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وسیم اخترکو طلب کرنے پر الیکشن کمیشن جانے کی اجازت دیدی اور درخواست نمٹادی
    عدالت کا کہنا ہے کہ نامزد میئرکراچی وسیم اختر کےالیکشن کمیشن جانے پراعتراض نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ایم کیو ایم کے نامزد مئیرکراچی وسیم اختر کے انتخابات میں شرکت سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔عدالت نےکہا کہ وسیم اختر کےالیکشن کمیشن جانے پر کوئی اعتراض نہیں، الیکشن کمیشن کو اختیار ہے وہ وسیم اختر کو طلب کرسکتی ہے، ایم کیوایم کے نامزد مئیروسیم اختر مختلف کیسز میں جیل کسٹڈی میں ہیں۔


     مزید پڑھیں :  سی ایم ہاؤس کے باہر مظاہرہ، وسیم اختر کی درخواستِ ضمانت منظور


    انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں وسیم اختر کی جانب سے درخواست دائر کی گی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے کراچی میر شپ کے لیے مجھے نامزد کیا گیا ہے جبکہ الیکشن میں کاغذات کی نامزدگی جانچ پڑتال اور حلف برداری کے لیے جیل سے جانے کے لیے اجازت دی جائے۔


     مزید پڑھیں :  وسیم اختر نے سانحہ بارہ مئی کی ذمہ داری قبول کرلی، ایس پی ملیر راؤ انوار کا دعویٰ


    عدالت میں وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ وسیم اختر کو الیکشن کمیشن جانے کی اجازت دی جائے، عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا، عدالت نے کچھ دیر بعد فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ہی معاملہ عدالت کے دائرہ اختیار سے باہر ہے، وسیم اختر متعلقہ فورم سے رجوع کریں۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن خود مختار اداراہ ہے وہ وسیم اختر کو بلواسکتا ہے وسیم اختر ریٹرننگ آفیسر کے سامنے پیش ہو سکتے ہیں یہ فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا، عدالت وسیم اختر کو پیش ہونے کا حکم نہیں دی سکتی۔

  • ایم کیو ایم رہنماء وسیم اختر کی درخواست ضمانت منظور

    ایم کیو ایم رہنماء وسیم اختر کی درخواست ضمانت منظور

    کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے 2 مقدمات میں کراچی کے نامزد میئر اور متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء وسیم اختر کی درخواست ضمانت منظور کرلی جبکہ وسیم اختر سمیت ایم کیو ایم کے دیگر رہنمائوں کے ایک اور مقدمے میں پھر نا قابل ضمانٹ وارنٹ جاری ہو گئے ہیں۔

    سندھ ہائی کورٹ نے 2 مقدمات میں وسیم اختر کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کو 50،50ہزار روپے کے 2 مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا، وسیم اختر پر سپر ہائی وے تھانے اور سہراب گوٹھ تھانے میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات کا اندارج ہوا تھا تاہم ابھی ضمانت کے کا غذات بھی وسیم اختر کے حوالے نہیں ہوئے تھے کہ کراچی کی عدالت نے ان سمیت ایم کیو ایم کے دیگر رہنمائوں کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دئیے۔

    ایم کیو ایم کے رہنماؤں وسیم اختر اور حیدر عباس رضوی نے مختلف مقدمات میں سندھ ہائی کورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائر کی تھیں۔

    یہ مقدمہ سولجر بازار پولیس نے ایم کیو ایم کے 10 رہنماؤں حیدر عباس رضوی، وسیم اختر، رؤف صدیقی، فاروق ستار، نسرین جلیل، واسع جلیل، فیصل سبزواری، خالد، کمال پاشا اور کنورنوید کے خلاف دفعہ 144 اور لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی، روڈ بلاک کرنے اور شہریوں کو ہراساں کرنے کی دفعات کے تحت درج کیا ہے۔

  • ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر اورحیدرعباس رضوی کی ضمانت کیلئے درخواست دائر

    ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر اورحیدرعباس رضوی کی ضمانت کیلئے درخواست دائر

    کراچی : نامزد میئر کراچی اور ایم کیو ایم کے رہنماء وسیم اختر اورحیدرعباس رضوی نے سندھ ہائیکورٹ میں اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کار ہونے کے الزام میں وارنٹ گرفتاری کیخلاف ضمانت کی درخواست دائر کردی۔

    نامزد میئر کراچی وسیم اختر حیدر عباس رضوی کے ہمراہ سندھ ہائیکورٹ پہنچے، وسیم اختر نے اشتعال انگیز میں سہولت کار ہونے سے متعلق مقدمے میں ضمانت کی درخواست دائر کردی۔

    یاد رہے کہ دونوں رہنماؤں کیخلاف اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری کے الزام میں ملیر اورسکھن تھانے میں مقدمات درج ہیں جبکہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کررکھی ہے، وسیم اختر پر ستائیس اور حیدرعباس رضوی کیخلاف تین مقدمات درج ہیں۔

    دوسری جانب نامزد میئر کراچی نے موقف اختیار کیا ہے کہ قومی اداروں کیخلاف اکسانے کا الزام غلط اور بے بنیاد ہے، وسیم اختر نے مقدمہ ختم کرنے کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں پہلے ہی درخواست دائر کررکھی ہے، جسکی سماعت انیس جنوری کو ہے۔