Tag: mqm worker

  • ایسا لگ رہا تھا پولیس نہیں پی پی کی لیاری گینگ وار ہو، عامر خان

    ایسا لگ رہا تھا پولیس نہیں پی پی کی لیاری گینگ وار ہو، عامر خان

    کراچی : وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر پولیس کے لاٹھی چارج کے دوران جاں بحق ہونے والے ایم کیوایم کے کارکن اسلم کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی۔

    متوفی اسلم کے بھائی نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی میت سرد خانے منتقل کردی گئی ہے۔ سرد خانے کے باہر موجود ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما عامر خان بھی موجود ہیں۔

    متوفی اسلم کے بھائی نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی میت سرد خانے منتقل کردی گئی ہے۔ سرد خانے کے باہر موجود ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما عامر خان بھی موجود ہیں۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ظلم اور بربریت کا اظہار کیا ہے، اسلم ہمارے بہت اچھے اورسینئر کارکن تھے۔

    عامر خان نے کہا کہ جب تک پیپلزپارٹی ہے اس ظلم کے خلاف احتجاج جاری ہے، ایسا لگ رہا تھا پولیس نہیں پیپلز پارٹی کی لیاری گینگ وار ہو۔

    مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ ہاؤس پر ایم کیو ایم کے مظاہرین پر پولیس ٹوٹ پڑی

    فضل الرحمان، شاہی سید سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے بھی ظلم کی مذمت کی ہے، اسلم کی نمازجنازہ کے بعد ایف آئی آر ودیگر کارروائیوں کا فیصلہ ہوگا۔

    ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ لاٹھی چارج کے نتیجے میں درجنوں خواتین کارکنان بھی زخمی ہوئیں۔

  • ایم کیوایم نے نوکری کا لالچ دے کر زندگی تباہ کی، گرفتارمبینہ ٹارگٹ کلر کا دعوٰی

    ایم کیوایم نے نوکری کا لالچ دے کر زندگی تباہ کی، گرفتارمبینہ ٹارگٹ کلر کا دعوٰی

    کراچی : گرفتارمبینہ ٹارگٹ کلرنے دعوٰی کیا ہے کہ ایم کیوایم نے نوکری کالالچ دے کر زندگی تباہ کی، پولیس کے مطابق مبینہ ٹارگٹ کلر نے چارافراد کے قتل کا اعتراف کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایک اور مبینہ ٹارگٹ کلر کا اعترافی بیان سامنے آگیا، مبینہ ٹارگٹ کلر نے ایم کیوایم پر زندگی تباہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے، کراچی کے علاقے محمود آباد سے پولیس نے عمران عرف مکینک کو ٹارگٹ کلنگ کے الزام میں گرفتارکیا گیا۔

    اس نے الزام لگایا کہ پارٹی کی ہائی کمان کے حکم پر لوگوں کوقتل کیا، مبینہ ٹارگٹ کلر کا کہنا تھا کہ پارٹی نے نوکری کالالچ دے کرزندگی تباہ کردی۔

    ایس پی کلفٹن کے مطابق ملزم نے ناظم آباد میں چار افراد کوقتل کیا، ملزم گلبہار کے سیکٹر اور جوائنٹ سیکٹر انچارج کے کہنے پر قتل کرتا تھا۔

  • عبید کے ٹو کو گواہ نے فہیم فاروقی کے قتل کیس میں شناخت کرلیا

    عبید کے ٹو کو گواہ نے فہیم فاروقی کے قتل کیس میں شناخت کرلیا

    کراچی : نائن زیرو سے گرفتار عبید کے ٹو کو گواہ نے فہیم فاروقی کے قتل کیس میں شناخت کر لیا۔

    نائن زیرو سے گرفتار ایم کیوایم کے کارکن عبید کے ٹو کو شناختی پریڈ کیلئے عدالت میں پیش کیا گیا، گواہ نے ڈمی افراد کے درمیان عبید کے ٹو کو شناخت کرلیا۔

    عبید کے ٹو کو ٹا رگٹ کلنگ کے تیسرے مقدے میں شناخت کیا گیا ہے، اس سے پہلے اے ایس آئی شہباز اور پولیس اہلکار عامر مختار کےقتل میں گواہ عبید کے ٹو کو شناخت کرچکے ہیں۔

    گزشتہ روز نائن زیرو سے گرفتار عبید کے ٹو سمیت چار ملزمان کی تفتیشی رپورٹ انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں پیش کی گئی تھی۔

    انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں ملزم عبید عرف کے ٹو کی تفتیشی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملزم نے جیلر امان اللہ کا قتل صولت مرزا کو سہولتیں نہ دینے پرکیا اور اسی قتل کے مقدمے میں اشتہاری تھا، ملزم سعید برہم کے جیل سے رہا ہونے کے بعد قتل کی منصوبہ بندی کی گئی۔

    رپورٹ کے مطابق جس کیلئے لیاقت آباد کے اسکول اور ابسرا اپارٹمنٹ میں میٹنگ ہوئی، پندرہ جون دوہزار چھ کو جیلر امان اللہ کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا، ملزم نے انیس سو ستانوے سے لے کر گرفتاری تک اہلکاروں کے قتل کا بھی اعتراف کیا۔

    عبید کے ٹو نے مہاجر قومی موومنٹ کے کارکنوں کو بھی قتل کیا۔

  • کراچی: چنیسر  گوٹھ میں فائرنگ  سےزخمی ایم کیو ایم کا کارکن دم توڑ گیا

    کراچی: چنیسر گوٹھ میں فائرنگ سےزخمی ایم کیو ایم کا کارکن دم توڑ گیا

    کراچی:شہر قائد کےعلاقے چنیسر گوٹھ میں دوماہ قبل فائرنگ سےزخمی سے ہونے والا ایم کیو ایم کا کارکن جاں بحق ہوگیا۔

    ایم کیوایم کے اعلامیہ کے مطابق عیدالاضحی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا   کارکن عبدالقادر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملا۔

    ایم کیو ایم کے مطابق عبدالقادر کراچی مضافاتی کمیٹی کا رکن تھا،کارکن کےقتل پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے اظہارافسوس کیا اور حکومت سے چنیسرگوٹھ واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا جبکہ ایم کیوایم کے رہنمامصطفی عزیزآبادی کا کہنا ہے کہ لیاری کی طرح چنیسرگوٹھ کو دہشت گردوں نے یرغمال بنا رکھا ہے۔

    وزیرداخلہ چنیسرگوٹھ میں دہشت گردی کانوٹس لیں اور ڈی جی رینجرز چنیسرگوٹھ میں بھی کارروائی کریں۔

  • کارکن ساجد کو پولیس اہلکاروں نےاغواکرکے قتل کیا،رابطہ کمیٹی

    کارکن ساجد کو پولیس اہلکاروں نےاغواکرکے قتل کیا،رابطہ کمیٹی

    کراچی:ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے کہا ہےکہ متحدہ کے کارکن ساجد کو پولیس اہلکاروں نےاغواء کے بعد قتل کرکے لاش ندی میں پھینک دی۔

    ایم کیوایم کارکن ساجد کی ماورائے عدلت قتل کے خلاف رابطہ کمیٹی نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک چوبیس کارکنان کو ماورائےعدالت قتل جبکہ کراچی آپریشن کے ایک سال کے دوران سوسے زائد کارکنان قتل کیے جاچکے ہیں۔

    کنورنوید جمیل نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ساجد کو دبئی جانےسے قبل ائیرپورٹ کی پارکنگ سے پولیس اہلکاروں نے نشاندہی کے بعد اغواء کیا اور پھر اسے قتل کر دیا۔

    کنور نوید جمیل نے کہا کہ قاتلوں کی عدم گرفتاری اور محافظ کا قاتل بن جانا عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر سوالیہ نشان ہے،کراچی آپریشن اب فوکسڈ نہیں رہا۔

    ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری کارکنان کے ماورائےعدالت قتل میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

  • اورنگی میں کارکنوں کا قتل،الطاف حسین کی شدید مذمت

    اورنگی میں کارکنوں کا قتل،الطاف حسین کی شدید مذمت

    کراچی: شہر قائد کےعلاقے اورنگی ٹائون میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہو گئے،دونوں افراد کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے،الطاف حسین نے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

    کراچی میں اورنگی ٹاون میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے،ان میں سے ایک کی شناخت ایم کیو ایم کے کارکن جبکہ دوسرے کی ہمدرد کے طور پر کی گئی ہے،ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے واقعے کی شدید مذمت اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

    ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ایم کیو ایم کے کارکنان کے قتل پر اظہار مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ کارکنان کے قتل پر بے حسی کا مظاہرہ کررہی ہے،اورنگی ٹاؤن میں کارکنان کے قتل اور دہشتگردی کے واقعات حکومت سندھ پر سوالیہ نشان ہیں،تسلسل سے ہونے والے واقعات کے باوجود اب تک کسی قاتل کو گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔

    الطاف حسین کا کہنا تھا کہ قاتلوں کی عدم گرفتاری ایک بہت بڑاسوالیہ نشا ن ہے،دوسری طرف ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے قتل کی شدید مذمت کر تے ہو ئے کہا کہ اورنگی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایم کیو ایم کے کارکن اور ہمدرد کا قتل سفاکیت اور بربریت ہے،گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دہشتگردوں نے ایم کیو ایم کے پانچ کارکنان کو شہید کیا ہے،کارکنوں کے قتل کے باوجود حکومت بے حسی کا مظاہرہ کررہی ہے۔

  • کارکنوں کے قتل کے واقعات قابل مذمت ہیں، الطاف حسین

    کارکنوں کے قتل کے واقعات قابل مذمت ہیں، الطاف حسین

    کراچی:متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم اورنگی ٹاﺅن سیکٹرکے کارکن عبدالوحید کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    لندن سے جاری بیان میں الطاف حسین نے کہا ہے کہ گزشتہ روز بھی سفاک دہشت گردوں نے اورنگی ٹاﺅن میں ایم کیوایم کے رکنیت سازی مہم کے کیمپ پر دستی بم سے حملہ کیا تھا جس میں ایک کارکن عبدالجبار شہید اورتین ارکان سندھ اسمبلی سمیت درجنوں کارکنان زخمی ہوئے تھے اور آج پھر سفاک دہشت گردوں نے اورنگی ٹاﺅن کے ایک اور کارکن عبدالوحیدکو فائرنگ کے شہید کردیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔