Tag: mqm workers

  • برطانوی ممبر پارلیمنٹ نازشاہ نے ایم کیوایم کے بانی کی تقریر پر سوال اٹھا دیا

    برطانوی ممبر پارلیمنٹ نازشاہ نے ایم کیوایم کے بانی کی تقریر پر سوال اٹھا دیا

    لندن: برطانیہ کی ہوم افیئرز کی سلیکٹ کمیٹی میں ممبر پارلیمنٹ نازشاہ نے ایم کیوایم کے بانی کی تقریر پر سوال اٹھا دیا،ناز شاہ کا کہنا تھا برطانوی حکومت بانی ایم کیوایم کے حوالے سے نرمی کیوں برت رہی ہے۔

    ایم کیوایم کے بانی کے خلاف مظاہروں کے بعد برطانیہ کی ہوم افیئرز کی سلیکٹ کمیٹی میں بھی سوال اٹھ گیا، برطانوی پارلیمنٹ کی رکن ناز شاہ نے کمیٹی چئیرمین سے سوال کیا کہ بانی ایم کیو ایم کی تقریر پر نر م رویہ اختیار کیا گیا۔

    قانونی چارہ جوئی کیوں نہیں ہوئی چئیرمین کمیٹی مارک شیڈول نے جواب دیا تفصیلات میٹروپولیٹن پولیس کوبھیج دی گئی ہیں، اس سلسلےمیں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون جاری رہےگا ۔

    ناز شاہ نے ایم کیو ایم کے دفتر سے ملنے والی اسلحہ فہرست کی تفتیش کے بارے میں بھی سوال کیا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل اسکاٹ لینڈ یارڈ کے ترجمان اپنے بیان میں کہا تھا کہ بانی ایم کیوایم کی تقریر سے متعلق متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں، اسکاٹ لینڈ یارڈ ایم کیو ایم کے بانی کے بائیس اگست کی تقریر پر حکومت پاکستان سے رابطے میں ہے۔

  • ایم کیو ایم کے 44 کارکنان کو جیل بھیجنے کا‌ حکم، 6 کارکن پولیس کے حوالے

    ایم کیو ایم کے 44 کارکنان کو جیل بھیجنے کا‌ حکم، 6 کارکن پولیس کے حوالے

    کراچی: انسدا دہشت گردی کی منتظم عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ کے تین رہنماؤں اور تین خواتین کارکنان سمیت 44 کارکنوں کو عدالتی تحویل میں جیل بھیجنے کا حکم دے دیا جب کہ رینجرز کے ہاتھوں گرفتار چھ ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا۔

    پڑھیں:   اے آروائی آفس حملہ کیس : 26 گرفتارملزمان کی شناختی پریڈ

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں  انسداددہشت گردی عدالت میں اے آر وائی نیوز پر حملے میں ملوث ملزمان کی پیشی ہوئی، فاضل جج نے ملزمان کو عدالتی تحویل میں جیل بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے 14 روز میں چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    مزید پڑھیں:  اے آر وائی پر حملے میں ملوث ملزمان گرفتار،ڈی جی رینجرز

    دورانِ سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ’’پہلے سے گرفتار 44 ملزمان میں سے 24 ملزمان کی شناختی پریڈ کا عمل مکمل کیا جاچکا ہے جنہیں عینی شاہدین نے بھی شناخت کرلیا ہے اور ملزمان نے دورانِ تفتیش خود بھی شرپسندی میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے‘‘۔ اس موقع پر رہنما ایم کیو ایم کنور نوید جمیل نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ’’میں فاروق ستار کی پالیسیوں کے ساتھ ہوں‘‘۔

    خبر پڑھیں:  دفتر پر حملے میں ملوث خواتین کو معاف کرتا ہوں، صدر اے آروائی نیٹ ورک سلمان اقبال

    ملک مخالف نعرے اور اے آر وائی نیوز پر حملے کے الزام میں گرفتار ملزمان میں خواتین کارکنان بھی شامل ہیں جن کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ کردیا گیا ہے۔

  • اشتعال انگیز تقریر کے معاملے پر پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں، اسکاٹ لینڈ یارڈ

    اشتعال انگیز تقریر کے معاملے پر پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں، اسکاٹ لینڈ یارڈ

    لندن: اسکاٹ لینڈ یارڈ نے کہا ہے کہ پاکستان میں 22 اگست کے حوالے سے ایم کیو ایم سے منسلک شخص کی تقریر کا متن حاصل کرلیا ہے۔

    ترجمان اسکاٹ لینڈ یارڈ کے مطابق 22’’ اگست کی تقریر کے حوالے سے پاکستانی حکومت سے مکمل رابطے میں ہیں تاہم چوہدری نثار کی جانب سے بھیجے گئے ریفرنس کی فی الحال کوئی تصدیق نہیں کی جاسکتی‘‘۔

    پڑھیں:  ایم کیو ایم کارکنان کا اے آر وائی نیوز کے دفتر پر حملہ

    اسکاٹ لینڈ یارڈ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’’ایم کیو ایم سے منسلک برطانوی شہری کی تقریر کا مکمل متن حاصل کرلیا ہے جس کا ترجمہ کیا جارہا ہے تاکہ برطانوی قوانین کی روشنی میں اس حوالے سے کارروائی عمل میں لائی جائے‘‘۔

    مزید پڑھیں:    اے آر وائی کے چینل پر حملے میں ملوث ملزمان گرفتار،ڈی جی رینجرز

    ترجمان اسکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا ہے کہ ’’اشتعال انگیز تقریر کے بعد برطانیہ اور بیرون ممالک میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے کئی افراد نے بذریعہ خطوط اور کالز اپنی شکایات درج کروائیں تھیں جس پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا‘‘۔

    حکومتی سطح پر رابطے کے حوالے سے  اسکاٹ لینڈ یارڈ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’’22 اگست کے حوالے سے پاکستان سے مکمل رابطے میں ہیں اور تقریر کا ترجمہ ہونے کے بعد اس کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیا جائے گا‘‘۔

    یہ بھی پڑھیں: لائنزایریا میں چھاپہ، اے آر وائی پر حملہ کرنے والی 2 خواتین گرفتار

    یاد رہے 22 اگست کو کراچی پریس کلب کے باہر قائد ایم کیو ایم کی جانب سے پاکستان مخالف اشتعال انگیز تقریر کی گئی تھی جس کے بعد مظاہرین نے اے آر وائی نیوز کے دفتر پر حملہ کر کے دفتری املاک کو شدید نقصان پہنچایا اور دفتر میں موجود اسٹاف کو بھی زدکوب کیا تھا۔

  • وزیر اعلیٰ سندھ کی مداخلت پر متحدہ کے 6 کارکنان رہا

    وزیر اعلیٰ سندھ کی مداخلت پر متحدہ کے 6 کارکنان رہا

    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر ایم کیو ایم کے گلستان جوہر سے گرفتار ہونے والے 6 کارکنان رہا کردئیے گئے۔

    Six MQM workers released on directives on Chief… by arynews

    تفصیلات کے مطابق کارکنان کی گرفتاریوں اور چھاپوں کے ایم کیو ایم کی جانب سے خلاف کراچی پریس کلب پر گزشتہ روز سے تادمِ مرگ بھوک ہڑتال کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ بھوک ہڑتال کے دوسرے روز وزیر اعلیٰ سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر و رہنماء ایم کیو ایم خواجہ اظہار الحسن سے رابطہ کر کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

    پڑھیں :  گرفتاریوں کے خلاف ایم کیو ایم کے کارکنان کا شاہراہ فیصل پر احتجاج

    جس کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ کو ہدایات جاری کیں کہ ’’گلستان جوہر سے گرفتار افراد میں اگر کوئی بے گناہ ہیں تو انہیں رہا کردیا جائے، جس کے بعد پولیس کی جانب سے متحدہ کے 6 کارکنان ارسلان علی، محمد عدیل، طلحہ علی سمیت دیگر تین کارکنان کو رہا کردیا گیا۔

    ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ نے متحدہ کے کارکنان کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’وزیر اعلیٰ سندھ کی مداخلت اور ہدایت کے بعد پولیس نے بے گناہ کارکنان کو رہا کردیا ہے، رہائی پانے والے تمام کارکنان گلستانِ جوہر سیکٹر سے گرفتار کیے گئے تھے‘‘۔

    مزید پڑھیں: کارکنان کی گرفتاریوں کے خلاف ایم کیو ایم کی تادمِ مرگ بھوک ہڑتال

    کارکنان کی رہائی کے بعد دونوں جماعتوں کی قیادت نے رابطہ کیا، جس میں وزیر اعلیٰ نے متحدہ کی قیادت کو خیر سگالی کا پیغام دیتے ہوئے بھوک ہڑتال ختم کرنے پر نظر ثانی کی اپیل کی ہے۔

    واضح رہے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے منگل کے روز گلستان جوہر میں واقع ایم کیو ایم کے دفتر کا محاصرہ کر کے وہاں موجود 7 کارکنان کو گرفتار کرکے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا، گرفتار ہونے والے افراد میں بلدیاتی انتخابات میں منتخب ہونے والے جنرل کونسلر بھی شامل تھے۔

    خبر پڑھیں :  ایم کیو ایم کا ٹی او آر کمیٹی سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ

    بعدازاں عوام کی بڑی تعداد نے شاہراہ فیصل تھانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرنے پہنچی جس کے بعد شاہراہ فیصل کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا تھا تاہم ایس پی گلشن اقبال کے ساتھ کامیاب مذاکرات اور کارکنان کی گرفتاری ظاہر ہونے کے بعد ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے مظاہرہ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

  • شاہ فیصل سےحیدرآباد جانے والے 4 کارکنان لاپتہ کردیے گئے، ایم کیو ایم

    شاہ فیصل سےحیدرآباد جانے والے 4 کارکنان لاپتہ کردیے گئے، ایم کیو ایم

    کراچی : شاہ فیصل ٹاؤن سے حیدرآباد جانے والے چار کارکنان لاپتہ ہونے پر ایم کیو ایم نے شدید تحفظات کا اظہار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مورخہ 13 اگست کی صبح کراچی سے حیدرآباد جاتے ہوئے4کارکنان اور ایک ہمدرد سمیت 5 افراد لاپتہ ہوگئے۔

    اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ لاپتہ ہونے والے کارکنان میں شاہ فیصل کالونی یوسی 11 کے آرگنائزر کامران خانزادہ، یوسی کمیٹی کے رکن کمال خانزادہ دو کارکنان حارث خانزادہ، عمیر اور ایک ہمدرد گڈو شامل ہیں۔

    ایم کیو ایم نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ’’کراچی سے حیدرآباد جاتے ہوئے قانون کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے ہمارے کارکنان اور ہمدرد کو گرفتار کرنے کے بعد لاپتہ کردیا ہے اور وہ جس گاڑی میں سوار تھے اُس کا بھی تاحال کوئی سراغ نہیں لگایا جاسکا۔‘‘۔

    ایم کیو ایم نے 4 کارکنان کے لاپتہ ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’لاپتہ کارکنان اور ہمدردوں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے غیر قانونی طور پر گرفتار کرکے لاپتہ کیا، رابطہ کمیٹی نے مزید کہا کہ ’’کراچی آپریشن کی آڑ میں ایم کیو ایم کے کارکنان کو بلاجواز گرفتار اور جبری طور پر لاپتہ کیا جارہا ہے‘‘۔

    ایم کیو ایم نے وزیراعظم پاکستان، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیر اعلیٰ سندھ سے اپیل کی ہے کہ وہ کارکنان کے لاپتہ ہونے کا کا نوٹس لیں اور اُن کی بازیابی کے لیے ہر سطح پراقدامات کریں۔