Tag: MQM

  • کراچی کے مسائل کے حل کیلیے وزیراعظم کی بنائی گئی اسٹرٹیجک کمیٹی نے کام شروع کردیا

    کراچی کے مسائل کے حل کیلیے وزیراعظم کی بنائی گئی اسٹرٹیجک کمیٹی نے کام شروع کردیا

    کراچی : کراچی کے مسائل  کے لیے قائم کردہ اسٹریٹجک کمیٹی نے کام شروع کردیا، ایم کیو ایم اہم تجاویز ڈرافٹ کی صورت میں کمیٹی کو دے گی جسے وزیراعظم کے سامنے رکھا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مسائل حل کے لیے وزیراعظم کی جانب سےبنائی گئی اسٹریٹجک کمیٹی نے کام کا آغاز کردیا ہے ، ذرائع نے بتایا ایم کیوایم اور تحریک انصاف نے مسائل کےحل کے لیے ڈرافٹ کی تیاری شروع کردی ہے۔

    اسٹرٹیجک کمیٹی ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے 6،6 اراکین پر مشتمل ہیں، ایم کیو ایم کمیٹی میں ڈاکٹر خالد مقبول، کنورنوید،وسیم اختر، امین الحق ،ارشد حسن اور پی ٹی آئی کی جانب سے فیصل واوڈا، علی زیدی ، فردوس شمیم،حلیم عادل، خرم شیرزمان کمیٹی میں شامل ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے ڈرافٹ میں کراچی کو انتظامی بنیادوں پر چلانے کے لیے ایک چین اف کمانڈ اور این ایف سی کے ساتھ صوبائی فنانس کمیشن پر بھی عمل درآمد یقینی بنانے کی تجویز دی ہے۔

    ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم چاہتی ہے کہ پی ایف سی کے تحت ڈسٹرکٹ ، ٹاؤن اور یوسی میں ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈز کی نچلی سطح پر منتقلی اور آرٹیکل 140 اے کے تحت فنانشل اور ایڈمنسٹریٹر کنٹرول کا نفاذ مسائل کے حل کے لیے ضروری ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کمیٹی نے کمیٹی کو تجویز میں گیارہ سال میں کتنے پیسے صوبے کو ملے اور کتنے خرچ ہوئے اسکا آڈٹ کرانے کا مطالبہ بھی رکھا ہے جبکہ کنونمنٹ بورڈ ، کے پی ٹی ، ایل ڈی اے ، ایم ڈی اے سمیت تمام اٹھارٹیز کو سنگل اٹھارٹی میں تبدیل کرکے مئیر کے ماتحت کرنا بھی تجویز میں شامل ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے وفاقی حکومت نے بڑا فیصلہ کیا تھا، وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا تھا کہ کراچی میں آرٹیکل 149(4) نافذ کیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں : کراچی کے بڑھتے مسائل: وفاق کا آئینی کردار ادا کرنے کا فیصلہ، آرٹیکل 149 نافذ کرنے کا اعلان

    فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ وہ آرٹیکل 149(4) کے نفاذ کے حق میں ہیں، کراچی میں آئین کے آرٹیکل 140 اے کا نفاذ بھی ضروری بن گیا ہے، دیکھنا ہوگا لوکل ایکٹ 2013 آرٹیکل 140 اے سے کتنا تضاد رکھتا ہے۔

    انھوں نے مزید کہا تھا آرٹیکل 149(4) گورنر راج کی بات نہیں کرتا، یہ وفاقی حکومت کو خصوصی اختیار دیتا ہے، اس سے متعلق شکایت کرنا پی پی کا حق ہے، ساری باتیں ابھی نہیں بتا سکتا، وقت آنے پر چیزیں سامنے آ جائیں گی۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کراچی کے مسائل سے متعلق اجلاس ہوا تھا، وزیراعظم نے کراچی کے مسائل کیلئے وزیرقانون فروغ نسیم کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دی تھی ، کمیٹی میں فروغ نسیم، علی زیدی، خسروبختیار، ڈی جی ایف ڈبلیو او اور دیگر ممبران شامل کیا تھا۔

  • "کل ہجرت کرنے والوں کی ہی نہیں، نظریہ پاکستان کی بھی توہین کی گئی”

    "کل ہجرت کرنے والوں کی ہی نہیں، نظریہ پاکستان کی بھی توہین کی گئی”

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کل ہجرت کرنے والوں کی ہی نہیں، نظریہ پاکستان کی بھی توہین کی گئی.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کیا. ایم کیو ایم کے کنوینر کا کہنا تھا کہ ہمیں کسی نے پناہ نہیں دی، ہم اپنےحصے کا پاکستان ساتھ لائے تھے.

    انھوں نے سابق صدر آصف زرداری کے متنازع بیان کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے اسے تضحیک آمیز قرار دیا، ایم کیو ایم ارکان نے احتجاج کرتے ہوئے واک آؤٹ کیا.

    بعد ازاں وفاقی وزیر  تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ ہجرت کرنے والوں کے لیے ایسی باتیں مناسب نہیں، یہ قابل مذمت ہے.

    آصف زرداری تاریخ  مسخ نہ کریں: فاروق ستار


    اس بیان پر فاروق ستار کی جانب سے ردعمل آیا ہے. انھوں‌ نے کہا ہے کہ آصف زرداری تاریخ کومسخ نہ کریں.

    فاروق ستار نے کہا کہ آصف زرداری نے بھارتی سازش کے تحت مہاجروں پر بیان دیا، بیان سے انارکی پھیل سکتی ہے ذمہ دارآصف زرداری ہوں گے.

    سابق میئر کراچی نے کہا زرداری یاد رکھیں، سندھ اسمبلی میں آزادی سے پہلے ہندو اکثریت تھی، تاریخ مسخ نہ کی جائے.

  • جہانگیر ترین کل وزیراعظم کا اہم  پیغام لے کر ایم کیوایم کے مرکز پہنچیں گے

    جہانگیر ترین کل وزیراعظم کا اہم پیغام لے کر ایم کیوایم کے مرکز پہنچیں گے

    کراچی: کل بہ روز منگل پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت میں اہم ملاقات ہوگی.

    تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم اور پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کل اہم امور پر تبادلہ خیال کرے گی، پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جہانگیر ترین، گورنر سندھ عمران اسماعیل کل بہادرآباد پہنچیں گے.

    تحریک انصاف کے  رہنما ایم کیو  ایم رابطہ کمیٹی سے ملاقات کریں گے، اس موقع پر سیاسی صورتحال، ایم کیو ایم، پی ٹی آئی تحریری معاہدے پر تفصیلی گفتگو ہوگی.

    ذرائع کے مطابق میئرکراچی، حیدر آباد کو فنڈز دینے کا وعدہ، اختیارات، کراچی پیکیج پر بھی بات ہوگی، اس ضمن میں جہانگیر ترین وزیراعظم کا اہم پیغام لےکرایم کیوایم کے مرکز پہنچیں گے.

    مزید پڑھیں: وفاق کراچی کی ترقی کے لئے ہرممکن تعاون جاری رکھے گا: صدر پاکستان

    یاد رہے کہ صدرپاکستان عارف علوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا اور دیگرافسران نے شرکت کی.

    اس موقع پر صدر پاکستان نے کہا کہ گرین لائن، کے فائیو، انفرا اسٹرکچر، فائر فائٹنگ اسکیمیں خصوصی اہمیت کی حامل ہیں، صدر نے کہا کہ وفاق شہر کی ترقی کے لئے ہرممکن تعاون جاری رکھے گا.

  • ایم کیو ایم کراچی کے اداروں کی تباہی کی ذمے دار ہے: سعید غنی

    ایم کیو ایم کراچی کے اداروں کی تباہی کی ذمے دار ہے: سعید غنی

    کراچی: وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کراچی کے اداروں کی تباہی کی ذمے دار ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایم کیو ایم کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ پانی کی قلت کراچی سمیت ملک کے ہرشہرمیں ہے.

    وزیربلدیات سندھ نے کہا کہ پیٹرول، بجلی، گیس کی قیمتوں سے توجہ ہٹانے کے لئے آج ڈراما رچایا گیا، ایم کیوایم کو پانی کے ساتھ ساتھ مہنگائی پر بھی احتجاج کرنا چاہیے.

    سعید غنی نے کہا کہ ایم کیوایم نے آدھی وزارت کی امید پرعوام دشمن بجٹ کو ووٹ دیا، جو افسوس ناک ہے.

    انھوں نے کہا کہ پانی کی قلت ہر شہرمیں ہے، واٹربورڈمیں تعینات ایم کیوایم کارکن پانی تقسیم خراب کرنے میں ملوث ہیں.

    مزید پڑھیں: پورا شہر لے کر نکلے تو حکمرانوں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی: خالد مقبول صدیقی

    وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ پانی کی فراہمی متاثرکرنیوالےملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی.

    خیال رہے کہ آج ایم کیو ایم کی جانب سے احتجاج مظاہرہ کیا گیا، حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ 11 سال سے وڈیرے اور جاگیر داروں نے معاشی دہشت گردی مچا رکھی ہے، پاکستان کو بچانے کے لیے کراچی کو بچانا ضروری ہے۔

  • وزیر اعظم کی ایم کیوایم کو وفاقی ترقیاتی پیکج کی پہلی قسط فوری ریلیز کرانے کی یقین دہانی

    وزیر اعظم کی ایم کیوایم کو وفاقی ترقیاتی پیکج کی پہلی قسط فوری ریلیز کرانے کی یقین دہانی

    اسلام آباد: وزیر اعظم  عمران خان سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے آج اہم ملاقات کی.

    تفصیلات کے مطابق یہ ملاقات پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیراعظم کے چیمبر میں ہوئی، اس موقع پر وفاق کی جانب سے جہانگیرترین، نعیم الحق، پرویز خٹک، ندیم افضل چن موجود تھے.

    [bs-quote quote=”یم کیو ایم کی جانب سے لاپتا افراد کی بازیابی، منصوبوں کی تکمیل، دفاترکھولنے اور سیاسی آزادی دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا.” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    ایم کیو ایم پاکستان کا وفد خالد مقبول صدیقی، اسامہ قادری، امین الحق، کشور زہرہ پر مشتمل تھا. ملاقات میں ایم کیو ایم نے اپنے مطالبات دہرائے.

    اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ، خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی،حیدرآباد ترقیاتی پیکج ایمرجنسی بنیاد پر جاری کیا جائے.

    ایم کیو ایم کی جانب سے لاپتا افراد کی بازیابی، منصوبوں کی تکمیل، دفاترکھولنے اور سیاسی آزادی دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا.

    مزید پڑھیں: کراچی: ایم کیو ایم کا پانی کے بحران کے خلاف احتجاج کا اعلان

    وزیراعظم کی جانب سے ایم کیوایم وفد کو وفاق کی جانب سے ترقیاتی پیکج کی پہلی قسط فوری ریلیز کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی.

    وزیر اعظم نے کہا کہ تحریری معاہدے پرمن وعن عمل درآمد کیا جائے گا، وزیراعظم نے جہانگیر ترین کو تحریری معاہدے پرعمل درآمد کا ٹاسک دے دیا.

    اس موقع پر جہانگیر ترین نے کہا کہ ایم کیو ایم سے تحریری معاہدے پرعمل درآمد اخلاقی ذمہ داری ہے، جسے پورا کریں گے.

  • کراچی: ایم کیو ایم کا پانی کے بحران کے خلاف احتجاج کا اعلان

    کراچی: ایم کیو ایم کا پانی کے بحران کے خلاف احتجاج کا اعلان

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے شہر قائد میں پانی کے بحران کے خلاف احتجاج کا اعلان کر دیا.

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں قلت آب کا مسئلہ گمبھیر شکل اختیار کر گیا، عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے.

    ایم کیو ایم پاکستان سندھ حکومت اور واٹربورڈ کے خلاف میدان میں آ گئی ہے، پارٹی کی جانب سے پانی کی چوری اور غیرمنصفانہ تقسیم کے خلاف بھرپور احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے.

    پانی کے بحران کے خلاف  ایم کیو ایم یکم جولائی کو پریس کلب کے سامنے احتجاج کرے گی، پارٹی کی جانب سے عوام کو مظاہرے میں بھرپور شرکت کی اپیل کی گئی ہے.

    ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عوام احتجاج کا حصہ بن کر سندھ حکومت اورواٹربورڈ پراپنےعدم اعتماد کا اظہار کریں.

    مزید پڑھیں: شہر قائد میں ایک بار پھر بجلی اور پانی کا بحران : بیشتر علاقوں میں اندھیرے کا راج

    پارٹی کے اعلامیہ کے مطابق سندھ حکومت کی نااہلی کے باعث عوام پانی سے محروم ہیں، پانی بحران کے خلاف ایم کیو ایم احتجاجی تحریک پھیلانے پر بھی غور کر رہی ہے.

    پارٹی ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان ایم ڈی واٹربورڈ کے دفتر اور وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر بھی احتجاج کی حکمت عملی پرغور کر رہی ہے.

  • ایم کیو ایم کی سندھ کے بجٹ پر کڑی تنقید

    ایم کیو ایم کی سندھ کے بجٹ پر کڑی تنقید

    کراچی: ایم کیو ایم نے پیپلز پارٹی کے پیش کردہ سندھ بجٹ پر کڑی تنقید کی ہے. فسادات کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق آج سندھ اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے خواجہ اظہارالحسن نے سندھ کے بجٹ کو آڑے ہاتھ لیا. انھوں نے کہا کہ تمام آن لائن بزنس پر30 فیصد ٹیکس لگا دیا گیا.

    خواجہ اظہارالحسن  نے کہا کہ یہاں تودرزی پربھی ٹیکس لگا دیا ہے، کچر اٹھانے والوں پرٹیکس لگایا، آخر سندھ حکومت نے کیساعوام دوست بجٹ دیا؟

    انھوں نے بجٹ تقاریرمیں سارش چھپی ہے، یہ بجٹ تقاریرتوجہ ہٹاؤ تقاریر تھیں، اشتعال انگیز جملے بازی کی گئی، تاکہ بجٹ پرسیاسی تقاریرکریں، بدترین طرزحکومت چھپانےکے لئے اپوزیشن پرجملے بازی کرتے ہیں.

    خواجہ اظہار نے یاد دہانی کروائی کہ انھوں‌ نے پہلے بھی کہا، کسی کی شناخت پرانگلی نہیں اٹھائیں، کیا آپ سندھ میں ہونے والے فسادات کو بھول گئے؟

    مزید پڑھیں: سندھی اورمہاجرکوالگ کرنا اشتعال انگیزی ہے، فاروق ستار

    انھوں نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ چراغ سب کے بجھیں گے، اب احتساب چل رہا ہے اور آپ اس کا رخ موڑنا چاہتے ہیں، کراچی کے لئے 150ارب روپےکا اعلان کیا گیا تھا. میں استعفیٰ دےدوں گا اگر بجٹ میں 150 ارب روپے مجھے دکھا دیے جائیں.

    تقریر کے دوران احتجاج پر انھوں نے کہا کہ مجھے تقریر نہیں کرنے دی گئی، تو ہمارے ممبران چلیں جائیں گے.

  • ایم کیوایم نے آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر کی حمایت کردی

    ایم کیوایم نے آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر کی حمایت کردی

    اسلام آباد : حکومت کے اتحادی ایم کیوایم پاکستان نے سابق صدر آصف زرداری کےپروڈکشن آرڈرکی حمایت کردی اور اپوزیشن کی درخواست پردستخط کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلا ول بھٹو زرداری سے ایم کیوایم کے پارلیمانی وفد نے ملا قات کی، جس میں اہم سیا سی امور پر تبا دلہ خیال کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق ملاقات میں ایم کیوایم پاکستان کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف علی زرادری ممبر قومی اسمبلی ہے ان کو اجلاس میں شرکت کر نے کی اجازات ملنی چا ئیے فو ری طور ان کے پر ڈیکشن آرڈر جا ری کئے جا ئے۔

    ایم کیوایم رہنماؤں نے بلاول بھٹو سے سند ھ حکومت کی کارگر دگی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور کہا شہری سند ھ کے لئے کوئی
    ترقیاتی کام نہیں کئے جار ہے، نوجوانوں کو نوکریاں نہیں مل رہی، جس پر ایم کیوایم کے شدید تحفظا ت ہے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ ہما رے لئے سب برا بر ہے سند ھ کے شہری علاقوں کے لئے بھی تر قیا تی کام کئے جائیں گے، ہم بلا تفریق عوام کی خدمت کرنا چا ہتے ہیں۔

    بلا ول بھٹو نے ایم کیوایم پاکستان کی جانب سے آصف علی زرادری کے پر ڈیکشن آرڈر کی حمایت پر شکر یہ ادا کیا۔

    زرا ئع کاکہنا ہے کہ یہ ملا قات انتہا ئی اہم تصور کی جا رہی ہے، جس میں بجٹ کے حوالے سے دونو ں پارٹیو ں میں با ت چیت ہو ئی ہے
    ملاقات میں ایم کیوایم پا کستان سے درخواست کی گئی ہے کہ بجٹ میں حکومت کا ساتھ نہ دیا جا ئے یہ عوا م دشمن بجٹ ہے۔

    جس پر ایم کیوایم ہنماؤں کا کہنا تھا کہ آئند چند دنو ں میں رابطہ کمیٹی کا ایک اجلاس منعقد ہوگا، جس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ بجٹ کے حوالے سے کیا لا ئحہ عمل ہو گا۔

  • لندن: بانی ایم کیو ایم ضمانت پر رہا

    لندن: بانی ایم کیو ایم ضمانت پر رہا

    لندن: بانی ایم کیو ایم کو لندن پولیس نے ضمانت پر رہا کر دیا.

    تفصیلات کے مطابق لندن پولیس نے بانی ایم کیوایم کو رہاکر دیا، اس فیصلے کا سبب ناکافی شواہد کو قرار دیا ہے.

    بانی ایم کیو ایم سے سدرن پولیس اسٹیشن میں‌ تفتیش کی گئی. بانی ایم کیوایم نےتفتیش میں پولیس کوجواب دینے سے انکارکردیا تھا. انھوں نے تفتیش میں صرف نام، تاریخ پیدائش اور پتہ بتایا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز اسکاٹ لینڈ یارڈنےصبح سویرے بانی ایم کیو ایم کےگھرچھاپہ مار کرانھیں گرفتار کیا تھا، ان پرنفرت انگیز تقریر سے تشدد پر اکسانے کے الزامات ہیں۔

    اسکاٹ لینڈ یارڈ نے بیان میں کہا تھا ایم کیو ایم کےایک شخص کو نفرت انگیزتقریروں پرگرفتارکیا گیا، چھاپے میں پندرہ پولیس اہلکاروں نےحصہ لیا، پولیس نےگھنٹوں رہائش گاہ کی تلاشی لی، اس دوران افسرپاکستانی حکام سےبھی رابطےمیں رہے.

    مزید پڑھیں: بانی ایم کیو ایم کا تفتیش کے دوران لندن پولیس کوجواب دینے سے انکار

    بعد ازاں اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم ایم کیو ایم سیکرٹریٹ بھی پہنچی اور وہاں موجود ریکارڈ کی چھان بین کی۔

    واضح رہے  22 اگست  2016 میں بانی ایم کیو ایم نے  لندن سے بذریعہ ٹیلیفونک خطاب کے دوران ریاست مخالف تقریرکی تھی،  ان کی تقریر کے بعد اے آر وائی  سمیت مختلف ٹی وی چینلزپرحملہ کیا گیا تھا۔

  • وزیر خارجہ سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلۂ خیال

    وزیر خارجہ سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلۂ خیال

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے ملاقات کی ہے، جس میں باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آج پارلیمنٹ ہاؤس کے فارن منسٹر چیمبر میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد نے وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی قیادت کنوینئر خالد مقبول صدیقی کر رہے تھے۔

    ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

    فریقین نے ملک کے وسیع تر مفاد میں پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی وزیر خارجہ سے ملاقات، ای ویزا اجرا و دیگر امور پر تبادلۂ خیال

    خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر خارجہ سے وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے بھی ملاقات کی، جس میں ای ویزے کے اجرا اور داخلی سلامتی کی صورت حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر وزیر خاجہ نے کہا کہ آن لائن ویزے کے اجرا سے پاکستان میں آنے اور سرمایہ کاری کے خواہش مندوں کو بے جا پریشانی سے نجات ملے گی۔

    اس ملاقات میں دونوں وزرا نے تارکین وطن کے لیے امیگریشن کے عمل کو آسان اور مؤثر بنانے پر اتفاق کیا۔

    وزیر داخلہ نے بتایا کہ سعودی عرب کی جیلوں میں قید 2107 قیدیوں کی جلد وطن واپسی کے لیے سعودی وزارت داخلہ سے رابطے میں ہیں۔