Tag: MQM

  • ایم کیو ایم نے رابطہ کمیٹی کے انیس ارکان معطل کردئے

    ایم کیو ایم نے رابطہ کمیٹی کے انیس ارکان معطل کردئے

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ نے رابطہ کمیٹی کے انیس ارکان کو معطل کردیا ، فیصلہ رابطہ کمیٹی لندن میں منعقد ہونے والے اجلاس می

    تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم نے آج ایک پریس ریلیز جاری کی ہے جس کے مطابق ناقص کارکردگی اورنظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے پر ارکان کو معطل کیا گیا ہے۔

    معطل ہونے والے ارکان میں حیدر عباس رضوی ، رشید گوڈیل ، رؤف صدیقی ، ڈاکٹر صغیر احمد، کنور نوید جمیل ، نثار احمد پنہور، عادل صدیقی ،اشفاق منگی ، عادل خان، ممتاز انور، سیف یارخان ، اسلم آفریدی ، خالد سلطان ، شاکر علی ، توصیف خانزادہ اور نسرین جلیل شامل ہیں۔

    اعلامیے کے مطابق معطل اراکین تا حکم ِ ثانی کسی بھی پارٹی تقریب میں شرکت نہیں کرسکیں گے اور اگر یہ افراد کسی بھی قسم کی تنظیمی سرگرمی میں ملوث پائے گئے تو معطلی کا فیصلہ پارٹی رکنیت کی منسوخی میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

  • رحمان ملک کی گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادخان سےملاقات ،اہم امورپربات چیت

    رحمان ملک کی گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادخان سےملاقات ،اہم امورپربات چیت

    کراچی:پیپلز پارٹی کےرہنماسینیٹرعبدالرحمان ملک نے گورنرہاؤس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادخان سےملاقات کی اوراہم امورپربات چیت کی۔

    دونوں رہنمائوں کے درمیان صوبےاورشہرمیںامن و امان کے قیام اور ترقی کے سفر کوجاری رکھنے کے لئے مشترکہ طور پرکام کرنےکےعزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔

    دونوں رہنماؤں نےعزم ظاہرکیا کہ صوبے کی دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کے درمیان باہمی ربط، سیاسی رواداری اور ہم آہنگی کو فروغ اور صوبے و شہر میں امن و امان کے قیام کے لئے جاری اقدامات کو مزید موئثر بنایا جائے گا۔

  • الطاف حسین اپنے حصے کا انقلاب لاچکے ہی: ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

    الطاف حسین اپنے حصے کا انقلاب لاچکے ہی: ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

    کراچی:ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نےکہا ہےکہ الطاف حسین اپنے حصے کا انقلاب لاچکے ہیں۔

    حیدر آبادمیں افطار ڈنرکےشرکاسےخطاب کرتے ہوئےان کا کہنا تھا آج کل جس انقلاب کا ذکر کیا جارہا ہےاس انقلاب کے لیے کسی خون ریزی کی ضرورت نہیں،انقلاب میں شمولیت کیلئے ایم کیو ایم کو بھی دعوتیں دی جارہیں ہیں۔

    خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ریکارڈ کےلیے بتا دینا چاہتا ہوں کہ الطاف حسین اپنے حصہ کا انقلاب لا چکے ہیں،انکا کہنا تھا کہ پسماندہ علاقوں سےغریب اورمتوسط طبقے کےافراد کو اسمبلیوں میں بھیجنا شروع کردیں انقلاب آجائے گا، حکومت اور چہروں کی تبدیلی میں ہماری دلچسپی نہیں ہے،اگر کوئی نظام کی تبدیلی کیلئے آگے آیا تو ہم اس جدوجہد میں ہراول دستے کا کردار اداکریں گے۔

  • الطاف حسین اپنے حصے کا انقلاب لا چکے ہیں، خالد مقبول صدیقی

    الطاف حسین اپنے حصے کا انقلاب لا چکے ہیں، خالد مقبول صدیقی

    حیدرآباد :ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ الطاف حسین اپنے حصے کا انقلاب لا چکے ہیں ۔

    افطار ڈنر کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا آج کل جس انقلاب کا ذکر کیا جارہا ہے اس انقلاب کے لیے کسی خون ریزی کی ضرورت نہیں، انقلاب میں شمولیت کیلئے ایم کیو ایم کو بھی دعوتیں دی جارہیں ہیں،خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ریکارڈ کےلیے بتا دینا چاہتا ہوں کہ الطاف حسین اپنے حصہ کا انقلاب لا چکے ہیں۔

    انکا کہنا تھا کہ پسماندہ علاقوں سے غریب اور متوسط طبقے کے افراد کو اسمبلیوں میں بھیجنا شروع کردیں انقلاب آجائے گا،حکومت اور چہروں کی تبدیلی میں ہماری دلچسپی نہیں ہے،اگر کوئی نظام کی تبدیلی کیلئے آگے آیا تو ہم اس جدوجہد میں ہراول دستے کا کردار ادا کریں گے۔

  • دہشتگردقوم کےحوصلےپست کرناچاہتے ہیں، الطاف حسین

    دہشتگردقوم کےحوصلےپست کرناچاہتے ہیں، الطاف حسین

    لندن : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہےاندرونی و بیرونی دہشتگرد قومی سلامتی کے اداروں کو نشانہ بنا کر قوم کے حوصلے پست کرنا چاہتے ہیں۔

    ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں سیکورٹی فورسز پر دہشتگردوں کے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی، الطاف حسین نے کہا کہ مسلح افواج جواں مردی سے قبائلی علاقوں میں دہشتگردوں کی کمین گاہوں کے خلاف کامیاب کا ر روائیاں کر رہے ہیں، پوری قوم افواج پاکستان کی قربانیوں کو سراہتی ہے اور دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، الطاف حسین نے حملے میں ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر اظہارافسوس ،شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی صحتیا بی کیلئے دعابھی کی ہے ۔

  • ایم کیو ایم جمہوریت مخالف تحریک کا حصہ نہیں بنے گی، فیصل سبزواری

    ایم کیو ایم جمہوریت مخالف تحریک کا حصہ نہیں بنے گی، فیصل سبزواری

    کراچی : ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کسی ایسے احتجاج یا تحریک کا حصہ نہیں بنے گی جس سے جمہوریت کو نقصان پہنچے۔

    کراچی میں افطار ڈنر سے خطاب میں فیصل سبزوری کا کہنا تھا کہ ا یم کیو ایم کی وفاقی حکومت میں جانے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں،سیاسی کارکنوں کے بجائے دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کی جائے، ایم کیو ایم نے اپنے تحفظات سے وزیراعلیٰ سندھ کو گاہے بگاہے آگاہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ کیس سے متعلق ہمارے وکلارابطے میں ہیں،ایم کیو ایم قانونی راستہ اختیار کرتے ہوئے کیس کا سامنا کررہی ہے،جب بھی نئی تاریخ آئے گی عدالتوں میں بھی پیش ہوں گے۔

  • محکمہ صحت کو تقسیم کرنے پراعتماد میں نہیں لیا گیا، ڈاکٹر صغیر

    محکمہ صحت کو تقسیم کرنے پراعتماد میں نہیں لیا گیا، ڈاکٹر صغیر

    کراچی: محکمہ صحت کو دو حصوں میں تقسیم کرنے پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد نے سخت تحفظات کا اظہار کر دیا۔
    صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر ہونے کے باوجود محکمہ صحت کو تقسیم کرنے پر انہیں اعتماد میں نہیں لیا گیا، انہوں نے سخت تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیر ہیں، اس کے باوجود ان سے اس معاملے میں کوئی مشاورت تک نہیں کی گئی، ان کا کہنا تھا کہ پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم این جی اوز کے حوالے کیے جانے پر انہیں شدید اعتراض ہے، ڈاکٹر صغیر احمد کا کہنا تھا کہ اگر ان سے رائے لی جاتی تو ہیلتھ کیئر سسٹم کے بارے میں ضرور رائے دیتے۔

  • فیض اللہ کی رہائی کیلئے الطاف حسین کا افغان صدر کو خط

    فیض اللہ کی رہائی کیلئے الطاف حسین کا افغان صدر کو خط

    لندن: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے افغان صدر حامد کرزئی سے اپیل کی ہے کہ فیض اللہ کو دی جانےو الی سزا پر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر غور کیا جائے۔

    افغان صدر حامد کزئی کے نام خط میں الطاف حسین نےلکھا ہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق فیض اللہ خان ایک صحافی ہیں اوراپنے فرائض کی ادائیگی کے سلسلے میں قبائلی علاقے میں گئے تھے اورغلطی سے افغان سرحدعبورکرگئے تھے،انہوں نے افغان صدرحامدکرزئی سے اپیل کی کہ انسانی ہمدردی کی بنیادپر فیض اللہ خان کو دی جانے والی سزاپرنظرثانی کی جائے اوران کی سزاکوختم کرکے ان کی فوری بحفاظت پاکستان واپسی کویقینی بنایاجائے، دریں اثناء اپنے بیان میں الطاف حسین نے حکومت پاکستان سے اپیل کی کہ فیض اللہ خان کی سزاکے خاتمے اور ان کی پاکستان واپسی کیلئے سفارتی سطح پرہرممکن کوششیں کی جائیں، انہوں نے فیض اللہ خان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کااظہارکیا۔

  • فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مشترکہ ریلی نکالی جائے، الطاف حسین

    فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مشترکہ ریلی نکالی جائے، الطاف حسین

    کراچی: الطاف حسین نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی ہے اور تمام جماعتوں کی مشترکہ ریلی نکالنے کی تجویز دی ہے۔
    ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف اقوام متحدہ کی خاموشی افسوسناک ہے ساتھ ہی اسلامی ممالک کی خاموشی بھی قابل مذمت ہے۔الطاف حسین نے تجویز دی کہ تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں مل کر فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مشترکہ ریلی نکالیں۔ الطاف حسین کا کہنا تھاکہ اسرائیل کو طاقتور ممالک کی پشت پناہی حاصل ہے جس کی وجہ سے وہ بے خوفی سے کارروائیاں کررہا ہے اور مسلم حکمراں اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں۔