Tag: MQM

  • پی ایس 94ضمنی انتخاب : ایم کیو ایم امیدوار نے میدان مارلیا، پی ٹی آئی دوسرے نمبر پر

    پی ایس 94ضمنی انتخاب : ایم کیو ایم امیدوار نے میدان مارلیا، پی ٹی آئی دوسرے نمبر پر

    کراچی : پی ایس94لانڈھی کے تمام149پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق ایم کیو ایم کے ہاشم رضا کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے اشرف جبار دوسرے نمبر پر رہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 94 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہوگیا، پولنگ کا عمل مقررہ وقت پر صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا۔

    اے آر وائی نیوز نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے، پی ایس چورانوے کراچی پر ضمنی انتخاب کا سب سے پہلا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ نشر کیا۔

    لانڈھی کے اس حلقے کے  تمام 149پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے امیدوار ہاشم رضا215367ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ، ان کے مقابلے میں پی ٹی آئی کےاشرف جبار8978ووٹ لےکردوسرےنمبر پر رہے۔

    مزید پڑھیں : کراچی، ضمنی انتخابات، پی ایس 94 میں پولنگ کا وقت ختم

    یاد رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما محمد وجاہت 32729 ووٹ لےکر کامیاب قرار پائے تھے ان کے مدمقابل ٹی ایل پی کے امیدوار محمد شعیب الرحمن نے 14030 ووٹ حاصل کیے تھے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال 27 نومبر کو متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما محمد وجاہت کے انتقال کے بعد پی ایس 94 کی نشست خالی ہوئی تھی۔

  • قانونی شادی ہالز مسمار نہیں کیے جائیں گے، فیصلے پر نظر ثانی کی جائے، وسیم اختر

    قانونی شادی ہالز مسمار نہیں کیے جائیں گے، فیصلے پر نظر ثانی کی جائے، وسیم اختر

    کراچی : میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کے ایم سی قانونی شادی ہالز نہیں گرائے گی، جن ہالز کو گرانے کاحکم دیا گیا وہاں بکنگ ہوچکی ہے، چیف جسٹس فیصلے پر نظر ثانی کریں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کے بعد میئر کراچی وسیم اختر نے بھی عدالتی احکامات پر عمل درآمد سے معذرت کرلی۔

    ان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے جن شادی ہالوں کو گرانے کا حکم دیا ہے وہ قانونی ہیں جس زمین کا استعمال تبدیل کیا گیااس کو تجاوزات قرار نہیں دیا جاسکتا۔

    کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عدالت نے شہری حکومت کو نالوں اور فٹ پاتھوں پر تجاوزات کیخلاف کارروائی کا حکم دیا تھا جس پر ہم نے عمل درآمد کیا۔

    اب شادی ہالز مسمار کرنے کا کہا گیا ہے جس پر عمل درآمد نہیں کیا جاسکتا، اس سے براہ راست شہری متاثر ہوں گے کیونکہ جن شادی ہالز کو گرانے کے احکامات ہیں ان کی بکنگ ہو چکی ہیں جب تک متبادل جگہ نہ فراہم کی جائے تب تک کارروائی نہیں کی جائے گی۔

    مزید پڑھیں: عدالتی حکم نہیں مان سکتا، رہائشی عمارتیں گرانے کے بجائے مستعفی ہوجاؤں گا، سعید غنی

    وسیم اختر نے کہا کہ میری سندھ حکومت سے اپیل ہے کہ وہ سپریم کورٹ سے اس کے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل دائر کرے، اگر 525 کچی آبادیاں اور گوٹھ اسکیم ریگولرائز ہو سکتی ہیں تو یہ مسئلہ کیوں نہیں حل ہو سکتا۔

  • علی رضاعابدی قتل کیس: پولیس کی ایم کیو ایم رہنما عامر خان سے تفتیش

    علی رضاعابدی قتل کیس: پولیس کی ایم کیو ایم رہنما عامر خان سے تفتیش

    کراچی: سابق رکن قومی اسمبلی علی رضاعابدی قتل کیس میں ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان سے تفیتش کی گئی.

    تفصیلات کے مطابق علی رضا عابدی کے قتل کیس میں ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما عامر خان کو آج صبح‌ساؤتھ زون انویسٹی گیشن دفترطلب کیا گیا.

    تحقیقاتی کمیٹی نے اس سلسلے میں دو روز قبل ایم کیو ایم پاکستان (پی آئی بی گروپ) کے فاروق ستارکوبھی انٹرویوکے لئے طلب کیا تھا.

    تفتیشی ذرائع کے مطابق عامرخان کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کے دیگر رہنماؤں کوبھی طلب کیا جائے گا.

    پولیس ذرائع کے مطابق تفتیشی ادارے مختلف پہلوؤں پر کام کر رہے ہیں، امید کی جارہی ہے کہ جلد پیش رفت ہوگی.


    مزید پڑھیں: علی رضا عابدی کے قاتلوں کی گرفتاری تک خاموش نہیں بیٹھیں گے ،فاروق ستار


    واضح رہے کہ 25 دسمبر کی شام علی رضا عابدی کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنی رہائش گاہ کے باہر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے تھے، انھیں تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن وہ جاں بر نہ ہو سکے۔

    اس حوالے سے آئی جی سندھ کلیم امام نے وارداتوں میں قابو نہ پانے اور فرائض میں غفلت برتنے پر ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید عالم اوڈھو کو عہدے سے ہٹا دیا تھا.

  • فاروق ستار اور انیس قائم خانی کی ملاقات، علی رضا عابدی کے قتل پر گفتگو

    فاروق ستار اور انیس قائم خانی کی ملاقات، علی رضا عابدی کے قتل پر گفتگو

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار اور رہنما پی ایس پی انیس قائم خانی کی ملاقات ہوئی، اس دوران علی رضا عابدی کے قتل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں رہنما ایم کیو ایم پاکستان علی رضا عابدی کو کراچی میں ان کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

    فاروق ستار اور انیس قائم خانی کے درمیان ملاقات ایک شادی کی تقریب میں ہوئی، اس دوران سیاسی صورت حال، علی رضاعابدی کے قتل اور آئندہ کے لائحہ عمل پر گفتگو کی گئی۔

    دونوں رہنماؤں نے امن واستحکام کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ چلنے کے عزم کا اظہار کیا۔

    علی رضا عابدی کے قتل اوردیگرواقعات پر ڈی آئی جی ساؤتھ عہدے سے برطرف

    فاروق ستار اور انیس قائم خانی نے مستقبل میں ایک دوسرے کے ساتھ رابطے برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

    واضح رہے کہ 25 دسمبر کی شام کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنی رہائش گا ہ کے پاس متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سابق رہنما علی رضا عابدی نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے تھے انہیں تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ جاں بر نہ ہو سکے۔

  • خالد مقبول صدیقی کا وزیر اعظم کو خط، ایم کیو ایم رہنماؤں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ

    خالد مقبول صدیقی کا وزیر اعظم کو خط، ایم کیو ایم رہنماؤں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اور ایم کیوایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو  سیکیورٹی سے متعلق خط لکھا ہے.

    تفصیلات کے خالد مقبول صدیقی کی جانب سے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے.

    خالد مقبول صدیقی نے موقف اختیار کیا کہ کراچی میں دہشت گردی کی نئی لہرنے جنم لیا ہے، ایم کیوایم رہنما، اراکین اسمبلی، بلدیاتی نمائندوں کو نشانہ بنایاجاسکتاہے.

    انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے رہنماؤں کو دھمکیاں دی جارہی ہیں، میلاد پرحملہ، علی رضا عابدی کا قتل امن خراب کرنے کی سازش ہے.

    خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اداروں کو سیکیورٹی فراہمی کے احکامات دیں، اب تک ایم کیوایم رہنماؤں کوسیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی.


    مزید پڑھیں: علی رضا عابدی کے قتل میں ملوث چاراہم ملزمان گرفتار


    خط میں وفاقی وزیر نے موقف اختیار کیا کہ صوبائی حکومت کورہنماؤں کی سیکیورٹی کے لیے لسٹ فراہم کر چکے ہیں، مگر لسٹ فراہمی کے باوجود کوئی اقدامات نہیں کیے گئے.

    یاد رہے کہ گذشتہ دونوں ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کو ڈیفینس میں‌ ان کے گھر کے باہر نشانہ بنایا گیا تھا.

    علی رضا عابدی موقع ہی پر جاں بحق ہوگئے. اس واقعے پر ملک بھر سے شدید ردعمل آیا.

  • ضمنی بلدیاتی انتخابات: کراچی میں ایم کیو ایم پہلے اور پیپلزپارٹی دوسرے نمبر پر

    ضمنی بلدیاتی انتخابات: کراچی میں ایم کیو ایم پہلے اور پیپلزپارٹی دوسرے نمبر پر

    کراچی / پشاور : سندھ اور خیبرپختونخوا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کراچی میں ایم کیوایم پاکستان پہلے اور پیپلزپارٹی نے دوسرے نمبرپر رہی۔ ملیرمیں آزاد امیدوار نے پیپلزپارٹی کے امیدوار کو ہرا دیا، قائم علی شاہ کےحلقے خیرپور میں بھی پیپلز پارٹی کو شکست ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ اور خیبرپختونخوا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق کراچی میں ایم کیوایم پاکستان آگے ہے جبکہ پیپلز پارٹی دوسرے نمبر پر ہے۔

    کراچی اور خیرپور میں اپ سیٹ سامنے آیا ہے۔ ملیر اور سابق وزیراعلٰی سندھ کے حلقے میں پیپلزپارٹی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا وہاں آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا۔

    سندھ اور خیبر پختون خوا میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں غیر سرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق کراچی میں ایم کیوایم پاکستان کی سب زیادہ نشستیں ہیں۔ پیپلزپارٹی چار سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ پی ٹی آئی، اےاین پی اور آزاد امیدوار نے ایک ایک نشست حاصل کی جبکہ ضلع ملیر میں بڑا اپ سیٹ ہوا۔

    ڈسٹرکٹ کونسل کی نشست پر پیپلز پارٹی کے امیدوار عرفان احمد ہار گئے۔ آزاد امیدوار اسد عبدالرسول نے بازی مارلی۔ سکھر یوسی نو راجہ میں کونسلر کی نشست پرآزاد امیدوارآدم خان کامیاب نے میدان مار لیا۔

    سوات یوسی سنگوٹہ دنگرام میں اے این پی کے سلطان روم جیت گئے، مردان میں یوسی ڈاگئی سے پی ٹی آئی کے شاہ زیب اور یوسی طورو سے اے این پی امیدوار ڈسٹرکٹ ممبر بن گئے۔

    مردان میں پولیس کی موجود گی میں پولنگ کے دوران فائرنگ ہوئی۔ پولنگ ایجنٹوں کی تکرار پر گولیاں چلیں اور ملزمان فرار ہوگئے۔ عمرکوٹ میں پولنگ اسٹیشن مٹھوراجڑ پر ہنگامے کے بعد تین افراد گرفتار کرلیے گئے۔

  • کراچی: پانی کی چوری کا معاملہ، خواجہ اظہار الحسن اے آر وائی نیوز کے شکرگزار

    کراچی: پانی کی چوری کا معاملہ، خواجہ اظہار الحسن اے آر وائی نیوز کے شکرگزار

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما خواجہ اظہار الحسن نے اے آر  وائی نیوز کا شکریہ ادا کیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے پانی کی چوری کے سنگین مسئلے پر عدالت میں درخواست جمع کروانے والے ایم کیو ایم کے رہنما نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سرعام اور اقرار الحسن کی کاوش کو سراہا.

    انھوں‌ نے کہا کہ پروگرام سرعام میں کراچی کے پانی کی چوری ثبوت کے ساتھ دکھائی گئی، پانی مافیا کو بے نقاب کرنا اچھی کاوش ہے.

    انھوں‌ نے کہا کہ پروگرام کی سی ڈی بطور ثبوت ارسال کردی، اب مزید کسی ثبوت کی ضرورت نہیں.

    خواجہ اظہارنےسربراہ واٹرکمیشن کو خط لکھ کرپانی چوروں کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ بھی کر دیا.

    یاد رہے کہ کراچی کو فراہم ہونے والے پانی کی چوری نے گمبھیر شکل اختیار کر لی ہے، جس کے باعث شہری شدید مشکل کا شکار ہیں.


    مزید پڑھیں: کراچی کا پانی کیسے چوری کیا جاتا ہے، ’سرعام‘ ٹیم نے پتہ لگالیا


    اس ضمن میں سرعام کی ٹیم نے خصوصی پرورام کیا، جس میں دیہی سندھ میں‌سرگرم اس مافیا کو بے نقاب کیا گیا تھا.

  • متحدہ لندن قانون نافذ کرنے والے اداروں سے جنگ کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، ملزمان کا انکشاف

    متحدہ لندن قانون نافذ کرنے والے اداروں سے جنگ کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، ملزمان کا انکشاف

    کراچی: رینجرز کے ہاتھوں گرفتار متحدہ قومی موومنٹ کے جنوبی افریقہ نیٹ ورک کے ملزمان نے سنسنی خیز انکشافات کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم جنوبی افریقہ نیٹ ورک کے گرفتار ملزمان سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، اے آر وائی نیوز نے اہم انکشافات پر مبنی تفصیلات حاصل کر لیں۔

    [bs-quote quote=”تین سیاسی رہنماؤں کے قتل کی وارداتوں کو چند دن میں مکمل کرنا تھا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    ذرائع نے بتایا کہ گرفتار ملزمان نے جنوبی افریقہ فرار کی تیاری مکمل کر لی تھی، متحدہ لندن قانون نافذ کرنے والے اداروں سے جنگ کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کو سیاسی رہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ کی حکمتِ عملی کے احکامات ملے تھے، 3 سیاسی رہنماؤں کے قتل کی وارداتوں کو چند دن میں مکمل کرنا تھا۔

    تفتیشی حکام کو مستقیم اور مقیم کے موبائل فونز سے اہم تفصیلات مل گئیں، اے آر وائی نیوز نے مستقیم اور مقیم کی تصاویر بھی حاصل کر لیں، ملزمان واٹس ایپ پر جنوبی افریقہ میں قیادت سے رابطے میں تھے۔


    یہ بھی پڑھیں:  ایم کیو ایم ساؤتھ افریقا کے 2 کارندے گرفتار، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد


    تفتیشی ذرائع نے کہا ہے کہ ملزمان کو شجاع بوبی گروپ سے احکامات موصول ہوتے تھے، شجاع بوبی گروپ کے مسلح کارندوں کی تصاویر بھی مل گئیں، وارداتوں کی ویڈیوز متحدہ کے نیٹ ورک سے طاقت کے اظہار کے لیے بھیجی جاتی تھیں۔

    ملزم نے تفتیشی حکام کو بیان دیا ہے کہ جنوبی افریقہ نیٹ ورک سے کارروائی کے لیے حکمتِ عملی تیار کی جاتی ہے۔

  • سید سردار احمد نے ایم کیوایم چھوڑنے کا اعلان کر دیا

    سید سردار احمد نے ایم کیوایم چھوڑنے کا اعلان کر دیا

    کراچی: ایم کیو ایم کے سینئر  رہنما سید سردار احمد نے اپنی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا.

    تفصیلات کے مطابق سید سردار احمد نے ایک پریس کانفرنس میں یہ اعلان کیا. ان کا کہنا تھا کہ وہ سیاست سے کنارہ کش ہورہے ہیں.

    انھوں نے کہا کہ میں‌ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی اوربنیادی رکنیت سے مستعفی ہوگیا ہوں، خالد مقبول اورفاروق ستارکو استعفیٰ بھجوا دیا، اب میرا  ایم کیوایم کے کسی بھی دھڑے سے تعلق نہیں.

    سید سردار احمد نے کہا کہ آئندہ کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہورہا، نہ ہوں گا، سیاست سے کنارہ کش ہوتا ہوں.

    سینئر سیاست داں کا کہنا تھا کہ اپنی باقی زندگی سوشل ویلفیئرکے کاموں پر گزاروں گا.

    واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان میں پی آئی بی اور بہادر آباد دھڑے بندیوں‌ کے بعد سید سردار احمد نے مصالحت کی کوشش کی تھی۔


    کسی کو زبردستی بے گھر کیا گیا، تو میئر کراچی مستعفی ہوجائیں‌ گے: ایم کیو ایم


    انھوں نے اپنا استعفیٰ کنویر خالد مقبول صدیقی کے ساتھ فاروق ستار کو بھی ارسال کیا ہے اور ایم کیو ایم سے علیحدگی اختیار کر لی.

     خیال رہے کہ 22 اگست کو جنم لینے والی ایم کیو ایم پاکستان شدید دھڑے بندیوں کا شکار ہے، جس کا اثر حالیہ الیکشن پر بھی واضح نظر آیا۔

  • میئر کراچی وسیم اختر کا فاروق ستار کو گھر بیٹھ کر اللہ اللہ کرنے کا مشورہ

    میئر کراچی وسیم اختر کا فاروق ستار کو گھر بیٹھ کر اللہ اللہ کرنے کا مشورہ

    کراچی :میئر کراچی وسیم اخترکافاروق ستار کواللہ اللہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا فاروق ستار نےایم کیوایم کو برباد کرنے کی کوشش کی جبکہ عامر خان کا کہنا تھا کہ فاروق ستار ایم کیوایم کیخلاف سازشوں کاحصہ ہیں، ان کی بات کا جواب دینا ایم کیوایم کا لیول نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں میئرکراچی وسیم اختراوررہنماایم کیوایم عامرخان نے اےٹی سی کےباہر میڈیا سے گفتگو کی ، وسیم اختر نے کہا تجاوزات سے متعلق سپریم کورٹ نظرثانی درخواست پر فیصلہ کرے گی، کے ایم سی نے کرائے پردکانیں دی تھیں، 15دن کے نوٹس پرخالی کراسکتے ہیں۔

    [bs-quote quote=”فاروق ستار نےایم کیوایم کو برباد کرنے کی کوشش کی” style=”style-6″ align=”left” author_name=”وسیم اختر "][/bs-quote]

    فاروق ستار کے حوالے سے میئرکراچی کا کہنا تھا کہ فاروق ستار کو چاہیے گھر بیٹھے اوراللہ اللہ کریں، انھوں نے ایم کیو ایم کو برباد کرنے کی کوشش کی اور ایم کیو ایم کو بہت نقصان پہنچایاہے۔

    انھوں نے مزید کہا فاروق ستارکانہیں پتہ کس پارٹی میں ہیں اورکیاعہدہ ہے۔

    رہنماایم کیوایم عامرخان کا کہنا تھا کہ میئرکراچی نے وسائل نہ ہونے کے باوجود جتنا کام کیا کسی اورنے نہیں کیا، سپریم کورٹ کےحکم پرعملدرآمد میئر کو آئین پابند کرتا ہے۔

    عامر خان نے کہا ایم کیوایم کے خلاف جوسازشیں ہورہی ہیں، فاروق ستاران کاحصہ ہیں، ان کی بات کا جواب دینا ایم کیوایم کا لیول نہیں، اللہ فاروق ستارکو ہدایت دے۔

    خیال رہے ڈاکٹر فاروق ستار نے کراچی پریس کلب میں تنظیم ایم کیوایم پاکستان بحالی کمیٹی کی جانب سے تجاوزات آپریشن سے متاثرہ افراد کے ساتھ آج ایم اے جناح روڈ پر احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔

    رہنما ڈاکٹرفاروق ستار نے گورنر وزیر اعلی سندھ اور مئیر کراچی کو تجاوزات کے خلاف آپریشن کی آڑ میں شہر کو تباہ کرنے کا ذمہ دار قراردیتے ہوئے کہا تھا چیف جسٹس اور انکا فیصلہ قابل احترام ہے لیکن ان کے نام کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور خدشہ ظاہر کیا کہ لگتا ہے کراچی کسی کو پٹے پر دینے کی تیاریاں ہو رہی ہے۔